شاپ باپ ڈاٹ کام نے تعطیلات کے لیے میرا میکاتی کلیکشن کا اعلان کردیا

ورڈ نیٹ ورک سیریئس کے حوالے سے سنجیدہ

ای ٹی سولر نے پاکستان میں علاقائی بزنس ڈیولپمنٹ کمپنی کا آغاز کردیا

فلیکس جیٹ ایریون سپر سونک بزنس جیٹ کے لیے پہلا بیڑہ خریدار

چین ہائی-ٹیک میلہ 2015ء: “انٹرنیٹ پلس” فروغ پاتا ہوا

اے پی آر انرجی نے 102 میگاواٹ میانمار منصوبے کی 2016ء تک توسیع پر دستخط کردیے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

شاپ باپ ڈاٹ کام نے تعطیلات کے لیے میرا میکاتی کلیکشن کا اعلان کردیا

لیکشن ڈیزائنر کا خصوصی انداز اور دیگر پسندیدہ شاپ باپ برانڈز پیش کرتی ہے نیو یارک، 19 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– خواتین کے لیے معروف عالمی شاپنگ مقام شاپ باپ ڈاٹ کام (Shopbop.com) نے آج لندن میں مقیم ڈیزائنر میرا میکاتی کی تعطیلات کے لیے ایک خصوصی کیپسول کلیکشن کا اعلان کیا ہے۔ اپنی چنچل و امتیازی خصوصیات کی حامل اورنفیس فوری طور پر پہننے کی چیزوں کی وجہ سے معروف میرا میکاتی نے اپنی خاص جمالیاتی حس کو ملبوسات سے آگے تک پھیلا دیا ہے، جس میں سرما کے لوازمات، زیورات اور طرز زندگی کی مصنوعات شامل ہیں جو خاص طور پر شاپ باپ ڈاٹ کام پر دستیاب ہیں اور تحائف کے اس سیزن کے لیے بہترین ہیں۔ Shopbop Logo. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120831/NY65266LOGO تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289332 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289333 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289335 یہ خصوصی انداز میکاتی کی اپنے نام کی خاص کلیکشن کے کلیدی خاکوں سے اور شاپ باپ گرل کو ذہن میں رکھ کرتیار کیے گئے ہے۔ ورسٹی جیکٹس، سوئٹرز، پوم-پوم بینیز، اسکارف اور پاجاما سیٹ کے ساتھ اسی رنگ کے آئی ماسک پیش کررہا ہے، یہ کلیکشن میکاتی کی غیر روایتی تفصیلات اور ترو و تازہ پرنٹس، جیسا کہ نوٹ پیڈز، اسمائیلی فیس اور آئی بال گرافکس کی حامل ہے۔ کلیکشن میں سویل، فرینڈس، وینیسا ایریزاگا اور ڈیل ڈوچا کے ساتھ شراکت داری بھی شامل ہے جو میرا کے دلچسپ گرافکس کو زیورات، دستی بٹوے، بستوں، پانی کی بوتلوں اور ہیڈ فونز تک پھیلا رہے ہیں۔ میرا میکاتی نے کہا کہ “میری کلیکشنز ہمیشہ تعطیلات اور خوشی کے لمحات سے متاثر رہی ہیں تو جب شاپ باپ نے مجھ سے رابطہ کیا کہ میں ان کی خصوصی تعطیلات کی کلیکشن پر کام کروں تو میرا فوری جواب تھا ہاں!۔ ہنسنا، کھیلنا اور شاپ باپ پر تلاش کرنا۔ یہ تعطیلات کا بہترین سیزن ہے!’ اسٹیفنی نیلسن، ڈی ایم ایم برائے ایکسیسریز و ڈیزائنر آر ٹی ڈبلیو، شاپ باپ، نے کہاکہ “میرا کے تروتازہ ڈيزائن ہمارے تعطیلات تحفہ بوتیک میں توانائی لاتے ہیں۔ ان کی کلیکشن چنچل اور شوخ پن کا بہترین ملاپ ہے، جن کا ہماری شاپ باپ لڑکیوں کی جانب سے پسند کیا جانا لازمی ہے۔” Wool Knitted Beanie with Icon Patches, $195. 40 سے 1,650 ڈالرز کی تک کی قیمت کے درمیان موجود اس موسم کلیکشن میں آپ کی فہرست میں ہر انداز کی لڑکی کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ وینیسا ایریزاگا زیورات 55 سے 215 ڈالرز کے درمیان ہیں؛ ڈیل ڈوچا بیگ 40 ڈالرز کے ہیں اور دستی بٹوے 430 ڈالرز کے؛ اور سویل کی پانی کی بوتلیں اور فرینڈس کے ہیڈفونز بالترتیب 42 اور 225 ڈالرز فی عدد ہیں۔ شاپ باپ مختلف زبانوں میں 24 گھنٹے 7 دن صارفی خدمات پیش کرتا ہے، تیز اور مفت عالمی شپنگ اور امریکا اور کینیڈا میں مفت واپسی کی سہولت اور امریکا کے اندر آرڈر کرنے والے اراکین کے لیے ایمیزن پرائم کے فائدے بھی۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: لارن کینٹر، پی آر، [email protected]، 212.274.2609 شاپ باپ کے بارے میں Shopbop.comجدید طرز کے لیے ایک آن لائن شاپنگ مقام ہے، جو دنیا بھر کی خواتین

