لاہور (پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعہ سے متعلق 2 مقدمات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔پی پی آئی کے مطابق مذکورہ مقدمات میں کارروائی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں فرخ حبیب، اعظم سواتی، حماد اظہر اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو کئی شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اس روز ہونے والے پْرتشدد واقعات کے سلسلے میں لاہور کے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں درج 2 مقدمات میں رہنماوں کو نامزد کیا گیا ہے۔احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات سمیت متعدد سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے ردعمل میں پی ٹی آئی کے خلاف شروع ہونے والا کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے۔دونوں مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابھر گل خان نے کی جنہوں نے علیحدہ علیحدہ لیکن ملتے جلتے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران نے 6 جولائی کو عدالت سے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے اور انہیں سب انسپکٹرز شہزاد اکرم اور تنویر احمد کے حوالے کیا تھا۔عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ سب انسپکٹرز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا کیونکہ وہ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ تفتیشی افسران کی درخواست کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت مذکورہ بالا ملزمان کے خلاف احکامات جاری کیے جائیں۔
ایشین گیمز میں انٹری کیلئے پی ایچ ایف نے رابطہ نہیںکیا : عارف حسن
ہاتھ کی سرجری کے باعث اے بی ڈویلیئرز ایک ماہ کیلئے کرکٹ سے دور
نوجوان بلے باز آصف ذاکرپی سی بی سلیکشن کمیٹی کی توجہ کے منتظر
ابراہم ڈی ویلیئرز نے ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا
2013ءمیں گیارہ صحافی دہشتگردی کا نشانہ بنائے گئے:سی پی این ای
جیک کیلس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کرکٹر بن گئے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
منفی خبروں کے ذریعہ خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع
کراچی/لاہور (پی پی آئی)عوام میں منفی خبروں کے ذریعہ خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق لاہور میں تو سی آئی اے چوہنگ پولیس نیٹک ٹاکر گینگ کے سرغنہ عثمان اور اسکے ساتھی ریان کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔۔ڈی ایس پی چوہنگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف حراس پھیلاتے تھے اور منفی خبروں کی تشہیر کرتے تھے۔ اْن کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پسٹل جن میں 9MM پسٹل شامل ہے برآمد ہوئے ہیں۔۔
آئندہ الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی چاروں صوبوں میں متضاد حکمت عملی
لندن /لاہور/کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے لندن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سطح پرکسی بھی جماعت سے قومی وصوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مسلم لیگ ن پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی،پنجاب میں پیپلزپارٹی سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھی مخالفت کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آئی پی پی سے بھی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، البتہ سندھ خیبرپختونخوااور بلوچستان میں مختلف جماعتوں سے مقامی سطح پر اتحاد کی منظوری دی گئی فیصلہ ہوا کہ جے یو آئی ف اوراے این پی سے خیبر پی کے میں، سندھی قوم پرستوں اورپیرپگارا کی سربراہی میں قائم جی ڈی اے سے سندھ میں نیزبلوچستان میں بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن میں انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے،شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی اور 18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پرسماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ سنگل بنچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق حقائق کے برعکس فیصلہ جاری کیا، اس حوالے سے نیب نہ تو پارٹی تھا نہ ہی نیب کو نوٹس جاری کیاگیا،نیب کو پرویز الٰہی کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

ایشین گیمز میں انٹری کیلئے پی ایچ ایف نے رابطہ نہیںکیا : عارف حسن
کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عارف حسن کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا ، اب بھی وقت ہے ایشین گیمز میں انٹری بھیجی جاسکتی ہے۔ کراچی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حسن کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملا ت میں مداخلت کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔ اورآئی او سی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کواپنا رویہ درست کرنے کے لیے اکتیس جنوری تک کا وقت دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عارف حسن نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ عارف حسن نے مزید بتایا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے فیڈریشن کے باہمی اختلافات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

ہاتھ کی سرجری کے باعث اے بی ڈویلیئرز ایک ماہ کیلئے کرکٹ سے دور
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا ون ڈے ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ہاتھ کی سرجری کے باعث ایک ماہ تک کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے ۔توقع کی جارہی ہے کہ وہ فروری میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول سیریز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔ڈویلیئرز 2011میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کے ہاتھ میں پلیٹ ڈالی گئی تھی ۔ ٹیم کے منیجر محمد موسٰی جی کے مطابق ڈویلیئرز کے ہاتھ میں رکھی پلیٹ دوبارہ ان کے لئے تکلیف کا باعث بن رہی جس کے لئے ڈاکٹر ز نے آپریشن تجویز کیا ہے ۔

نوجوان بلے باز آصف ذاکرپی سی بی سلیکشن کمیٹی کی توجہ کے منتظر
کراچی: کراچی ڈولفن کے کپتان آصف ذاکر نے فیصل بینک قومی ریجنل ون ڈے کپ میں مسلسل دو ناقابل شکست سنچریاں بناکر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی ۔خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ سخت محنت کے باعث ان کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے ،اگر قومی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا تو سلیکٹرز کو مایوس نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ آصف ذاکر اچی کے زون ون میں شامل ایئر پورٹ جمخانہ سے کلب کرکٹ کھیلتے ہیں اور انگلینڈ میں لیگ کرکٹ میں بھی شرکت کرتے رہتے ہیں ۔

