لاہور(پی پی آئی) جناح ہسپتال کے گارڈز پر ایف آئی آر کے خلاف عملے کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث ہسپتال کی او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کی او پی ڈی دوسرے روز بھی بند رہی جبکہ او پی ڈی کا پرچی کاونٹر بھی معطل کر دیا گیا۔جناح ہسپتال کے عملے نے احتجاج کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ہسپتال کی او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑ ا۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوہسپتال کے گارڈز پر ایف آئی آر واپس لینے کاوقت دیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے ایف آئی آر تاحال واپس نہیں لی۔ جب تک ایف آئی آرواپس نہیں ہوگی ہسپتال کی اوپی ڈی بندرہے گی۔ جناح ہسپتال کے انڈور سروسز کو معطل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 3 اگست کو جناح ہسپتال میں پولیس اہلکار اور گارڈز کا جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر لیبر روم میں جانے کی کوشش کی تھی جس پر جھگڑا ہوگیاتھا۔
کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،ٹیسٹ سیریز جیتیں گے:سہیل تنویر
برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری
جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جاری
دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 282 رنز پر آو ٹ
دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اب تک ناقابل شکست
شہدادکوٹ: کاروکاری کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب میں ڈینگی کے 67 نئے مریض رپورٹ، تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی
لاہور(پی پی آئی) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 67 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے 28، راولپنڈی میں 15 اور فیصل آباد میں 6 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3، 3جبکہ بہاولنگر میں دو، گوجرانولہ، ننکانہ، گجرات اور بہاولپور میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹوبہ، نارووال، مظفر گڑھ، چکوال، رحیم یار خان اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا، پنجاب بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 1042 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔علی جان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 61 مریض زیر علاج ہیں، رواں سال پنجاب کا کوئی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔دوسری جانب ڈینگی ایکسپرٹ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے نجی ہسپتال میں 50 سالہ الیاس ڈینگی سے جاں بحق نہیں ہوا، کلینیکل آڈٹ سے ثابت ہوا ہے کہ الیاس کی وفات متعدد اعضا ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری کا دریا ستلج کے حفاظتی بند میں شگاف پر اظہارتشویش
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریا ستلج کے حفاظتی بند میں شگاف کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثر علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر مربوط اقدام کو یقینی بنائے۔انہوں نے زور دیا کہ بھاولپور اور احمد پور شرقیہ جیسی بڑی آبادیوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جیالے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس حوالے سے انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اوردریائے ستلج کے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کرائے۔
ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
اکراچی(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوقتل کرنیوالے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان عبد الوقار اور سجاد نے گزشتہ رات واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر32سالہ شخص کو والد کے سامنے قتل کردیا تھا۔ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایاکہ گرفتار ملزم سجاد پہلے بھی قتل کیس میں جیل جاچکا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش 150 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے 2 پستول اور موبائل فون بر آمد کرلئے گئے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،ٹیسٹ سیریز جیتیں گے:سہیل تنویر
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ مثبت حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے تو سیریز میں ضرور کامیابی ملے گی۔ دبئی اور پاکستان کی کنڈیشنز ایک جیسی ہیں۔قومی کھلاڑیوں کو وہاں مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل راوندر نڈر سہیل تنویرکا کہنا تھا کہ جیت کیلئے پرعزم ہیں اور انشااللہ ٹیسٹ سیریز جیت کر قوم کو تحفہ دینگے۔

برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری
پورٹو الیگرے،برازیل: برازیل میں معمر افراد کے20ویں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلے جاری ہیں جس میں 82 ممالک کے چار ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں جاری ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس مقابلوں 66 فیصد مرد اور34فیصد خواتین شریک ہیں جن کی عمریں پچاس سے چونسٹھ سال کے درمیان ہیں۔ جب کہ نوے سال کی عمر کے بھی چند ایتھلیٹس ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔معمر افراد دوڑ، جمپنگ اور نیزہ بازی سمیت مختلف ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے ستائیس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جاری
لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لئے تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور عمر اکمل سمیت آٹھ کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں آٹھ کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی مشقیں کررہے ہیں۔ پروٹیز سے نمٹنے کے لئے شاہینوں نے بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔آل راونڈر شاہد خان آفریدی اور محمد حفیظ نے باﺅلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کی۔ سہیل تنویر ، وہاب ریاض بھی محنت کررہے ہیں۔ بلے بازی میں مہارت کے لئے صہیب مقصود، ناصر جمشید ، عمر اکمل نے بھی خوب محنت کی۔ وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد نے پھرتی دکھائی۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ چوبیس اکتوبر تک جاری رہے گا، سیریز یکم نومبر سے یو اے ای میں شروع ہوگی۔

دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 282 رنز پر آو ٹ
میرپور: بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ میرپور میں جاری میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے نامکمل اننگز228 رنز پانچ کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تو اس کے بقیہ پانچ بیٹسمین اسکور میں صرف چوون رنز کے اضافے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اب تک ناقابل شکست
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پراب تک ناقابل شکست ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ چارسال سے ہوم سیریزمتحدہ عرب امارات کے نیوٹرل وینیوپرکھیل رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے میدان پاکستان کیلئے خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پرپاکستان ٹیم اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری۔ پاکستان نے 2010ءسے اب تک اس گراﺅنڈ پرچارٹیسٹ میچ کھیلے۔ تین جیتے جبکہ ایک ڈرا ہوا۔ 2010ءمیں پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ قومی ٹیم نے اگلے تین میچزمیں سری لنکا اورانگلینڈ کوشکست کا مزہ چکھایا۔

شہدادکوٹ: کاروکاری کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی
شہدادکوٹ: شہداد کوٹ کے قریب کاروکاری کے پرانے تکرار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ کے قریب سنجر بھٹی تھا نے کی حدود گاﺅں پیر حسین شاہ میں بھٹی برادری کے دو فریقین میں کاروکاری کا پرانا تنازعہ چل رہا تھا جس کے باعث ایک فریق بلوچستان نقل مکانی کر گیا تھالیکن پیر کی شام چند مسلح افراد نے نادر بھٹی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے وہ زخمی جبکہ ان کی اہلیہ چالیس سالہ حسینہ جاں بحق ہو گئی ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ، جہاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کر دیا گیا ،فائرنگ کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ کا مقدمہ تاحا ل درج نہیں کیا جا سکا ۔