مزید پڑھیں

ورڈ نیٹ ورک سیریئس کے حوالے سے سنجیدہ

ڈیٹرائٹ، 19 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– دنیا کے سب سے بڑے افریقی امریکی مذہبی نیٹ ورک، دی ورڈ نیٹ ورک، نے سیریئس کے سی ای او جم میئر سے ایک ملاقات کی درخواست کی تاکہ چند ماہ کے لیے دی ورڈ نیٹ ورک کو چلانے پر گفتگو کی جائے۔ ورڈ نیٹ ورک نے سیریئس کے ساتھ ملاقات کے لیے محترم جیسی جیکسن کو طلب کیا۔ محترم جیکسن اور ورڈ نیٹ ورک کے سی ای او کیون ایڈیل نے نمائندے سے بات کی جنہوں نے کہا کہ “ورڈ نیٹ ورک پروگرامنگ اتنی طاقتور نہیں اور جم میئر، سیریئس ایکس ایم سیٹیلائٹ ریڈیو کے سی ای او، روزانہ اور دن بھر پے در پے ملاقاتوں کی وجہ سے نہیں مل سکتے۔” ہم اسے محترم جیکسن کی ہتک سمجھتے ہیں اور ورڈ نیٹ ورک دیگر مذہبی رہنماؤں کو طلب کرے گا جنہوں نے ورڈ نیٹ ورک کی مدد کی ہے، جیسا کہ محترم ایل شارپٹن، وزیر لوئس فراخان اور040 سے زیادہ وزارتیں جو ورڈ نیٹ ورک پر ہیں۔ ہم آٹوموٹر اداروں کا جائزہ لیں گے، اور ان کے بنانے والوں کا بھی، جو گاڑیوں میں سیریئس ایکس ایم سیٹیلائٹ ریڈیو فراہم اور نصب کرتے ہیں۔ ورڈ نیٹ ورک کے سی ای او کیون ایڈیل کہتے ہیں کہ “میرے خیال میں افریقی امریکی مذہبی پروگرامنگ اتنی طاقتور نہیں ہے۔ لیکن کیتھولک چینل اور جوئیل اولسٹین، جو افریقی امریکی مذہبی پروگرامنگ نہیں ہیں، سیریئس ایکس ایم کے سی ای او جم میئر کے لیےکافی طاقتور ہیں۔” روابط برائے ذرائع ابلاغ: مورٹ میسنر ایسوسی ایٹس، مورٹ میسنر، 2222-545-284-1+ یا وینڈی فین، 3889-842-248-1+

