کراچی (پی پی آئی) انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہواہے جس کا اثر براہ راست عوام پر مہنگائی کی صورت میں آئے گا۔پی پی آئی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 291 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 300 روپے کی حد عبور کر گیاہے۔معاشی ماہرین کا کہناہے کہ نگران وزیراعظم نے چارج سنبھال لیاہے اور اب وزیر خزانہ کی تعیناتی کو لے کر مارکیٹ میں چہ مگوئیاں ہیں کہ نئے وزیر خزانہ آ کر کیا پالیسی اپناتے ہیں جس کے باعث ڈالر دباو کا شکار ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہواہے جس سے اب پاکستان کو زیادہ ڈالر کی ادائیگی کرنا ہو گی۔
جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج
انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
امید ہے پاک بھارت کرکٹ رابطے جلد بحال ہونگے:وسیم اکرم
لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
”پاکستان انتخابی رپورٹنگ فیلوشپ”کے لیے درخواستیں طلب
کراچی (پی پی آئی)پاکستان پریس فاؤنڈیشن نے”پاکستان انتخابی رپورٹنگ فیلوشپ”کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ فیلوشپ پروگرام کا مقصد میڈیا پروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے پاکستان میں آزاد، اخلاق پر مبنی، اور احتساب کرنے والے میڈٰیا کو فروغ دینا ہے فیلوشپ کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں مضامین کی تیاری میں تعاون کے لیے فیلوشپ کی رقم 72 ہزار روپے تک ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی سینئر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کی فلک ناز نے بتایا کہ صحافیوں کی حفاظت کے متعلق صلاحیت سازی پر منعقد ہونے والی دو انفرادی ورکشاپس میں شرکت -انتخابی معلومات کے بارے میں ایک آن لائن لیکچر میں شرکت۔ انتخابی رپورٹنگ پر دو ماہانہ ورچوئل نیوز رومز میں شرکت۔ الیکشن سے متعلق حساس مو ضوعات پر چار کہانیاں تیار کرنا -ادارتی اور تکنیکی مدد۔ ذاتی تربیت میں شرکت کے لیے سفری اخراجات اور پروڈکشن میں تعاون کے لیے اخراجات منتظمین ادا کریں گے منتخب شرکا ایک سینئر صحافی کی نگرانی میں کام کریں گے جو فیلوشپ کی مدت کے دوران فیلوشپ ایڈیٹر کے طور پر کام کریں گے۔ فیلوشپ پروگرام (اگست 2023-اکتوبر 2024) کے دوران، ہر فیلو میڈیا اداروں میں اشاعت یا نشریات کے لیے انتخابات سے پہلے اور بعد کل چار کہانیاں تیار کرے گا یا کرے گی۔جو صحافی کم از کم تین سال کا تجربہ اور عزم رکھتے ہوں اور تحقیقاتی رپورٹنگ خاص طور پر انتخابی کوریج میں دلچسپی کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کے صحافیوں، بلخصوص اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین صحافیوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ درخواست دہندگان کو درج ذیل معلومات بھیجنا ضروری ہیں فیلوشپ درخواست فارم -پریس کارڈ یا ملازمت کے خط کی کاپی -ریزیومے/سی وی -پچھلے بارہ مہینوں کے دوران شائع یا نشر ہونے والے کم از کم تین مضامین کے لنکس یا تراشے۔انتخابات کے حوالے سے کہانیوں کے چار اسٹوری آئیڈیاز جن کی آپ فیلوشپ کے دوران رپورٹ کریں گے۔درخواستیں [email protected] پر بھیجی جائیں آخری تاریخ 20 اگست 2023 ہے۔مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
غیر یقینی صورت حال،شہریوں کا پاسپورٹ دفاتر پر رش، ڈیلیوری تاخیر کا شکار
کراچی (پی پی آئی) مہنگائی، بے روزگاری میں روز بروز اضافہ اورغیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال سے پریشان افراد ملک چھوڑکردیار غیر میں کمانے کا فیصلہ کر رہے ہیں یہی سبب ہے کہ ان دنوں پاسپورٹ دفاتر پربے پناہ رش دیکھا جا رہا ہے اور پاسپورٹ ڈیلیوری تاخیر کا شکار ہوگئی، پی آئی کے مطابق ن لائن پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کے باوجود پاسپورٹ دفاتر پر رش بڑھ گیاہے،بیرون ملک جانے والوں معتمرین، ایران،عراق وشام کے زائرین نیز ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر معمولی رش کے باعث پاسپورٹ کی فراہمی/ڈیلیوری ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے،جس وجہ سے پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
(September 20, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ سوم سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق 1315امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 316امیدوار فرسٹ کلاس اور 571سیکنڈ کلاس میں پاس قرار دیے گئے ہیں تاہم 353 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق54 امیداروںکے نتائج مختلف اسباب کے باعث روک لیے گئے اور21 امیدوارامتحان میں غیر حاضر رہے۔ تاہم ایل ایل

سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج
(September 20, 2013)
سہون: سیہون کے قریب گاﺅں عمر رودرانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم جاں بحق ،دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف سے بیس کلو میٹر دور یونین کونسل بوبک کے قریبی گاﺅں عمر رودرانی میں نامعلوم مسلح افراد کی اطلاع پرپولیس اے ایس پی سیہون طارق ولایت کی سربراہی میں علاقے میں پہنچ گئی اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرلی،پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی جا کے جوا ب میں فائرنگ سے ایک ملز م ایوب رودرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسر ی جانب علاقہ مکینوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اے سی پی سیہون نے بلاجواز ہمارے گاﺅں پرحملہ کرکے بے گناہ نوجوان کو قتل کر دیا ہے ، مقامی لو گوں نے لال باغ کے قریب انڈس ہائی وے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاش کو ہائی وے پر رکھ کر دھر نا دیا،جس سے حیدر آباد اور داود کے درمیان ٹریفک معطل ہو گئی ،مظاہرین کا کہناہے کہ مقتول ایک شریف انسان تھا پولیس نے بلا جواز ہمارے آدمی کو قتل کیا ہے ،متاثرین نے مطالبہ کیا کہ اے ایس پی سیہون طارق ولایت،ایس ایچ او بھان سعید آبد پیر ممتاز علی اور اے ایس آئی اسحاق سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ داخل کیا جائے ،جب تک مقدمہ درج نہیںہوتا تب تک انڈس ہائی وے پر ہمارا دھر نا جاری رہے گا۔ ایس پی سیہون شریف نے صحا فیوں کو بتایا کہ ملزم ضلع دادو اور ٹنڈو جام پولیس کواغوا اور لوٹ مار کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
(September 12, 2013)
نئی دہلی: بھارتی حکومت انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی اور سیکورٹی کے نام پر پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کیلئے ویزے جاری کرنے سے ہی انکار کردیا۔چیمپئنزلیگ کے لئے بھی بھارتی حکومت نے پاکستانی چیمپئن ٹیم کو ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا۔ بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت سیکورٹی نہیں دے سکتی۔سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک چار ٹیموں میں فیصل آباد وولفز بھی شامل تھی۔بھارتی حکومت کی جانب سے انکار کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے حکومت پر ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔

امید ہے پاک بھارت کرکٹ رابطے جلد بحال ہونگے:وسیم اکرم
(September 12, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دوررکھنا چاہیے، وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط جلد بحال ہوں گے۔لاہور ائیرپورٹ پر اپنی اہلیہ شنیراتھامسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بہت کھیلے ہیں۔۔ پڑوسی ملک سے کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔۔کھیلوں کو سیاست میں کبھی شامل نہیں کرنا چاہیے امید ہے دونوں ممالک جلد اکٹھے ہوں گے اور کرکٹ کھیلیں گے۔ایک سوال پروسیم اکرم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو لاہور بہت اچھا لگا۔جلد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی گھومنے جائیں گے۔ اس موقع شنیراتھامسن نے کہا کہ وہ پاکستان آکر بہت محظوظ ہورہی ہیں۔ یہاں کے لوگ اچھے اورمہمان نوازہیں۔وسیم اکرم نے گزشتہ ماہ لاہور میں شنیرا تھامسن سے نکاح کیا تھا۔

لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
(September 11, 2013)
پیراگوئے: ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ میں پیراگوئے کو 5-2سے شکست دیدی ۔ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے دوگو ل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس فتح کے بعد ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2014کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ارجنٹائن کی طرف سے دیگر تین گول سرگیو ایگیورو، اینجل دیماریا اور میکسی نے کیے ۔

ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
(September 11, 2013)
لند: برطانوی ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی ۔برطانیہ نے ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل 77سال کے بعد جیتا اسی مناسبت سے اینڈ ی مرے نے اپنی کمپنی کانام 77رکھا ہے ۔اینڈی مرے نے سات جولائی کو سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل کے لئے برطانیہ کا طویل انتظار ختم کیا ۔اینڈی مرے نے اس کمپنی کو اپنے منیجر سائمن فُلر کے ساتھ مل کر قائم کی ہے ۔
