گیٹس فاؤنڈیشن نے ایبولا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مدد کی خاطر 50 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کرلیا

سیاٹل، 10 ستمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر / ایشیانیٹ پاکستان — بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نےآج اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی افریقہ میں ایبولا پھوٹ پڑنے کے بعد اسے روکنے اور وائرس کے پھیلنے کو روکنے کی ہنگامی کوششوں کو بڑھانے میں مدد کے لیے 50 ملین ڈالرز کا وعدہ کرتا ہے۔

فاؤنڈیشن اس کام میں شریک اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی انجمنوں کو فوری طور پر لچکدار فنڈز جاری کرے گا تاکہ انہیں اور قوی حکومتوں کو انتہائی ضروری رسد خریدنے اور متاثرہ ممالک میں ہنگامی کاموں کو بڑھانے میں مدد دینے کے قابل بنا سکے۔  مزید برآں فاؤنڈیشن سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر علاج کے طریقوں، ویکسینز اور تشخیصی  عمل کو بہتر بنانے میں تیزی کے لیے کام کرے گا جو مریضوں کے علاج اور بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

“ہم اس وقت زندگیاں بچانے اور مہلک مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مدد کے موثر ترین طریقے تلاش کرنے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ  کام کررہے ہیں۔” سو ڈیسمنڈ-ہیلمان، سی ای او گیٹس فاؤنڈیشن نے کہا۔ “ہم علاج، ویکسینز اور تشخیصی عمل کو بھی تیز کرنا چاہتا ہے تاکہ اس مرض کے خاتمے میں مدد مل سکے اور مستقبل میں اس کے پھوٹ پڑنے کو روکا جاسکے۔”

اب تک گیٹس فاؤنڈیشن ایبولا کے پھوٹنے  کے خلاف جدوجہد کے لیے 10 ملین ڈالرز سے زیادہ کا عہد کرچکا ہے، جس میں ہنگامی آپریشنز اور آر اینڈ ڈی جائزوں کے لیے عالمی ادارہ صحت کے لیے 5 ملین ڈالرز اور لائبیریا، سیرالیون اور گنی میں اہم طبی رسد، جوابی سرگرمیوں میں ہم آہنگی اور خطرے سے دوچار آبادی کو زندگی بچانے والی صحت کی معلومات فرہم کرنے کے لیے امریکی فنڈ برائے یونی سیف کی کوششوں میں مدد کے لیے 5 ملین ڈالرز شامل ہیں۔ فوری طور پر حادثاتی انتظام، علاج کی مدد اور صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے امراض پر قابو اور تحفظ کے مراکز کو دینے کے لیے اضافی 2 ملین ڈالرز کا بھی عہد کیا گیا ہے۔

اگست میں نائیجیریا نے فاؤنڈیشن اور دانگوتے فاؤنڈیشن کی مدد سے لاگوس میں ایک ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کا آغاز کرکے موجودہ بحران پر ردعمل ظاہر کیا۔ قومی پولیو پروگرام کے تجربے اور اسباق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ای او سی وفاقی و ریاستوں حکومتوں کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جارحانہ قدم اٹھانے کا مرکز ہے، اور ایک محتاط امید ہے کہ یہ فوری قدم وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے گا۔

اضافی مالی امداد ہونے کے ساتھ فاؤنڈیشن میدان عمل میں ہونے والے کاموں اور ایبولا کی ادویات، ویکسینز اور تشخیص  پر تحقیق اور ان کی تیاری  کو مالی امداد  دینے سے وابستگی کی مزید تفصیلات پیش کرے گا۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بارے میں

ہر  زندگی یکساں اہمیت کی حامل ہے، اس یقین کے ذریعے اپنی راہیں متعین کرنے والی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر کے افراد کو صحت مند و بھرپور زندگی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں، اس کی نگاہیں لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں خود کو بھوک اور انتہائی غربت سے باہر نکلنے میں مدد دینے کا موقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں۔ ریاستہائے متحدہ  امریکا میں، اس کی خواہش اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ تمام افراد – بالخصوص وہ جن کے پاس وسائل کم ہیں – کو اسکول اور زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری مواقع تک رسائی حاصل ہو۔ سیاٹل، واشنگٹن میں واقع فاؤنڈیشن کی قیادت سی ای او سو ڈیسمنڈ-ہیلمان  اور شریک چیئر ولیم ایچ گیٹس سینئر کر رہے ہیں، اور بل اور میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفیٹ کی زیر نگرانی کام کر رہے ہیں

Latest from Blog