اسلام آباد (پی پی آئی) ملک کے تین اہم ائیر پورٹس پر ای گیٹس نصب کئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تنصیب کے منصوبے پر کام شروع کردیاہے۔پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباداور کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق ای گیٹ منصوبے سے مسافروں کو امیگریشن میں سہولت میسرآئیگی،ای گیٹ پر مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانے کی زحمت ہو گی،مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین،ٹکٹ سکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکیں گے۔
فٹ بال چمپیئنز لیگ: شالکے کا میچ برابر ، بائرن میونخ کی جیت
مائیکل کاپونی اور گیڈیون کمبریل کی ان لسٹ ایپ کے اجراء مشہور و نامی گرامی شخصیت کی شرکت
گیٹس فاؤنڈیشن نے ایبولا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مدد کی خاطر 50 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کرلیا
رافیل نڈال اور سرینا ولیمز ٹینس رینکنگ میں سر فہرست
سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہازوں کی آمد ورفت شروع
صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا:منظوروسان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاہورکے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر
لاہور (پی پی آئی) لاہور میں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر کے ذریعہ پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدارفراہم کی جارہی ہے انھوں نے نشاندہی کی کہ بارہا شکایا ت کرنے کے باوجوداوگرا نے ہنوزپٹرول پمپ پیمانوں میں ہیر پھیر کی خبروں کا نوٹس نہیں لیا۔ حالانکہ انفورسٹمنٹ ٹیم کو پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کرنے والے مالکان کے خلاف از خود کارروائی کرتے رہنا چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ متعدد پٹرول پمپوں پر اوزان و پیمانہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ شہریوں سے پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدار دی جاتی ہے۔صارفین شکایت کرتے نظر آرہے ہیں کہ سنکڑوں پمپوں پر پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کر کے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ٹیم کو فیلڈ میں جا کر چھاپے مارنے اور ہیر پھیری میں ملوث پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنا چاہئے۔
ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، ذیابیطس کی انسولین مارکیٹ سے غائب
کراچی (پی پی آئی) ملک میں 7 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 84 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین مارکیٹ سے غائب ہے اورامراض سانس وبلڈ پریشر سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات من مانی قیمت پر فروخت کی جانے لگی ہیں ۔
بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی سے متوسط طبقہ کا دلوالیہ نکل گیا
کراچی (پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث کاروبار تباہی کنارے متوسط طبقہ کا دلوالیہ نکل گیا، یومیہ اجرت پیشہ محنت کش پریشان ہیں جبکہ سفید پوش طبقہ پارٹ ٹائم ملازمت کے باوجود گھریلو اخراجات پورے نہیں کر پارہا، پی پی آئی کے مطابق پاکستان کا سب سے ا بڑا شہر کراچی جو معاشی حب کہلاتا تھا یہاں بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹریز کے چھوٹے یونٹ بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ ہواہے۔
تلاش کریں
خبریں

فٹ بال چمپیئنز لیگ: شالکے کا میچ برابر ، بائرن میونخ کی جیت
(September 18, 2014)
