سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ حریت رہنمامیرواعظ عمر فاروق کی مذہبی سرگرمیوں پر بھی مودی حکومت نے پابندی عائد کردی کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انجمن اوقاف نے کہا کہ میرواعظ کو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تبلیغی سرگرمیوں سے بھی روکا جارہا ہے۔بیان کے مطابق میرواعظ کو آستانہ عالیہ پیر دستگیر صاحب خانیار میں حضرت پیران پیر شیخ سید عبدالقادر جیلانی ٓ کی گیارھویں شریف کی محفل سے خطاب کرنا تھا لیکن انتظامیہ نے انہیں وہا ں جانے کی اجازت نہیں دی۔ قبل ازیں میر واعظ کو سرائے بالا سرینگر میں بھی محفل میلاد میں شرکت سے روکا گیا تھا۔انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں کہا کہ میرواعظ کے تبلیغی خطاب کو سننے کیلئے آستانہ عالیہ پیر دستگیر صاحب خانیار میں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے لیکن انہیں وہاں نہ پا کر وہ شدید مایوس ہوئے۔ بیان میں میر واعظ کی دوبارہ نظر بند ی کو سراسر بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ انتظامیہ ایک طرف مقبوضہ علاقے میں حالات کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے لیکن دوسری لوگوں کو مذہبی سرگرمیوں سے بھی روک رہی ہے۔میر واعظ عمر فاروق کو 22ستمبربروز جمعہ چار برس سے زائد عرصے کی غیر قانونی نظر بند ی کے بعد رہا کر کے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے اور خطہ دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم انہیں گزشتہ جمعہ کو دوبارہ گھر میں نظر بند کیا گیا۔
ایشین گیمز:بھارتی ویمنز اسکوش ٹیم کی ہانگ کانگ پر فتح
بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان
ایشین گیمز:دفاعی چمپیئن پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
ہوکس فلمز کے ایلکسس نیلسن کےلیےایمی نامزدگی
اسپین کشتی رانی کے آخری مقابلے میں نیوزی لینڈاور برازیل کی فتح
ووہان اوپن ٹینس:سرینا ولیمز کو دوسرے مرحلے میں شکست
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
قرض پروگرام کا پہلا جائز ہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم 2 نومبر کو پاکستان آئے گی
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کے موجودہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے سے متعلق بات چیت کرنے کے لیے 2 نومبر کو ملک کا دورہ کرے گا۔ پی پی آئی کے مطابق مشن کے دورہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے نمائندہ نے تصدیق کی۔آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کے مطابق ناتھن پورٹر کی سربراہی میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت جاری پروگرام کے پہلے جائزے سے متعلق 2 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
مراد سعید، حماد اظہر، علی امین گنڈاپور سمیت 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی انسداز دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں طلبی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماو?ں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں جن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
کوٹ سلطان اسٹیشن پر بروقت اطلاع سے تھل ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
لیہ(پی پی آئی) کوٹ سلطان ریلوے سٹیشن سے 4 کلو میٹر کے فاصلے پر پٹڑی ٹوٹ گئی جس کی بروقت اطلاع سے تھل ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔واقعہ اڈا حافظ آباد ریلوے پھاٹک پر پیش آیا جہاں پٹڑی کی باقاعدہ مرمت کی گئی، پی پی آئی کے مطابق تھل ایکسپریس کو حفاظتی اقدامات کر کے پٹڑی سے گزار دیا گیا، ملتان سے آنے والی تھل ایکسپریس راولپنڈی کیلئے روانہ کر دی گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پٹڑی صبح سے ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے ملازمین لا علم تھے، ٹوٹی پٹڑی دیکھ کر علاقہ مکینوں نے محکمہ ریلوے کو اطلاع دی جس سے ٹرین حادثے سے بچ گئی۔
تلاش کریں
خبریں

