افغان وائرلیس نے کابل میں کائی ٹیکس 2015ء انفارمیشن کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی نمائش کی گولڈ اسپانسرشپ کا اعلان کردیا

چین یونین پے چیئرمین: عالمی یونین پے کارڈ اجراء 5 ارب سے بڑھ گیا

ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے

سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا

جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

افغان وائرلیس نے کابل میں کائی ٹیکس 2015ء انفارمیشن کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی نمائش کی گولڈ اسپانسرشپ کا اعلان کردیا

– 13 سے 16 جون تک ہونے والی نمائش دنیا کے 150 بہترین انفارمیشن کمیونی کیشنز اداروں کو کابل کے افغانستان ایکسپو سینٹر لائے گی کابل، افغانستان، 12 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے موبائل کمیونی کیشنز ادارے اور ملک میں موبائل کمیونی کیشنز مارکیٹ کے بانی اور صارفین اور کاروباری اداروں کو وائس، ڈیٹا اور موبائل بینکنگ خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے افغان وائرلیس ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارہ افغانستان کی سب سے بڑی انفارمیشن و کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) نمائش کائی ٹیکس 2015ء کا گولڈ اسپانسر ہے۔ کائی ٹیکس 2015ء 13 سے 16 جون تک افغانستان ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ کائی ٹیکس 2015ء کی شریک اسپانسر وزارت مواصلات و آئی ٹی ہے۔ کائی ٹیکس 2015ء 150 سے زیادہ آئی سی ٹی اداروں کو یکجا کرتا ہے اور آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات میں جدید پیشرفت اور ابھرتے ہوئے رحجانات پیش کرے گا۔ اے ڈبلیو سی سی، کائی ٹیکس 2015ء کے گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے نمائش میں اپنی اہم موجودگی کو ادارے کی اگلی نسل کی وائرلیس کمیونی کیشنز خدمات کے نئے مجموعے کی رونمائی کے لیے استعمال کرے گا، جن میں شامل ہیں: اے ڈبلیو سی سی مائی منی موبائل ایپ اور مائی منی ٹرمینل، ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح اے ڈبلیو سی سی صارفین اے ڈبلیو سی سی کی مائی منی سروس استعمال کرکے ٹرانزیکشن مکمل کرسکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی ایچ ڈی وائس انفارمیشن وڈیو پریزنٹیشن۔ اے ڈبلیو سی سی موبائل اکاؤنٹ مینجمنٹ سلوشنز اے ڈبلیو سی سی کی انٹرایکٹو وائس ڈائیلاگ سروس (آئی وی آر)، اے ڈبلیو سی سی کی سیلف کیئر ویب پورٹل اور نئی افغان وائرلیس اکاؤنٹ مینجمنٹ ایپ استعمال کررہے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی 3.75 جی تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز۔ اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب امین رامن نے کہا کہ “کائی ٹیکس 2015ء عالمی معیار کی ان مصنوعات اور خدمات کو ظاہر کرنے کا شاندار موقع ہے جو اے ڈبلیو سی سی اپنے صارفین کو فراہم کرتا ہے۔ ہم اپنے مسابق اداروں، تزویراتی شراکت داروں اور صارفین پر یہ ظاہر کرکے خوش ہیں کہ کیوں اے ڈبلیو سی سی افغانستان کا سب سے جدید – اور کامیاب ترین – وائر لیس کمیونی کیشنز ادارہ ہے۔” افغان وائرلیس کے بارے میں: افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان کی وائرلیس کمیونی کیشن مارکیٹ کا بانی ہے۔ 2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے شروع کردہ اے ڈبلیو سی سی چار ملین سے زیادہ کاروباری اور عام صارفین کو 2.5 جی، 3 جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے، جو افغانستان کے تمام چونتیس صوبوں میں رہتے ہیں۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔ افغانستان کی اقتصادی ترقی میں رہنما اے ڈبلیو سی سی کی اپنے براہ راست آپریشنز کے ذریعے 6,000 سے