میونخ: فٹ بال چیمپئنز لیگ کے گروپ میچز میں جرمن کلب شالکے کا میچ انگلش کلب چیلسی سے برابر جبکہ بائرن میونخ نے مانچسٹر سٹی کو شکست سے دوچار کردیا۔ چیمپئنز لیگ کے گروپ ای کے میچ میںبائرن میونخ کے دفاعی کھلاڑی ڑروم بوٹنگ نے میچ کے مقررہ وقت کے آخری منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کومانچسٹرسٹی کے خلاف1-0کی فتح دلادی۔ مانچسٹر سِٹی کے گول کیپر نے کئی یقینی گول روکے۔ گروپ جی کے ایک اور میچ میں جرمن کلب شالکے نے انگلینڈ کے مضبوط فٹ بال کلب چیلسی کے خلاف میچ1-1گول سے برابری پر ختم کیا۔ چیلسی کی جانب سے میچ کے 11ویں منٹ میں ہسپانوی کھلاڑی سیسِک فابریگاس نے گول کیا اور میچ کے دوسرے ہاف میں کلاس ڑان ہنٹرلار نے شالکے کے لیے گول کیا۔

مائیکل کاپونی اور گیڈیون کمبریل کی ان لسٹ ایپ کے اجراء مشہور و نامی گرامی شخصیت کی شرکت
(September 18, 2014)
میامی، 18 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — شبانہ زندگی کی مشہور شخصیت مائیکل کاپونی اور سافٹویئر گرو گیڈیون کمبریل نے منگل کی شام نیو یارک کے ڈریم ڈاؤن ٹاؤن کی چھت پر کیٹی ہومز، روہان مارلے اور دوژور میگزین کے بانی جیسن بن کے ہمراہ اپنی انقلابی موبائل ایپ ان لسٹ کے اجراء کے لیے منصوبے کا اعلان کیا ۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140918/146937 ان لسٹ صرف اراکین کے لیے موبائل ایپ ہے جو صارفین کو دنیا بھر میں موسیقی کے میلوں اور امیروں کی شبانہ زندگی کے مقامات کی خصوصی فہرست کے ذریعے بکنگ کروانا ممکن بناتی ہے۔ ایپ نیو یارک، میامی، لاس ویگاس، لاس اینجلس، لندن، پیرس، ماسکو، ابیزا، دبئی، میلان اور ساؤ پاؤلو سمیت شبانہ زندگی کے 22 مقامات کے 100 سے زیادہ مقامات کی تجاویز فراہم کررہی ہے۔ باہم منسلک شبانہ زندگی کے مشہور منتظم، جنہیں ساؤتھ بیچ کے اصلی بانیوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے، مائیکل کاپونی نے ان لسٹ کو جاری کرنے کے لیے کلب مالکان اور پروموٹرز کے اپنے عالمی نیٹ ورک کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس کا ملکیتی پلیٹ فارم مشہور کاروباری منتظم اور سافٹویئر انجینئر گیڈیون کمبریل نے تیار کیا تھا۔ کاپونی ان لسٹ کو کافی تاخیر سے آنے والا خیال سمجھتے ہیں۔ “یہ شبانہ زندگی کا مستقبل ہے۔ انتہائی جدید موبائل ڈیوائسز سے مل کر بننے والی عالمی مارکیٹ میں ہمارے جیسا کوئی پلیٹ فارم شبانہ زندگی، تفریح اور تقریبات کی صنعت کے لیے منطقی طور پر اگلا قدم ہے۔” مہمانوں میں کیبل وژن کے سی ای او جم ڈولان، فرلا یو ایس اے کے سی ای او جم ملانی، گلٹ کے کیتھ جارج، ڈریم ہوٹلز کے بانی وکرم چتوال، آئی سی ایم پارٹنرز میں ٹیلنٹ کے شریک-سربراہ ایڈم شویٹزر، ایل وی ایم ایچ کی گینا اسمتھ، این بی سی رپورٹر برائن اسٹیل، دوژور میڈیا کی ایڈیٹر-ان-چیف نکول ویچیاریلی، نوتار ہاسپٹلٹی کی جین اور رچی نوتار، موڈیل اسپورٹس کی شان موڈیل، میری وینا کی تاتیانا برونیتی، زیگنا کی شانا بروک، روبرٹی کاویلی کے کرستیانو مانچینی، میکس وارا کی ویرونیکا پنکراتووا، لی فریک کی کیمیل ڈوگلس، اے اسمال ورلڈ کے بانی ایرک ویخت مستر، موئنین گروپ کی نتاشا وردی اور ماسیراتی کے ایرک شیفر شامل تھے۔ ان لسٹ ایپ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب ہے اور شبانہ زندگی کے بین الاقوامی مراکز کے ایک اور مجموعے کو شامل کرکے توسیع کو جاری رکھے گی۔ کمبریل کی ہدایات کے تحت آن لائن بکنگ کے لیےایک ویب پلیٹ فارم بھی متعارف کروانے کے منصوبے ہیں، یہ جانسن اینڈ جانسن اور بارنیس اینڈ نوبل سمیت متعدد فورچیون 100 کمپنیوں کے لیے سافٹویئر انجینئر رہے ہیں، جہاں انہوں نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے زیر استعمال انجینئرنگ سسٹمز بنا چکے ہیں۔ www.inlist.com/app www.inlist.com رابطہ: ریبیکا چو/ہیری اینڈ شرفٹ مین، +1-310-855-1600

گیٹس فاؤنڈیشن نے ایبولا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مدد کی خاطر 50 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کرلیا
(September 11, 2014)
