کراچی (پی پی آئی) ملک میں توانائی کے بحران اور اسکی قیمتوں میں دن بدن اضافے کے باعث مصنوعات کی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ چکی ہے جس کے باعث ایکسپورٹرز کو عالمی منڈی میں خاصی دشواری کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گاہگ کم ریٹ والی مصنوعات کا انتخاب کرتا ہے اسی وجہ سے لیدر،سپورٹس وئیر،موٹر بائیکس جیکٹس، پتلون،گلوز،گارڈز کے علاوہ سرجیکل آلات کے آرڈر میں گرواٹ آرہی ہے جس سے نہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوچکی ہے بلکہ رہی سہی کسر ترسیلات زر میں کمی بھی روپے کی قدر کو مزید کم کر رہی ہے۔
سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ ایشز کی تاریخی ٹرافی کی نگرانی پر مامور
شیکھر دھون اور روہت شرما نے گوتم گھمبیر کےلئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی
کبڈی ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا اعلان 27نومبر کو کیا جائے گا
شعیب ملک اور عبدالرزاق کی جنوبی افریقا سے وطن واپسی
چوتھی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف نے دوسری کامیابی حاصل کر لی
ٹور دی شارجہ : پاکستا ن سائیکلنگ ٹیم کی ایونٹ میں 27سال بعد شرکت
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مجھ سے منسوب ٹک ٹاک اکاؤنٹ جعلی ہے: جمائمہ گولڈ اسمتھ کی وضاحت
لندن (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے صارفین کو اپنے نام سے موجود جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ٹک ٹاک پر کوئی ذاتی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے،ان کے نام سے موجود اکاؤنٹ جعلی ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے جمائمہ نے اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔جمائمہ کے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 2 لاکھ68 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں جبکہ 34 لاکھ سے زائد لائیکس بھی ہیں۔ جمائمہ کا جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ چلانے والے صارف نے اکاؤنٹ پر جمائمہ کی 400 سے زائد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جمائمہ کے سابقہ شوہر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فالو کیا۔
سردارعطااللہ مینگل کی برسی ملک بھر میں منائی جائے گی
کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچ قوم پرست رہنما سردارعطااللہ خان مینگل کی دوسری برسی24 اگست کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ پی آئی کے مطابق اس سلسلہ میں ایک اجلاس منعقدہوا۔جس میں برسی کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی مرکزی اجتماع کوئٹہ میں ہوگا۔ شرکا نے کہا کہ سردارعطااللہ خان مینگل صرف بلوچ یابلوچستان کے رہنما نہیں بلکہ ملک کی دیگر مظلوم ومحکوم اقوام کی آوازتھے۔
برکس اراکین کے درمیان پاکستان سمیت کئی نئے اراکین کی شمولیت پر اختلاف
جوہانسبرگ/بیجنگ/نئی دہلی(پی پی آئی) دنیا کی دولت کا تقریباً ایک چوتھائی حصے کا مالک سمجھے جانے والے عالمی بلاک ’برکس‘ کے رہنما رواں ہفتے جنوبی افریقہ میں ہونے والے اجلاس میں پانچ ملکی بلاک میں توسیع یعنی پاکستان سمیت کئی نئے اراکین کی شمولیت پرکرنے پر غور کریں گے۔برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں کے کلب میں نئے اراکین کو شامل کرنے پر اختلاف ہے، پی پی آئی کے مطابق برکس میں شمولیت کے لیے ’40 سے زائد ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔۔برکس کا اقتصادی طور پر سب سے طاقتور ملک چین بے چین ہے کہ یہ کلب تیزی سے دولت مند جمہوریتوں کے ’جی-7‘ گروپ کا مقابلہ کرے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا تھا کہ چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر بلاک کو وسیع اور مضبوط بنانے پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔روس اور جنوبی افریقہ بھی نئے اراکین کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن نئی دہلی ممکنہ طور پر برکس میں بیجنگ کو خطرے کے طور پر دیکھتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ ایشز کی تاریخی ٹرافی کی نگرانی پر مامور
(November 22, 2013)
لندن: سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ کو ایشز کی قیمتی ٹرافی کی پہریداری پر مقرر کردیا گیا ۔ آسٹریلیا میں جاری روایتی ایشز سیریز میں انہیں پوری رات جاگ کر ٹرافی کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔مائیک گیٹنگ ایسی ذمہ داری کے لئے پہلی مرتبہ منتخب کیے گئے ہیں ۔انہیں 50جوشیلے افراد کے ساتھ لارڈز کے میوزیم کے باہر چوکیداری کرنی پڑے گی ۔ مائیک گیٹنگ کو یہ ڈیوٹی ”چانس ٹو شائن چیریٹی “نامی ایک تنظیم کی جانب سے دی گئی جو برطانیہ کے اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔

شیکھر دھون اور روہت شرما نے گوتم گھمبیر کےلئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی
(November 22, 2013)
نئی دہلی: بھارتی بلے بازوں شیکھر دھون ،روہت شرما اور مرلی وجے نے اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر کے لئے ٹیم میں واپسی مشکل کردی ۔ نئے کھلاڑی مسلسل بہترین کارکردگی دکھارہے ہیں جس کے باعث گوتم گھمبیر کی ٹیم میں واپسی کے چانس کم ہوتے جارہے ہیں ۔ گوتم گھمبیر ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جس وقت انہوں نے محسوس کیا کہ اب وہ مزید انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے وہ اسی روز کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے

کبڈی ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا اعلان 27نومبر کو کیا جائے گا
(November 22, 2013)
لاہور: بھارت میں چھ دسمبر سے شیڈول کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے جاری قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچوں کا آغاز کردیا گیا ۔ پنجاب اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں گزشتہ روز پریکٹس میچ کھیلا گیا ،جس میں کھلاڑیوں نے بھر پور زور آزمائی کا مظاہر ہ کیا ۔ کوچ غلام عباس نے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران کی جانے والی غلطیوں سے آگاہ کیا اور انہیں دور کرنے کے لئے خصوصی پریکٹس کرائی ۔کبڈی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان 27نومبر کو کیا جائے گا ۔

شعیب ملک اور عبدالرزاق کی جنوبی افریقا سے وطن واپسی
(November 21, 2013)
لاہور: انجری کے شکار شعیب ملک اور عبدا لرزاق جوہانسبرگ سے وطن واپس پہنچ گئے، اسٹارآل راونڈرز کا کہنا ہے قومی کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے۔ایک عرصے بعد ٹیم میں جگہ پانے والے اسٹار آل راونڈرز شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ ہونے کے باعث جنوبی افریقہ میں ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ لاہورایئر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق کا کہنا تھاکہ ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی ہی ان فٹ ہوتے ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو لمبی اننگز کھیلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مگر لڑکے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ٹانکے کھلنے تک آرام کا مشورہ دیا ہے، جب انہیں محسوس ہو گا کہ کارکردگی بہتر نہیں تو کرکٹ چھوڑ دیں گے۔

چوتھی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف نے دوسری کامیابی حاصل کر لی
(November 21, 2013)
کراچی: کراچی میں جاری چوتھی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے دوسری کامیابی حاصل کر لی۔رینکنگ اسنوکر چیمئن شپ کے دوسرے روز محمد آصف نے پنجاب کے محسن عظیم کو چار ایک سے شکست دی۔ دیگر میچوں میں محمد ماجد نے امجد اقبال کو چار دو سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا جبکہ بابر وسیم نے شاہد آفتاب کو چار ایک سے زیر کیا۔ محمد سجاد ، خرم اعظم اور محمد یوسف نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔ چیمپئن شپ میں شریک تمام کھلاڑی محمد آصف کو انعامی رقم نہ ملنے پر بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچز میں شرکت کر رہے ہیں۔

ٹور دی شارجہ : پاکستا ن سائیکلنگ ٹیم کی ایونٹ میں 27سال بعد شرکت
(November 21, 2013)
پشاور: پاکستان کی قومی سائیکلنگ ٹیم 27 سال کے بعد ٹور دی شارجہ انٹرنیشنل سائیکل ریس میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئی۔ کھلاڑیوں کے اعزاز میں پشاور میں ایک تقریب ہوئی۔ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی سائیکل ریس میں حصہ لینے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ریس کے لئے منتخب ہونے والے چھ سائیکلسٹس میں سے زاہد گلفام، محمد صابر اور نثار احمد کاسی پاکستان واپڈا، نعمت علی اور حبیب اللہ کا تعلق سوئی ناردرن گیس سے جبکہ غلام عباس کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔ پاکستان نے ٹور ڈی شارجہ انٹرنیشنل سائیکل ریس میں پہلی مرتبہ 1986میں شرکت کی تھی۔ ٹیم کے ساتھ چار آفیشل بھی جائیں گے۔ 22 سے 25 نومبر تک ہونے والی شارجہ سائیکل ریس میں 20 ممالک کے سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