سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ ایشز کی تاریخی ٹرافی کی نگرانی پر مامور

لندن: سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ کو ایشز کی قیمتی ٹرافی کی پہریداری پر مقرر کردیا گیا ۔ آسٹریلیا میں جاری روایتی ایشز سیریز میں انہیں پوری رات جاگ کر ٹرافی کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔مائیک گیٹنگ ایسی ذمہ داری کے لئے پہلی مرتبہ منتخب کیے گئے ہیں ۔انہیں 50جوشیلے افراد کے ساتھ لارڈز کے میوزیم کے باہر چوکیداری کرنی پڑے گی ۔ مائیک گیٹنگ کو یہ ڈیوٹی ”چانس ٹو شائن چیریٹی “نامی ایک تنظیم کی جانب سے دی گئی جو برطانیہ کے اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔

Next Post

پی ایچ ایف کے انتخابات کیلئے اختر رسول گروپ کی کوششیں تیز ہوگئیں

Fri Nov 22 , 2013
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت کے لئے سابق اولمپئن چوہدری اختر رسول نے کوششیں تیز کردیں ۔ اطلاعات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق منیجر اور چیف کوچ اختر رسول نے فیڈریشن کی صدارت کے لئے کئی سابق اولمپئنز سے رابطے کیے ہیں ۔ دوسری جانب فیڈریشن کے موجودہ سیکریٹری رانا مجاہد نے بھی اختر رسول کے ساتھ […]