مزید پڑھیں

چین یونین پے چیئرمین: عالمی یونین پے کارڈ اجراء 5 ارب سے بڑھ گیا

شنگھائی، چین، 11 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — دنیا بھر میں جاری کیے گئے یونین پے کارڈز کی مجموعی تعداد 5 ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور 10 جون کو میلانو میں 2015ء شنگھائی شہر مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین یونین پے کے چیئرمین گی ہوایونگ نے کہا کہ یونین پے چین کے باسیوں کا ترجیحی ادائیگی برانڈ بن چکا ہے۔ گی نے کہا کہ محفوظ، باسہولت، ترجیحی اور جدید ادائیگی خدمات زندگی کو زیادہ آسان بنانے، خرچ پر اکسانے، تجارت کو سہولت دینے اور اسمارٹ شہروں کی تعمیر میں دنیا کو جوڑنے کے قابل ہیں، اور یونین پے اس رحجان میں ترقی کے لیے مواقع کا خواہاں ہے۔ یونین پے میلان ایکسپو میں چینی پویلین کے لیے باضابطہ ادائیگی خدمت فراہم کنندہ ہے، اور میلان میں شنگھائی شہر مہم کا شراکت دار بھی۔ دنیا کی سب سے بڑے کارڈ یافتگان بنیاد کو ادائیگی خدمات فراہم کرتے ہوئے یونین پے اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے شنگھائی سمیت بڑے شہروں کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ادائیگی نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم بنا چکا ہے جہاں رہائشی باآسانی یوٹیلٹی اور کریڈٹ کارڈ کے بل ادا کرسکتے ہیں۔ یہ چھوٹی-ٹکٹ ٹرانزیکشن کے لیے کانٹیکٹ لیس یونین پے کوئیک پاس سروس  کو بھی ترویج دے چکی ہے، جس کے ذریعے ادائیگی محض چھونے کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ادائیگی مارکیٹ کے رحجانات کے مطابق رہنے کے لیے یونین پے ایک آن لائن ادائیگی پلیٹ فارم تخلیق کرچکا ہے اور موبائل ادائیگی میں بہتر کوششیں کی ہیں۔ اس کے آن لائن اور موبائل ادائیگی صارفین اب تک 200 ملین سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ سمندر پار مارکیٹوں میں جدید یونین پے مصنوعات اور خدمات تیزی سے استعمال کی جارہی ہیں، جس میں چین سے باہر 10 ملین آن لائن تاجر ہیں جو اس وقت یونین پے کارڈز سے ادائیگی وصول کرتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر یونین پے چپ کارڈز کے اجراء کے ساتھ کوئیک پاس جیسی جدید ایپلی کیشنز بھی بہتر بنائی جارہی ہیں۔ “سالوں تک جستجو اور موجودہ مارکیٹ ماحول اور رحجانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یونین پے ایسا تزویراتی مقام حاصل کرچکا ہے جواس کی ترقی کے لیے موزوں ہے۔ اور یہ مقام ایک آزاد اور جامع خدمات پلیٹ فارم ہے جو عالمی اثرورسوخ رکھتا ہے،” انہوں نے کہا۔ “اس ہدف کو حقیقت بنانے کے لیے بین الاقوامیت ضروری ہے۔ 13 سال کی تیز ترقی کے بعد یونین پے عالمی ٹرانزیکشن حجم کے اعتبار سے نمبر 2 اور قبولیت لحاظ سے نمبر 3 پر موجود ادائیگی نیٹ ورک ہے۔ اس نے ہماری عالمی ترقی کے لیے بنیاد ڈالی اور ہم یونین پے کو ایک عالمی نیٹ ورک اور بین الاقوامی برانڈ بنانے کے لیے عالمی سطح پر جانے کی اس حکمت عملی سے چمٹے رہیں گے۔” یونین پے انٹرنیشنل نے اسی روز کارتاسی کے ساتھ شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے جو اٹلی میں سب سے بڑا حاصل کنندہ ہے، جس کے مطابق رواں سال جولائی کے اختتام تک کارتاسی کے تحت 15,000 تاجر یونین پے قبول کرنا شروع کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے:

