سوچی اولمپکس:میڈلز ٹیبل پر نارروے پہلی پوزیشن پر براجمان

پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد

ریان میکلیرن انجری کی باعث آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

فاسٹ بولر سوٹسوبے کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

پاکستان رگبی یونین کی انتظامی کمیٹی کا لاہو ر میں اجلاس

پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سوچی اولمپکس:میڈلز ٹیبل پر نارروے پہلی پوزیشن پر براجمان

سوچی: سوچی اولمپکس میں ناروے نے ایک مرتبہ پھر جرمنی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔سوچی میں جاری گیمز کے لے بابزایونٹ میں کینیڈین ایتھلیٹس کی پرفارمنس شاندار رہی۔کیلی اور موئسے نے تین منٹ 50 اعشاریہ چھ ایک وقت کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔بیتھلون مکسڈ ریلے میں مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ ایتھلیٹس نے شاندار اسکی انگ کا مظاہرہ کیا، پھر شوٹنگ میں اپنی مہارت دکھائی۔ناروے کے سووینڈسن سب سے تیز رہے۔انہوں نے ایک گھنٹے نو منٹ سترہ سیکنڈز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ویمنز کے5000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں بھی مقابلہ زوروں کا ہوا، جس میں چیک ری پبلک کی سیبلی کووا نے میدان مار لیا۔سلور میڈل نیدر لینڈ کی اسکیٹر نے جیتا۔ مینز آئس ہاکی کے کوارٹر فائنل میں روس نے فن لینڈ کے خلاف برتری تو حاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکی، فن لینڈ نے یکے بعد دیگرے تین گول بنائے اور میچ تین ایک سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکا نے چیک ری پبلک کو آﺅٹ کلاس کر دیا، امریکی ٹیم نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ایک اور میچ میں کینیڈا نے لیٹویا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر ادیا۔میڈلز ٹیبل پر اب ناروے 9 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جرمنی 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد

کراچی: ایشیا پیسیفک اسپیشل اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں امریکی قونصلر جنرل مائیکل ڈاڈمین نے کامیاب ایتھلیٹس میں اسناد تقسیم کیں ۔تقریب میں خصوصی بچوں نے سندھ گیتوں پر ٹیبلوز پیش کیے جس نے امریکی قونصل خانے کے افسران کو بھی رقص پر مجبور کردیا ۔

مزید پڑھیں

ریان میکلیرن انجری کی باعث آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ریان میکلیرن فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز میکلیرن کو بیٹنگ کے دوران مچل جونسن کا باﺅنسر لگا تھا ۔ میکلیرن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں باﺅنسر لگنے سے سرمیں درد اور متلی کی شکایت ہے اور یہ تکلیف انہیں باﺅنسر لگنے کے 30گھنٹے بعد شروع ہوئی ۔ جنوبی افریقا کے ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق میکلیرن کی حالت پہلے سے بہتر ہے لیکن کھلاڑی کو کسی بڑی انجری سے بچانے کے لئے دوسرے ٹیسٹ میں آرام کا موقع دیا جارہاہے ۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا ۔ آسٹریلیا کو پروٹیز کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

مزید پڑھیں

فاسٹ بولر سوٹسوبے کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا ٹیم کے فاسٹ باﺅلر لونابوسو ٹسوبے کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ جنوبی افریقی بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سوٹسوبے کی میگا ایونٹ میں شرکت مشکل ہے اور انہیں فٹنس کی بحالی کے لئے مزید محنت اور وقت کی ضرورت ہے،تاہم ان کی شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں

پاکستان رگبی یونین کی انتظامی کمیٹی کا لاہو ر میں اجلاس

لاہور: پاکستان رگبی یونین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس گزشتہ روز لاہور میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے کی ۔ اجلاس میں یونین کے سیکریٹری عارف سعید ،رضوان ملک، خرم ہارون اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پاکستان رگبی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے غور کیا گیا ۔پاکستان رگبی ٹیم رواں سال ایشین فائیو رگبی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ۔

مزید پڑھیں

پاکستان ہاکی ٹیم کا کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کاامکان روشن

جوہانسبرگ: قومی ہاکی ٹیم کے دولت مشترکہ گیمز میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل گلاسگو میں 23تا 29اپریل تک پانچ ملکی وارم اپ ایونٹ میں حصہ لے گی جس میں میزبان اسکاٹ لینڈ کے علاوہ پاکستان ،ارجنٹائن ،بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لئے کیا جارہا ہے اور امکان ہے کہ گرین شرٹس کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت مل جائے ۔

مزید پڑھیں