افغان وائرلیس نے کابل شہر میں سپر وائی فائی سروسز پیش کردیں

– 350 سے زیادہ جدید ہاٹ اسپاٹس سے اے ڈبلیو سی سی کے کابل صارفین کو تیز، قابل بھروسہ
اور مستقل موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی

کابل، افغانستان، 18 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے اسمارٹ فون اور موبائل ٹیلی کمیونی کیشن ادارے، افغانستان کی موبائل کمیونی کیشن مارکیٹ کے بانی اور 2جی اور 3جی وائس، مع حقیقی اسمارٹ فون سپورٹ برائے ایچ ڈی آواز، اور ڈیٹا، صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے موبائل بینکاری خدمات پیش کرنے والے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے کابل شہر میں ادارے کی ‘سپر وائی فائی’ تیز رفتار وائرلیس انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

اب اے ڈبلیو سی سی کے کابل میں مقیم کاروباری اور عام صارفین 350 سے زیادہ سپر وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کے ذریعے ادارے کے نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتے ہیں، جنہیں جغرافیائی طور پر کابل بھر میں لگایا گیا ہے، تاکہ متحرک یا ساکن دونوں کے لیے گھر یا دفتر میں حقیقی براڈبینڈ تیز رفتار انٹرنیٹ رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

اے ڈبلیو سی سی کے صارفین جو اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس اور دیگر انٹرنیٹ رکھنے والی ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، اے ڈبلیو سی سی کی وائی فائی-انیبلڈ وائس کالنگ اور ٹیکسٹنگ سروس تک رسائی کے قابل ہوں گے، مع تیز ڈاؤنلوڈ رفتار، وڈیو اسٹریمنگ اور ڈیٹا سروسز کے، کابل میں کبھی بھی اور کہیں بھی۔

صارفین چار آسان طریقوں سے اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی سروس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں:

1۔ کنیکٹ ہونے کے لیے “Super Wifi” پر کلک کریں
2۔ جو صفحہ کھلے اس پر رجسٹر ہوجائیں اور سپر وائی فائی اکاؤنٹ کو چارج کرنے کے لیے افغان وائرلیس کا بیلنس استعمال کریں
3۔ سپر وائی فائی برانڈبینڈ پلانز میں سے کسی پلان کا انتخاب کریں
4۔ سپر وائی فائی سروس استعمال کرنا شروع کریں

سپر سکیور لاگ اِن: اے ڈبلیو سی سی صارفین ایک دہرے پاس ورڈ لاگ اِن نظام کے ذریعے سپر وائی فائی سروس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کا ‘سپر سکیور’ لاگ اِن پروٹوکول سپر وائی فائی صارفین کو حفاظت اور اکاؤنٹ کی حفاظت کی بہترین سطح فراہم کرتا ہے۔

اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی سروس اے ڈبلیو سی سی کے صارفین کو متاثر کن فوائد اور افغانستان میں جدید ترین ڈاؤنلوڈ رفتار پیش کرتی ہے۔ سپر وائی فائی سروس کے علاقے کی گھریلو عمارات تز ترین دستیاب انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کی حامل ہوں گی۔ جامعات کے طلبا اور متحرک پیشہ ور افراد اہم فائلوں اور معلومات تک فوری اور قابل بھروسہ انداز میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی کے صارفین جو حکومتی وزارتوں میں آن لائن انتظار کررہے ہیں اے ڈبلیو سی سی کی سپر وائی فائی استعمال کرتے ہیں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا اور اہم پیشہ ورانہ اور ذاتی منصوبوں کو حاصل کرسکتے ہیں۔

اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ جناب ڈائریکٹر امین رامن نے کہا کہ “کابل میں سپر وائی فائی سروسز کا آغاز افغان عوام کو جدید ترین، عالمی معیار کا براڈ بینڈ، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پیش کرنے کی ہماری حکمت عملی میں تازہ ترین کامیابی ہے۔ سپر وائی فائی سے تیز رفتار موبائل براڈ بینڈ اور ہماری نئی ایچ ڈی وائس سروس تک اے ڈبلیو سی سی اپنے بنیادی ڈھانچے، مصنوعات اور خدمات کو جارحانہ انداز میں  آگے بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہیں، جو ہماری مارکیٹ میں قائدانہ حیثیت کو مضبوط کررہے ہیں – اور اس سے بھی اہم یہ کہ – ہمارے صارفین کو اہم پیشہ ورانہ اور ذاتی خواہشات کو حاصل کرنے کے قابل بنارہے ہیں۔”

افغان وائرلیس کے بارے میں
افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان کی وائرلیس کمیونی کیشنز مارکیٹ کا بانی ہے۔  2002ء میں بیات گروپ () کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے شروع کیا جانے والا اے ڈبلیو سی سی افغانستان کے تمام چونتیس صوبوں میں مقیم چار ملین سے زیادہ کاروباری اور عام صارفین کے لیے 2.5 جی، 3 جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔

افغان اقتصادی ترقی کے ایک رہنما کی حیثیت سے اے ڈبلیو سی سی اپنے براہ راست آپریشنز کے ذریعے 6,000 سے زیادہ افغان باشندوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے اور ڈیلرز اور دکانداروں کے نظام کے ذریعے 100,000 مزید افغان شہریوں کو روزگار دیتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کے بارے میں مزید معلومات www.afghan-wireless.comیا www.tsiglobe.comپر دستیاب ہیں۔

رابطہ کیجیے:
برائے افغان وائرلیس:
البرٹو لوپیز
1.917.330.4510+
a.lopez@tsiglobe.com

Latest from Blog