مزید پڑھیں

ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے

سنگاپور، 12 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– ٹیسیس ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے سلم ڈوئیٹ اتحاد میں شمولیت کے ساتھ سنگاپور کی دوسری سب سے بڑی انفو-کمیونی کیشنز کمپنی اسٹار ہب 15 جون 2015ء سے سنگاپور کا دورہ کرنے والوں کو ٹیسیس کے سافٹ سم اوور-دی-ایئر ڈاؤنلوڈ پلیٹ فارم سلم ڈوئیٹ (ر) کے ذریعے اپنی موبائل پری-پیڈ سروسز فراہم کرنا شروع کرے گا۔ جنوب مشرقی ایشیا میں ایک کلیدی کاروباری، مالیاتی و نقل و حمل کے مرکز کی حیثیت سے سنگاپور ماہانہ دنیا بھر سے 1.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ سیاحتی ٹیلی کام مارکیٹ میں ایک مستحکم بنیاد کی تعمیر کے لیے بڑے موبائل آپریٹرز کا اعتماد حاصل کرچکا ہے۔ ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، برطانیہ، امریکہ،تائیوان وار تھائی لینڈ کےبعد سنگاپور سلم ڈوئیٹ کی کوریج میں تازہ اضافہ ہے۔ اسٹار ہب کے نائب صدر برائے موبائل پری-پیڈ بزنس تیان یونگ پنگ کہتے ہیں کہ “ہم ٹیسیس کے ساتھ اتحاد کے ذریعے بین الاقوامی موبائل پری-پیڈ تقسیم مارکیٹ پر اپنے دھاوے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ دنیا میں وہ جہاں بھی ہوں، سلم ڈوئیٹ صارفین ایک ورچوئیل اسٹار ہب پری-پیڈ پیکیج اپنے فون پر قبل از وقت آرڈر کرسکتے ہیں اور اسٹار ہب کے قومی سطح پر پھیلے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے لیے آمد کے ساتھ ہی سروس باآسانی متحرک کرسکتے ہیں۔ یہ نئی، بے مثال سہولت سفر کرنے والوں کے لیے مجموعی سفری تجربے کو بہتر بنائے گی، جنہیں ڈیجیٹل عہد میں اپنے کام اور تفریح دونوں کے لیے فون کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔” ٹیسیس کے چیئرمین جیسن ہو کہتے ہیں کہ “سنگاپور میں اسٹار ہب کے ساتھ ہماری شراکت داری موبائل معاشرے میں سافٹ سم سروس پیش کرنے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ سلم ڈوئیٹ سافٹ وسم کی تقسیم ان مقامات پر رائج حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتی ہے، جہاں ہم خدمات پیش کرتے ہیں۔ ہم بغیر سرحدوں کے ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرنے کے لیے سلم ڈوئیٹ میں شمولیت کے لیے خطے کے تمام آپریٹرزکا خیرمقدم کرتے ہیں!” آغاز کے لیے صارفین کو www.slimduet.net/en/#shopپر سلم ڈوئیٹ سم اسٹکر خریدنا ہوگا، اس اسٹکر کو موجودہ سم کے ساتھ جوڑیں اور سلم ڈوئیٹ ایپ کے ذریعے موبائل آپریٹرز کے پیش کردہ پری-پیڈ پیکیجز خریدیں۔ سلم ڈوئیٹ سم ان ممالک میں مستقبل کے سفروں میں بھی دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہے جہاں سلم ڈوئیٹ کی کوریج موجود ہے۔ سنگاپور کے لیے اسٹار ہب کا 14 امریکی ڈالر کا پری-پیڈ پیکیج 18 سنگاپوری ڈالر کا مقامی ٹاک ٹائم، ایس ایم ایس اور ڈیٹا رکھتا ہے، جس میں پانچ دنوں کے لیے 100 جی بی کا مقامی ڈیٹا مفت اور 19 مقامات کے لیے آئی ڈی ڈی 018 کالیں مفت ہیں۔ سروس کو چانکی ہوائی اڈے پر اسٹار ہب کے منظور شدہ ڈیلروں کے پاس ایکٹیویٹ کرایا جا سکتاہے۔ صارفین اس کے بعد *123#  ڈائل کرکے اپنے پری-پیڈ اکاؤنٹ کو سنبھال سکتےہیں اور اضافی وائس اور ڈیٹا پلانز خرید سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے https://www.slimduet.net/en  روابط برائے ذرائع ابلاغ ٹیسیس لٹس لن مارکیٹنگ مینیجر دفتر:

