کراچی (پی پی آئی)فلسطینی سر زمین پرقبضہ کر کے قائم کیے جانے والے اسرائیل کی حیثیت اب تک متنازع ہی ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، یہ بات سب کے علم میں ہے لیکن دنیا بھرمیں پاکستان کے علاوہ بھی متعدد ممالک اسرائیل کا قیام تسلیم نہیں کرتے۔پی پی آئی کے مطابق ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ قطر، ایران، بنگلہ دیش، کویت، یمن، ملائیشیا، بھوٹان، سعودی عرب، عمان، برونائی، لیبیا، صومالیہ اورافغانستان شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکرہے کہ ایران اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا مسلم اکثریتی ملک تھا لیکن انقلاب ایران کے بعد یہ ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
ٹنڈو محمد خا ن میں آ گ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ
انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح
سابق فاسٹ بولر بریٹ لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید
انگلینڈ کے کلب کی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کومعاہدے کی پیش کش
میرپور خاص سول اسپتال میں گائینی آپریشن کی بندش، مریض مشکلات کا شکار
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا 5 ماہ روپوش رہنے کے بعد منظرعام پر
پشاور (پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ’تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر دباؤ ڈال کر انہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، روپوش رہنا میری سیاسی حکمت عملی تھی۔‘ تیمور سلیم جھگڑا پانچ ماہ روپوش رہنے کے بعد منظرعام پر آگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ’مجھے 150 دن گھر سے دْور رہنا پڑا جو مشکل کام تھا۔‘’تاہم یہ فیصلہ میری سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ تھا، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ خوفزدہ ہو کر پارٹی کو چھوڑ دیں۔‘
غیر قانونی تارکین وطن چلے جائیں، بعد میں ’نو کمپرومائز‘: وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہیکہ پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن میں سے جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔افغان شہریوں کے حوالے سے جاری بیان میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی تھی اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر داخلہ نے کہا کہیہ صرف افغان بیسڈ پالیسی نہیں ہے، یہ پالیسی غیر قانونی ایلین کی ہے چاہے جس بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بات غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے ہورہی ہے تو وہ افغانی ہوں یا کوئی بھی، جن کے پاس ویزا ہے انہیں کچھ نہیں کہنا صرف غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بھیج رہے ہیں۔
موسیٰ پاک ٹرین میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کیلئے اسٹاپ کریگی
میاں چنوں (پی پی آئی)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور،ملتان کے درمیان چلنے والی (116Dn)موسیٰ پاک ٹرین کو میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لئے عارضی بنیاد پر دو ماہ کے لئے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

ٹنڈو محمد خا ن میں آ گ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ
(April 9, 2014)
ٹنڈومحمدخان: ٹنڈو محمد خا ن کی یونین کو نسل سعید پور میں آگ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ ہو گئے ۔ ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل سعید پور کے گاﺅں اصغر علی کنڈانی میں اچانک آگ لگنے کے باعث علی اصغر کنڈانی ، علی داد کنڈانی ، محمد حسن کنڈانی ، میر حسن کنڈانی ،اللہ داد کنڈانی ، بھائی خان کنڈانی ودیگر کے سات گھر جل کر راخ کا ڈھیر بن گئے گھر میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان ، اناج ، کپڑے ، مویشی ودیگر سامان بھی جل گیا۔

انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح
(April 8, 2014)
لندن: انگلش فٹ بال پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم کی ٹیم نے سندرلینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 5-1سے فتح حاصل کی۔لندن میں کھیلے گئے فٹ بال لیگ کے میچ میں ٹوٹنہم اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، ٹوٹنہم کی جانب سے ایڈے بائر نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوادی جبکہ اریکسن اور سگورڈسن نے ایک ایک ایک ایک گول کیا۔ سنڈر لینڈ کی جانب سے واحد گول کیٹرمولے نے سکور کیا۔لیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر ٹوٹنہم کی ٹیم کی 59 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جبکہ سنڈرلینڈ ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

سابق فاسٹ بولر بریٹ لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
(April 8, 2014)
میلبورن: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی دوسری دفعہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی نے سیفورتھ میں واقع اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کاا ہتمام کیااور اپنی گرل فرینڈ لے نا اینڈرسن سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی اس سے پہلے 2006میں الزیبتھ کیمپ نامی خاتون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 2008میں دونوں میں علیحدگی ہوئی ، جن سے دونوں کا ایک بیٹاجس کا نام پرسٹن ہے۔بریٹ لی اور لینا اینڈرسن کی دوستی 2013کے اوائل میں ہوئی تھی، جبکہ لینا اینڈرسن کے حوالے سے معلوم ہواہے کہ وہ اس سے پہلے 2012میں لیگ اسٹار بریتھ اناسٹا کے ساتھ ناکام شادی کا تجربہ کر چکی ہیں۔

سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید
(April 8, 2014)
جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیرل کولینن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے ہا ر کا ذمہ دارکوچ اور کپتان کو قرار دیا ہے جبکہ سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے۔ سابق بیٹسمین ڈیرل کولینن نے جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو اور کپتان فیف ڈوپلیسی پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںبھارت سے شکست کا یہ 11واں موقع ہے ۔کولینن نے کوچ اور کپتان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو جلد احساس ہوگا کہ کپتان اور کوچ دونوں ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے ہیں ، جنوبی افریقا نے صرف ایک دفعہ 1998کی چمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، کولینن نے کہا کہ ٹیم کی ہار کی اصل وجہ اے بی ڈی ولیئر کو دیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجنا اور ڈیل اسٹین کو وقت پر بولنگ نہ دینا تھی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کرسٹل کی تیکنیک ناکام ہو گئیں اور مستقبل کے لیے ایک نئے کوچ کی ضرورت ہے ،سیمی فائنل کے دوران جس طرح ٹیم کو چلا یا جا رہا تھا اس سے واضح ہے کہ اس کے اثرات کھلاڑیو ں پر نہیں پڑ رہے تھے۔

انگلینڈ کے کلب کی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کومعاہدے کی پیش کش
(April 8, 2014)
کراچی: انگلینڈ کے مسلم فٹ بال کلب نے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو معاہدے کی پیشکش کردی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے چار کھلایوڑں کپتان سمیر، اورنگزیب، رازق اور شعیب اور کوچ راشد کو لندن کے مسلم کلب نے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

میرپور خاص سول اسپتال میں گائینی آپریشن کی بندش، مریض مشکلات کا شکار
(April 8, 2014)
میر پور خاص: سول اسپتال میر پور خاص میں پچھلے ایک ہفتے سے گائینی کے چھوٹے بڑے آپریشن نہ ہونے کی وجہ وے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص کے سول اسپتال میں گائنا کا لوجسٹ کی پوسٹ خالی ہونے سے خواتین مریضوں کو علاج کیلئے سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے گا ئنی کے تمام آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں،آپریشن کی بندش کی وجہ اسپتال میںتعینات لیڈی ڈاکٹروںکی آپریشن کرنے کیلئے تیار نہیں ہونا بتائی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ اسپتال میں یومیہ سات سے آٹھ گائنی کے آپریشن کئے جاتے تھے ۔ذرائع کے مطابق پرائیوٹ اسپتال میں زیادہ تر سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ہی گائنی کے کیس کر رہی ہیں ،سول سرجن کی بے انتظامی کے باعث اسپتال کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
