اسلام آباد (پی پی آئی)ممتاز عالم دین مولانا طاہر اشرفی کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اپنامعاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیاہے وہ اس سے قبل عمران خان اور میاں شہباز شریف کے بھی معاون خصوصی کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جیک کیلس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ناکامیوں کی وجہ ناقص فیصلوں کو قرار دیا
اسٹورٹ براڈ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
میرپور خاص میں ہیپاٹائٹس آگاہی سیمینا ر کا انعقاد
ہاکی فیڈریشن کو سالانہ 50کروڑ کی ضرورت ہے:رانا مجاہد علی
نیو زی لینڈکے خلاف ہوم سریز کا شیڈول جاری
ملک کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوناپڑے گا: ذونل انچارج ایم کیو ایم
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں ڈائریا کے ماہانہ 10 لاکھ کیسز، روزانہ 110 سے زائد اموات
کراچی (پی پی آئی)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر مہینے ڈائریا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 110 بچے روزانہ جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت سے پری کوالیفائیڈ پلانٹس میں زنک کی مصنوعات کی تیاری نہایت خوش آئند ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا غیر ملکی دوا ساز اداروں کی مصنوعات پر سے انحصار کم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد لاکھوں بچے ڈائریا میں مبتلا ہوئے لیکن انہیں زنک سپلیمنٹس دے کر ان میں سے اکثریت کی جانیں بچائی جا سکی تھیں۔ زنک ڈائریا سے بچانے والا ایک اہم ترین عنصر ہے جسے او آر ایس کے ساتھ بچوں کو پلا کر ڈائریا اور غذائی قلت سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ڈائیریا ہے اور بدقسمتی سے ڈائیریا سے مرنے والے 50 فیصد بچوں کا تعلق پاکستان، بھارت اور نائجیریا سے ہوتا ہے۔ ڈائریا سے ہونے والی زیادہ تر اموات سے بچاؤ ممکن ہے جس کا ایک اہم ذریعہ صاف پانی کی فراہمی اور ڈائریا میں مبتلا بچوں کو او آر ایس کے ساتھ ساتھ زنک سپلیمنٹس دینا بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں توانائی اورغذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ
رباط (پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک اندازے کے مطابق غربت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور توانائی کی ریکارڈ بْلند قیمتیں، کمزور لیبر مارکیٹس اور سیلاب سے متاثرہ نقصانات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مراکش میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حالیہ اختتام پذیر ہونے والے سالانہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اْجرت اور روزگار کی خراب ہوتی صورتحال کے ساتھ بْلند مہنگائی جس نے قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے سبب غربت میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو کمی کے بعد مالی سال 2025 میں 17 فیصد ہونے کا امکان ہے۔میکرو پورٹی آؤٹ لک نے نشاندہی کی کہ نمایاں مثبت شرح نمو کے بغیر خوراک اور توانائی کی بلند قیمتیں سماجی تنزل کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر پہلے ہی پسماندہ گھرانوں کی بچتیں ختم اور آمدنی کم ہو رہی ہے
18 فیصد اضافہ کے بعد ایک ارب 28 کروڑ ڈالر کی پاکستانی غذائی اشیا برآمد
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 18 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،عالمی سطح پر سپلائی چین میں خلل اور بْلند قیمتوں نے بھی اشیائے خور و نوش کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔ چاول کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 0.98 فیصد بڑھیں، چاول کی برآمدات گزشتہ برس کمی کا شکار تھیں۔پاکستان نے مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات برآمد کیں، یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 3.75 فیصد اضافہ ہے۔سی فوڈ کی اقسام میں توسیع جیسا کہ ’کٹل فش‘ سمندری غذائی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، مزید برآں، قطر نے بھی پاکستان سے سی فوڈ کی درآمدات پر پابندی میں نرمی کی ہے۔پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کیا ہے، جو 20.05 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، اس کی وجہ اردن، مصر، ازبکستان جیسی نئی منڈیوں میں برآمدات کرنا ہے، اس کے علاوہ متعدد نئی کمپنیاں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں گوشت کی برآمدات کے لیے رجسٹریشن کروا رہی ہیں۔ملائیشیا نے بھی تین مذبح خانوں کو برآمدات کی اجازت دے دی ہے،
پھلوں کی برآمدات بھی ابتدائی تین ماہ کے دوران 12.43 فیصد اضافے کے بعد 8 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہو گئیں، تاہم سبزیوں کی برآمدات 30.35 فیصد سکڑ کر 5 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہ گئی۔پاکستان کی مصالحہ جات کی برآمدات پہلی سہ ماہی میں 23.51 فیصداضافے کے بعد 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہو گئیں، اسی طرح زیر جائزہ مدت کے دوران تیل کے بیجوں اور میوے کی برآمدات 405.85 فیصد کے بڑے اضافے کے بعد 18 کروڑ 59 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چینی کی برآمدات 33 ہزار 102 ٹن رہی، جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران صفر برآمدات کی گئی تھیں۔
تلاش کریں
خبریں