مزید پڑھیں

سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا

اسٹراس کرچن، جرمنی، 11 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات بنانے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ اسٹراس کرچن، بایرن، جرمنی میں نئے ایم ایم سی جانچ مرکز کے آغاز کے ساتھ یورپ میں اپنی نمو کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن یورپ کے سب سے بڑے جدید ایم سی جانچ مراکز میں سے ایک چلاتا ہے۔ نئی 560 مربع میٹر پر پھیلی تجربہ گاہ ہر حجم کی مسافروں کاروں سمیت بڑی چیزوں کی جانچ کی سہولت دیتی ہے۔ یہ سی ایس اے گروپ کو مصنوعات اور حلوں کے اضافہ شدہ ارتباط یعنی کنیکٹیوٹی کے نتیجے میں مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ممکن بنائے گا۔ نیا مرکز ای ایم سی کی موجودہ تجربہ گاہی گنجائش کو 17 محفوظ کمروں اور 7 بے گونج کمروں کی صورت میں 7,260 مربع میٹرز تک لے جاتا ہے، اور یہ یورپ میں سی ایس اے گروپ کی مستقل ترقی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی ایس اے گروپ یورپ کے نائب صدر رالف شونک نے کہا کہ “ہم خاص طور پر یورپ کی گاڑیاں بنانے والی صنعت کے لیے جانچ کی خدمات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ نیا مرکز کھول رہے ہیں۔ نقل و حمل ہمارے لیے ایک اہم شعبہ ہے اور یورپ کی اس مارکیٹ میں ہم مضبوط قدم رکھتے ہیں۔ اپنی اسٹراس کرچں تنصیب میں ای ایم سی جانچ خدمات کو بڑھا کر اور لے لینڈ، برطانیہ میں مارکیٹ کی معروف جانچ تجربہ گاہ کے ذریعے، جو نقل و حمل کی صنعت کے لیے حفاظتی تجربات پر توجہ رکھتی ہے، اس شعبے میں اداروں کے لیے انتہائی مستحکم تجاویز رکھتے ہیں۔ سی ایس اے گروپ بایرن گزشتہ تین سالوں میں سال بہ سال 10 فیصد سے زیادہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے اور مارکیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے موجودہ ای ایم سی مراکز میں دو شفٹوں میں کام کررہا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں سی ایس اے گروپ بایرن پہلے ہی دو نئے بے گونج مراکز کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تجربہ گاہ کھول چکا ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن کے مینیجنگ ڈائریکٹر دیتر فروئے لخ کہتے ہیں کہ “ہم نئی تنصیب میںاپنے صارفین کے لیے اضافی وسائل پیش کرنے پر بت خوش ہیں۔ ہم اپنی صنعت میں بہترین سپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور گزشتہ تین سالوں میں اسٹراس کرچن میں اپنی تنصیبات کو بنانے اور بہتر بنانے کے لیے وسیع سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ نئی تجربہ گاہ ہمیں اپنے صارفین کو بروقت اور لاگت کے لحاظ سے موثر مقامی خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گی۔” اسٹراس کرچن میں ای ایم سی تجربوں کے ساتھ سی ایس اے گروپ گاڑیاں بنانے والے، صنعتی پرزوں، ای-گاڑیوں، پاور ٹولز، آئی ٹی، گھریلو مصنوعات، طبی آلات اور پرزوں، ٹرمینل بلاکس اور دیگر مصنوعات کے زمروں کے لیے ماحولیاتی تجربوں اور استناد کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے جو اداروں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سی ایس اے گروپ