مزید پڑھیں

ای ٹی سولر نے پاکستان میں علاقائی بزنس ڈیولپمنٹ کمپنی کا آغاز کردیا

لاہور، پاکستان، 18 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– توانائی حل فراہم کرنے والے عالمی ادارے ای ٹی سولر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لاہور، پاکستان میں باضابطہ طور پر ای ٹی سولر پاکستان پی ایل سی کا آغاز کردیا ہے کیونکہ وہ ملک میں آزاد انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) منصوبے کی تعمیر کو توسیع دے رہا ہے۔ اپنے ماتحت ادارے کے ذریعے ای ٹی سولر اب پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ رکھتا ہے تاکہ بہتر منصوبہ جاتی پیشرفت کرسکے، اور مقامی منصوبہ سازوں، سرمایہ کاروں اور دیگر صارفین کو ای پی سی، او ای ایم خدمات اور تکنیکی و کمرشل مدد فراہم کرسکے۔ ای ٹی سولر کی خدمات ایم ڈبلیو-گریڈ شمسی طاقت کے پلانٹس اور ساتھ ساتھ رہائشی اور کمرشل چھت پر لگنے والے منصوبوں کے لیے دستیاب ہیں۔ ای ٹی سولر متعدد سالوں سے پاکستانی مارکیٹ میں کام کررہا ہے اور زیر تکمیل شمسی توانائی کے منصوبے 150 ایم ڈبلیو کے ہیں، اور اپنا 75 ایم ڈبلیو پی پروجیکٹ ڈیولپمنٹ پروگرام آگے بڑھانے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔ رواں سال کے اختتام تک کل 40 ایم ڈبلیو پی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ادارہ پنڈ دادن خان میں ایک 10 ایم ڈبلیو پی اور ایک 11.5 ایم ڈبلیو پی کے دو پلانٹس کے لیے سرمایہ کاری، ای پی سی اور او اینڈ ایم خدمات شروع کرچکا ہے، جس کی تعمیر دسمبر 2015ء میں شروع ہو رہی ہے۔ ای پی سی کاروبار ای ٹی سولر کے میونخ، جرمنی میں قائم ماتحت ادارے ای ٹی سلوشنز اے جی (ای ٹی ایس) کے ذریعے کیا گیا ہے جو پاکستانی ای پی سی معاہدوں کو انتہائی تجربہ کار جرمن ٹیم کے ساتھ مکمل کررہا ہے۔ ای ٹی ایس جرمنی، اٹلی، فرانس، رومانیہ، برطانیہ، برازیل، چلی اور دیگر ممالک میں ای پی سی ٹھیکے مکمل کررہا ہے۔ کوئی بھی دوسرا چینی ای پی سی ٹھیکیدار بین الاقوامی سطح پر اتنا اثر نہیں رکھتا، جو عالمی پی وی مارکیٹ میں ای ٹی ایس کو بینکاری کے انتہائی قابل بنا رہا ہے۔ بینکاری کے قابل ہونے کا مطلب ہے کہ فوری مالیاتی منظوریاں: جب ایک بڑے یورپی قرض دہندہ نے ای ٹی سولر کی تجویز کا جائزہ لینے کے لیے تکنیکی مشیر مقرر کیا، تو انہوں نے صرف مختصر احتیاط کے بعد ہی منظوری دے دی۔ بینکاری کی قابلیت پاکستان کی مارکیٹ میں اہم ہے، کیونکہ یہاں کے آئی پی پی ڈیولپرز کے مالیاتی تکمیل کے لیے بہت مختصر وقت ہوتا ہے۔ اپنی مالیاتی مضبوط، بین الاقوامی تجربے اور مقامی ماتحت ادارے کے ساتھ کئی پاکستانی سرمایہ کار آئی پی پی اور ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن پی وی منصوبوں میں تعاون کے لیے ای ٹی سولر کو مدعو کرچکے ہیں ۔ اپنی قوتوں کے ساتھ ای ٹی سولر پاکستان میں مقامی پی وی اداروں کے ساتھ بھی مضبوط شراکت داریاں رکھتا ہے، جو ادارے کے یہاں ای پی سی کاروبار کو مزید سہارا دے رہا ہے۔ ای ٹی سولر کے صدر اور سی ای او ڈینس شی کہا کہ “پاکستان چین کے ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے کے تحت بہت اہم مارکیٹ ہے،

