سری نگر (پی پی آئی) ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے دعوی کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں وادی چناب میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کی لگ بھگ تمام سیٹیں ان کی پارٹی جیت لے گی۔ گوہا ڈوڈہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ جب وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی تھے، تو انہوں نے پوری وادی میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جال بچھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ہی دور حکومت ہی تھا جب وادی چناب کو جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کے ساتھ جوڑنے کے لئے کئی سڑک رابطے تعمیر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وادی چناب کی ترقی کے لئے جو کام ان کی سرکار کے دوران کئے گئے، وہ آج تک کسی سرکار کے دور میں نہیں ہوئے۔۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی کی سرکاروں نے اس خطے کو نظر انداز کرکے اس کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا۔ تاہم ان کے دور اقتدار میں اس خطے میں کافی کام کیا گیا اور مزید کام کیا جائے گا۔
کانٹی نینٹل پارٹنرز گلوبل این سی اے پی ‘اسٹاپ دی کریش’ مہم
منی گرام فاؤنڈیشن اور یو سی ای پی بنگلہ دیش ملک کے 18,000 بچوں کو مسکرانے کا سبب فراہم کریں گے
افغان وائرلیس کا الیپو ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان
افغان وائرلیس نے کابل شہر میں سپر وائی فائی سروسز پیش کردیں
ٹی سی ایل نے مسلسل چوتھے سال ایشیا کے بہترین آجر برانڈ کا عزاز جیت لیا
جے اے سولر نے نئے ڈبل-گلاس ماڈیولز جاری کردیے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اقوام متحدہ نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی دلیل کی توثیق کردی
نیویارک (پی پی آئی)اقوام متحدہ کے ادارے نے پاکستان کی اس دلیل کی توثیق کر دی کہ ریاستوں کی دفاعی صلاحیتوں میں توازن برقرار رکھنے سے خطے کا امن اور استحکام مضبوط ہوتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق خطے اور ذیلی خطے کی سطح پر روایتی اسلحہ کے کنٹرول کی قرارداد پاکستان کی جانب سے پیش کردہ تین قرارداوں میں سے ایک تھی جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں پاکستان نے پیش کی۔کمیٹی نے پیش کردہ تینوں قراردادیں منظور کرلیں اور اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایم) اور تخفیف اسلحہ کی اہمیت پر زور دیا۔قراردادوں کی منظوری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان کی اسلحہ کم کرنے اور اس کے کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو زبردست بین الاقوامی حمایت حاصل ہے، ’خطوں اور ذیلی خطوں کے تناظر میں علاقائی تخفیف اسلحہ اور اعتماد سازی کے اقدامات‘ کے عنوان سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔علیحدہ قرارداد جس کا عنوان ’علاقے اور ذیلی علاقوں میں روایتی اسلحہ کنٹرول‘ تھا کو 182 حمایتی ووٹ حاصل ہوئے، بھارت وہ واحد ملک تھا جس نے اس کی مخالفت کی۔
جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں کمی
کراچی (پی پی آئی)جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.9 فیصدکم رہا۔پی پی آئی کے مطابق اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی کوریامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ ستمبرمیں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جواگست میں 7.8 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 7.6 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکامجموعی حجم 6.329 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.897 ارب ڈالرتھا۔