ابراہم ڈی ویلیئرز نے ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا
ڈربن: جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز ٹیسٹ سیریز میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ۔ڈی ویلیئرز نے زیادہ مین آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جانے والی باہمی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈی ویلیئرز نے 14کیچ پکڑے ۔باہمی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کا اعزاز پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کو حاصل ہے ۔ انہوں نے 2005میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 16کھلاڑی شکار کیے ۔

2013ءمیں گیارہ صحافی دہشتگردی کا نشانہ بنائے گئے:سی پی این ای
کراچی: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) میڈیا مانیٹرنگ سیل کی جانب سے مرتب کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2013ءکے دوران صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ اس سال گیارہ صحافی ملک میں جاری دہشتگردی کا شکار ہوئے جن میں چھ صحافیوں کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ پانچ صحافی بم دھماکوں کو کوریج کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے ، دوسری جانب 2012 ءمیں 16 ءصحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اگر ہم 2000 ءسے اب تک پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی بنا پر قتل کئے جانے والے صحافیوں کی تعداد پر نظر ڈالیں تو یہ 98 تک جا پہنچی ہے ۔ گزشتہ سال جن 6 صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی ان میں روزنامہ جنگ و جیو ٹی وی کے نمایندے ملک محمد ممتاز کو ۷۲ فروری کو شمالی وزیرستان میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا،روزنامہ انتخاب کے رپورٹرمحمود خان آفریدی کو بلوچستان کے ضلع قلات میں یکم مارچ کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا،بلوچی جریدہ طوار کے کراچی کے نمایندے عبدالرزاق سربازی کو پہلے لیاری کے علاقہ سے مارچ کے مہینہ میںاغواءکیا گیا اور پھر 44 روز بعد کراچی ہی میں سرجانی ٹاون میں ان کی تشدد زدہ لاش پھینک دی گئی تھی، روزنامہ ایکسپریس ٹر یبیون کے رپورٹر احمد علی جویا کو بھاولنگر میں ۴۲ مئی کو نامعلوم افراد گولیاں مارکر ہلاک کرکے فرار ہوگئے تھے،روزنامہ کرک ٹائمز کے رپورٹر ایوب خٹک کو خیبر پختو نخواہ کے شہر کرک میں دہشتگردوںنے انکے گھر کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا اور کراچی کے ایک مقامی اخبار کے رپورٹر شیخ علی محسن کو نیو کراچی کمے علاقہ میں انکے گھر کے قریب دہشتگرد عناصر گولیاں مار کر قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ بم دھماکوں کے نتیجے میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے جو پانچ افراد جاں بحق ہوئے ان میں ۲۱ جنوری کو پشاور میں علمدار روڈ پر ہونے والے دو بم دھماکوں کی کوریج کرنے کے دوران سماءٹی وی چینل کے رپورٹر سیف الرحمان،کیمرہ مین عمران شیخ،این این آئی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافرمحمد اقبال اور آ ئی این پی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر محمد حسن دیگر لوگوں کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔ روزنامہ پاکستان کے نمایندے طارق اسلم ۷۱ اپریل کو ایک سیاسی جماعت کی کارنر میٹنگ کی کوریج کے موقع پر ہونے والے بم دھماکے کی بنا پر جاں بحق ہوگئے تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صحافیوں کے قتل کے واقعات میں ملوث اب تک نہ توکسی مجرم کو گرفتار کیا جاسکا ہے اور نہ ہی عدالتوں سے کسی قاتل کو سز ا دلائی جاسکی ہے ۔ افسوس تو یہ ہے کہ دہشتگردی کے شکار کسی بھی صحافی کے لواحقین کی حکومت کی جانب سے بار ہا یقین دہانی کے باوجود کوئی مالی امداد بھی فراہم نہیںکی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے گزشتہ ماہ صحافیوں کی جانب سے اپنے مطالبات منوانے کے

جیک کیلس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کرکٹر بن گئے
ڈربن: جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنا کر بھارتی بلے باز ڈریوڈ سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ الوداعی مقابلے کو سنچری سے یادگار بنانے والے چوتھے پروٹیز کرکٹر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے سٹار آل راﺅنڈر جیک کیلس نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو کئی ریکارڈز ایک ساتھ جڑ کر یادگار بنا لیا ہے۔ انھوں نے بھارت کے خلاف ڈربن میں جاری مقابلے میں 115 رنز سکور کئے۔ اس طرح انھوں نے بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے بڑے سکورر کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔ ان کے مجموعی رنز کی تعداد اب 13289 ہو گئی ہے۔ اس فہرست میں ٹاپ پر سچن ٹنڈولکر ہیں جنھوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل 15921 رنز بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر رکی پونٹنگ 13378 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ جیک کیلس اپنے الوداعی ٹیسٹ میں سنچری سکور کرنے والے چوتھے پروٹیز کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل بیری رچرڈز، پی جی وی وان ڈیر بجل اور بی ایل ایئروائن یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ یہ کیلس کی 45 ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ اس فارمیٹ میں وہ سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔ ٹاپ پر 51 تھری فیگر اننگز کے ساتھ سچن ٹنڈولکر موجود ہیں۔ 100 سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلنے والوں میں الوداعی میچ میں سنچری جڑنے والے کیلس پہلے کرکٹر ہیں۔