کراچی/ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی پی آئی) کراچی سے لاہور جانے والی کوئلے سے بھری مال گاڑی کی بوگی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی جس پر کئی ٹرینوں کو مختلف ا سٹیشنز پر روک دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مال گاڑی کے پٹڑی سے اتر نے کے بعد مختلف سٹیشنوں پر رحمان بابا ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روک لیا گیا، ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ گوجرہ سیکشن پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
جے اے سولر نے زمبابوے میں100میگا واٹ کے پہلی تین بڑے پیمانے زمین میں نصب سولر پاور اسٹیشنوںمیں سے ایک کا معاہدہ حاصل کر لیا
اے پی اے سی میڈ نے ایشیا پیسفک میڈ ٹیک فورم 2015ء کا آغاز کردیا
ایکسپریس نے “اپنی لڑکیوں” سوکی واٹرہاؤس اور میگڈالینافریکوویاک کے ساتھ ‘ایڈیشن’ کیپسول کلیکشن جاری کردی
میکسیکو کے گونزالوسانتیاگوباؤتستا نے تیسرے واشوکوورلڈ چیلنج میں سونے کا تمغہ جیت لیا
میڈیسن360 کا کینیا میں خواتین کی ہارمون آئی یو ڈی کی رسائی میں اضافہ کے لئے میری اسٹوپس انٹرنیشنل کے ساتھ نئی شراکت کا اعلان
شان سی اپنے دم بخود کر دینے والے سفری وسائل کو دوبارہ متعارف کرواتے ہوئے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فواد چودھری کے خلاف کھاد کی بوریاں اور چارپائیاں چرانے کی ایف آئی آر درج
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کے خلاف چوری اور ناجائز قبضے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی،پی پی آئی کے مطابق ان کی اہلیہ حبا فواد نے ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔یہ ایف آئی آر چوہدری نعمان کی جانب سے کرائی گئی، دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری فواد سابق وفاقی وزیر30 نومبر 2020کو اپنے ہمراہ نامعلوم مسلح افراد لائے اور اس کے بڑے بھائی شاہد آصف کی رہائش پر آئے اور تالہ توڑ کرسامان چوری کر لیا گیا۔سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ چھ بوری کھاد ڈی اے پی، یوریا چھ بوری، چار عدد چارپائیاں، میز کرسیاں، صوفہ سیٹ چوری کرکے لے گئے جس کی مالیت چالیس ہزار روپے بنتی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جاتے ہوئے مکان کا ناجائز قبضہ جمعہ خان بلوچ کے حوالے کر گئے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وفاقی وزیر تین نومبر 2023کو مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور کہا کہ سول کورٹ سے کیس واپس لے لو بصورت دیگر قتل کر دیے جاؤ گے۔
افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ
| اسلام آباد (پی پی آئی(نگران وفاقی حکومت نے پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے رجسڑڈ افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ توسیع کا فیصلہ کرلیا، پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے فیملی ممبرز پر ہوگا۔ذپی پی آئی کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی اوآر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی جبکہ ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ نے پی اوآر کی مدت میں 31دسمبر تک توسیع کی تجویزدی ہے۔پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے 31 دسمبر2023 کیلیے ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زیادہ بنتی ہے، جن رجسٹریشن کارڈکی مدت30 جون2023 کو ختم ہوگئی تھی۔دوسری جانب غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم افغان باشندوں کے مزید 819 خاندان اپنے ملک واپس چلے گئے۔ وطن واپس لوٹنے والے افغان مہاجرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
