افغان وائرلیس کا الیپو ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

– اے ڈبلیو سی سی گنجائش، آمدنی اور صارفی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپنے وائی فائی نیٹ ورکس
میں الیپو کے حل شامل کرے گا

کابل، افغانستان، 18 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے موبائل کمیونی کیشنز ادارے اور افغانستان کی موبائل کمیونی کیشنز مارکیٹ کے بانی اور عامصارفین اور کاروباری اداروں کو 2جی 3جی، 3.75 جی ایچ ڈی وائس، ڈیٹا اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرنے والے افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے اعلان کیا ہے کہ ادارے نے وائرلیس کمیونی کیشنز نیٹ ورکس کے لیے آئی ٹی اور نیٹ ورک ڈھانچہ بنانے والے معروف فراہم کنندہ الیپو ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ (www.alepo.com) کے ساتھ ایک تزویراتی شراکت داری قائم کرلی ہے۔

اے ڈبلیو سی سی الیپو کے وائی فائی آفلوڈ اور ہاٹ اسپاٹ مانیٹائزیشن سلوشنز کو استعمال کرے گا تاکہ اے ڈبلیو سی سی کے کابل “سپر وائی فائی” نیٹ ورک کی گنجائش کو بڑھا سکے، نیٹ ورک آمدنی میں اضافہ کرسکے اور اے ڈبلیو سی سی صارفین کو قابل دسترس وائی فائی سروس پلانز کی وسیع اقسام پیش کرسکے۔

اے ڈبلیو سی سی کے صارفین ایک اینڈ-ٹو-اینڈ 3جی سے وائی فائی آفلوڈ تجربے کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ اے ڈبلیو سی سی کا الیپو نیٹ ورک مینجمنٹ حلوں کا نفاذ اے ڈبلیو سی سی صارفین کو اپنے وائی فائی  سروس پلانز خریدنے، متحرک کرنے اور چارج کرنے کے لیے ‘ایک ہی مقام’ پر حل فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی مستقل صارفی سروس سپورٹ بھی دیتا ہے۔

اے ڈبلیو سی سی میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک ہوبان نے کہا کہ “وائی فائی موبائل براڈبینڈ ہماری خدمات کی تزویراتی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا اور ساتھ ہی اپنے صارفین کو پیش کردہ تجربے کے معیار میں بھی۔ الیپو وائی فائی میں طویل اور آزمودہ مقام رکھتا ہے اور اے ڈبلیو سی سی کو ایسے حل فراہم کرنے کے قابل ہے جو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید اور کاروباری نکتہ نظر سے انتہائی پیچیدہ ہوں۔”

افغان وائرلیس کے بارے میں
افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی)  (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان کی وائرلیس کمیونی کیشنز مارکیٹ کا بانی ہے۔  2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے شروع کیا جانے والا اے ڈبلیو سی سی افغانستان کے تمام چونتیس صوبوں میں مقیم چار ملین سے زیادہ کاروباری اور عام صارفین کے لیے 2.5 جی، 3 جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔

افغان اقتصادی ترقی کے ایک رہنما کی حیثیت سے اے ڈبلیو سی سی اپنے براہ راست آپریشنز کے ذریعے 6,000 سے زیادہ افغان باشندوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے اور ڈیلرز اور دکانداروں کے نظام کے ذریعے 100,000 مزید افغان شہریوں کو روزگار دیتا ہے۔ اے ڈبلیو سی سی کے بارے میں مزید معلومات www.afghan-wireless.com یا www.tsiglobe.com پر دستیاب ہیں۔

الیپو کے بارے میں
الیپو دنیا بھر میں کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے آئی ٹی اور نیٹ ورک ڈھانچے کے سافٹویئر حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ الیپو ووڈافون، اورنج اور ڈجی سیل جیسے مارکیٹ رہنما اداروں کے ساتھ کام کرتا ہے اور انہیں ٹیکنالوجی اور نسلوں کے درمیان زبردست مسابقت کرنے اور ڈیٹا مواقع کا ادراک کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ الیپو جدید مارکیٹ رہنماؤں کی مدد کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے جو ٹیلی کمیونی کیشنز مارکیٹ میں ارتقا پا رہے ہیں۔
www.alepo.com

رابطہ کیجیے:
برائے افغان وائرلیس:
البرٹو لوپیز
1.917.330.4510+
a.lopez@tsiglobe.com

Latest from Blog