ریاض/ اسلام آباد (پی پی آئی)سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کا فوری اجلاس طلب کر لیاہے۔جس میں پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔
میرپور خاص میں فلاحی ادارے کی جانب سے شہر میں صفائی مہم
ریاستی جبر کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کی سازش ہورہی ہے: ذونل انچارج میر پور خاص
نقل کی روک تھام کے لیے والدین اور اساتذہ کو کردار ادا کرناہوگا :ڈی سی میر پور خاص
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی : بھارت کے آل راﺅنڈر یوراج سنگھ ٹخنے کی انجری کا شکار
برازیل میں فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کے اسٹیکرز البم جاری
کولکتہ نائٹ رائیڈرکے کوچ ٹریور بیلس انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچنگ فہرست میں شامل
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی پی کی سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر میں ڈکیتی کے دوران گھر کا صفایا
کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیا۔ پولیس کے مطابق کراچی میں رہائشی سابق رکن اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر واردات ہوئی، ملزمان مبینہ طورپر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آئی)کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹ پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد اکرام ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔پی پی آئی کے مطابق دہشتگرد نے پولیس اسٹیشن ہتھالا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حملے کیے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 9 اور 10 اکتوبر کی درمیانی رات دو آپریشن کیے، دو مختلف آپریشنز میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دوسری کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
ایف بی آر کا مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید 10 لاکھ افراد ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز کو فائلربنانے کے لیے تمام ریجنل ٹیکس دفاترز کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ہدف کے حصول کے لیے آر ٹی اوز کے سو افسران کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ منتخب کیے گئے افسران کی ذمہ داریاں دو حصوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ ہدف کے حصول کیلئیآرٹی اوز کے 100 افسران کو ذمہ داریاں سونپے جانیکا امکان ہے۔بعض افسران کو صرف زیرالتوا کیسز نمٹا کر ٹیکس گزار بنانے کا ہدف دیا جائے گا۔ بعض افسران کو صرف نئے کیسز نمٹا کر ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
تلاش کریں
خبریں

میرپور خاص میں فلاحی ادارے کی جانب سے شہر میں صفائی مہم
(April 2, 2014)
میرپورخاص: میرپورخاص کے فلا حی ادارے دستگیر ی وےلفیئر آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے دوسرے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام شروع کردیا ۔شہر کی ابتر صورت حال پر منتخب نمائندوں اور متعلقہ اداروں کی مسلسل چشم پوشی کے سبب دستگےر ی وےلفیئر آرگنائزیشن کے درجنوں رضاکاروں نے دوسرے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی نصف اےمان ہے کے جذبے کے تحت ابن رشد گرلز کالج کے پاس سے صفائی کا آغاز کیا ،صفائی کرنے والوں میں 15سے 16گریڈ کے سرکاری ملازم سمیت فلاحی ادارے کے درجنوں رضاکار شامل تھے، جنھوں نے مدےنہ مسجد چوک ،پوسٹ آفس چوک سمےت کئی علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت جھاڑو لگاکر غلاظت کو صاف کرنے کی کوشش کی اس موقع پر دستگیر وےلفیئر آرگنائزیشن کے رہنما ءمحمود قادری اور دےگر نے بتا ےا کہ فلاحی دستگےر ی وےلفیئر آرگنائزیشن کے رضا کاروں نے شہر کے بےشتر علاقوں کی گلی محلوں میں کئی ماہ سے کچرے کے ڈھیروںکو ہاتھوں اور ٹرالیوں کی مدد سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا ہے۔

ریاستی جبر کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کی سازش ہورہی ہے: ذونل انچارج میر پور خاص
(April 2, 2014)
میرپورخاص: ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق نے یوسی میرواہ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ریاستی جبر کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کے مطابق ایسا ملک بنانا چاہتی ہے جہاں ہر طبقے کو ان کے بنیادی حقوق میسر ہوں۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک سے فرسودہ گلے سڑے سیاسی اور معاشی نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ استحصالی عناصر ریاستی جبر اور منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے حق پرستی کی اس تحریک کو کچلنے کے درپے ہیں ۔ایم کیو ایم کے معصوم و بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بسنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام ایسی تمام سازشوں کو مسترد کرتے ہیں ۔امن کے قیام کے نام پر سندھ کے مخصوص طبقہ آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔منفی اقدامات سے نفرت و تعصب کی آگ بھڑکا کر عوام کو مخصوص سمت میں سوچنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔اجلاس سے اراکین زونل کمیٹی شاہد عباسی، سلیم رضا قائمخانی اور عزیر قریشی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر یوسی میرواہ کے ذمہ داران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