مزید پڑھیں

فلیکس جیٹ ایریون سپر سونک بزنس جیٹ کے لیے پہلا بیڑہ خریدار

نقلابی نیا جیٹ بین البراعظمی سفر کے لیے وقت کو کم کرے گا لاس ویگاس، 17 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– این بی اے اے – سپر سونک ٹیکنالوجی میں رہنما ادارے ایریون کارپوریشن اور نجی جیٹ طیاروں میں دنیا کے پرتعیش ترین بیڑے فراہم کرکے مسافروں کو رسائی پیش کرنے والے فلیکس جیٹ ایل ایل سی نے آج اعلان کیا ہے کہ فلیکس جیٹ ایریون کے 20 اے ایس2 ہوائی جہازوں کا پائیدار آرڈر دے چکا ہے، جو پہلے کمرشلی دستیاب سپر سونک بزنس جیٹ ہوں گے۔ فلیکس جیٹ اے ایس 2 کا پہلا بیڑہ خریدار بن رہا ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151117/288051 فلیکس جیٹ کے چیئرمین کین رکی نے کہا کہ “اپنی تاریخ میں فلیکس جیٹ ہوابازی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں برتری حاصل کیے ہوئے ہے، اپنے مالکان کو جدید کارکردگی سے متعارف کروا رہا ہے۔ آج، ہمیں بزنس جیٹ کے نئے انقلاب سپر سونک سفر میں صف اول میں ہونے پر فخر ہے۔ ہمیں ایریون اے ایس 2 کے پہلے بیڑے کا خریدار بننے اور اپنے مالکان کو سپر سونک، بین البراعظمی پرواز کی صلاحیتیں پیش کرنے پر خوشی ہے۔” ایریون اے ایس2 بزنس جیٹ 1.5 ماک کی سب سے زیادہ رفتار رکھتا ہے، جو موجودہ یا ممکنہ طویل سفر کے سپر سونک طیاروں کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے 67 فیصد تیز ہے۔ آٹھ سے 12 مسافروں کو لے جانے والا اے ایس 2 سپر سونک رفتار پر 4,750 بحری میل کی بین البراعظمی رینج رکھتا ہے، سب سونک طیاروں کے مقابلے میں بحر اوقیانوس پار کرنے میں تین گھنٹے اور بحر الکاہل کے طویل راستے میں چھ سے زیادہ گھنٹے بچاتا ہے۔ تین انجن کا طیارہ، جو ایئربس گروپ کے تعاون سے ایریون کی جانب سے تیار کیا جا رہا ہے، اپنی پہلی پرواز 2021ء میں کرے گا اور 2023ء سے سروس کا آغاز کرے گا۔ رکی نے مزید کہا کہ “ہم نے ایریون ٹیکنالوجی اور اے ایس 2 کی غیر معمولی کارکردگی صلاحیتوں کا معائنہ کیا ہ، اور انہیں کاروباری سفر کے لیے پورا منظرنامہ تبدیل کرنے کی صلاحیت کا حامل پایا ہے۔ ایریون اور ایئربس گروپ اے ایس 2 کی تیاری میں متاثر کن انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔” ایریون اور فلیکس جیٹ اے ایس2 کے زبردست اور انوکھے انٹیریئرز کی تیاری کے لیے مل کر کام کریں گے، جو خصوصی انٹیریئرز کی روایت کو جاری رکھے گا جو فلیکس جیٹ کے حال ہی میں جاری ہونے والے ریڈ لیبل بیڑے کے تھے۔ فلیکس جیٹ توقع رکھتا ہے کہ کئی صارفین، اس کے جدید گلوبل ایکسس پروگرام کے ذریعے، دیگر بڑی گنجائش کے فلیکس جیٹ طیارے کے ساتھ اے ایس 2 کو استعمال کریں گے، اور سفری شیڈول کی بڑھتی ہوئی خصوصی طلب کو پورا کرنے کے لیے اے ایس2 کا فائدہ اٹھائیں گے، جیسا کہ ایک ہی دن میں بین البراعظمی سفر کے لیے روانگی اور واپسی۔ ایریون چیئرمین رابرٹ باس نے کہا کہ “کین رکی، اور ان کی زیر نگرانی تمام ڈائریکشنل ایوی ایشن ادارے، صنعتی رہنما اور جدت طراز کی حیثیت سے خود کو بار بار اور بارہا ثابت کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