ایشین گیمز:بھارتی ویمنز اسکوش ٹیم کی ہانگ کانگ پر فتح
انچیون:ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں بھارت کی خواتین ٹیم نے ہانگ کانگ کو 1-2سے شکست دے دی۔جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یورومل اسکواش کورٹ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دیپیکا پالیکال نے سنگلز مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی کھلاڑی ہانگ کانگ کی آنے اوو ونگ سے 11-5،6-11،8-11،12-10،9-11سے شکست کھا گئی۔دوسرے میچ میں بھارتی کھلاڑی جوشنا چیناپا پہلے راﺅنڈ میں ہارنے کے باوجود دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں آخری تین سیٹ میں کامیابی حاصل کرکے بھارت کو مجموعی برترای دلانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دورے فیصلہ کن میچ میں ہانگ کانگ کی ٹونگ ولنگ نے شروع میں برتری حاصل کرلی تاہم نوجوان بھارت کھلاڑی نے باآسانی کامیابی میں بدل دیا اور بھارت کو مجموعی طور پر 2-1کی کامیابی دلادی۔

بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان
سینٹ جونز:ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انجرڈ کرس گیل کے بغیر ٹیم کا اعلاں کردیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ڈیوائن براوو کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ،ٹیم میں مارلن سیموئلز ، ڈیوئن اسمتھ اور فاسٹ بولر جیروم ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے۔بھارت کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیوئن براوو کپتان،ڈیرن براوو،جیسن ہولڈر،لیون جانسن،سنیل نرائن،کیرون پولارڑ،دنیش رام دین(وکٹ کیپر)،روی رام پال،کیماروچ،آندرے رسل،ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز،لینڈی سیمنز،ڈیوئن اسمتھاور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

ایشین گیمز:دفاعی چمپیئن پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
انچیون: ایشین گیمز میں کرکٹ کی دفاعی چمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یونہوئی کرکٹ گراﺅنڈ میںویمنز کرکٹ کواٹر فائنل میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیںمدمقابل ہوئیں۔ بارش کے باعث میچ کو 14 ، 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ نین عابدی 40 رنز بنا کر سرفہرست رہیںجبکہ بسمہ معروف نے 16 رنز بنائے ۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹوں پر 46 رنز بنا سکی۔ اس کامیابی کے بعد دفاعی چمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

