اسلام آباد (پی پی آئی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور کہا کہ سابق وزیر اعظم آئندہ جنوری سے آگے انتخابات مؤخر کرنے کے جے یو آئی کے مطالبے کی حمایت کریں جس پر صدر مسلم لیگ (ن) نے اپنی پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ انتخابات کو جنوری سے آگے مؤخر کرنے کے ان کے مطالبے کی حمایت کریں جب کہ موجودہ حالات میں دونوں جماعتوں کو مشترکہ سیاسی پیش قدمی کرنی ہے۔ذرائع نے ملاقات کے بعد ڈان کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ان سے کہا کہ وہ کوئی وعدہ کرنے سے قبل اس تجویز کو اپنی پارٹی کی قیادت کے ساتھ اٹھائیں گے۔مسلم لیگکے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے علاوہ سردار ایاز صادق اور عطا اللہ تارڑ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح
سابق فاسٹ بولر بریٹ لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید
انگلینڈ کے کلب کی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کومعاہدے کی پیش کش
میرپور خاص سول اسپتال میں گائینی آپریشن کی بندش، مریض مشکلات کا شکار
میرپورخاص ایکشن کمیٹی کا واپڈا کے خلاف احتجاج کی دھمکی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا بیان 18 اکتوبر کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کہا ہے کہ سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا بیان 18 اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا جب کہ وکیل دفاع آج کی سماعت سے غیر حاضر رہے۔پی پی آئی کے مطابق سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راناحسن عباس سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وکیل صفائی بشارت اللہ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔وکیل صفائی بشارت اللہ کے معاون وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان جمع کروا دیں گے۔سیشن جج اعظم خان نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کو عدالت پیش ہونیکی ہدایت کردی۔عدالت نے ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے نئی تاریخ 18 اکتوبر مقرر کردی۔واضح رہے کہ سارہ انعام کینیڈین شہری تھیں، جنہیں گزشتہ برس ستمبر میں چک شہزاد میں فارم ہاؤس میں شاہنواز امیر نے قتل کردیا تھا۔جج اعظم خان نے گزشتہ روز سماعت کے دوران قتل کیس میں تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے تھے، اور اب عدالت نے شاہنواز کو طلب کر لیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔سیاستدان اور صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز امیر کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔
عثمان ڈار، صداقت عباسی کی طرح کا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا، اسد عمر
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمر نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے دوران گفتگو سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کہاکہ کل کا فیصلہ درست ہے۔پی پی آئی کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں۔اسد عمر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہے؟ ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے، جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جن کو ملا انھوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا، ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے۔اسدعمر نے کہا کہ سائفر 4 لوگوں میں آتا ہے، جن میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں، پلاننگ منسٹر کہاں سے آ گیا، ایف آئی آر میں میرا صرف نام آیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے؟ جواب میں اسد عمر نے کہا کہ اگر میں نے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔
الیکشن کمیشن حملہ کیس میں اسدعمر کی درخواست بریت انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمر نے الیکشن کمیشن حملہ کیس میں بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں دائر کردی ہے۔وکیل صفائی سردار مصروف نے اسد عمر کی بریت کی درخواست اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں میں دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسد عمر کے خلاف کوئی ثبوت برآمد نہیں ہوا، عدالت کا قیمتی وقت ضائع نہ کیاجائے، اسدعمر کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔
تلاش کریں
خبریں

انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح
(April 8, 2014)
لندن: انگلش فٹ بال پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم کی ٹیم نے سندرلینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 5-1سے فتح حاصل کی۔لندن میں کھیلے گئے فٹ بال لیگ کے میچ میں ٹوٹنہم اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، ٹوٹنہم کی جانب سے ایڈے بائر نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوادی جبکہ اریکسن اور سگورڈسن نے ایک ایک ایک ایک گول کیا۔ سنڈر لینڈ کی جانب سے واحد گول کیٹرمولے نے سکور کیا۔لیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر ٹوٹنہم کی ٹیم کی 59 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جبکہ سنڈرلینڈ ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

