مستونگ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔گزشتہ روز ہونیوالے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 59 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔یوم سوگ پر بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
مصباح کا 39سال کی عمر میں بڑی ون ڈے اننگزبنانے کا ریکارڈ
ٹی 20سیریز کے لئے نائیجیرین کرکٹ ٹیم کی سری لنکا آمد
سابق برازیلی فٹبالر رونالڈو کی ٹینس میں دلچسپی بڑھ گئی
راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا
ڈیگو میرا ڈونا فیفا ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر تبصرہ کریں گے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بڑی تباہی ٹل گئی، کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد
پشاور(پی پی آئی) بڑی تباہی ٹل گئی،پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے راکٹ گولے تحویل میں لیکر سرچ آپریشن مکمل کر لیا، تفتیش شروع کردی ہے،متھرا کا علاقے ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے سرحد پر واقع ہے، متھرا میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،خفیہ اطلاع پر کھیتوں سے گولے برآمد کئے۔ مزید پڑھیں: کراچی والوں کے انوکھے انداز،پیٹرول کے بعد سگریٹ کی سبیل،ویڈیو منظر عام پر آ گئی پولیس کے مطابق راکٹ گولے بم ڈسپوزل یونٹ نے تحویل میں لے لیں، بم ڈسپوزل یونٹ نے کھیتوں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے،راکٹ گولوں کی تحقیقات شروع کردی ہے،کھیتوں کے مالک کو شامل تفتیش کیا ہے،راکٹ گولے ممکنہ طور پر سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہوسکتے تھے۔
کئی شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 80 روپے تک کم ہو گئی
لاہور(پی پی آئی) چینی کی قیمت مزید کریش کر گئی، ملک بھر میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاون کا نتیجہ، کئی شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 80 روپے تک کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد فی کلو چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید کمی کے بعد 152 روپے کلو پر آگئی ہے، 10 روز کے دوران ہول سیل میں چینی کی قیمت 26 روپے کلو کم ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ ریٹیل میں چینی کی قیمت 160 روپے کلو پر آگئی ہے، 10 روز میں فی کلو چینی کا بھاؤ 30 روپے کم ہوا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں بھی چینی کی قیمت میں واضح کمی آنے لگی ہے، فی کلو چینی کی قیمت 190 سے کم ہوکر 160 روپے تک ہو گئی۔دوسری جانب کسٹمز حکام نے ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ اٹھارہ ہزار کلو گرام چینی برآمد کر لی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق چینی کی اسمگلنگ کی وبا نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے دائرہ میں لے لیا ہے لوگ دھڑا دھڑ اس ناجائز کام میں مصروف عمل اور ہر ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں۔کوئٹہ کراچی روٹ پر اب مسافر کوچز بھی اس دھندے میں شامل ہوگئے اور مسافروں کی آڑ میں چینی کراچی سے اندرون بلوچستان پہنچا یا جا رہا ہے جس طرح پورے ملک میں چینی کی شدید قلت کے بعد وفاقی حکومت نے سخت ترین اقدامات اٹھائے انہیں اقدامات کی روشنی میں خضدار کسٹم کلکٹریٹ نے سندھ بلوچستان آر سی ڈی شاہراہ پر ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ضروری اشیاء خوردنی کی غیر قانونی سپلائی کے لئے اپنے اسٹاف کو متحرک کیا۔ترجمان کے مطابق خضدار کسٹم کلکٹر عمران بخاری کی ہدایات پر ڈپٹی کلکٹر رانا عمیر نے اسٹاف کو مزید ڈائریکشن دی جسکی روشنی میں پچھلے دنوں کراچی سے کوئٹہ جانے والے مسافر کوچ سے بڑے پیمانے پر چینی جو بغیر کسی پرمٹ اور این او سی کے لئے جاری تھی قبضے میں لی پچھلے ایک ہفتے کے دوران اب تک ایک لاکھ اٹھا رہ ہزار کلو گرام چینی برآمد کی گئی ہے اسی طرح 6عدد نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لئے گئے ہیں جس کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جارہی ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کردی
سلام آباد(پی پی آئی) اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کردی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ صدر کو حاصل اختیار قرآن وسنت کے منافی ہے۔صدر مملکت کوسزاؤں کی معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، ڈاکٹر قبلہ ایاز نے مزیدکہا کہ صدر مملکت کو قتل کی سزا معاف کرنے کا اختیار بھی نہیں ہونا چاہیے۔شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں۔ دوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں۔خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا جبکہ65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، ان پر اطلاق ہو گا۔60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں اور 18سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر سوال اٹھائے تھیکہ عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا قانون سازی سے کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ صدر بھی رحم کی اپیل میں صرف سزا ہی معاف کر سکتے ہیں مگر جرم پھر بھی ختم نہیں ہوتا۔ پلی بارگین جرم کی بنیاد ہے،اگر وہ ہی ختم ہو جائے تو پھر جرم کیسے برقرار رہے گا؟
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار کردیا ۔ بی سی بی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون میں غیر مہذب اشارے کرنے پر آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو تین میچوں کے لئے معطل کرکے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔پابندی کے سبب شکیب االحسن سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اورایشیا کپ کے پہلے دو میچوںمیں شرکت سے محروم ہیں۔