ہوکس فلمز کے ایلکسس نیلسن کےلیےایمی نامزدگی
لاس اینجلس، 25ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — لاس اینجلس، کیلیفورنیا اور سوانا، جارجیا میں قائم ڈیجیٹل پروڈکشن اسٹوڈیو ہوکس فلمز کے مالک اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ایلکسس نیلسن کو (ایگزیکٹو پروڈیوسرز) کارگا سیون پکچرز کی جانب سے دی ہسٹری چینل کے لیے س”الٹی میٹ گائیڈ ٹو دی پریزیڈنٹس” بنانے پر شاندار گرافک ڈیزائن اور آرٹ ڈائریکشن پر ایمی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ گالا 30 ستمبر 2014ء کو نیویارک شہر کے لنکن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148186 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148187 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140924/148188 “الٹی میٹ گائیڈ ٹو پریزیڈنٹس” آٹھ-گھنٹوں کی ایک مختصر سیریز ہے جو ان 43 افراد کا احاطہ کرتی ہے جنہوں نے امریکہ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس میں دستاویزی فوٹیج اور تصاویر کے ساتھ جامع تاریخی دستاویزات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ شو تخلیقی تصاویر اور انیمیشن کے ساتھ ان ذمہ داریوں، تقریبات، چیلنجز اور کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے جو امریکی رہنماؤں نے حاصل کیں۔ اس کے گرافکس پروڈکشن کمپنی کارگا 7 کی زیر ہدایت اور پیش کار فکرت مانوگلو کے تحت تخلیق کی گئی تھیں۔ نیلسن کہتے ہیں کہ “یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم زندگی کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نیا انداز پیش کرنا چاہ رہے تھے جو اسے زیادہ قابل فہم اور جاذب نظر بناتی ہے۔ 2 جہتی اور 3 جہتی عمل کے ملاپ نے ہمیں تاریخی دستاویزات اور تصاویر کو علیحدہ کرنے، متحرک بنانے، بیانیہ کہانیاں تخلیق کرنے کی سہولت دی جبکہ ان کے ذرائع کی درستگی بھی برقرار رہی۔ مجھے خوشی ہے کہ امتیازی انداز اور گرافکس کو تسلیم کیا جارہا ہے۔ یہ ہوکس کی بعد از پیداواری پائپ لائن میں موجودہ پیشرفت اور پیش کاری کو یکجا کرنے کے لیے موجودہ توسیع کا زبردست آغاز ہے۔” گو کہ یہ ان کا پہلا ایمی ہوگا، لیکن مستقبل بین ویب سائٹ میبو کیمپس (www.regeneration2014.com) پر ان کی فلم پروڈکشن، سی جی اور ویایف ایکس کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا تھا، جس میں چھ ڈیویایوارڈز، چھ ڈبلیو3 ایوارڈز، چار کمیونیکیٹرایوارڈز، دو آئی اے سی ایوارڈز اور ایک انٹرایکٹومیڈیا ایوارڈ شامل ہیں۔ میبو کیمپس کو کیون سو کی ہدایت میں تیار کیا گیا تھا، جو میبو انٹرنیشنل کے مہم جویانہ سی ایاوہیں، ایک ایسا ادارہ جو اپنے مالک ڈاکٹر رونگسیانگ سو سے متعلق عضویاتی تخلیق نو کی سائنس کی ملکیت دانش کو سنبھالنے پر خصوصی توجہ رکھتا ہے۔ ویب سائٹ کا مقصد تجربے کے ذریعے مغربی دنیا کو عضویاتی تخلیق نو کی سائنس کے عجائبات سے روشناس کرانا ہے۔ ہوکس فلمز کے بارے میں ہوکس فلم ایک ڈیجیٹل پروڈکشن اسٹوڈیو ہے جو گیم آف تھرونز، ہیری پوٹر7 کے لیے مہمات پر اپنے کام، فاسٹ 5، زومبیورز جیسی فیچر فلموں، اسپائیک ٹی وی کی ڈیڈلیسٹ واریئرز، اور کیٹی پیری، برٹنی اسپیئرز، لٹل ڈریگن اور آبسولیوٹووڈکا کے لیے میوزک وڈیوز کے لیے کام کی وجہ سے معروف ہے۔ ہوکس فورٹ آرجائیل فلمز کے ساتھ شراکت داری رکھتا ہے اور ڈبل وائیڈبلوز پر ٹی وی سیریز اور اے سوانا ہنٹنگ فیجر فلم کی تیاری میں مصروف ہے۔ http://emmyonline.com/news_35th_nominations پی آر رابطہ: [email protected]

اسپین کشتی رانی کے آخری مقابلے میں نیوزی لینڈاور برازیل کی فتح
بارسلونا:اسپین میں کشتی رانی کے عالمی چیمپئن شپ کے آخری روز 49 کلاس کے مینزاور ویمنز مقابلے ہوئے ، مردوں میں نیوزی لینڈ کے پیٹر برلنگ اور بلیئر ٹوکے نے گولڈ میڈلجیت لیا۔ اسپین کے ساحل سمندر پرپرفریب اور دلکش مقابلوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی مقابلے میں شریک تھیں۔ خواتین کے فائنل مقابلوں میں برازیل کی مارٹینی اور کہنا کونزے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی ریکارڈ کامیابی اپنے نام کرلی۔

ووہان اوپن ٹینس:سرینا ولیمز کو دوسرے مرحلے میں شکست
ووہان:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سریان ولیمز کو ووہان اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے میںفرنچ اسٹارعلیزے کورنیٹ نے شکست دے دی۔ سرینا ولیمز نے دو ہفتے قبل یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم چین کے شہر ووہان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسرے مرحلے کے میچ میں پہلے سیٹ میں 6-5کی برتری حاصل کرنے کے باوجود فٹنس مسائل کے باعث میچ سے ریٹائرہونے کا اعلان کیا۔فرنچ ٹینس اسٹار علیزے کورنیٹ نے اسے قبل رواں سال فروری میں سرینا ولیمز کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔دیگر میچوں میں امریکی الیسن ریسکے نے اطالوی کھلاڑی سارا ارانی کو4-6اور4-6سے ،امریکا کی ہی ایکترینا مارکوروا نے سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیا باسنزکی کو4-6اور1-6سے جبکہ 8سیڈڈ کیرولین ووزنیکی نے اسپین کی کارٹا سواریز کو 1-6،6-3اور6-7سے شکست دے دی۔