چین ہائی-ٹیک میلہ 2015ء: “انٹرنیٹ پلس” فروغ پاتا ہوا

شین چین، چین، 18 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– “انٹرنیٹ پلس” کے موضوع پر چین ہائی-ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) 2015ء 16 نومبر کو شین چین، چین میں 150,000 مربع میٹر سے زیادہ کے نمائشی علاقے پر شروع ہوگیا۔ انٹرنیٹ پلس انٹرنیٹ اور روایتی صنعتوں کو آن لائن پلیٹ فارموں اور آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل کرتا ہے، اس سے ممکنہ طور پر اقتصادی وضعِ نو، عوام کے ذریعہ ہائے معاش اور حکومتی کارگزاریوں کی بہتری ممکن ہے۔ “Internet plus” in the spotlight at CHTF 2015 http://photos.prnasia.com/prnvar/20151117/0861511322 انٹرنیٹ کی بین السرحدی تکمیل کی ترویج سرکاری کاموں کا کلیدی منصوبہ بن چکی ہے، اس لیے سی ایچ ٹی ایف 2015ء نے ہال نمبر 1 اور 4 میں “انٹرنیٹ پلس” علاقے بنائے۔ “انٹرنیٹ پلس” علاقوں نے بین السرحدی مصنوعات اور ٹیکنالوجی پیشرفت اور دیگر متعلقہ شعبہ جات پر زور دیا جیسا کہ طب، تعلیم، زندگی اور جائیداد و املاک۔ جدید “انٹرنیٹ پلس” ٹیکنالوجی معروف مقامی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پیش کی گئی۔ ٹین سینٹ اپنا “انٹرنیٹ پلس” حل لایا، بیڈوو نے ” store.baidu.com ” کہلانے والا منصوبہ نمائش کے لیے پیش کیا، ای-ٹیکنو گروپ نے “انٹرنیٹ پلس میڈیکل پلس ہیلتھ مینجمنٹ پلس پنشن” کا حل پیش کیا، جائیداد و املاک کے ایک معروف ادارے، وانکے، نے انٹرنیٹ کے ساتھ پیش کیا کہ مشترکہ املاک انتظام کس طرح کیا جائے۔ انٹرنیٹ روایتی ساخت گری کی تبدیلی کے لیے ایک متحرک قوت ہے۔ کئی واقف کار خبر دے چکے ہیں کہ “انٹرنیٹ پلس” چین میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے ایک زبردست مدد ہے۔ حکومتی کام کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ “چین موبائل انٹرنیٹ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز کو جدید ساخت گری کے ساتھ ملانے کے لیے عملی منصوبہ بنائے گا، تاکہ ای-تجارت، صنعتی جال اور انٹرنیٹ بینکاری کی صحت مند ترقی کی حوصلہ افزائی ہو اور انٹرنیٹ کمپنیوں کو مدد ملے۔” مددگار کانفرنس اور تقریباتی سیشنز کے ساتھ، جنہیں دنیا بھر کی ماہر علمی شخصیات اور پیشہ مقررین نے پیش کیا، بڑی مصنوعات کی نمائش کو یکجا کرکے سی ایچ ٹی ایف 2015ء نے نمائش کنندگان کے لیے ایک غیر معمولی موقع پیش کیا اور اپنے صارفین تک رسائی کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔ مزید دلچسپ انتہائی تکنیکی تحفظ اور فورم کے لیے سی ایچ ٹی ایف 2015ء میں شمولیت اختیار کریں۔ سی ایچ ٹی ایف کے بارے میں 1999ء میں عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کا منظور شدہ چین ہائی-ٹیک میلہ (سی ایچ ٹی ایف) ہر سال 16 سے 21 نومبر کو شین چین میں منعقد ہوتا ہے۔اس کی مشترکہ میزبانی وزارت تجارت اور دیگر ریاستی وزارتیں اور شین چین شہر کی عوامی حکومت کرتی ہیں۔ یہ سب سے بڑی اور موثر ترین چینی تکنیکی نمائش ہے، جو “چین میں نمبر1 ٹیکنالوجی میلے” کے طور پر معروف ہے۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151117/0861511322