سابق فاسٹ بولر بریٹ لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
(April 8, 2014)
میلبورن: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی دوسری دفعہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی نے سیفورتھ میں واقع اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کاا ہتمام کیااور اپنی گرل فرینڈ لے نا اینڈرسن سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی اس سے پہلے 2006میں الزیبتھ کیمپ نامی خاتون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 2008میں دونوں میں علیحدگی ہوئی ، جن سے دونوں کا ایک بیٹاجس کا نام پرسٹن ہے۔بریٹ لی اور لینا اینڈرسن کی دوستی 2013کے اوائل میں ہوئی تھی، جبکہ لینا اینڈرسن کے حوالے سے معلوم ہواہے کہ وہ اس سے پہلے 2012میں لیگ اسٹار بریتھ اناسٹا کے ساتھ ناکام شادی کا تجربہ کر چکی ہیں۔

سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید
(April 8, 2014)
جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیرل کولینن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے ہا ر کا ذمہ دارکوچ اور کپتان کو قرار دیا ہے جبکہ سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے۔ سابق بیٹسمین ڈیرل کولینن نے جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو اور کپتان فیف ڈوپلیسی پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںبھارت سے شکست کا یہ 11واں موقع ہے ۔کولینن نے کوچ اور کپتان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو جلد احساس ہوگا کہ کپتان اور کوچ دونوں ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے ہیں ، جنوبی افریقا نے صرف ایک دفعہ 1998کی چمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، کولینن نے کہا کہ ٹیم کی ہار کی اصل وجہ اے بی ڈی ولیئر کو دیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجنا اور ڈیل اسٹین کو وقت پر بولنگ نہ دینا تھی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کرسٹل کی تیکنیک ناکام ہو گئیں اور مستقبل کے لیے ایک نئے کوچ کی ضرورت ہے ،سیمی فائنل کے دوران جس طرح ٹیم کو چلا یا جا رہا تھا اس سے واضح ہے کہ اس کے اثرات کھلاڑیو ں پر نہیں پڑ رہے تھے۔

انگلینڈ کے کلب کی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کومعاہدے کی پیش کش
(April 8, 2014)
کراچی: انگلینڈ کے مسلم فٹ بال کلب نے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو معاہدے کی پیشکش کردی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے چار کھلایوڑں کپتان سمیر، اورنگزیب، رازق اور شعیب اور کوچ راشد کو لندن کے مسلم کلب نے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

میرپور خاص سول اسپتال میں گائینی آپریشن کی بندش، مریض مشکلات کا شکار
(April 8, 2014)
میر پور خاص: سول اسپتال میر پور خاص میں پچھلے ایک ہفتے سے گائینی کے چھوٹے بڑے آپریشن نہ ہونے کی وجہ وے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص کے سول اسپتال میں گائنا کا لوجسٹ کی پوسٹ خالی ہونے سے خواتین مریضوں کو علاج کیلئے سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے گا ئنی کے تمام آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں،آپریشن کی بندش کی وجہ اسپتال میںتعینات لیڈی ڈاکٹروںکی آپریشن کرنے کیلئے تیار نہیں ہونا بتائی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ اسپتال میں یومیہ سات سے آٹھ گائنی کے آپریشن کئے جاتے تھے ۔ذرائع کے مطابق پرائیوٹ اسپتال میں زیادہ تر سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ہی گائنی کے کیس کر رہی ہیں ،سول سرجن کی بے انتظامی کے باعث اسپتال کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

میرپورخاص ایکشن کمیٹی کا واپڈا کے خلاف احتجاج کی دھمکی
(April 8, 2014)
میر پور خاص: میرپور خاص ایکشن کمیٹی کی جانب سے واپڈا و لوڈ شیڈنگ کا نظام درست کر نے کے لیے 24گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔میرپورخاص ایکشن کمیٹی کے چیئر مین اظہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واپڈانے 24 گھنٹے میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو ضلع بھر میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مہم کا آ غاز کر دیا جائے گا ۔
