کراچی (پی پی آئی)حکومت سندھ کی جانب سے ایک سال قبل لانچ کی گئی کراچی الیکٹرک بس سروس کو مکمل طور پر بند ہونے کے خطرے کا سامنا ہے کیونکہ اس کے 3 میں سے 2 روٹس پر چلنے والی بسوں کو اچانک معطل کردیا گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک روٹ جس پر ابھی تک یہ بس چل رہی ہے، اس میں بھی فراہم کردہ ہائی ٹیک پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کی تعداد کم ہے۔ان الیکٹرک بسوں کے ذریعے سفر کرنے والے ہزاروں افراد کے ہفتے کا آغاز اس چونکا دینے والی سے ہوا کہ جن بسوں کے وہ منتظر ہیں اس کی سہولت اب دستیاب نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ 2 روٹس ای وی۔1 اور ای وی۔3 کی سروس کوغیر معینہ مدت تک معطل کردیا گیاہے۔ای وی۔1 الیکٹرک بس جناح ایونیو کے قریب ٹینک چوک سے شروع ہوکر ایئرپورٹ کے علاقے شاہراہ فیصل، ایف ٹی سی، کورنگی اور خیابان اتحاد سے ہوتے ہوئے سی ویو پر کلاک ٹاور تک جاتی ہے۔۔ای وی۔3 ملیر کینٹ چیک پوسٹ 5 سے شروع ہو کر صفورہ چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی، پرفیوم چوک، ملینیم مال، ڈالمیہ، آغا خان ہسپتال، لیاقت نیشنل ہسپتال سے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ تک جاتی ہے۔۔ ’اب ان دونوں راستوں پر یہ سہولت آپریشنل نہیں‘۔البتہ ای وی۔2 جو بحریہ ٹاؤن کراچی سے شروع ہو کر ایم۔9 پلازہ کو پاس کر کے ملیر ہالٹ، بقائی یونیورسٹی، جناح ایونیو، ملیر کینٹ، ٹینک چوک سے ہوتے ہوئے اپنا اختتام ماڈل کالونی پر کرتی ہے وہ ’فنکشنل ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی
ورلڈ کپ فٹ بال: وارم اپ میچوں میں ارجنٹائن ،یوروگوائے،چلی کی فتح
ورلڈ کپ فٹ بال: 32ٹیموں کے دستوں کی توثیق کر دی گئی
ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
کرکٹ میں کرپشن کے الزامات کھیل کے لیے خطرناک ہیں: ٹنڈولکر
ہاشم آملہ انگلش کاﺅنٹی میں گراہم اسمتھ کی جگہ لیں گے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں،پاکستان میں بھی مزید کمی کا امکان
نیویارک(پی پی آئی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں، جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے۔۔پی پی آئی کے مطابق برنٹ خام آئل کے مستقبل کے سودوں میں 2.02 ڈالر یا 2.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90.14 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر یا 2.5 فیصد کم ہو کر اس کی فروخت 85.89 ڈالر فی بیرل رہی۔
نیب کا ادارہ صرف سیاسی جوڑ توڑ کیلئے ہے،اپیل ہے کہ اسے ختم کیا جائے:شاہد خاقان عباسی
کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے،بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں،5سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں، عوام بھی دیکھیں عدالتوں میں ہوتا کیا ہے،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہوگیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ نیب کا ادارہ صرف سیاست کی جوڑ توڑ کیلئے رکھا گیا ہے،میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔
شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے، انکی دکان بند ہو چکی:پرویز الٰہی
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شریف برادران کی اب کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی۔احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ یہ جو آگئے ہیں نیلسن منڈیلا اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں،مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوا کہ لوگ خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں،لوگوں نے نیلسن منڈیلا کے آنے پر خودکشیاں کی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جو یہ سارا کچھ کررہے ہیں ان کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا، ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بنچ بننا ملک کیلئے بہتر ہے،سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی۔پرویز الٰہی نے کہاکہ،چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

انگلینڈ کی ٹیم نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی
لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر ،دسمبر میں سات ون ڈے میچوں پر مشتمل دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کا دورہ کر ے گی۔سیریزکے تما م میچ کولمبو ، پالی کیلے اور ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے،چار ون ڈے ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔فیوچر ٹور پلان کے مطابق پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جانے تھے لیکن دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کو ون ڈے میں بدل میں دیا گیا ۔سیریز کا آغاز 26نومبر کو ہوگا جبکہ آخری میچ 16دسمبر کوکھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ فٹ بال: وارم اپ میچوں میں ارجنٹائن ،یوروگوائے،چلی کی فتح
ریوڈی جینرو: ارجنٹائن کی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم کو 2-0کی واضح برتری سے شکست دے دی ، بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے بغیر میدان میں اتری لیکن بارسلونا کے چمپیئن کھلاڑیوںنے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹو باگوکو ناکوں چنے چبوائے ، ارجنٹائن کی جانب سے پلیسیو نے گول کیے۔یوروگوائے نے ورلڈ کپ فٹ بال سے قبل آخری وارم اپ میچ میں سلوینیا کو 2-0سے جیت کر ورلڈ کپ کی تیاریاں مکمل کرلی۔اسٹار کھلاڑی لوئس سویز کی غیر موجودگی میں ایڈیسن کاوانی اور کرسچین سٹوانی نے ایک ایک گول کے ذریعے اپنی برتری دکھلا دی۔کورٹ ڈی آئیوری نے کپتان ڈیڈلرڈریگوبا کے شاندار گول کے باعث ایل سلواڈور کے خلاف وارم اپ میچ میں 2-1سے فتح حاصل کرلی،کورٹ ڈی آئیوری کی جانب سے دوسرا گول گریوینو نے میچ کے نویں منٹ میں کیا جبکہ میچ کے 75ویں منٹ میں ایل سلوڈور کی جانب سے پنالٹی پر آرٹورو آلویریز نے گول داغ دیا ۔جبکہ چلی کی ٹیم نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شمالی آئر لینڈ کو 2-0سے شکست دے دی ۔