مزید پڑھیں

اے پی آر انرجی نے 102 میگاواٹ میانمار منصوبے کی 2016ء تک توسیع پر دستخط کردیے

جیکسن ول، فلوریڈا، 17 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– تیز تر بجلی حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی پی ایل سی (ایل ایس ای: APR) نے آج اعلان کیا ہے کہ میانمار میں اس کے 102 میگاواٹ کا منصوبہ 2016ء تک توسیع پاچکا ہے، جس کی مالیاتی شرائط ابتدائی معاہدے جیسی ہی ہیں۔ کارخانے کے لیے اصل ٹھیکے پر دستخط فروری 2014ء میں ہوئے تھے جو پابندی کے خاتمے کے بعد امریکی ادارے اور حکومت میانمار کے درمیان بجلی کی پیداوار کا پہلا معاہدہ تھا۔ http://photos.prnewswire.com/prnh/20151116/287746 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO کیاؤکسے پاور پلانٹ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے جنوب میں واقع ہے جہاں 42 ملین افراد بجلی تک رسائی کے بغیر رہتے ہیں۔ یہ کلیدی تنصیب صرف 90 دن میں قائم کی گئی اور ملک میں تھرمل بجلی کے سب سے بڑے پلانٹس میں سے ایک ہے، جو چھ ملین سے زیادہ افراد کے لیے کافی بجلی فراہم کررہا ہے۔ اوائل ستمبر میں اسے پاور میگزین نے گیس سے چلنے والے سرفہرست پلانٹس کے اعزاز کا فاتح قرار دیا تھا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لارنس اینڈرسن نے کہا کہ “ہم جنوب مشرقی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک کی ترقی کو سہارنے میں مدد دینے کا مسلسل موقع ملنے پر خوش ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں میانمار میں کام کرنے والے پہلے امریکی ادارے کی حیثیت سے ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں میانمار الیکٹرک پاور انٹرپرائز اور قومی حکومت کی صورت میں غیر معمولی کاروباری شراکت دار ملے۔ وہ اس منصوبے کی کایمابی سے مکمل طور پر وابستہ ہیں اور میانمار میں عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔” ادارے کے ایشیا بحر الکاہل خطے کے مینیجنگ ڈائریکٹر کلائیو ٹرٹن نے کہا کہ “میں اس عمل کی تکمیل پر میانمار کی وزارتوں اور عملے کو ان اے پی آر انرجی کی ٹیم کے ساتھ پیشہ ورانہ اور موثر تعاون پر مبارک باد دینا چاہوں گا۔ ہماری نظریں میانمار الیکٹرک پاور انٹرپرائز کے ساتھ مسلسل مثبت تعاون پر مرکوز ہیں۔” اپریل 2014ء میں 82 میگاواٹ کی ابتدائی بجلی صلاحیت کے آغاز کے بعد اے پی آر انرجی نے 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں اضافی 20 میگاواٹ کی تنصیب کی تاکہ بہار کے سالانہ خشک موسم کے دوران ہائیڈروپاور کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے۔ نصوبے کے بارے میں ایک مختصر وڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔ اے پی آر انرجی کے بارے میں اے پی آر انرجی دنیا کا معروف ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارے تیز، لچک دار اور مکمل خدمات کے حامل بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی، جہاں بھی اور جب تک انہیں ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے جامع اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلانٹس ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دے رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.aprenergy.comپر ادارے کی ویب

مزید پڑھیں