نقل کی روک تھام کے لیے والدین اور اساتذہ کو کردار ادا کرناہوگا :ڈی سی میر پور خاص
(April 2, 2014)
میرپورخاص: ڈویژنل کمشنرمیرپورخاص ساجد جمال ابڑو نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے والدین اور اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نوجوان اپنی محنت سے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوںنے نویں اور دسویں جماعت کے شروع ہونے والے امتحانات کے سلسلے میں میرپورخاص کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورے کے دوران کیا ۔ کمشنر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میںنقل کا موا دلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر انھوں نے طلباءو طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ محنت سے امتحان دیں تاکہ مستقبل میں مسائل کا مقابلہ آسانی سے کر سکیں ۔کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری اسکول بھان سنگھ آباد کے دورے کے دوران ایک طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑکر کاپی کیس کرنے کی ہدایت کی اس دوران امتحانی مراکز کے ارد گرد نقل کرانے والے درجنوں افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ کمشنر نے پولیس کو ہدایت کی کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ڈی آئی جی میرپورخاص امین یوسف زئی ،ایس ایس پی جام ظفراللہ دھاریجو ،اے ایس پی سیٹلائیٹ ٹاون ساجد کھوکر اور دیگر متعلقہ افسران بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی : بھارت کے آل راﺅنڈر یوراج سنگھ ٹخنے کی انجری کا شکار
(April 2, 2014)
بارباڈوس: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر یوراج سنگھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ یووراج سنگھ انجری کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے،انڈین کرکٹ ٹیم کے منیجرڈاکٹر آر این بابا نے تصدیق کی ہے کہ یووراج سنگھ کے بائیں ٹخنے پر معمولی زخم ہے لیکن پریکٹس میں حصہ نہیں لینے کی وجہ آرام کرنا تھا ۔بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کی تیاریوں کے سلسلے میں فتح اللہ کے نارائن گنج عثمانی اسٹیڈیم میںپریکٹس کی ، جبکہ جنوبی افریقا ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں میرپور میں پریکٹس میں مصروف ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں مایوس آغاز کے بعد یووراج آسٹریلیا کے خلاف اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ،یووراج نے گروپ میچ میںآسٹریلیا کے خلاف شاندار 60رنز اسکور کرتے ہوئے بھارت کو 73 رنز سے فتح دلائی تھی۔بھارتی ٹیم4اپریل کومیرپور میں دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی۔

برازیل میں فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کے اسٹیکرز البم جاری
(April 1, 2014)
ریو ڈی جنیرو: برازیل میں اورلڈ کپ فٹ بال 2014کو یاد گار بنانے کے لیے ماضی اورحال کے عظیم کھلاڑیوں کی تصاویر اسٹیکر البم کی شکل میں جاری کر دی گئی ۔برازیل کے شہر ساو پالو میں فٹ بال عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں سپر اسٹارز سے سجے اسٹیکر البم کی رونمائی کی گئی۔ منتظمین کو امید ہے کہ البم فٹ بال ورلڈ کپ فینز میں مقبولیت حاصل کرے گا۔ برازیل میں جہاں فٹ بال ورلڈ کی تیاریاںسست روی کا شکار ہیں وہیں مداحوں کی دلچسپی کے پیش نظر ورلڈ کپ کو یاد گار بنانے کے لیے اسٹیکر البم کا اجرا کیا گیاہے ۔البم میں برازیل کی قومی ٹیم کے علاوہ ماضی کے لیجنڈ فٹ بالر پیلے اور سپر اسٹار لائنل میسی سمیت دنیا بھر کے مشہور فٹ بالروں اور ٹیموں کے اسٹیکرزبھی شامل کئے گئے ہیں،اس اسٹیکر البم میں برازیل کے مشہور فٹ بال اسٹیڈیم کو بھی شامل کیا گیاہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرکے کوچ ٹریور بیلس انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچنگ فہرست میں شامل
(April 1, 2014)
لندن: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹریور بیلس کو انگلینڈ کر کٹ ٹیم کی کوچنگ فہرست میں شا مل کر لیا گیا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ سے شرم ناک شکست کے بعد انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے کو ششیں تیز کر دی گئیں،آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈر کے کوچ ٹریور بیلس کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے چوتھے امیدوار کی حیثیت سے شامل کر لیا گیاہے ۔ ایشنر سیریز میں 5-0کی وائٹ واش شکست کے بعد ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد انگلینڈ کو مضبوط کوچ کی تلاش ہے ۔ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز بھی اس فہرست میں شامل ہیںجبکہ دیگر امیدواروں میں کلکتہ نائٹ رائیڈر اور سڈنی سیکسرز کے کوچ بیلس ، انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ پیٹر مورس اور انگلینڈ ہی کے مک نیول شامل ہیں۔ بیلس پہلے آسٹریلوی کوچ ہیں جنھیں انگلش ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں جبکہ حیران کن طور پر انھیں ٹاپ لیول کی کرکٹ کھیلنے کا کوئی تجربہ حاصل نہیں ، تاہم بیلس ڈومیسٹک اور بین الاقومی طور پر ہر طرز کی کر کٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بیلس کے کوچنگ میں سری لنکا نے 2011ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی تھی جبکہ 2012کے آئی پی ایل ایڈیشن میں کولکتہ کی کوچنگ بھی کی ، دوسری جانب بیلس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ انھیں انگلش کر کٹ اور وہاں کے نظام سے آگہی نہیں ہے ۔