جیک کیلس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ناکامیوں کی وجہ ناقص فیصلوں کو قرار دیا
(May 7, 2014)
دبئی: کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے بیٹسمین جیک کیلس نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ ناقص فیصلہ سازی کو قرار دیا ۔نائٹ رائیڈر زدو جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ چار میچوں میں انھیں ناکامی کا سامنا کر نا پڑا ہے۔ جیک کیلس رائل چیلنجرز کے خلاف میچ سے باہر ہوئے تھے ان کا اس میچ کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک ہار تھی اوردہلی کے خلاف میچ میں ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔ جیک کیلس نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم جب کار گرفیصلے نہیںکر تی تواسے اچھے نتائج نہیں ملتے اور ہم بھی اسی کا شکا رہیں،انھوں نے کہا کہ ہمیں گیم کے اچھے اختتام کے لیے بہترین طریقے دریافت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اکثر ہماری کار کردگی بہترین ہوتی ہے۔ کیلس نے کہا کہ میں نے اپنی اور دیگر کھلاڑیوںکی غلطیوں کو نشان ذدہ کر لیا ہے ، انھوں نے کہا کہ میںپوائنٹس ٹیبل کو آگے پیچھے نہیں کر سکتا لیکن میرے خیال میں ہمیں آئندے کے تمام میچوںمیں کامیابی ضرورحاصل کرنا ہوگی ۔

اسٹورٹ براڈ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
(May 7, 2014)
لندن: انگلینڈ کی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹورٹ براڈ ٹخنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ اسٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ وہ ٹخنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم وہ پر امید ہیں کہ تیسٹ سیریز تک فٹ ہوجائیںگے۔اسٹورٹ براڈ ٹخنے کی انجری کے باعث نئے سیزن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں ہیں لیکن براڈ 25مئی سے شروع ہونے والی کاﺅنٹی چمپیئن شپ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں۔ براڈ نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ سرلی لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے 12جون سے آغاز سے قبل فٹ ہوجائیں گے، انھوں نے کہا کہ ایک ماہ کے آرام میں ہیں اور سو فی صد فٹ ہونے کے لیے یہ ضروری ہے۔

میرپور خاص میں ہیپاٹائٹس آگاہی سیمینا ر کا انعقاد
(May 7, 2014)
میرپورخاص: ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگہی کے لیے میر پورخاص میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کا مقصد لوگوں کو ہیپاٹائٹس سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔پروگرام منیجر ظہور بلوچ نے ہیپاٹاٹس کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کے مطابق ہیپاٹاٹس کے 30 لاکھ مریض موجودہیں ۔مریضوں کو آگاہی دی جائے کہ اس بیماری کا علاج کہاں کہاں ہورہا ہے ۔لوگوں کو معلومات فراہم کی جائے کہ یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے اور اس کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے جو مریض موجودہیں ان کا علاج ہونا چاہئے اور دوسروں کو ہیپاٹائٹس سے بچاو کے معلومات فراہم کی جائے۔انھوں نے کہاکہ اب تک 70لاکھ لوگوں کو ہیپاٹاٹس بی سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور ایک لاکھ 70ہزار ہیپاٹاٹس سی کے مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں مریضوں کا علاج جاری ہے ۔2250مفت کیمپ میں اسکریننگ کرکے بچاو کے مفت ٹیکے لگائے گئے ہیں۔25ہزار لوگوں کی پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، سندھ بھر کے 80سینٹرپر 2کروڑ 8لاکھ سرنجیں فراہم کی جاچکی ہیں۔تقریب میںموجود ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام غوث نے کہا کہ ڈاکٹر ظہور بلوچ اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے کام کو بہتر انداز میں کررہے ہیں۔اس دوران میڈیا کوآرڈینیٹر حنا نہال ،ڈاکٹر لیلارام ،ڈاکٹر محمد اشرف،ڈاکٹر غلا م محمد بگھیو ،وائس پریذیڈنٹ محمد عمر کاکا بھی موجو دتھے۔