اسموگ کے باعث پنجاب کے8 اضلاع میں بینک جمعہ کو بھی بند رکھنے کی تجویز
لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں ا سموگ کے باعث پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے پیش نظر بینکس کو بھی دو دن بند رکھنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ تاجروں سے بات ہو رہی ہے اور آج رات تک فیصلہ ہو جائے گا۔ شہریوں سے درخواست ہے تین دن گھروں میں رہیں۔ جمعہ۔ ہفتہ اور اتوار پابندیوں کے حوالے سے زیادہ سختی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بینک بندرکھنے سے متعلق گورنراسٹیٹ بینک سے رابطہ ہے،آئندہ4روزاسموگ کے حوالے سے اہم ہیں،جمعہ، ہفتہ اوراتوار پابندیوں پرزیادہ سختی کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
(June 18, 2026)
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ
(June 18, 2026)
جے اے سولر نے زمبابوے میں100میگا واٹ کے پہلی تین بڑے پیمانے زمین میں نصب سولر پاور اسٹیشنوںمیں سے ایک کا معاہدہ حاصل کر لیا
(December 10, 2015)
منیاتی، زمبابوے 09 دسمبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا بھر میں شمشی توانائی کی اعلیٰ اورمعیاری مصنوعات بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگ کمپنی لمیٹیڈ (نیس ڈیک:JASO )(جے اے سولر)نے آج اعلان کیا ہے کہ انھوں نے زمبابوے میں 100میگا واٹ کےزمین میں نصب تین میں سے پہلے فوٹوولٹک (“پی وی”) ماڈیولز کی فراہمی کا معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔اس منصوبےسے مشترکہ طور پر 300میگاواٹ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور اس منصوبے کے لئے تین ٹھیکیدار زیڈ ٹی ای، چائنا ایم سی سی 17 گروپ اور انٹراٹریک زمبابوے کام کر رہے ہیں۔ جے اے سولر تعمیرات میں شامل چین ایم سی سی 17گروپ کو پی وی موڈیولز فراہم کرے گا۔ JA Solar Logo. http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO زمبابوے کے ریاستی حصولی بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، پاور پلانٹس منیاتی، انسوکامینی(منیاتی کے قریب چھوٹی کمیونٹی)اور ماتبیل لینڈ جنوبی کے دارلحکومت گوانڈا(زمبابوےکا صوبہ بوٹسوانہ کی سرحد کےقریب واقع ہے) ۔ جے اے سولر کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے اس سال کے اوائل میں منیاتی منصوبے کی تعمیر کے لئے ماڈیول کی فراہمی کے لئے زمبابوے کی پاور کمپنی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ چائنہ ایم سی سی 17 گروپ منیاتی منصوبے کی تعمیر کے لئے بولی جیتنے کے بعد جے اے سولر کو خصوصی ماڈیول سپلائر کے طور پر منتخب کیا۔ تین منصوبوں کے لئے 544 ملین امریکی ڈالر کل پی سی ماڈیول کے معاہدے کی قیمت شامل کیا گیا تھا، جن میں سے 179ملین امریکی ڈالرجے اے سولر نے حاصل کئے ۔ منصوبے کا آغاز 2016کے اختتام میں یا 2017 کے ابتداء میں شیڈول کیا گیا ہے جو 2017کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ زمبابوے کی طرح سب صحارا افریقہ میں بہت سے ممالک بجلی کی شدید قلت کا شکار ہیں، فی الحال ملک کی بجلی کی اکثریت ایک بڑی تھرمل پاور اسٹیشن تین چھوٹے تھرمل پاور اسٹیشنوں اور ایک پن بجلی گھر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں ان پاور پلانٹس کے تقریبا نصف بجلی کی پیداری یونٹس کئی سالوں سے کارآمد نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہ پاور پلانٹس ملک کی بجلی کی مانگ کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔کان کنی کمپنیوں کی بجلی کی سرکش کھپت کے باعث ملک بھر کے شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران زمبابوے حکومت نے تین بڑے پیمانے پر زمین میں نصب پی وی پاور پلانٹس سمیت جبلی کے منصوبوں کی تعمیر کو تیز کر دیا ہیں۔