سیاٹل، 10 ستمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر / ایشیانیٹ پاکستان — بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نےآج اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی افریقہ میں ایبولا پھوٹ پڑنے کے بعد اسے روکنے اور وائرس کے پھیلنے کو روکنے کی ہنگامی کوششوں کو بڑھانے میں مدد کے لیے 50 ملین ڈالرز کا وعدہ کرتا ہے۔ فاؤنڈیشن اس کام میں شریک اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی انجمنوں کو فوری طور پر لچکدار فنڈز جاری کرے گا تاکہ انہیں اور قوی حکومتوں کو انتہائی ضروری رسد خریدنے اور متاثرہ ممالک میں ہنگامی کاموں کو بڑھانے میں مدد دینے کے قابل بنا سکے۔ مزید برآں فاؤنڈیشن سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر علاج کے طریقوں، ویکسینز اور تشخیصی عمل کو بہتر بنانے میں تیزی کے لیے کام کرے گا جو مریضوں کے علاج اور بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ “ہم اس وقت زندگیاں بچانے اور مہلک مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مدد کے موثر ترین طریقے تلاش کرنے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔” سو ڈیسمنڈ-ہیلمان، سی ای او گیٹس فاؤنڈیشن نے کہا۔ “ہم علاج، ویکسینز اور تشخیصی عمل کو بھی تیز کرنا چاہتا ہے تاکہ اس مرض کے خاتمے میں مدد مل سکے اور مستقبل میں اس کے پھوٹ پڑنے کو روکا جاسکے۔” اب تک گیٹس فاؤنڈیشن ایبولا کے پھوٹنے کے خلاف جدوجہد کے لیے 10 ملین ڈالرز سے زیادہ کا عہد کرچکا ہے، جس میں ہنگامی آپریشنز اور آر اینڈ ڈی جائزوں کے لیے عالمی ادارہ صحت کے لیے 5 ملین ڈالرز اور لائبیریا، سیرالیون اور گنی میں اہم طبی رسد، جوابی سرگرمیوں میں ہم آہنگی اور خطرے سے دوچار آبادی کو زندگی بچانے والی صحت کی معلومات فرہم کرنے کے لیے امریکی فنڈ برائے یونی سیف کی کوششوں میں مدد کے لیے 5 ملین ڈالرز شامل ہیں۔ فوری طور پر حادثاتی انتظام، علاج کی مدد اور صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے امراض پر قابو اور تحفظ کے مراکز کو دینے کے لیے اضافی 2 ملین ڈالرز کا بھی عہد کیا گیا ہے۔ اگست میں نائیجیریا نے فاؤنڈیشن اور دانگوتے فاؤنڈیشن کی مدد سے لاگوس میں ایک ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کا آغاز کرکے موجودہ بحران پر ردعمل ظاہر کیا۔ قومی پولیو پروگرام کے تجربے اور اسباق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ای او سی وفاقی و ریاستوں حکومتوں کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جارحانہ قدم اٹھانے کا مرکز ہے، اور ایک محتاط امید ہے کہ یہ فوری قدم وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے گا۔ اضافی مالی امداد ہونے کے ساتھ فاؤنڈیشن میدان عمل میں ہونے والے کاموں اور ایبولا کی ادویات، ویکسینز اور تشخیص پر تحقیق اور ان کی تیاری کو مالی امداد دینے سے وابستگی کی مزید تفصیلات پیش کرے گا۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بارے میں ہر زندگی یکساں اہمیت کی حامل ہے، اس یقین کے ذریعے اپنی راہیں متعین کرنے والی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر کے افراد کو صحت مند و بھرپور زندگی

رافیل نڈال اور سرینا ولیمز ٹینس رینکنگ میں سر فہرست
(June 9, 2014)
پیرس: فرنچ اوپن ٹینس کے کامیا ب انعقاد کے بعد ایسو سی ایشن آف ٹینس نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ۔ فرنچ اوپن کے نویں بار فاتح کا اعزاز پانے والے رافیل نڈال پہلے نمبر پرجبکہ خواتین کی فاتح ماریہ شراپوا پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔مردوںمیں سربیئن نوواک جوکوچ دوسرے،سوئٹزرلینڈ کے واورینکااور راجر فیڈرر تیسرے اور چوتھے، انگلینڈ کے اینڈی مرے پانچویں،چیک ری پبلک کے بریڈچ چھٹے اور اسپین کے فیرر ساتویں پر موجود ہیں۔ڈبلز ٹیم میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارتی بوپنا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔خواتین کی رینکنگ میں ا مریکا کی سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں،چین کی لینا دوسرے ، سیمونا ہیلپ تیسرے پر موجود ہیں ۔

سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہازوں کی آمد ورفت شروع
(June 9, 2014)
کراچی: کراچی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کلیرنس کے بعدپی آئی اے کی پروازوںکی آمدورفت پیر شام 4 بجے سے شروع کردی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے ۔ انھوں نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی فرض شناسی کو بھی بے حد سراہا۔شجاعت عظیم نے جناح ایئر پورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور فلائٹ آپریشن دوبارہ سے اپنی نگرانی میں شروع کرایا، اس دوران ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل ریٹائرڈ محمد یوسف اور ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف بریگیڈیئر محمد اعظم ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔پی آئی اے کے چار ملازمین اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے جبکہ چار ہی ملازم زخمی ہوئے۔ شجاعت عظیم نے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے پی آئی اے انجینئروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام ملازمین اپنے 4 ساتھیوں فاخر لغاری، ایس ایم الیاس، تنویر اے خان اور فضل زبیری کی شہادت پر انتہائی سوگ کی کیفیت میں ہیں، ہماری دعا ہے کہ اس سانحہ میںزخمی ہونے والے جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس کارروائی کے دوران مسافروں کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کے بھی انتہائی مشکور ہیں جن کے تعاون سے اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ دہشت گردی کی کارروائی کی وجہ سے پی آئی اے کی 20 پروازیں متاثر ہوئیںجبکہ ایک پرواز کا رخ نواب شاہ کی جانب موڑا گیا اور 3 بین الاقوامی پروازوں کو لاہور اتارا گیا۔ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔

صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا:منظوروسان
(June 9, 2014)
حیدرآباد: صوبائی وزیر جیل خانہ جات ، اینٹی کرپشن ، انکوائیریز اور معدنیات منظور حسین وسان نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو محمد خان میں ایک کھلی کچہری منعقد کی ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین کی ہدایت کے تحت ہر ضلع میں صوبائی وزرا کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوام کے مسائل کے حل کے لیے رپورٹ پیش کریں گے تاکہ عوام کے مسائل بلا تاخیر ان کی دہلیز پر حل ہو ں ۔انھوں نے کہا کہ یہاں پر مسائل ضرور ہیں لیکن بے روز گاری سب سے بڑا مسئلہ ہے اور بہت جلد یو سی سطح پر اہل بے روز گار افراد کو روز گار دیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں نکاسی وفراہمی آب کے مسائل جلد حل کیے جائے گے ۔اس موقع پر انھوں نے ٹنڈو محمد خان ضلع میں جیل کے قیام کااعلان کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان کے صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ہے ، اس لیے ٹنڈو محمد خان میں ایک صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ صحافی مستقبل میں بھی حکومت کے سامنے مسائل پیش کرتے رہیں گے ۔قبل ازیں پی پی ضلع ٹنڈو محمد خان کے صدر حاجی محمد امین لاکھو ، اراکین صوبائی اسمبلی عبدالکریم سومرو ، اعجاز حسین شاہ بخاری ،محمد نواز چانڈیو و دیگر رہنما ں و کارکنان نے صوبائی وزیر کو ضلع ٹنڈو محمد خان کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ، جن کے حل کے لیے صوبائی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مسائل کے حل کے لیے بہت جلد ایک جامع رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی ۔