ورلڈ کپ فٹ بال: 32ٹیموں کے دستوں کی توثیق کر دی گئی
ساﺅ پاﺅلو: ورلڈ کپ فٹ بال میں حصہ لینے والی 32 ٹیموں کے کوچز کی جانب سے اعلان کر دہ ٹیموں کے حتمی دستوں کی توثیق کر دی گئی ، 12جون سے 13جولائی تک 736کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے ۔ورلڈ کپ 2014برازیل کی انتظامیہ برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅ لو میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی جس میں کھلاڑیوںکی انجریز اور فٹنس مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور ٹیموں کے اعلان کر دہ دستوںکی توثیق کی گئی ،الجیریا سے لے کر امریکا تک تمام ٹیموں نے اپنے حتمی کھلاڑیوں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دے کر ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔بڑے بڑے نام حتمی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔کولمبیا کے ریڈمیل فیلساﺅ،امریکی کھلاڑی لینڈن ڈونووان اور کئی اسٹار کھلاڑی ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔s

ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیاکپتان بنا دیا ۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڑ حکام نے پریس کانفرنس میں ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیے جانے کا اعلان کیا ،سابق کپتان گراہم اسمتھ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد کپتانی کے لیے اے بی ڈی ولیئرز کو مضبوط امیدوارسمجھا جا رہا تھا لیکن آملہ کو ڈی ولیئر زپر ترجیح دی گئی ۔آملہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں گراہم اسمتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا نھوں نے دس سال تک ہماری قیادت کی ، آملہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے میں ٹیم کا حصہ ہوں ،میں ٹیم کے کپتان بنائے جانے پر مشکور ہوں اور بورڑ کی جانب سے مجھے یہ موقع ملنا عزت کی بات ہے اور میں اس اعتما د پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔اسے قبل کہا جارہا تھا کہ سلیکٹر اپنی ترجیحات بورڑ کو پیش کریں گے اور کپتان کا باقاعدہ تقرر بورڑ خود کرے گا ۔ نئے کپتان کا پہلا امتحان جولائی میں سری لنکا کے خلاف دوٹیسٹ کی صورت میںشروع ہوگا۔ آملہ اسے قبل 2002میں نیوزی لینڈ میں منعقدہ انڈر 19ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیا دت کر چکے ہیں،جبکہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈولفن کے کپتان رہ چکے ہیںتاہم ایک سیزن کے بعد اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کے لیے کپتانی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ آملہ ون ڈے کرکٹ میں اے بی ڈی ولیئر زکے نائب کی حیثیت سے 2011میں مقرر ہوئے تھے اس دوران تین میچوں میں کپتانی بھی کی تاہم گزشتہ سال ان کی ذمہ داری ختم ہوگئی لیکن آملہ نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انھیں کپتان بنا دیا گیا ۔

کرکٹ میں کرپشن کے الزامات کھیل کے لیے خطرناک ہیں: ٹنڈولکر
سنگا پور: کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ حالیہ کرکٹ کرپشن کی تفتیش بہت خطر نا ک ہے ،مداح صاف شفاف مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں۔سچن ٹنڈولکر پروموشنل دورے پر سنگا پور میں موجود ہیں ان کا کہنا ہے کہ کرپشن پر کی جانے والی تفتیش کھیل کے لیے خطرناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں متعلقہ افراد اس معاملے پر اپنی ذمہ داری بھر پور نبھا رہے ہیں۔ٹنڈولکر پروموشنل دورے پر سنگا پور میں موجود ہیں اور ریٹائر منٹ کے بعد پہلی دفعہ کرکٹ بیٹ خریدنے پر بہت پر جوش بھی تھے ، ٹنڈولکر سابق ویسٹ انڈین اسٹا ر برائن لارا کے ساتھ رواں برس 5جولائی کو میلبورن کرکٹ کلب کی200ویں تقریب پر نمائشی میچ میں حصہ لیں گے۔

ہاشم آملہ انگلش کاﺅنٹی میں گراہم اسمتھ کی جگہ لیں گے
لندن: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ہاشم آملہ انگلش کاﺅنٹی سرے میں گراہم اسمتھ کی جگہ لیں گے۔سابق پروٹیز کپتان اور سرے کے کھلاڑی گراہم اسمتھ زخمی ہوکر کاﺅنٹی کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعدان کے ہم وطن کھلاڑی ہاشم آملہ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسمتھ 2012سے انجریز سے چھٹکارا پانے میں ناکام ہیں جس کے با عث وہ بین الاقوامی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے تھے۔سرے کاﺅنٹی کے کرکٹ ڈائرکٹر ایلک اسٹورٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے اسمتھ کو کسی صورت ٹیم میں رکھنے کی کوشش کی لیکن انجری اتنی شدید ہے کہ ہمیں مایوسی ہوئی جس کے بعد ہمیں فوری طور پر ہاشم آملہ کو بلا نا پڑا اور کرکٹ جنوبی افریقا نے اس معاملے میں بہترین تعاون کیا۔اسٹورٹ کا کہنا تھا کہ آملہ جون میں ہونے والے تمام میچوں میں شرکت کریں گے اس کے بعد وقت کے مطابق دیکھا جائے گا۔
