کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پیر28 اگست کویوم شہدا ئے صحافت بلوچستان انتہائی عقیدت و احترام سے منایا۔پی پی آئی کے مطابق صوبہ بھر کے چھوٹے شہروں اور قصبوں تک میں اجتماعات منعقد ہوئے جن سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران یا فرائض کی انجام دینے کی پاداش میں 41 صحافیوں کو شہید کیا گیا ہے ان تمام شہدا کی یاد میں 28 اگست کو شہدا سے موسوم کیا گیا ہے۔اجتماعات میں شریک مختلف مکاتب فکر کی شخصیات،شہدا کے لواحقین، نے شہدا کو ان کی صحافتی میدان میں گرانقدر خدمات اور عوام کو پر خطر حالات میں بھی آگاہ رکھنے پر بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا، ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی نیز شہید صحافیوں کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھائی۔
سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کچھی کینال پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر جواب طلب
کوئٹہ (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے کچھی کینال پروجیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کاحکم دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے حالیہ دورہ میں بھی متعلقہ اداروں سے پرویز مشرف دور میں شروع اس منصوبہ کی تکمیل میں تاخیر پر جواب طلب کیا تو انھیں حکام نے بریف کیا اور یقین دلایا کہ کچھی کینال مار چ 2024 تک مکمل بحال کر دی جائیگی۔پی پی آئی کے مطابق اس فلڈ کینال کی تکمیل سے ایک طرف بلوچستان کا لاکھوں ایکڑ غیر آباد زرعی رقبہ قابل کاشت ہو جائے گا تو دوسری سمت سیلاب کے ایام میں سندھ کے تینوں بیراجوں پر پانی کے دباؤ میں کمی آئے گی۔
بغرض روزگار جانے والوں کی ترجیح یورپ نہیں سعودیہ اور خلیج کی ریاستیں
امیگریشن بیورو کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک عرب اخبار نے لکھاہے کہ پاکستان ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ہر روز سینکڑوں پاکستانی ملک چھوڑ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بہتر مستقبل اور روزگار کے سلسلے میں سب سے زیادہ افرادنے سعودی عرب کا رخ کیا،دوسرے نمبر پر عرب امارات، تیسرے پر قطر، چوتھے پر ریاست عمان جبکہ پانچویں نمبر پر ملائیشیا رہے۔پاکستان سے سب سے کم افراد جنوبی کوریا، جاپان، جرمنی، چین، اٹلی اور فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک کی جانب منتقل ہوئے۔روزگار کے سلسلے میں چین جانے والے پاکستانیوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان سے بیرون ممالک روزگار کے سلسلے میں جانے والے افراد میں سب سے زیادہ 96 ہزار ڈرائیورز، 5 ہزار کے قریب باورچی 7 ہزار سے زائد کارپینٹرز اور 10 ہزار کے قریب الیکٹریشن بھی بیر بھی شامل ہیں۔
تیل اورگیس کی مقامی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرمعمولی کمی
کراچی (پی پی آئی) ملک میں تیل اورگیس کی مقامی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔موصولہ اعدادوشمارکے مطابق ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70146 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5 فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70513 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3311 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5 فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3328 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32846 بیرل، پی پی ایل 11711 بیرل، پی اوایل 5084 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار985 بیرل ریکارڈکی گئی،اسی طرح ختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار712 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 657، پی اوایل 66 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار926 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
(August 19, 2013)
سنسناٹی ،اوہائیو( پی پی آئی)سپین کے رافیل نڈال نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا سے شکست کھا گئیں۔فائنل میں نڈال نے جان ازنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا سکور سات، چھ اور سات چھ رہا۔ نڈال اس سے پہلے کبھی سنسناٹی اوپن کے فائنل تک نہیں پہنچے تھے۔ خواتین کے مقابلے میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا نے امریکہ کی سیرینا ولیمز کو دو چھ، چھ دو اور سات چھ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل کی امیدیں لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے ملائیشیا روانہ ہونے والوں میں سلمان اکبر، عمران بٹ، محمد عمران کپتان، وسیم احمد، محمد عرفان، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم، شکیل عباسی، زبیر علی، علی شان، محمد دلیر اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے۔ ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔روانگی کے وقت کپتان محمد عمران کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جا رہے ہیں اور ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کر کے ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ہی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، مجھے نئے باﺅلرز کی کوچنگ کر کے خوشی ہوگی۔ ایک گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ باﺅلرز کا قحط نہیں نئے باﺅلرز کو تلاش کرنے کا موثر طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے باصلاحیت کھلاڑی ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود تمام باﺅلر باصلاحیت ہیں لیکن ان کی کئی حوالے سے کوچنگ کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض ایک لڑاکا کرکٹر ہے مگر وہ عدم اعتماد کا شکار ہے۔

انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں فیصل آباد وولفز کی شرکت پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کو واضح یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو رواں ماہ کے آخر تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال دیکھتے ہوئے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کا ارادہ موخر کر دیا۔ ایونٹ کے میچز 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارت میں ہونے ہیں۔ سرحدی کشیدگی نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بگاڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولفز کی ایونٹ میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو اس نے واضح طور پر کہا کہ اس بارے میں ہماری حکومت ہی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
(August 19, 2013)
بیونس آئرس( پی پی آئی)ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ میں بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو رافیلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا لیکن وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ چوتھے منٹ میں ایٹلیکٹو نے گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ تیسویں منٹ میں بوکا جونئیر نے گول داغ کر برتری حاصل کی۔ اکتالیسویں منٹ حریف ٹیم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ 38ویںمنٹ میں بوکا جونئیرز نے ایمانول اینسوا کے گول کی بدولت ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔ جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ایٹلیٹکو نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے بوکا جونئیرز کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم وہ گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔ ایٹلیٹکو کے خلاف کامیابی نے بوکا جونئیرز کو چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
(August 19, 2013)
برلن( پی پی آئی) جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی۔جرمنی میں جاری فٹبال لیگ کے گروپ میچ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے برنس وِی کی ٹیم کو شکست دی۔ فاتح ٹیم نے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گولز سے فتح اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ بروشیا کی پوائنٹس ٹیبل پر صورحال بھی مزید بہتر ہو گئی ہے۔

