شہدادکوٹ: کاروکاری کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی

شہدادکوٹ: شہداد کوٹ کے قریب کاروکاری کے پرانے تکرار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ کے قریب سنجر بھٹی تھا نے کی حدود گاﺅں پیر حسین شاہ میں بھٹی برادری کے دو فریقین میں کاروکاری کا پرانا تنازعہ چل رہا تھا جس کے باعث ایک فریق بلوچستان نقل مکانی کر گیا تھالیکن پیر کی شام چند مسلح افراد نے نادر بھٹی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے وہ زخمی جبکہ ان کی اہلیہ چالیس سالہ حسینہ جاں بحق ہو گئی ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ، جہاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کر دیا گیا ،فائرنگ کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ کا مقدمہ تاحا ل درج نہیں کیا جا سکا ۔

Next Post

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اب تک ناقابل شکست

Tue Oct 22 , 2013
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پراب تک ناقابل شکست ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ چارسال سے ہوم سیریزمتحدہ عرب امارات کے نیوٹرل وینیوپرکھیل رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے میدان پاکستان کیلئے خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پرپاکستان ٹیم اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری۔ پاکستان نے 2010ءسے اب تک اس گراﺅنڈ […]