اسٹیٹ بینک کی اعشاری سکے تبدیل کرانے کی تاکید

شاہد آفریدی سمیت قومی ٹیم کے 11کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی :عدنا ن رسول کی بولنگ ایکشن پر اعتراض

آسٹریلیا کے خلاف سریز میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا:فواد عالم

بیگ بیش لیگ :برس بین کرکٹ ٹیم کا بین کٹنگ سے تین سالہ معاہدہ

ایشین گیمز 2014چائینہ ویمنز کرکٹ نے جاپان کو 7وکٹوں سے مات دے دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اسٹیٹ بینک کی اعشاری سکے تبدیل کرانے کی تاکید

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل،مائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل،مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹر، بینر اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014ءسے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ تاہم 30 ستمبر 2014ءتک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

شاہد آفریدی سمیت قومی ٹیم کے 11کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناقص فٹنس پر شاہد خان آفریدی سمیت 11کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔پی سی بی کے جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوںکو فٹنس کا معیار بہتر بنانے کے لیے 4ماہ کا وقت دیاگیا تھا اور اس کے ساتھ یہ ا علان بھی کیا گیا تھا کہ بہترین فٹنس کے حامل کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق 10فیصد بونس دیا جائے گا اور ناقص فٹنس والے کھلاڑیوں پر سینٹرل کنٹریکٹ کا 25فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔شاہد آفریدی سمیت گیارہ کھلاریوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ قومی ٹیم کے عمر رسیدہ کھلاڑی اور کپتان مصباح الحق سمیت چار نوجوان کھلاڑیوںشان مسعود ،احمد شہزاد ،بلاول بھٹی،اور عمر امین کے لیے 10فیصد بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی :عدنا ن رسول کی بولنگ ایکشن پر اعتراض

حیدر آباد:لاہور لائینز کے آف اسپنر بولر عدنان رسول کو مشکوک بولنگ کے حامل قرار دے دیا گیا ہے۔آف اسپینر عدنان رسول امپائر دھرما سینا اور شمس الدین کی نظروؓں میں اس وقت آئے جب وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بولنگ کررہے تھے ،امپائر ز حضرات نے عدنان رسول کو وارننگ جاری کردی ۔واضح رہے عدنان رسول اگلے میچ میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن اگر امپائر نے ان کے ایکشن پر اعتراض لگا یا تو ان کا ایکشن مشکوک قرار دے کر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا کے خلاف سریز میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا:فواد عالم

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ اگلے ماہ آسٹریلیا سے سیریز کانٹے دار ہوگی تاہم متحدہ عرب امارات میں سازگار پچز اور اچھے اسپنرز کی موجودگی میں پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔ 4 مرتبہ کی عالمی چمپیئن ٹیم سے سخت سیریز کھیل کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھ چکا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تمام کھلاری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015کے لیے قومی ٹیم پوری طرح تیار ہیں۔

مزید پڑھیں

بیگ بیش لیگ :برس بین کرکٹ ٹیم کا بین کٹنگ سے تین سالہ معاہدہ

سڈنی:آسٹریلین آل را ؤنڈر بین کٹنگ نے بیگ بیش لیگ کی ٹیم برس بین کے ساتھ تین سال معاہدہ کرلیاہے۔بین کٹنگ کے معاہدے پر ٹیم انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کرتے کوئے کہا ہے کہ نوجوان آل را ؤنڈر نے ہمیں بہترین سٹرائیک پاور دیا ہے ،معاہدہ کرنے کے بعد بین کٹنگ کو تمام قانونی کارروائیوں کو مدنظر رکہنا ہوگا ،آل را ؤنڈر بین کٹنگ نے برس بین کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ٹیم میں انظامیہ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ برس بین کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں

ایشین گیمز 2014چائینہ ویمنز کرکٹ نے جاپان کو 7وکٹوں سے مات دے دی

انچیون:ایشین گیم2014 میں چائینہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے جاپان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے کرایشین گیم ویمنز کمپیٹیشن کے سیمی فائینل میں جگہ بنالی۔جاپان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اور ز میں ساتھ وکٹوں کے نقصان پر چائینہ کو 71رنز کا آسان حدف دیا ۔جاپان کی طرف سے بہترین بیٹنگ کا مطاہرہ کرتے ہوئے چہیرو 25رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی جبکہ ووجوان نے 11رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کی ۔چائینہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے 18.3اوررز میں 3وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف مکمل کیا ، چائینہ کی طرف سے زہانگ می 23رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی۔

مزید پڑھیں