ٹیکس دہندگان کی تعداد49 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑکرنے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (پی پی آئی)آئی ایم ایف اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان تکنیکی مذاکرات میں ٹیکس دہندگان کی تعداد انچاس لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑکرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا، ٹیکس نیٹ میں شامل 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ کاروباری لین دین اور بینکوں سے مزید 10لاکھ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے نوٹس بھجوائے جارہے ہیں،دوسرے مرحلے میں بڑے ٹیکس نادہندگان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کئے جا سکتے ہیں۔۔ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بغیر کسی شارٹ فال کے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کی یقین دیانی کرائی۔ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف کو موجودہ مالی سال کا 9 ہزار 415 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔آئی ایم ایف کو بتایا گیاکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 2 ہزار 748 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جا چکا،جبکہ باقی 6670 ارب روپے ٹیکس جون 2024 تک اکھٹا کیا جائے گا،ایف بی آر نے رواں مالی سال میں ٹیکس شارٹ فال کا امکان مسترد بھی کردیا۔
تلاش کریں
خبریں
کانٹی نینٹل پارٹنرز گلوبل این سی اے پی ‘اسٹاپ دی کریش’ مہم
– خاص طور پر انتہائی چھوٹی کاروں میں جدید حفاظتی ٹیکنالوجیوں کی معیاری تنصیب کے ذریعے چیسس اینڈ سیفٹی اور ٹائر کے شعبے سڑک پر حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے مہم میں شامل – گلوبل این سی اے پی دنیا بھر میں نو این سی اے پی صارف نئی کار حفاظت جانچ انجمنوں کی لندن، برطانیہ میں قائم ایک بین الاقوامی مشترکہ تنظیم ہے – معلوماتی مہم ای ایس سی، خودکار ہنگامی بریکنگ اور موٹرسائیکل اے بی ایس، ساتھ ساتھ درست ٹائر دباؤ اور ٹریڈ گہرائی کی اہمیت کو اجاگر کرے گی – مہم کا باضابطہ آغاز وسط نمبر میں عالمی سیاسی رہنماؤں، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور فلیٹ مینیجرز کی بڑی تعداد کے لیے ایک تقریب کے ذریعے ہوگا ہینوور، جرمنی، 19 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– معروف بین الاقوامی آٹوموٹر فراہم کنندہ اور ٹائر ساز کانٹی نینٹل کے چیسس اینڈ سیفٹی اور ٹائر شعبے عالمی این سی اے پی ‘اسٹاپ دی کریش’ معلوماتی مہم کے لیے شراکت داریاں کررہے ہیں، جو نئی گاڑیوں کی حفاظتی جانچ کے لیے لندن، برطانیہ میں قائم عالمی این سی اے پی صارفین کی انجمنوں کی مشترکہ تنظیم ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150819/0861507561 کانٹی نینٹل اے جی کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور چیسس اینڈ سیفٹی شعبے کے صدر فرینک جورڈن کہتے ہیں کہ “ہم کئی سالوں سے اپنی طویل المیعاد حکمت عملی ‘وژن زیرو’ کی پیروی کررہے ہیں۔ جدت طرازیوں اور اپنے اجزائے ترکیبی اور نظاموں کو مسلسل عمدہ اور بہتر بنانے کے ساتھ ہم سڑک پر حفاظت کو بہتر بنانے کے عمل کو تحریک دینے میں رہنما کردار ادا کررہے ہیں۔ سالانہ 1.2 ملین افراد کا سڑک پر مارا جانا اب بھی حیران کن حد تک زیادہ ہے۔ ہمیں اس تعداد کو کم کرنے کے لیے لازماً ایک مشترکہ کوشش کرنا ہوگی۔” ‘اسٹاپ دی کریش’ مہم کے ذریعے گلوبل این سی اے پی اور اس کے شراکت دار، مع کانٹی نینٹل، حفاظتی ٹیکنالوجی کے فوائد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈرائیونگ کے مظاہرے کریں گے۔ علاقائی توجہ انتہائی گنجان آباد ترقی پذیر ممالک پر ہوگی، جہاں ان شعبوں میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کی فروخت ہوئی ہیں۔ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی صورت میں توجہ ای ایس سی، اے ای بی ایس اور موٹر سائیکل اے ایس بی پر ہوگی، جبکہ ٹائر کے شعبے میں مناسب ٹائر دباؤ اور ٹریڈ گہرائی کی اہمیت کو نمایاں کیا جائے گا۔ کانٹی نینٹل اے جی کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور ٹائر شعبے کے صدر نکولائی سیٹزر کہتے ہیں کہ “گاڑی اور سڑک کے درمیان ٹائر واحد نقطہ اتصال ہیں۔ نازک صورتحال میں یہ ٹائر ہی ہوتا ہے جو طے کرتا ہے کہ آیا گاڑی وقت پر رک سکتی ہے– یا یہ درست سمت میں گامزن رہتی ہے۔ اس لیے ہمیں، دنیا بھر میں، ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ ڈرائیوروں کواعلیٰ ٹیکنالوجی کے ٹائروں کے حفاظتی فوائد کے بارے میں بتانا چاہیے جن میں مناسب حد تک ہوا بھری ہوئی ہو اور وہ موزوں ٹریڈ گہرائی رکھتے ہوں۔ ہم ٹیکنالوجی میلان رکھنے والے کانٹی نینٹل پریمیم ٹائر برانڈ کو ‘وژن زیرو’ کے کہیں زیادہ قریب
منی گرام فاؤنڈیشن اور یو سی ای پی بنگلہ دیش ملک کے 18,000 بچوں کو مسکرانے کا سبب فراہم کریں گے
– منی گرام فاؤنڈیشن بنگلہ دیش بھر میں 25 عام اسکولوں کو تعلیم فراہم کرے گی ڈھاکہ، بنگلہ دیش، 18 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– رقوم کی منتقلی کی جدید خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے منی گرام (نیس ڈیک: MGI) نے منی گرام فاؤنڈیشن کے ذریعے ایک غیر منافع بخش ادارے انڈرپریولیجڈچلڈرنز ایجوکیشن پروگرامز، بنگلہ دیش کو 53,600ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150817/259028 لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150730/251082LOGO منی گرام فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون بنگلہ دیش بھر میں قائم 25 یو سی ای پی جنرل اسکولوں میں تدریس و تعلیم کو بہتر بنائے گا اور 18,000 طلبا کو فائدہ دے گا۔ منی گرام کے ایگزیکٹو نائب صدر، بزنس ڈیولپمنٹ، گرانٹ لائنز نے کہا کہ “میں یو سی ای پی بنگلہ دیش کے جدید پروگرام میں سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں کیونکہ یہ ان برادریوں کو بااختیار بنانے سے فاؤنڈیشن کے عہد کو مزید مضبوط کرتا ہے جہاں منی گرام کے صارفین رہتے اور کام کرتے ہیں۔ یو سی ای پی بنگلہ دیش کے ساتھ ہم تعلیم اور ٹیکنالوجی کی طاقت میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، اور ان طالب علموں کو سماجی-اقتصادی حالات پر قابو پانے اور اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت دے رہے ہیں۔” یو سی ای پی بنگلہ دیش عطیات اساتذہ کو مناسب وسائل کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوے والی رکاوٹوں پر قابو پانے کی صلاحیت، انہیں ، بالخصوص ریاضی اور سائنس میں، زیادہ موثر اور بامعنی انداز میں اسباق پیش کرنے کی قوت دیتے ہیں۔ عطیات لیپ ٹاپس اور دیگر آئی ٹی آلات فراہم کریں گے، ساتھ ساتھ 25 اسکولوں کے لیے ٹیکنالوجی مدد بھی۔ یو سی ای پی بنگلہ دیش ایک غیر منافع بخش اور غیر سرکاری انجمن ہے جو مراعات یافتہ برادریوں کے بچوں کو مہارتوں اور مواقع دینے سے وابستہ ہے۔ یو سی ای پی کے بنگلہ دیش میں 53 عام اور 10 تکنیکی اسکولوں کے ذریعے انجمن ایسے پروگرام پیش کرتی ہے جو نکالے گئے طلبا کو دوبارہ تعلیم کی طرف لاتی ہے، انہیں پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت دیتی اور اپنے نوجوان گریجویٹس کو ملازمت کے مواقع میں مدد دیتی ہے۔ منی گرام انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے بارے میں منی گرام رقوم کی منتقلی کی جدید خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے اور دوستوں اور اہل خانہ کے لیے مالی رابطوں کے لیے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ آن لائن ہو، یا موبائل کے ذریعے، کیوسک پر ہو یا مقامی دکان پر، ہم صارفین کو ہر اس طریقے سے جوڑتے ہیں جو ان کے لیے آسان ہو۔ ہم بل ادائیگی خدمات، منی آرڈر کا اجراء اور منتخب مارکیٹوں میں باضابطہ چیک کو پروسس کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ منی گرام انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات moneygram.com پر دستیاب ہیں۔ منی گرام فاؤنڈیشن کے بارے میں منی گرام فاؤنڈیشن 2012ء میں دنیا بھر میں بچوں کی تعلیمی سہولیات اور سیکھنے کے ذرائع تک رسائی میں مدد کے لیے منی گرام نے قائم کی تھی۔ اس کا مقصد اس یقین میں پنہا ہے کہ تعلیم بہتر اقتصادی مواقع، صحت مند اہل خانہ اور ذاتی آزادی اور
افغان وائرلیس کا الیپو ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان
– اے ڈبلیو سی سی گنجائش، آمدنی اور صارفی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپنے وائی فائی نیٹ ورکس میں الیپو کے حل شامل کرے گا کابل، افغانستان، 18 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے موبائل کمیونی کیشنز ادارے اور افغانستان کی موبائل کمیونی کیشنز مارکیٹ کے بانی اور عامصارفین اور کاروباری اداروں کو 2جی 3جی، 3.75 جی ایچ ڈی وائس، ڈیٹا اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرنے والے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے اعلان کیا ہے کہ ادارے نے وائرلیس کمیونی کیشنز نیٹ ورکس کے لیے آئی ٹی اور نیٹ ورک ڈھانچہ بنانے والے معروف فراہم کنندہ الیپو ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ (www.alepo.com) کے ساتھ ایک تزویراتی شراکت داری قائم کرلی ہے۔ اے ڈبلیو سی سی الیپو کے وائی فائی آفلوڈ اور ہاٹ اسپاٹ مانیٹائزیشن سلوشنز کو استعمال کرے گا تاکہ اے ڈبلیو سی سی کے کابل “سپر وائی فائی” نیٹ ورک کی گنجائش کو بڑھا سکے، نیٹ ورک آمدنی میں اضافہ کرسکے اور اے ڈبلیو سی سی صارفین کو قابل دسترس وائی فائی سروس پلانز کی وسیع اقسام پیش کرسکے۔ اے ڈبلیو سی سی کے صارفین ایک اینڈ-ٹو-اینڈ 3جی سے وائی فائی آفلوڈ تجربے کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ اے ڈبلیو سی سی کا الیپو نیٹ ورک مینجمنٹ حلوں کا نفاذ اے ڈبلیو سی سی صارفین کو اپنے وائی فائی سروس پلانز خریدنے، متحرک کرنے اور چارج کرنے کے لیے ‘ایک ہی مقام’ پر حل فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی مستقل صارفی سروس سپورٹ بھی دیتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک ہوبان نے کہا کہ “وائی فائی موبائل براڈبینڈ ہماری خدمات کی تزویراتی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا اور ساتھ ہی اپنے صارفین کو پیش کردہ تجربے کے معیار میں بھی۔ الیپو وائی فائی میں طویل اور آزمودہ مقام رکھتا ہے اور اے ڈبلیو سی سی کو ایسے حل فراہم کرنے کے قابل ہے جو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید اور کاروباری نکتہ نظر سے انتہائی پیچیدہ ہوں۔” افغان وائرلیس کے بارے میں افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان کی وائرلیس کمیونی کیشنز مارکیٹ کا بانی ہے۔ 2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے شروع کیا جانے والا اے ڈبلیو سی سی افغانستان کے تمام چونتیس صوبوں میں مقیم چار ملین سے زیادہ کاروباری اور عام صارفین کے لیے 2.5 جی، 3 جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔ افغان اقتصادی ترقی کے ایک رہنما کی حیثیت سے اے ڈبلیو سی سی اپنے براہ راست آپریشنز کے ذریعے 6,000 سے زیادہ افغان باشندوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے اور ڈیلرز اور دکانداروں کے نظام کے ذریعے 100,000 مزید افغان شہریوں کو روزگار دیتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کے بارے میں مزید معلومات www.afghan-wireless.com یا www.tsiglobe.com پر دستیاب ہیں۔ الیپو کے بارے میں الیپو دنیا بھر میں کمیونی
افغان وائرلیس نے کابل شہر میں سپر وائی فائی سروسز پیش کردیں
– 350 سے زیادہ جدید ہاٹ اسپاٹس سے اے ڈبلیو سی سی کے کابل صارفین کو تیز، قابل بھروسہ اور مستقل موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کابل، افغانستان، 18 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے اسمارٹ فون اور موبائل ٹیلی کمیونی کیشن ادارے، افغانستان کی موبائل کمیونی کیشن مارکیٹ کے بانی اور 2جی اور 3جی وائس، مع حقیقی اسمارٹ فون سپورٹ برائے ایچ ڈی آواز، اور ڈیٹا، صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے موبائل بینکاری خدمات پیش کرنے والے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے کابل شہر میں ادارے کی ‘سپر وائی فائی’ تیز رفتار وائرلیس انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ اب اے ڈبلیو سی سی کے کابل میں مقیم کاروباری اور عام صارفین 350 سے زیادہ سپر وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کے ذریعے ادارے کے نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتے ہیں، جنہیں جغرافیائی طور پر کابل بھر میں لگایا گیا ہے، تاکہ متحرک یا ساکن دونوں کے لیے گھر یا دفتر میں حقیقی براڈبینڈ تیز رفتار انٹرنیٹ رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ اے ڈبلیو سی سی کے صارفین جو اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس اور دیگر انٹرنیٹ رکھنے والی ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، اے ڈبلیو سی سی کی وائی فائی-انیبلڈ وائس کالنگ اور ٹیکسٹنگ سروس تک رسائی کے قابل ہوں گے، مع تیز ڈاؤنلوڈ رفتار، وڈیو اسٹریمنگ اور ڈیٹا سروسز کے، کابل میں کبھی بھی اور کہیں بھی۔ صارفین چار آسان طریقوں سے اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی سروس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: 1۔ کنیکٹ ہونے کے لیے “Super Wifi” پر کلک کریں 2۔ جو صفحہ کھلے اس پر رجسٹر ہوجائیں اور سپر وائی فائی اکاؤنٹ کو چارج کرنے کے لیے افغان وائرلیس کا بیلنس استعمال کریں 3۔ سپر وائی فائی برانڈبینڈ پلانز میں سے کسی پلان کا انتخاب کریں 4۔ سپر وائی فائی سروس استعمال کرنا شروع کریں سپر سکیور لاگ اِن: اے ڈبلیو سی سی صارفین ایک دہرے پاس ورڈ لاگ اِن نظام کے ذریعے سپر وائی فائی سروس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کا ‘سپر سکیور’ لاگ اِن پروٹوکول سپر وائی فائی صارفین کو حفاظت اور اکاؤنٹ کی حفاظت کی بہترین سطح فراہم کرتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی سروس اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو متاثر کن فوائد اور افغانستان میں جدید ترین ڈاؤنلوڈ رفتار پیش کرتی ہے۔ سپر وائی فائی سروس کے علاقے کی گھریلو عمارات تز ترین دستیاب انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کی حامل ہوں گی۔ جامعات کے طلبا اور متحرک پیشہ ور افراد اہم فائلوں اور معلومات تک فوری اور قابل بھروسہ انداز میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کے صارفین جو حکومتی وزارتوں میں آن لائن انتظار کررہے ہیں اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی استعمال کرتے ہیں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا اور اہم پیشہ ورانہ اور ذاتی منصوبوں کو حاصل کرسکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ جناب ڈائریکٹر امین رامن نے کہا کہ “کابل میں سپر وائی فائی سروسز کا آغاز افغان عوام کو جدید ترین، عالمی معیار کا براڈ بینڈ، تیز رفتار موبائل
ٹی سی ایل نے مسلسل چوتھے سال ایشیا کے بہترین آجر برانڈ کا عزاز جیت لیا
شین چین، چین، 17 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ایشیا کے بہترین آجر برانڈ ایوارڈز کی چھٹی تقریب 12 اگست کو سنگاپور میں منعقد ہوئی۔ “اسمارٹ” مصنوعات اور انٹرنیٹ ایپلیکیشن خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے ٹی سی ایل کارپوریشن کو ملازمین کے تربیتی پروگرامات اور انسانی وسائل کے انتظام میں اپنی کامیابیوں پر مسلسل چوتھے سال اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹی سی ایل ہیومن ریسورسز کے ڈائریکٹر وینگ چینگ نے اعزاز کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ باصلاحیت افراد کی تربیت کا پروگرام جو مسلسل ارتقاء پذیر ہے ٹی سی ایل کی مستقل ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150817/0861507575 ایشیا کے بہترین آجر برانڈ ایوارڈز یعنی ایشیاز بیسٹ ایمپلائر برانڈ ایوارڈز، جن کی میزبانی ایمپلائر برانڈنگ انسٹیٹیوٹ، ورلڈ ایچ آر ڈی کانگریس اور اسٹارز آف دی انڈسٹری گروپ نے کی، صنعت میں سب سے مستند مانے جاتے ہیں۔ ججوں کے پینل کی جانب سے ملازمین کے لیے کام کے مثبت ماحول کو تخلیق کرنے کے لیے کوششوں اور ملازمین کو اپنی ان صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے باصلاحیت افراد کے تربیتی پروگرام پر بہت سراہا گیا، جو ان کے کیریئر میں آئندہ مواقع کو بہتر بنانے کے کام آئیں گی، اس کے ساتھ ساتھ اس کارپوریٹ کلچر کو بھی داد دی گئی جو ادارے کی ترقی کی بنیاد کے طور پر ادارے کے مفادات کے ساتھ ملازمین کے مفادات پر زور دیتا ہے۔ 1980ء کی دہائی میں اپنے آغاز سے اب تک ٹی سی ایل ایک عالمی انٹیلی جنٹ مصنوعات تیار کرنے والے انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروس گروپ میں تبدیل ہوچکا ہے، 30 سے زیادہ سالوں کے دوران تبدیل کرنے والی جدتوں کے ایک سلسلے کے بل بوتے پر۔ اس دوران ایس کارپوریٹ کلچر جو ماہر افراد اور ان کے لیے ایسے کو دریافت کرتا ہے جو ان کی انوکھی صلاحیتوں کے بہترین استعمال کو ممکن بنائے اور ایک ناگزیر قوت بن جائے۔ ٹی سی ایل گروپ اب ایشیا، امریکا، یورپ اور اوقیانوسیہ میں 80 سے زیادہ ممالک میں 75,000 افراد کو ملازم رکھتا ہے۔ اپنے کارپوریٹ فلسفے کے عین مطابق جو عملے کے احترام پر زور دیتا ہے، ٹی سی ایل اپنے باصلاحیت افراد کو تربیت دینے کے اپنے بے مثال پروگراموں کو مستحکم کرنے اور بہتر بنانے کی کا عہد کرتا ہے، جو کام میں مختلف ثقافتوں کی شمولیت کا احترام کرتا اور انہیں سہولت دیتا ہے۔ ٹی سی ایل کے تربیتی پروگرام نے سب سے پہلے اس وقت پہچان حاصل کی جب چیئرمین لی ڈونگ شینگ نے 2006ء میں ایگل ٹیلنٹ ٹرینگ پروگرام تخلیق کیا۔ اس پروگرام میں ایگزیکٹوز کے لیے سورنگ ایگلز پروگرام، درمیانے مینیجرزکے لیے ایلیٹ ایگلز پروگرام، صف اول کے مینیجرز کے لیے فلائنگ ایگلز پروگرام اور ساتھ ساتھ حال ہی میں ادارے میں آنے والے اور تازہ گریجویٹس کے لیے ایگلٹس پروگرام شامل تھا۔ جامع تربیتی پروگرام کو انتہائی مسابقت رکھنے والے عملے میں خوبیاں پیدا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150817/0861507575
جے اے سولر نے نئے ڈبل-گلاس ماڈیولز جاری کردیے
شنگھائی، 17 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات کے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے معیاری 60 سیل ڈبل-گلاس ماڈیولز نے آئی ای سی 61215 اور آئی ای سی 61730 معیارات کی جانب سے درکار اعتماد کی تمام پرکھ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے اور ٹی یو وی ایس یو ڈی اسناد حاصل کرلی ہیں، ساتھ ہی عالمی مارکیٹ کے لیے ڈبل-گلاس ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز بھی۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO حال ہی میں شمسی بجلی کی پیداوار کی تنصیب دنیا بھر میں زبردست رفتار کے ساتھ بڑھی ہے اور پی وی مصنوعات کی کارکردگی، اعلیٰ معیار کے اور قابل بھروسہ پی وی ماڈیولز کی طلب میں یکساں اضافہ ہوا ہے جو جلد خراب ہوئے بغیر سخت ترین ماحول میں بھی چل سکیں۔ اس طلب کو پورا کرنے کے لیے جے اے سولر ڈبل-گلاس پی وی ماڈیولز کی تیاری مکمل اور اگست 2015ء سے ان ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کرچکا ہے۔ جے اے سولر کے معیاری 60-سیل ملٹی-سی ماڈیولز بے ڈھانچہ ڈیزائن کے ساتھ دونوں طرف انتہائی مضبوط 2.5 ملی میٹر موٹے شیشے میں بند ہوتے ہیں۔ صرف سامنے کے رخ پر شیشہ رکھنے والے عام پی وی ماڈیولز کےمقابلے میں ڈبل-گلاس ماڈیولز زیادہ بھروسہ مند اور پائیدار ثابت ہو رہے ہیں، اور ساتھ ہی زیادہ درجہ حرارت، زیادہ مرطوب، ہوائی، نمکین یا خشک حالات رکھنے والے ماحول، جیسا کہ ساحلی مقامات، مچھلیوں کے فارمز اور صحراؤں، میں لگانے کے لیے موسمی حالات سے محفوظ ثابت ہوئے ہیں۔ مزید برآں، جے اے کے ڈبل گلاس ماڈیولز 1500 وولٹ نظام کے لیے آئی ای سی معیار کی بنیاد پر ڈیزائن کیے گئے ہیں وہ بھی 30 سال کی کارکردگی ضمانت کے ساتھ، اس امر کی کہ پہلے سال میں 2.5 فیصد سے زیادہ بجلی میں کمی نہیں آئے گی جس کے بعد یہ سالانہ شرح 0.5 فیصد رہے گی۔ ضمانت کا یہ عہد مکمل ہونے پر ایسے ڈبل گلاس ماڈیول کی کارکردگی کی سطح ابتدائی طاقت کا بدستور 85 فیصد ہوگی۔ جے اے سولر کے ایگزیکٹو صدر جناب جیان سی نے کہا کہ “ٹی یو وی ایس یو ڈی میں آئی ای سی 61215 اور آئی ای سی 61730 معیارات کی کامیابی سے تکمیل اور عالمی معیار کے لیے ڈبل گلاس ماڈیولز کی تیاری کے آغاز نے ایک مرتبہ پھر جے اے سولر کی اس روایت کو ثابت کیا جو اپنے صارفین کو اعلیٰ کارکردگی کی حامل پی وی مصنوعات بہترین معیار اور بھروسہ مندی کے ساتھ فراہم کررہا ہے، اور ساتھ ساتھ تکنیکی جدت طرازی اور مسلسل کارکردگی بہتری کے ذریعےصاف توانائی کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے کے عہد کو بھی پورا کررہا ہے۔” تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO