ای ٹی سولر نے پاکستان میں علاقائی بزنس ڈیولپمنٹ کمپنی کا آغاز کردیا

لاہور، پاکستان، 18 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– توانائی حل فراہم کرنے والے عالمی ادارے ای ٹی سولر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لاہور، پاکستان میں باضابطہ طور پر ای ٹی سولر پاکستان پی ایل سی کا آغاز کردیا ہے کیونکہ وہ ملک میں آزاد انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) منصوبے کی تعمیر کو توسیع دے رہا ہے۔

اپنے ماتحت ادارے کے ذریعے ای ٹی سولر اب پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ رکھتا ہے تاکہ بہتر منصوبہ جاتی پیشرفت کرسکے، اور مقامی منصوبہ سازوں، سرمایہ کاروں اور دیگر صارفین کو ای پی سی، او ای ایم خدمات اور تکنیکی و کمرشل مدد فراہم کرسکے۔ ای ٹی سولر کی خدمات ایم ڈبلیو-گریڈ شمسی طاقت کے پلانٹس اور ساتھ ساتھ رہائشی اور کمرشل چھت پر لگنے والے منصوبوں کے لیے دستیاب ہیں۔

ای ٹی سولر متعدد سالوں سے پاکستانی مارکیٹ میں کام کررہا ہے اور زیر تکمیل شمسی توانائی کے منصوبے 150 ایم ڈبلیو کے ہیں، اور اپنا 75 ایم ڈبلیو پی پروجیکٹ ڈیولپمنٹ پروگرام آگے بڑھانے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔ رواں سال کے اختتام تک کل 40 ایم ڈبلیو پی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ادارہ پنڈ دادن خان میں ایک 10 ایم ڈبلیو پی اور ایک 11.5 ایم ڈبلیو پی کے دو پلانٹس کے لیے سرمایہ کاری، ای پی سی اور او اینڈ ایم خدمات شروع کرچکا ہے، جس کی تعمیر دسمبر 2015ء میں شروع ہو رہی ہے۔

ای پی سی کاروبار ای ٹی سولر کے میونخ، جرمنی میں قائم ماتحت ادارے ای ٹی سلوشنز اے جی (ای ٹی ایس) کے ذریعے کیا گیا ہے جو پاکستانی ای پی سی معاہدوں کو انتہائی تجربہ کار جرمن ٹیم کے ساتھ مکمل کررہا ہے۔ ای ٹی ایس جرمنی، اٹلی، فرانس، رومانیہ، برطانیہ، برازیل، چلی اور دیگر ممالک میں ای پی سی ٹھیکے مکمل کررہا ہے۔ کوئی بھی دوسرا چینی ای پی سی ٹھیکیدار بین الاقوامی سطح پر اتنا اثر نہیں رکھتا، جو عالمی پی وی مارکیٹ میں ای ٹی ایس کو بینکاری کے انتہائی قابل بنا رہا ہے۔

بینکاری کے قابل ہونے کا مطلب ہے کہ فوری مالیاتی منظوریاں: جب ایک بڑے یورپی قرض دہندہ نے ای ٹی سولر کی تجویز کا جائزہ لینے کے لیے تکنیکی مشیر مقرر کیا، تو انہوں نے صرف مختصر احتیاط کے بعد ہی منظوری دے دی۔ بینکاری کی قابلیت پاکستان کی مارکیٹ میں اہم ہے، کیونکہ یہاں کے آئی پی پی ڈیولپرز کے مالیاتی تکمیل کے لیے بہت مختصر وقت ہوتا ہے۔ اپنی مالیاتی مضبوط، بین الاقوامی تجربے اور مقامی ماتحت ادارے کے ساتھ کئی پاکستانی سرمایہ کار آئی پی پی اور ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن پی وی منصوبوں میں تعاون کے لیے ای ٹی سولر کو مدعو کرچکے ہیں ۔

اپنی قوتوں کے ساتھ ای ٹی سولر پاکستان میں مقامی پی وی اداروں کے ساتھ بھی مضبوط شراکت داریاں رکھتا ہے، جو ادارے کے یہاں ای پی سی کاروبار کو مزید سہارا دے رہا ہے۔

ای ٹی سولر کے صدر اور سی ای او ڈینس شی کہا کہ “پاکستان چین کے ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبے کے تحت بہت اہم مارکیٹ ہے، ہم اس مارکیٹ میں پی وی منصوبوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے سے وابستہ ہیں۔ ہمیں توانائی میں خود انحصاری پانے کے لیے صاف، قابل تجدید دھوپ کے کثیر وسائل کو استعمال کرکے پاکستان کی ترقی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ ای ٹی سولر نے مقامی سطح پر ادارہ بناکر، پاکستانی اداروں کے ساتھ کام کرکے اور بڑے اہداف مقرر کرکے اپنی وابستگی ظاہر کرچکا ہے۔

ای ٹی سولر کے بارے میں

ای ٹی سولر ایک معروف اسمارٹ انرجی حل فراہم کنندہ ہے۔ جدید شمسی ٹیکنالوجی اور خاص طور پر تیار کردہ مالیاتی حلوں کے ساتھ ای ٹی سولر ایک ہی مقام پر پورے شمسی توانائی پلانٹ کے حیاتی چکر کے تمام پیشہ ورانہ حل فراہم کرتا ہے، تیاری، سرمایہ کاری، انجینئرنگ، تعمیر اور چلانے اور دیکھ بھال تک سب شامل ہیں۔ ای ٹی سولر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://www.etsolar.comملاحظہ کیجیے۔

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کیجیے:

ایرک چینگ
ٹیلی فون: 8089 8689 25 86+ایکٹینشن 9011 / 8386 4518 136 25 86+

فیکس: 8097 8689 25 86+

ای میل: eric.zhang@etsolar.com / pr@etsolar.com

Latest from Blog