اسلام آبادر(پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، آزادانہ صاف شفاف انتخابات کے زریعے پارلیمانی جمہوری نظام قیام آئینی تقاضہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی حق حکمرانی کا اختیار دینے والے عوام الناس ہی مقتدرہ درجہ پر یقین رکھتی ہے، ملک مستحکم۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں اور اداروں کی جانب سے مخصوص سہولت کاری کا تاثر زبان زد عام ہے، کیا کسی ملزم کے لیے لاونج میں بائیو میٹرک کی سہولت غیر معمولی بات نہیں ہے؟ نگران حکومت پنجاب کس حیثیت میں سزائیں معطل کر رہی ہے؟ نگران حکومتیں مخصوص جماعت و شخصیات کی سہولتکاری سے باز رہیں، پیپلز پارٹی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہے کیوں کہ لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے انتخابی نتائج سوالیہ نشان ہوں گے اور انتخابی نتائج تسلیم نہ ہوئے تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
ایشین گیمز:دفاعی چمپین پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمنز کرکٹ میں بے حال کردیا
سیری اے:یوڈینس سرفہرست ٹیموں میں تیسرے نمبر پر
لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ
ہانگ کانگ کے اہم سورسنگ شوز کے لیے گنتی شروع
مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر
رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عام انتخابات کی تیاریاں تیز‘ بلاول کا خیبرپختونخواہ میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
پشاور (پی پی آئی) پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو زرداری چند روز خیبرپختونخواہ میں قیام کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں انتخابی مہم کا محاذ سنبھالیں گے، اس سلسلے میں چئیرمین پیپلزپارٹی آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری 5 روز تک خیبرپختونخواہ میں سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری کی خیبرپختواہ میں موجودگی کے دوران صوبے کی اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی یقین دلایا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں،بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جمعہ کو ہڑتال کی اپیل
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے دیگر حصوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کریں۔پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس، ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر، جموں و کشمیر وارثین شہدا، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم، جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس انیشیٹو، نوجوانانِ حریت جموں کشمیر، جموں کشمیر اسٹوڈنٹس فورم اور دیگر تنظیموں نے چسپاں کیے ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہے 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے کیونکہ اس بھارتی سامراج نے1947میں اس روز ننگی جارحیت کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی سرزمین پر کشمیریوں کی خواہشات کے منافی قبضہ کیا۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ”ایکس، فیس بک اور واٹس ایپ“وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضہ کیخلاف دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے
سری نگر (پی پی آئی)کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں آباد کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی امنگوں منافی سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموں وکشمیر پر قبضہ جما لیا تھا۔پی پی آئی کے مطابقیوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ حریت کانفرنس نے 27 اکتوبر کومکمل ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ایشین گیمز:دفاعی چمپین پاکستان نے بنگلہ دیش کو ویمنز کرکٹ میں بے حال کردیا
انچیون:دفاعی چمپیئن پاکستان نے ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ مقابلوں میں بنگلہ دیش کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔گولڈ میڈل کے لیے کھیلے جانے والے فائنل میچ کو بارش کے باعث مکمل نہیں کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے بنیاد پر پاکستان کو چار رنز سے فتح یاب قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 97رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے 24اورنین عابدی 18رنز بنا کر نمایاں رہیں،پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں جس کے نتیجے میں بڑا ہدف نہیں دیا جا سکا۔بنگلہ دیش کی رومانا احمد نے 13رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتری تو بارش نے رکاوٹ ڈالی ،بنگلہ دیش کی ٹیم ایک وقت میں دو وکٹیں کھو کر 30رنز بنا چکی تھی تاہم جب میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا تو 38رنز پر ان کی نو وکٹیں گر چکی تھیں۔بنگلہ دیش کی رومانا احمد نے 10اور فرغانہ حق نے بھی 10رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو رنز کے عوض دو وکٹیں جبکہ سادیہ نے دو وکٹیں لینے کے صرف دو رنز دے دیے۔ واضح رہے پاکستانی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب ہوگئی۔

سیری اے:یوڈینس سرفہرست ٹیموں میں تیسرے نمبر پر
روم:اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے میں یوڈینس نے لازیو کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ یوڈینس نے فارورڑ سیرل تھیریو کے گول کے بدولت لازیو کو0-1سے شکست دے دی ۔یوڈینس اطالوی لیگ میں مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے،لازیو کے خلاف فتح کے بعد ملنے والے تین پوائنٹ نے انھیں جوینٹس اور روما کے بعد ٹاپ پوزیشن پر لاکھڑا کیاہے۔یوڈینس کی سیری اے میں بہترین کارکردگی 1955میںتھی جب دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ 1998اور2012میں تیسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔

لیسسٹر شائر کاآسٹریلوی فاسٹ بولر میک کے سے معاہدہ
لندن:انگلش کاﺅنٹئی لیسسٹر شائر نے 2015کے سیزن کے لیے آسٹریلیا کے فاسٹ بولرکلنٹ میک کے سے معاہدہ کرلیا۔لیسسٹر شائر کے ڈائرکٹر کرکٹ فل ویٹی کیس نے معاہدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میک کے سے معاہدے پر بہت خوشی ہے۔فل ویٹی کیس کا کہنا تھا کہ میک کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ان کے شامل ہونے سے ہمارے نوجوان فاسٹ بولروں کو ان کے تجربے سے بہت فائدہ ہوگا۔31سالہ میک کے نے آسٹریلیا کے لیے صرف ایک ٹیسٹ کھیلا ہے تاہم ون ڈے میں وہ مسلسل آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے رہے ہیں،میک کے انگ،انگلش کاﺅنٹی میں اسے پہلے یورک شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ہانگ کانگ کے اہم سورسنگ شوز کے لیے گنتی شروع
ہانگ کانگ، 26 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پکستان — اکتوبر میں شروع ہونے والے میگا شو پارٹ 1 اور پارٹ 2 بین الاقوامی تجارتی خریداروں کے لیے 20 سے 23 اکتوبر اور 27 سے 29 اکتوبر 2014ء کے سات اہم ایام کے دوران 34 ممالک کے 3872 فراہم کنندگان کے ساتھ 5254 سے زیادہ نمائشی اسٹینڈز پیش کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ طویل عرصے سے مستحکم یہ دونوں تجارتی میلے ہانگ کانگ میں ہونے والے اہم اور اعلیٰ ترین سورسنگ مواقع ہیں اور تحفوں، گھریلو مصنوعات، انعامات اور کھلونے خریداروں والے 57,000 سے زیادہ عالمی خریداروں کے سالانہ روزنامچے میں درج تاریخیں بن چکے ہیں۔ یہ صنعت کے واحد دو مواقع ہیں جو ہر اکتوبر میں ایشیا میں برآمد کے لیے تیار کردہ عالمی مصنوعات کی وسیع اور جامع ترین رینج پیش کرتے ہیں۔ 2014ء میں نیا میگا شو پارٹ 1 اور میگا شو پارٹ 2 ایک نمایاں اور صارف متحرک تنظیم نو سے گزرے ہیں اور اجناس کا متنوع ملاپ تجارت کے سلسلے میں زمرہ بند کیا گیا ہے، جن میں سے ہر واضح طور پر متعین مقام پر ہے اور خریداروں کو میلے کے ساتھ دنوں میں مقام پر گھومنے پھرنے میں آسانی فراہم کررہا ہے۔ 20 اکتوبر پیر سے 23 اکتوبر بدھ تک جاری میگا شو پارٹ 1 میں 8 مصنوعاتی سیریز ہیں: ایشیائی تحفے اور انعامات کا شو ایشیائی تحفوں کا ملفوف اور پیکیجنگ شو ایشیائی تہواری، کرسمس اور موسمی ایشیائی گھریلو مصنوعات اور گھریلو سجاوٹ ایشیائی باورچی خانہ اور ضیافت– نیا! ایشیائی شیشے کے برتنوں کے رحجانات ایشیائی کھلونے اور گیمز ایشیائی بچوں اور ان کے کمرے کی دنیا – نیا! 27 اکتوبر پیر سے 29 اکتوبر بدھ تک میگا شو پارٹ 2 میں 4 مصنوعاتی سلسلے ہیں: ایشیائی گھریلومصنوعات اور گھریلو پارچہ بافی ایشیائی کاغذ سیاہی ایشیائی گھریلو سجاوٹ اور بیرون خانہ زندگی ایشیائی تحفوں کی مصنوعات اس سال کے میلوں میں “سبز” مصنوعات کی وسیع تر پسند کے ساتھ ماحول دوست فراہم کنندگان کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے، جس میں میگا شو پارٹ 1 کے لیے باورچی خانہ اور ضیافت اور ساتھ ساتھ بچوں اور ان کے کمروں کے لیے مخصوص مقام اور بنگلہ دیش، برعظیم چین، ہندوستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، فلپائن، ویت نام اور برطانیہ کے لیے مخصوص ملکی مقامات شامل ہیں۔ ایشیا اور اس سے باہر سے 879 سے زیادہ نئے ادارے میگا شو کے اس موسم میں اپنے خصوصی ہانگ کانگ فروخت پلیٹ فارم کے طور پر نمائش پیش کررہے ہیں، جو تجارتی خریداروں کو نہ صرف برآمدات کے مانوس چہروں سے ملنے بلکہ نئے پیداواری اداروں کو ڈھونڈنے اور عالمی سورسنگ کے مرکز ہانگ کانگ میں عالمی اداروں کے ساتھ تجارت کرنے کا موقع دیتےہیں۔ ہدایات برائے مدیران: میگاایکسپو (ہانگ کانگ) لمیٹڈ ای میل [email protected] www.mega-show.com سوالات برائے ذرائع ابلاغ جناب بین وونگ ای میل: [email protected] ٹیلی فون: 9688 3588 852+

مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر
کولمبو:مارون اتاپتوکو سری لنکا کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔سابق کپتان مارون اتاپتوسری لنکا کرکٹ ٹیم کے15 سال بعدپہلے مقامی کوچ مقرر ہوئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ پال فیبرس کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے کے بعداتاپتو کو تین ماہ کے لیے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا گیا تھا۔سری لنکا کی کوچ تلاش کمیٹی نے منگل کو اتاپتو سمیت دیگر امیدواروں کے انٹرویو کیے جس کے بعد اتاپتو کو ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔سری لنکا کرکٹ بورڑ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور اتاپتو کوسری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کی منظوری بھی دی۔

رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار
سینٹ جانز:ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ رچی رچرڈسن نے دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔رچی رچرڈ سن ویسٹ انڈین ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرنجام دے رہے ہیں تاہم انھوںنے ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ،میڈیا کے مطابق رچی رچرڈ سن موجودہ کوچ اوٹس گبسن کے متبادل کے طور پر تعینات ہونے کے لیے تیار ہیں،گبسن نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے حکام سے ملاقات میں کوچنگ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔رچی رچرڈ سن اسے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے لیول تھری کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر ہیڈ کوچ کی اپیش کش ہوئی تو کبھی نہیں ٹھکراﺅں گا،مجھے ویسٹ انڈیز سے بے حدپیار ہے اورمیں ویسٹ انڈیز کی خدمت کروں گا۔رچرڈسن 2016تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے منیجر کے طور پرمعاہدہ کرچکے ہیں۔