مصباح کا 39سال کی عمر میں بڑی ون ڈے اننگزبنانے کا ریکارڈ
فتح اللہ: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں اگرچہ پاکستان ناکام رہا لیکن قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 39سال کی عمر میں زیادہ اسکور کرنے جے سوریا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔مصباح نے میچ میں 73رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے ۔

ٹی 20سیریز کے لئے نائیجیرین کرکٹ ٹیم کی سری لنکا آمد
کولمبو: نائیجیریا کی کرکٹ ٹیم مختصر دورے پر سری لنکا پہنچ گئی ،جہاں وہ سری لنکا اے کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی ۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کی کرکٹ کی بہتری کے لئے سری لنکا نائیجیریا کی میزبانی کررہا ہے ۔بورڈ کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل کینیا کی ٹیم نے بھی سری لنکا کادورہ کیا تھا جس میں اس نے سری لنکا اے ٹیم کے خلاف 7ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے ۔

سابق برازیلی فٹبالر رونالڈو کی ٹینس میں دلچسپی بڑھ گئی
ریو ڈی جنیرو: برازیل کے سابق مایہ ناز فٹبالر رونالڈو ٹینس کے کھیل میں دلچسپی لینے لگے ۔رونالڈو نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اسپین کے رافیل نڈال اور الیگزینڈر دولگوپولوف کے مابین ریواوپن کا فائنل میچ دیکھا اور دونوں کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر بھرپور داد دی ۔

راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت تنقید کا نشانہ بنانیوالے ایک اور کھلاڑی کو نواز دیا گیا۔ بورڈ نے راشد لطیف کو چیف سلیکٹر کے عہدے پر مقرر کیا ہے جبکہ سابق کرکٹر شعیب محمد کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانیوالے سابق کھلاڑیوں کو ایک ایک کر کے نواز رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر باسط علی کو بھی اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ راشد لطیف اس سے پہلے کراچی پورٹ قاسم کی سربراہی کر رہے تھے۔ کرکٹ تاریخ میں پہلی بار کسی ادارے سے تبادلہ کر کے کسی کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ راشد لطیف یکم اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ڈیگو میرا ڈونا فیفا ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر تبصرہ کریں گے
بیونس آئرس: ارجنٹائن کے شہرہ آفاق سابق فٹبالر ڈیگو میراڈونا نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران میچوں پر تبصروں کے لئے امریکی ٹی وی چینل ٹیلی سار سے معاہدہ کرلیا ۔ میراڈونا 1994اور 2006کے میگا ایونٹ کے دوران بھی میچوں کی کمنٹری کرچکے ہیں ۔ اس موقع پر میراڈونا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کاسب سے پرکشش معاہدہ کیا ہے ۔