مزید پڑھیں

جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا

بیجنگ، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– موبائل ڈیوائسز کے معروف عالمی فراہم کنندہ جیونی نے 10 جون کو بیجنگ میں اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز میراتھون ایم5 اور ایلیف ای8 کا اعلان کردیا۔ “جیونی کے صدر ولیم لو نے تقریب کے آغازپر کہا کہ “طویل عرصے سے زیادہ تر موبائل فون صارفین کے لیے بیٹری کا مسئلہ سب سے اہم ہے لیکن اب تک اس کا بہترین حل نہیں ہے۔ جیونی اس پر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اب ہمارےپاس ایم5 ہے۔” ایم 5 ایک بڑی 6,020 ایم اے ایچ کی بیٹری رکھتا ہے، جو ایم3 میں 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں بڑی بہتری ہے۔ جیونی بیٹری بہتریاں فون کو چار دن کی بیٹری زندگی دیتی ہیں۔ ایم5 بیٹری کی کھپت کا ایک اسمارٹ نظام رکھتا ہے خصوصاً جب بے دریغ استعمال کیا جائے؛ اگر صرف 5 فیصد بیٹری بچے تو یہ 62 گھنٹے تک کا اسٹینڈبائے وقت دے سکتا ہے۔ اور ایم5 مختصر وقت میں چارج بھی کیا جا سکتا ہے، اور یہ الٹی چارجنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے – اسے بیک وقت دو سیل فونز چارج کرنے کے لیے پاور بینک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لو نے جیونی کے نئے پرچم بردار اسمارٹ فون ای8 کا بھی اجراء کیا۔ اس کی اہم ترین باتوں میں سے ایک پشت پر 23.7 میگاپکسل کا کیمرہ ہے، جو 100 میگاپکسل کے ریزولیوشن تک کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھے گا۔ اور یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو بغیر کسی ضرر کے زوم پیش کرے گا۔ جیونی مارکیٹ میں بہترین کیمرہ فون بنانے کا خواہاں ہے۔ نیشنل جیوگرافک میں حصہ لینے والے فوٹوگرافر فرٹز ہوفمین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے چند شاندار تصاویر دکھائیں جو ای8 سے لی گئی تھیں اور انہوں نے کہا کہ وہ کیمرے سے بہت مطمئن ہیں۔ ہوفمین مزید تصاویر کے لیے ای8 استعمال کرتے رہیں گے اور آنے والے سالوں میں اسے جیونی کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔ جیونی نے جیونی والٹ کے اجرا کے لیے وی بینک کے ساتھ تعاون کا بھی اعلان کیا۔ وہ ایک قابلہ بھروسہ عمودی ماحول کی تعمیر کی کوشش کریں گے جو ذاتی موبائل ڈیوائسز کی بنیاد پر ہے۔ دونوں نئے اسمارٹ فونز آنے والے دنوں میں مختلف ممالک اور علاقوں میں جاری کیے جائیں گے۔ جیونی کے بارے میں 2002ء میں قائم ہونے والا جیونی کمیونی کیشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک ہائی-ٹیک کمپنی ہے جو موبائل ڈیوائس کی ڈیزائننگ، آر اینڈ ڈی، ساخت گری، عالمی مارکیٹوں میں فروخت اور موبائل انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروسز میں شامل ہے۔ باضابطہ ویب سائٹ: http://global.gionee.com/ فیس بک: https://www.facebook.com/GioneeGlobal رابطہ: انلی وانگ، 9823 8279 755 86+، [email protected]