اس دور میں دنیا بھر کی حکومتوں نے قابل تجدید توانائی کی ترقی کے کاروبار پر تیزی سے توجہ مرکوز کی ہیں جس سے بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مواقع سامنے آئے گے۔ 1دسمبر 2015کی صبح چینی صدر جینپن ژی کا زمبابوے کےسرکاری دورے کے بعد دونو ممالک کے درمیان تجارتی اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کا ایک سلسلہ مشغول کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ جے اے سولر کے ایگزیکیٹیو صدر ژی جیان نے کہاکہ “صدر شی نے افریقہ کے سرکاری دورے میں
اے پی اے سی میڈ نے ایشیا پیسفک میڈ ٹیک فورم 2015ء کا آغاز کردیا
(December 10, 2015)
ابتدائی صنعتی ایونٹ تحقیق کرتا ہے کہ طبی آلات تک بہتر رسائی، تعطل انگیز جدت طرازی اور تعاون ایک صحت مند مستقبل کی تعمیر کے لیے کلید ہیں سنگاپور، 10 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– طبی ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیےخطے کی اہم ترین تقریب ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء آج سنگاپور میں شروع ہوئی ہے جس کا موضوع مشترکہ طور پر ایک صحت مند مستقبل کی تعمیر ہے۔ ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (اے پی اے سی میڈ) کی میزبانی میں دو روزہ کانفرنس صنعت کو درپیش مسائل پر متوجہ ہوگی اور جدت طرازی اور تعاون ایشیا بحر الکاہل میں عوام کے لیے ناموزوں سہولیات کو حل کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ مکمل ایجنڈے کے لیے medtechforum.asiaدیکھیں۔ طبی ٹیکنالوجی صنعت پر نئی تحقیق کے نتائج کانفرنس میں عالمی انتظامی مشاورتی ادارے میک کنسے اینڈ کمپنی کی جانب سے پیش کیے جائیں گے۔ وائٹ پیپر یعنی قرطاس ابیض ایشیا بحر الکاہل میں طبی ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے موجود مواقع اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیتا ہے اور میدان تجویز کرتا ہے جہاں تبدیلی لانے کے لیے صنعت تعاون کرسکتی ہے۔ اے پی اے سی میڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر فریڈرک نائی برگ نے کہا کہ “فورم ایشیا بحر الکاہل خطے کے لیے ایک اہم وقت پر آیا ہے، جہاں دنیا کی دو تہائی آبادی رہتی ہے لیکن اکثریت کی صحت کی ضروریات اب بھی پوری نہیں ہوتیں۔ دنیا بھر میں 400 بلین امریکی ڈالرز کی قدر رکھنے والا طبی ٹیکنالوجی کا شعبہ ان چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لیے جدید سہولیات فراہم کرتا ہے۔” “ہمارا خطہ متنوع ہے اور صحت کے پیچیدہ چیلنجز سے بھرا پڑا ہے۔ اے پی اے سی میڈ پالیسیوں کو ترتیب دینے میں صنعت کے لیے ایک متحدہ آواز فراہم کرنے کے لیے بہترین مقام رکھتی ہے۔ صرف شراکت داریوں اور تعاون کے ذریعے ہم ایک حقیقی فرق پیدا کر سکتے ہیں۔” فورم سینے کے سرطان سے صحت یابی پانے والی ایک مریض کی تقریر اور ان کی مندوب ترش ہیپ برن کے ساتھ شروع ہوا۔ “مجھ میں دو سال قبل سینے کے سرطان کی تشخیص ہوئی، اور کیونکہ یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا، اس لیے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں اپنے علاج اور سرجیکل امکانات کے حوالے سے ایک باخبر فیصلہ کرنے کے قابل تھی۔ طبی آلات اور ٹیکنالوجیوں میں پچھلے 10 سالوں میں بڑی ترقی ہوئی ہے جو مریضوں پر بہت زیادہ اثر رکھتی ہیں۔ البتہ میں اچھی طرح آگاہ تھی کہ ایشیا بحر الکاہل میں ایسے کئی مریض ہیں جو چند زندگی بچانے کی ٹیکنالوجی اور علاج کے طریقوں تک رسائی نہیں رکھتے، چاہے وہ ادائیگی کی کمی ہو یا بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے۔” بھرپور اور ہنگامی سیشن کا ایک سلسلہ انتظامی ماحول، جدت طرازی، پالیسی اور صلاحیت کے حوالے سے موضوعات کا احاطہ کریں گے۔دو دن پر پھیلے دیگر پینل میں طبی تعلیم کا مستقبل، صحت عامہ میں تعطل انگیز جدت طرازی اور صحت عامہ کی وضع بندی کے حوالے سے سی ای او گول میز شامل
ایکسپریس نے “اپنی لڑکیوں” سوکی واٹرہاؤس اور میگڈالینافریکوویاک کے ساتھ ‘ایڈیشن’ کیپسول کلیکشن جاری کردی
(December 9, 2015)
EXPRESS Debuts ‘Edition’ Capsule Collection. نیویارک، 8 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ایکسپریس انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: EXPR) آج پہلی بہترین کیپسول کلیکشن، ایکسپریس ‘ایڈیشن’ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ‘ایڈیشن’ یہ قدیم معیارات کو جدید نظر سے دیکھ کر حاصل ہونے والے تاثر سے کشید کیا گیا ہے، یہ ملاپ ہے زرق برق کپڑوں، آگے بڑھتی تکنیک اور تفصیلات پر بھرپور توجہ پر زور کے ساتھ خوبصورت اور عام انداز کا ۔ سوکی واٹر ہاؤس اور میگڈالینافریکوویاک نئی کلیکشن کے چہرے ہیں اور ڈیجیٹل اور پرنٹ مارکیٹنگ میں پیش ہوں گی۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151130/291859 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151130/291860 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151130/291861 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130910/NY76292LOGO EXPRESS Logo. ایکسپریس کے صدر اور سی ای اوڈیوڈکورن برگ نے کہا کہ “ہم ‘ایڈیشن’ کا آغاز دراصل بھرپور فیشن کو عام انداز سے ملانے کے ایکسپریس کے فلسفے کے طور بخوشی کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی باصلاحیت ڈیزائن ٹیم کو ایسی جدید کیپسول کلیکشن بنانے کا حوصلہ دیا جو اسٹائل سے تحریک پاتی ہو، آرزو مندانہ ہو اور خواتین کو دوران سفر فیشن ایبل طرز زندگی فراہم کرے۔ ایڈیشن ایسی ایکسپریس لڑکی کی شخصیت بناتا ہے جو عاشقانہ، پر اعتماد، عمدہ اور پرکشش فرد ہو۔” EXPRESS Debuts ‘Edition’ Capsule Collection. یکم دسمبر سے 27 اسٹورز اور آن لائن express.com/editionپر دستیاب ایکسپریس ‘ایڈیشن’ کلیکشن18 انداز پر مشتمل ہے جن میں 48 سے 498 ڈالرز تک قیمت رکھنے والے 35 ملبوسات اور 20 سے 298 ڈالرز کی قیمت رکھنے والے 18 لوازمات شامل ہیں۔ انوکھا ڈیزائن مستند نیم رسمی جوڑے، جالی دار ملبوسات، ریشم اور شیون کے بلاؤزز، بہترین بائیکر جیکٹ، آراستہ و پیراستہ بینڈ جیکٹ، ریزن تہہ رکھنے والی جینز اور چمڑے کی پینٹوںکا جدید انداز پیش کیا۔ شہری حس کے لیے سیاہ اور قدرتی رنگ میز گہرے قرمزی، ہاتھی دانت اور سونے کے رنگوں کا امتزاج پیش کرتی ہے۔ صارفین انسٹاگرام پر @ExpressRunway، ٹوئٹر پر @ExpressLife ، اسنیپچیٹ پر @ExpressLife اور Facebook.com/EXPRESS پر پس پردہ افعال دیکھ سکتے ہیں۔ ایکسپریسانکارپوریٹڈ کے بارے میں EXPRESS Debuts ‘Edition’ Capsule Collection. ایکسپریس مردوں اور عورتوں کے لیے ایک خصوصی ملبوسات و لوازمات تیار کرنے والا ادارہ ہے، جو 20 سے 30 سال کے درمیان کے صارفین کو ہدف بناتا ہے۔ ادارہ 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے اور پرکشش قیمت پر زندگی کے مختلف مواقع کے لیے فیشن اور معیار کا انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے، یہ کام، بے ضابطہ، اور گھر سے باہر کی تمام فیشن ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔ ادارہ اس وقت 600 خوردہ اور فیکٹری آؤٹ لیٹ اسٹورز رکھتا ہے، جو بنیادی طور پر امریکا، کینیڈا اور پورٹوریکو میں بڑے شاپنگ مالز، لائف اسٹائل سینٹرز اور عام مقامات پر موجود ہیں۔ ایکسپریساشیاءمشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور جنوبی افریقہ میں بھی فرنچائزمقاماتکے ذریعے دستیاب ہیں۔ ایکسپریساپنی مصنوعات ای-کامرس ویب سائٹ،www.express.com، کے ساتھ ساتھ اپنی موبائل ایپ کے ذریعے بھی فروخت کرتا ہے۔
میکسیکو کے گونزالوسانتیاگوباؤتستا نے تیسرے واشوکوورلڈ چیلنج میں سونے کا تمغہ جیت لیا
(December 9, 2015)
ٹوکیو، 4 دسمبر 2015ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ — 9 ممالک کے 10 باورچیوں کے درمیان جاپانی کھانے پکانے کی مہارت کا مقابلہ ہوا، لازمی طعام اور اپنی مرضی کی تخلیق کے ذریعے دنیا بھر میں جاپانی کھانوں کو وسعت دینے اور اسے آنے والی نسل تک پہنچانے کی امیدوں کے ساتھ وزارت زراعت، جنگلات و ماہی گیری نے “تیسرے واشوکوورلڈ چیلنج” کا انعقاد کیا (https://washoku-worldchallenge.jp/3rd/en/)، ایک ایسا مقابلہ جو بیرون ملک جاپانی کھانے اور کھانوں کی ثقافت کو پھیلانے والے غیر ملکی باورچیوں کے لیے کھانے پکانے کے جاپانی فن کی معلومات اور مہارت کا مقابلہ تھا۔ نو ممالک/خطوں سے تعلق رکھنے والے، جن میں فرانس، میکسیکو، روس اور تائیوان شامل تھے ، دس واشوکو باورچیوں نے ابتدائی اسکریننگ مراحل مکمل کیے، اور حتمی مقابلے کے لیے جاپان پرواز کی۔ حتمی مرحلہ 23 نومبر کو ہاتورینیوٹریشن کالج اینکسیمیں ہوا، جس کے بعد ہاپو-این (ہاکوہو-کان) میں 24 نومبر کو واشوکو کے دن پر اعزازات کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ (باضابطہ فلم: https://youtu.be/KP65hlxTees) (دستاویز کاری: http://prw.kyodonews.jp/prwfile/release/M103572/201512036168/_prw_OA1fl_0OvsBJNO.pdf) سونے کا تمغہ جیتنے والے میکسیکو کے جناب گونزالوسانتیاگوباؤتستا نے کہا کہ “میں بہت خوش ہوں۔ میں منتظمین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، ان لوگوں کا جن کے ساتھ میں نے اپنے ریستوراں پر کام کیا، اور اپنے اہل خانہ کا بھی۔ میری نظریں اب اس انعام کو گھر لے جانے اور جاپانی کھانوں کو میکسیکو میں مزید پھیلانے پر لگی ہوئی ہیں۔” “تیسرے واشوکوورلڈ چیلنج” کے حتمی مقابلے میں مقابل افراد نے پہلے لازمی طعام “فوروفوکی دی کون” بنایا (60 منٹ کے اندر اندر) اور پھر اپنی اصل تخلیق (90 منٹ کے اندر) پیش کی۔ ججوں کے پینل نے، جو واشوکو کی صنعت کی نمائندگی کرنے والے چھ ماہرین پر مشتمل تھا، تینوں انعامات سونے کا تمغہ، اصلی کھانا انعام اور معینہ کھانا انعام کا تعین کیا ، جبکہ ہارورسٹر انعام کا فیصلہ دیکوپون کمپنی کے صدر اور سی ای او ہیروشیاجیری کی جانب سے کیا گیا، جو کسانوں کو صارفین سے جوڑتی ہے اور اس مقابلے میں استعمال ہونے والے دیکون (مولی) اجزا کی پیداوار میں شامل ہے۔ (*ہاروسٹر پرائز ایسے فرد کو دیا گیا ہے جو لازمی فوروفوکیدیکون ڈش میں بہترین دیکون بنانے میں کامیاب ہوا۔) پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت، جنگلات و ماہی گیری ہیدی میچی ساتو نے جاپانی کھانوں اور مستقبل میں کھانوں کی ثقافت کے بیرون ملک پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ حتمی مقابلے تک پہنچنے والے دس مقابل اپنے متعلقہ ممالک میں کھانے کی ثقافت اور جاپان کے کھانوں کا تقابل کرتے ہوئےواشوکو کی رغبت اور صلاحیت پر ایک اور نظر ڈالیں گے، اور اس کی کشش کی اطلاع دیں گے، صرف جاپانی زاویے سے ہی نہیں بلکہ عالمی نظر سے بھی۔” ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین کی جانب سے تبصرہ -یوزابوروموگی، اعزازی چیئرمین کیکوم انکارپوریشن “اس تقریب کی پہلی بار میزبانی کے وقت پر میرا احساس ہے کہ صحت بخش اور مزیدار جاپانی کھانوں کے حوالے سے بیرون ملک توجہ میں اضافہ ہوا ہے، اور مقابلے میں شریک افراد میں جاپانی کھانوں کی بہت گہری سمجھ بوجھ موجود ہے۔ مجھے امید ہے
میڈیسن360 کا کینیا میں خواتین کی ہارمون آئی یو ڈی کی رسائی میں اضافہ کے لئے میری اسٹوپس انٹرنیشنل کے ساتھ نئی شراکت کا اعلان
(December 8, 2015)
سان فرانسسکو ،7 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر — عالمی غیر منافع بخش دوا ساز کمپنی میڈیسن 360نےمیری اسٹوپس انٹرنیشنل (ایم ایس آئی) کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کامقصد کینیا کی خواتین کی میڈیسن 360کی ہارمون اینٹروٹریم ڈیوائس، ایل این جی آئی یو ایس (لیونرگسٹرل-ریریزنگ اینٹروٹریم سسٹم،52ایم جی)تک رسائی میں اضافے کرنا ہے،جس سے کینیا کی خواتین کو بچے کی پیدائش میں وقفے کے مزید آپشنش ملیں گے۔ لوگو : http://photos.prnewswire.com/prnh/20151203/293047LOGO لوگو : http://photos.prnewswire.com/prnh/20151203/293150LOGO کینیا امریکہ سے باہر پہلا ملک ہے جہاں میڈیسن 360اپنی 52ایم جی ہارمون اینٹروٹریم آلہ (آئی یو ڈی) متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ہارمون آئی یو ڈی مانع حمل کے لئے موثر آلہ ہے۔میڈیسن 360مانع حمل کے لئے ایل این جی آئی یو ایس دوسرے ممالک کی خواتین کے لئے دستیاب کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ میڈیسن 360کے سی ای او ڈاکٹر جیسکا گراسمین نے کہا کہ میری اسٹوپس کے ساتھ شراکت افریقہ میں ہماری پہلی کوشش کی علامت ہےجو خواتین کو معیاری ادویا ت تک رسائی کو وسعت دینے کے مشن کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایم ایس آئی ہمارے تعاون سے کینیا میں جہاں ہارمون آئی یو ڈیز آسانی سے دستیاب نہیں ہے ان مقامات پر اعلیٰ میاری ہارمون مانع کی فراہمی میں مدد کرے گی۔ میری اسٹپس انٹرنیشنل کے ہیلن بلیک ہولی نے کہا کہ جس عورت کی مانع حمل تک رسائی ممکن ہو تب ہی وہ اپنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کے بارے میں انتخاب کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔خواتین کی مانع حمل تک پہلے سے زیادہ رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ہم اپنے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرام کرتے ہیں۔ تاہم خاص طور پر ذٰیلی-سہارا افریقہ میں اس کی ضرورت موجودہ کوششوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ میڈیشن 360کے ساتھ اس نئی شراکت داری سے دنیا کی سب سے زیادہ پسماندہ کمیونٹیز کی خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی ۔ میڈیشن 360کے بارے میں : میڈیسن 360کیلیفورنیہ کے شہر سان فرانسسکو میں واقع ہے، یہ ایک عالمی غیر منافع بخش جدید دوا ساز کمپنی ہے جو خواتین کی صحت کے حوالے سے کام کرتی ہیں۔جس کا مشن سماجی و اقتصادی حیثیت ، انشورنس کوریج یا جغراجیائی محل وقوع کے قطع نطر دنیا بھر کی خواتین کے لئے اعلیٰ معیاری ادویات تک رسائی کو بڑھانا ہیں۔ میڈیسن 360 دنیا بھر میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے ، وکالت گروپوں، مریضوں کو جدید سہولت فراہم کرنے والے اور با معنی علاج کرنے والے تمام ادارے جو خواتین کوضرورت کی ادویات تک بہتر رسائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے ان کے ساتھ کام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے ، ملاحظہ : www.medicines360.org۔ میری اسٹوپس انٹرنیشنل کے بارے میں : میری اسٹوپس انٹرنیشنل ایک عالمی تنظیم ہے جو خواتین اور لڑکیوں کو مشخص مانع حمل اور محفوظ اسقاط حمل کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ہماری مقای ٹیموں میں شامل پیشہ ور ماہرین 37ممالک میں کمیونٹیز کے ساتھ کا م کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ ہماری اعلی خدمات عورتوں کو اپنے
شان سی اپنے دم بخود کر دینے والے سفری وسائل کو دوبارہ متعارف کرواتے ہوئے
(December 4, 2015)
سیان، چین، 4 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– زمین سے 7000 فٹ کی بلندی پر کھڑی چٹان سے چپکے دو مہم جو – امریکا کے کیئرسٹن رچ اور آسٹریلیا کے ٹائسن میئر نے شان سی، چین میں 7 روزہ ثقافتی کھوج میں اپنی حدوں کو آزمایا۔ گو کہ سیان اب چین کا سیاسی دارالحکومت نہیں رہا لیکن شاہراہ ریشم کے نقطہ آغاز کی حیثیت سے سیان کا شاندار ماضی اور 1,100سالوں تک شہنشاہوں کے مسکن کی حیثیت نے اس مقام کو گراں قدر ورثے دیے ہیں۔ 21 ستمبر 2015ء میں سفر کے ان دو شوقین افراد کو شان سی صوبائی سیاحتی انتظامیہ نے مدعو کیا، جس نے غیر روایتی انداز میں شان سی کے حسن کو تسخیر کرنے کے مقصد کے ساتھ “شان سی سیلفی کلچر ہنٹ” شروع کیا ہے۔ جنوب سے شمال تک دو سفری ماہرین دنیا کےمشہور ترین تاریخی عجوبے – ٹیراکوٹا جنگجوؤں- پر ہی نہیں، بلکہ ایسے پوشیدہ جواہر پر بھی نظر ڈالیں گے جو کم معروف اور سیاحوں کی جانب سے کم دیکھے جاتے ہیں۔ اس دورے کی اہم جھلکیوں میں سے ایک ماؤنٹ ہوا نے اپنی چونکا دینے والی بلندی اور حیران کن منظر سے سوشل میڈیا کو جکڑ لیا جسے ہم صرف فلمی مناظر میں پا سکتے ہیں۔ سیلفی تھیم کے ساتھ سیان شہر کی فصیل اور ہوکو آبشار سمیت دیکھے گئے11 مقاماتکے ثقافتی و تاریخی جوہر کو بصری اعتبار سے متاثر کن روزنامچہ میں بخوبی کشید کیا گیا۔ نیٹ باسی دو افراد کے لیے مفت دوطرفہ سفر یا ایک مفت خاص سیلفی اسٹک جیتنے کے لیے پسندیدہ سیلفی کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ آن لائن مہم نے 50 سے زیادہ ممالک کے 13,000 سے زیادہ شرکا ریکارڈ کیے، جس میں برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور جاپان شامل رہے۔ 15 اکتوبر کو 2,300درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ دو شان سی “ثقافتی شکاری” کیئرسٹن رچ اور ٹائسن میئر کے درمیان پولنگ حتمی مرحلے میں سخت ہوگئی تھی۔ O2O مہم “شان سی کلچر ہنٹ” نے کامیابی کے ساتھ دنیا کو شان سی کے شاندار اور متاثر کن سفری مسائل یاد دلائے۔ سال بھر میں اس کے جداگانہ موسم اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے جامع سفری نیٹ ورک نے ثقافتی فرار کے لیے بہترین میدان بناتا ہے۔ مقام کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttps://www.facebook.com/visitshaanxi/ شان سی صوبائی سیاحتی انتظامیہ کے بارے میں شان سی صوبائی سیاحتی انتظامیہ ایک حکومتی ادارہ ہے جو شان سی، چین میں سیاحت کی صنعت کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://english.shaanxi.gov.cn/۔