ہاکی فیڈریشن کو سالانہ 50کروڑ کی ضرورت ہے:رانا مجاہد علی
(May 7, 2014)
کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ 2020ءتک ویژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا پروگرام تربیت دیدیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے میں صحا فیوں سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ویژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی سمیت قومی اداروں میں قومی کھیل کی ٹیموں کی بحالی اور جونیئرز کی سطح پر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی شامل ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت آل پاکستان انٹراسکول ہاکی ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائیگا۔سینئرز کے ساتھ جونیئر ہاکی پر بھی خاص توجہ دی جائیگی جس کیلئے ہم نے دو جونیئر ہاکی ٹیموں کی تشکیل کا پلان بنایا ہے کیونکہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ چار سال کے بجائے ہر دوسال بعد ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ رانا مجاہد نے کہا کہ ویژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی پروگرام کے وہ خود نگراں ہونگے جبکہ اولمپئن طاہر زمان کوچزکے سربراہ ہونگے اس پروگرام کے تحت پاکستان میں10 ڈومیسٹک ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے جس میں6کا انعقاد لازمی ہوگا، ٹیموں کی زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے بڑے ادارے، آرمی، پی آئی اے ، واپڈا اور سوئی گیس سے درخواست کی جائیگی کہ وہ ہر ایونٹ میں اپنی دو ٹےموں کو حصہ لینے کا پابند کریں۔ رانا مجاہد علی نے کہا کہ فیڈریشن کو سالانہ50 کروڑ فنڈز کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم نے بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض حسین پیرزاد، سیکریٹری اعجازچوہدری اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اخترنواز گنجیرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور انھوں نے قومی بجٹ میں ہاکی کیلئے مذکورہ فنڈز کو مخصوص کرانے کیلئے یقین دہانی کروائی ہے، فنڈز کی فراہمی کیلئے ایازصادق اور شہبازشریف نے بھی فیڈریشن سے تعاون کیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ جب ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا تھا تو فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار اور تنقید کی زد میں تھی قومی اولمپئنز دو دھڑوں میں منقسم تھے ہم قومی ہاکی کی بہترین کیلئے اپنے سنیئرزکو عزت دی انہیں فیڈریشن میں لائے اور انہیں اپنے کام میںبا اختیار کیا اب فیڈریشن کے معاملات سب کی مشاورت سے طے کئے جارہے ہیں، فیڈریشن نے مشکل مرحلہ طے کرلیا ہے حالات بدل چکے ہیں اب فیڈریشن بہتری کی رواں دواں ہے، فیڈریشن کو فنڈز کی فراہمی شروع ہوگئی ہے جس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔

نیو زی لینڈکے خلاف ہوم سریز کا شیڈول جاری
(May 7, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سریز کا شیڈول جاری کردیا ۔سریز متحدہ عرب امارات میں 5نومبر سے9دسمبر تک کھیلی جائے گی۔شیڈول کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان 3ٹیسٹ میچز پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سریز کھیلی جائے گی۔ سریز کا آغاز 5نومبر سے 3روزہ میچ سے ہوگا۔سریز کا باقاعدہ آغاز 11نومبر سے ہوگا۔

ملک کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوناپڑے گا: ذونل انچارج ایم کیو ایم
(May 7, 2014)
حیدر آباد: ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ ایم کیوایم کے منشور کا حصہ ہے اور ایم کیوایم قائدِ تحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنے قیام ہی سے ملک میں رائج فرسودہ نظامِ حکمرانی کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے گزشتہ روز ایم کیوایم زونل آفس پر پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کے ضلعی رہنمایونس القادری اورشہزاد احمد کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ، عابد غوری ، اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی دلاور قریشی اور راشد خلجی بھی موجود تھے ۔انھوں نے مزید کہاکہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی ملک سے فرسود ہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کی بدولت ملک مضبوط ہو گا ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹوں میں سے ایک رکاوٹ کرپٹ نظامِ انتخابات ہیں جس کی بنا پر ملک میں کرپٹ ،راشی لوگ ملک کے اعلی ایوانوں میں منتخب ہوکرآتے ہیں اور ملکی دولت اور وقار کو تباہ برباد کردیتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ملک کے تحفظ کے لیے محب وطن قوتوں کو ایک پلٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا اور ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے میں اپنے عملی کردار کو مزید تیز ترکر نا ہوگا ۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماﺅں نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کے ذمہ داران کو عوامی تحریک کے زیر ِاہتما م حیدرآباد میں منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