مزید پڑھیں

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا

آن لائن قبل از-وقت اندراج اب ممکن گوچین، چین، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 16 واں چین گوچین بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں میلہ) 22 سے 26 اکتوبر 2015ء تک چونگ شان شہر، گوانگ ڈونگ صوبے کے گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150610/0861505133 روشنی مصنوعات کی پیداوار اور تجارت کے بڑے صنعتی ناموں کا مسکن اور اربوں کی سالانہ پیداوار رکھنے والا گوچین روشنی مصنوعات کی ماہرانہ تیاری کی چار عالمی بنیادوں اور فروخت مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اس سال 15 ویں گوچین روشنی میلہ (بہار میلہ) میں مہمانوں کی تعداد نئی بلندیوں تک پہنچیں، جس نے کل 250,000 مقامی و غیر ملکی مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ “ایک نمائشی ہال + پانچ تجارتی بازار” کے نئے حصول نمونے پر دو سال کام کے بعد میلہ1,800 سے زائد اعلیٰ معیار کے روشنی صنعت نمائش کنندگان کو سامنے لائے گا جو روشنی، لیمپ، ایل ای ڈی روشنیوں اور برقی مصنوعات کا احاطہ کریں گے اور ساتھ ہی خریداروں کو 700,000 مربع میٹر کے کا ایک ہی مقام فراہم کریں گے جو قیمت کے لحاظ سے انتہائی موثر ذریعہ ہوگا۔ گوچین روشنی مارکیٹ دنیا بھر میں ہمیشہ اپنے اعلیٰ معیار، بہترین خوردہ قیمت، تجارتی سہولت، بہترین تکمیل اور انتہائی مسابقتی  مارکیٹ ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ میلے کا یہ سیشن روشنی خیموں کا اجراء کرے گا جو تخلیقی سجاوٹ اور ایک ماہر برقیات کا فٹنگ ایریا پیش کریں گے۔ گوچین روشنی میلہ کا 2015ء ایڈیشن مقامی روشنی صنعت کے وسائل کو مکمل کرے گا تاکہ غیر ملکی خریداروں اور مقامی اہم فراہم کنندگان کے لیے ایک خصوصی ‘کاروباری میجنگ سروس’ جاری کی جائے۔ کاروباری میجنگ ماہرین کی ایک تجربہ کار ٹیم روشنی پرزوں سے تیار مصنوعات تک کسی بھی چیز کی تلاش کرنے والے غیر ملکی خریداروں کے لیے برمقام ملاقات کے ساتھ یہ خدمت پیش کرے گی۔  بر مقام اندراج پر 100 رینمنبی رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی، جو قبل از وقت اندراج کے لیے نہیں ہوگی؛ قبل از وقت اندراج مہمانوں کو منتظمین کی جانب سے وی آئی پی خدمات کا لطف اٹھانے کا موقع دے گی۔ گوجین روشنی میلے کے دوران منتظمین گوچین روشنی ثقافتی میلے کا پہلا سیشن بھی شروع کریں گے، جہاں دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز لیون کے ‘روشنی میلہ’ کے مقابلے کے لیے ایک ثقافتی تقریب میں حصہ لیں گے۔ 16 ویں گوچین روشنی میلہ (خزاں میلہ) کی تیاریاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ یہ گوچین کے لیے اہم مواقع اور پہچان کا وعدہ کرتا ہے اور روشنی مارکیٹ میں امکانات اور روشنی صنعت کی ترقی کو زبردست بڑھاوا دیتا ہے۔ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150610/0861505133

مزید پڑھیں