کراچی (پی پی آئی)ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کئے گئے ہیں ڈی پورٹ ہونے والے ان پاکستانیوں نے بیرونِ ملک جانے کے لیے قانونی راستہ اختیار نہیں کیا تھا بلکہ انسانی سمگلروں کے ذریعے بیرونِ ملک پہنچے اور قانونی اداروں کی گرفت میں آئے۔ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ مسافر فضائی، بحری اور زمینی راستوں سے پاکستان آئے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زیادہ وہ پاکستانی شامل ہیں جنہیں دنیا کے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کر کے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 25 فضائی، بحری اور بری راستوں سے سوا دو کروڑ سے زیادہ افراد پاکستان آئے یا پاکستان سے بیرونِ ملک گئے۔ ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ افراد پاکستان آئے جب کہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ بیرون ملک گئے۔‘ان اعداد و شمار کے مطابق ایران، ترکی، یونان، سپین اور عمان سمیت متعدد ممالک سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔وزارت داخلہ کے حکام کہتے ہیں کہ ترکی، یونان اور ایران سمیت مختلف ممالک کی جانب سے کم و بیش ہر مہینے ہی احتجاج کیا جاتا ہے اور پاکستانی حکومت کو غیرقانونی طور پر ان ملکوں میں آنے والے پاکستانیوں سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے اور یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس سلسلے کو روکا جائے۔ایف آئی اے کے اعداد و شمار کے مطابق ’صرف بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد ہی ایک لاکھ سے زیادہ نہیں بلکہ ان میں ہزاروں کی تعداد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جعلی دستاویزات پر سفر کر رہے تھے یا پہلے سے بلیک لسٹ میں شامل تھے جنہیں بیرون ملک جانے سے روک کر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایسے کیسز کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔‘
اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی
فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی
جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا کا سوچی اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور شیڈول پر نظر ثانی کرے:شیری رحمان
اسلام آباد (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ اعلان سے ظاہر ہوتا ہے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں میں 4 ماہ لگیں گے، الیکشن کمیشن کا یہ اعلان ہمارے لئے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے، اسمبلیوں کی جلد تحلیل کرنیکا مقصد تیاریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا تھا۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سی سی آئی کے اجلاس میں نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کی توثیق کی تھی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیلی نہیں ہونگی، ہم نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی نہیں ہونی، حلقہ بندیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے، پی پی اور اسکے ووٹرز انتخابات کی تاریخ کے منتظر تھے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کے نہیں۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی، عدم استحکام کا باعث بنے گی، آئین الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز میں انتخابات کرائے ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
پاکستانی تصور کی جانے والی 6شخصیات بھارتی شہریت کی حامل
نئی دہلی/ اسلام آباد (پی پی آئی)عوام اپنی پسندیدہ سلیبرٹیز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہیں لوگ پاکستانی تصور کرتے ہیں لیکن وہ دراصل بھارتی شہریت کے حامل ہیں۔ان کی فہرست انڈیاڈاٹ کام نے شیئرکی ہے۔جوگندرناتھ منڈل کا شمار پاکستان کے بانیوں میں ہوتا ہے، وہ پاکستان کے پہلے وزیرقانون تھے۔پی پی آئی کے مطابق بانیِ پاکستان محمد علی جناح نے پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت بھی ان ہی سے کرائی تھی لیکن 1950میں وہ بھارت واپس چلے گئے تھے۔ جوگندر ناتھ منڈل، بنگال کے ایک قصبے باقر گنج میں کسانوں کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ پاکستان کی آزادی کے بعد بیگم پارہ نے ممبئی میں ہی سکونت اختیار کرلی، انہیں بالی ووڈ کی پہلی بولڈ اداکارہ سمجھاجاتاہے، وہ ’ساوریا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ بالی ووڈ کی اس لڑکی نے 1940–50 کے درمیان بہت سی فلموں میں کام کیا۔بیگم پارہ کا تعلق ایک پنجابی خاندان سے تھا اور بچپن کا نام پارہ حق تھا۔ ان کا کنبہ علی گڑھ میں رہتا تھا اور والد راجستھان بیکانیر میں چیف جسٹس تھے۔پی پی آئی کے مطابق ساحر لدھیانوی معروف شاعروں میں سے ایک ہیں جن کے کام سے ہندی سینما بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکااور بعد میں وہ لاہور منتقل ہوگئے تھے لیکن 1949 میں واپس بھارت کی راہ لی۔بھارت میں بطور گلوکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے عدنان سمیع دراصل پاکستانی شہری ہیں لیکن 2016میں عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت ترک کردی اور بھارتی شہریت ملنے پر اس وقت کے وزیراعظم نریندرا مودی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ فیصل قریشی پاکستان کے ایک پروفیشنل گالفر ہیں جنہوں نے ساٹھ کی دہائی میں بھارتی گالف پلیئر نونیتا لال سے شادی کرلی تھی۔استاد بڑے غلام علی معروف گائیک تھے، ان کا تعلق پٹیالہ گھرانے سے تھااور وہ پنجاب کے ضلع قصور میں پیدا ہوئے تھے
رانی پور کیس کی تحقیقات کیلئے قبرکشائی، کم سن فاطمہ کی لاش دوبارہ سپرد خاک
محراب پور(پی پی آئی)رانی پور کیس کی تحقیقات کیلئے خانواہن کے قریبی قبرستان میں قبرکشائی کے بعد کم سن ملازمہ کی لاش دوبارہ دفنا دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق قبر کشائی کے بعد کم سن ملازمہ فاطمہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا،پی پی آئی کے مطابق باڈی سے اعضا کے نمونے حاصل کر لئے گئے۔ 10 سالہ بچی کی باڈی نکالنے پر نارمل حالت میں تھی۔واضح رہے کہ رانی پور میں مقامی پیر کے گھر کام کرنیوالی ملازمہ مبینہ تشدد سے موت کے منہ میں چلی گئی، اس کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بغیر دفنایا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم اسد شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر رکھا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پاکستان اسٹیل قومی اثاثہ ہے ، پیپلز پارٹی کسی صورت اس کی نجکاری قبول نہیں کرے گی۔اس بات کا اظہار پاکستان اسٹیل میں 4نومبر کے ریفرنڈمکے سلسلے میں پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین سی بی اے کے جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کسی جماعت کا سیاسی مسئلہ نہیں ہے ، قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اس کی نجکاری نہیں کی جائے ، ہزاروں محنت کشوں کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی رُکی ہوئی تنخواہیں فی الفور جاری کی جائیںاور متنبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر کسی صورت ملکی اداروں کا سودا نہیں ہونے دیں گے ،جلسہ عام میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی ، کئی تنظیموں اور رجسٹرڈ یونینوںو دیگر یونین کے عہدیداران نے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کی حمایت کا اعلان کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد قریشی چیئرمین پیپلز ورکرز یونین سی بی اے نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے خلاف اس بار بھی محنت کش پیپلز ورکرز یونین کے ساتھ ہیںاور پاکستان اسٹیل کو کسی صورت اتفاق فاونڈری نہیں بننے دیں گے،پاکستان اسٹیل کا محنت کش 4نومبر کو اپنے ووٹ کے ذریعہ نجکاری کی بات کرنے والوں کو ایسا تھپڑ مارے گا جس کی گونج پورے ملک میں سنائی دے گی ،انھوںنے کہاکہ 4نومبر کو پاکستان اسٹیل میں تاریخی ریفرنڈم ، پاکستان اسٹیل کے روشن مستقبل کی نوید ہوگا۔

فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی
کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں منعقدہ آل کراچی فیصل انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ کورنگی شہزاد فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو 1-0سے شکست دی ،دوسرے میچ میں میزبان ٹیم بابل اسپورٹس لانڈھی نے چترال اسپورٹس کو 7-2سے زیر کردیا، فاتح ٹیم کے فرید نے 4 گول کئے ،تیسرے میچ میں ریئس برادرز فٹ بال کلب نے پاک ارکان فٹ بال کلب کو 5-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم رحمت ،نور ہاشم اور رحمت اللہ نے انجام دیے جبکہ میچ کمشنر نفیس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا کا سوچی اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
سیول: جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جنوبی کوریا کی 23 سالہ کم یونا آخری بار ونٹر اولمپکس میں جادو جگانے کیلئے تیار ہیں۔ سوچی اولمپکس میں صرف 100 روز باقی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاﺅں کی انجری سے نجات تو حاصل کر لی ہے مگر اب بھی درد محسوس ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ سوچی اولمپکس تک مکمل فٹ ہو جائینگی اور گولڈ میڈل جیت کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دونگی۔

ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
نیویارک: بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا۔ کارل ایریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کے دوران جاپان میں سرگرم ایک ایسے جنگجو گروپ کی ہے جس میں شامل ایک نوجوان کو اپنے ماسٹر کو انصاف دلانے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے تحت بنی اس فلم میں بہادر جنگجو کا کردار معروف ہالی ووڈ اداکار کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ٹیڈانو بو، رِنکو کیکوچی اور ہیرو یوکی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 175 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم رواں سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار احمد نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نے نجم سیٹھی کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے پرکام کرنے سے روکا،،نجم سیٹھی نے سوشل ویب سائٹ پرخود کوچیئرمین کہا،نجم سیٹھی نے جان بوجھ کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،،نجم سیٹھی نے ٹی وی شو میں عدالتی حکم نامے کے خلاف توہین آمیززبان استعمال کی۔سوشل ویب سائٹ پرنجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر مجھے چیئرمین پی سی بی کے طور پرکام نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے،،جسٹس شوکت عزیزصدیقی آج (جمعہ )درخواست کی سماعت کریں گے۔

حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
کراچی: پاکستانی حکومت کی سست روی کے آگے ایران نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ایران گیس پائپ لائین منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، تہران نے طوالت کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بجان نامدار کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کے ساتھ اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے کی منسوخی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، معاہدے کے تحت آئندہ سال سے ایران پاکستان کو یومیہ دو کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس برآمد کرے گا، واضح رہے پاکستان کی گذشتہ حکومت نے ایران کے ساتھ ساڑھے سات ارب ڈالر گیس پائپ لائن معاہدہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں یہ معاہدہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ تیئیس سال سے منصوبے پر کوئی خاص پیش رفت بھی نہ ہوسکی، ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی اسی سلسلے میں ہونے والا اپنا دورہ تہران منسوخ کردیا۔