لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی۔پی پی آئی کے مطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ یا کسی ہائیکورٹ کو فیڈرل شریعت کورٹ کے اختیارات میں مداخلت کااختیار نہیں۔
انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20سیریز کا 27نومبر سے لاہور میں آغاز
سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی
پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عمران خان 61برس کے ہوگئے
جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر
فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی وزیر جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد
اسلام آباد (پی پی آئی) بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی وزیر کو عدالت پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر سے ڈیوائس برآمد کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کر تے ہوئے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی اور انہیں 15 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
معاشی مسائل سے دوچار پی آئی اے مزید طیارے گراؤنڈ کرنے پر مجبور
کراچی (پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے آئندہ چند ماہ تک فلائٹ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے فنڈز کے حصول میں دشواری کے سبب مزید طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس دوران اس کے بنیادی فنکشنز اور غیر اہم اثاثوں کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت ہوا بازی نے گزشتہ ہفتے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو بتایا کہ پی آئی اے اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے پر قرض دہندگان، طیارے لیز پر دینے والوں، ایندھن فراہم کرنے والوں، بیمہ کنندگان، بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ایئرپورٹ آپریٹرز اور حتیٰ کہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے بقایاجات واجب الادا ہیں۔نتیجتاً پی آئی اے اپنے 13 لیز پر لیے گئے طیاروں میں سے 5 کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور ہے اور خدشہ ہے کہ مزید 4 طیاروں کے حوالے سے بھی یہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔بڑھتے ہوئے خدشات میں اضافہ کرتے ہوئے وزارت ہوابازی نے انکشاف کیا کہ بوئنگ اور ایئربس ستمبر کے وسط تک اسپیئر پارٹس کی سپلائی بند کرنے والے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
(June 18, 2026)
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ
(June 18, 2026)

انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20سیریز کا 27نومبر سے لاہور میں آغاز
(November 25, 2013)
لاہور: پی سی بی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کر کٹ ٹورنامنٹ کا 27 نومبر سے لاہور میں آغاز ہوگا۔ٹورنامنٹ کے میچ قدافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں ہوں گے،ایونٹ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی
(November 25, 2013)
ساﺅ پالو: فارمولا ون کے ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی۔برازیل کے شہر ساو پالو میں ہونیوالی ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں ڈرائیورز نے بہترین ڈرائیونگ کے مظاہرے دکھائے۔ چار بار کے عالمی چیمپئن جرمن ڈرائیور نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ چھبیس اعشاریہ چار سات نو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ویٹل کو سیزن کی نویں جبکہ کیریئرکی 45 ویں پول پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جرمنی ہی کے کی دوسری اور اسپینش ڈرائیور کی تیسری پوزیشن رہی۔

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عمران خان 61برس کے ہوگئے
(November 25, 2013)
کراچی: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان عمران خان61برس کے ہوگئے ۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان عمران خان1952میں لاہورمیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیرکا آغازصرف سولہ سال کی عمرمیں کیا۔عمران خان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیوانیس سال کی عمرمیں انگلینڈ کیخلاف برمنگھم میں کیا۔ جبکہ ان کا ون ڈے ڈیبیو تین سال بعد انگلینڈ ہی کیخلاف ہوا۔ عمران خان کا کیرئیردوعشروں پرمحیط رہا۔ انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغازبالرکی حیثیت سے کیا اوربہت جلد بیٹسمینوں کیلئے دہشت کی علامت بن گئے۔ عمران نے بیٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا، ان کا شماردنیا کے بہترین آل راﺅنڈرزمیں ہوتا تھا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزاررنزاورتین سووکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے آٹھویں آل راﺅنڈرہیں۔1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت کا سہرا بھی عمران خان کے سرجاتا ہے جنہوں نے زخمی ہونے کے باوجود ٹیم کی کمان سنبھالی اورآسٹریلیا کی سرزمین پرپاکستان کوپہلی بارورلڈ چیمپئن بنوادیا۔عمران نے 175ون ڈے میچزمیں تین ہزارسے زائد رنزبنائے اورایک سوبیاسی کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ 1982میں عمران خان نے قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ پاکستان نے ان کی قیادت میں اڑتالیس ٹیسٹ کھیلے، چودہ جیتے، آٹھ ہارے جبکہ چھبیس ڈراکئے۔ ان کی قیادت میں کھیلے گئے ایک سوانتالیس ون ڈے میں سے پاکستان نے ستترمیں فتح سمیٹی۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ اوربھارت کی سرزمین پرپہلی بارسیریزجیتیں۔ عمران خان فاسٹ بالرکی حیثیت سے انیس سوبیاسی میں بام عروج پرتھے، اس سال انہوں نے نو ٹیسٹ میچوں میں باسٹھ وکٹیں اپنے نام کیں۔ عمران خان نے پاکستان کوکرکٹ کا عالمی چیمپئن بنواکرایسا کارنامہ انجام دیا جوصدیوں یاد رکھا جائیگا۔

جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر
(November 25, 2013)
لندن: انگلش بے باز جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر کردیئے گئے ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈی فلاور کے مطابق ٹروٹ کافی عرصے پٹھوں میں دباﺅ کا شکار تھے ۔ کھلاڑی کو مکمل صحتیاب ہونے کے لئے کھیل سے وقفہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اگلی سیریزوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں ۔جوناتھن ٹروٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سو فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے لیکن اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کھیل سے وقفہ لے کر اپنی صحتیابی کی طرف توجہ کرنی چاہیئے ۔

فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
(November 25, 2013)
مکاﺅ: عالمی چیمپئن فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔مکاﺅ میں ہونیوالی ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کی فائنل مقابلے میں دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،جس میں ورلڈ چیمپئن فلپائنی باکسر مینی پیکیاو نے امریکی حریف برینڈن روئس کو شکست دی۔پیکیاو کی فتح کا سکور ایک سو بیس،ایک سو آٹھ، ایک سو انیس ، ایک سو نو ،ایک سو اٹھارہ ، ایک سو دس پوائنٹس رہا،مینی پیکیاو کو باکسنگ کیرئیر میں دسویں بار ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم
(November 23, 2013)
کیپ ٹاﺅن: قومی ٹیم کے آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم ہو گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور اہم ترین ٹی ٹوئنٹی میچ میںصرف تیرہ رنز بنا سکے۔پاکستان کی طرف سے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے شاہد آفریدی آئے۔ سترہویں اوور میں ان کی آمد نے سنسنی پھیلادی ۔ سنسنی خیز اننگز کو تیز تر کرنے کے بجائے شاہد آفریدی گیندیں ضائع کرنے لگ گئے۔ پہلی دس گیندوں میں سے پانچ سمجھ ہی نہ سکے یعنی صرف پانچ سنگلز بنا پائے۔ جبکہ ایک فری ہٹ کو ضائع کیا ۔ شاہد آفریدی کی یہ ناکام اننگز پہلی نہیں، اس سے پہلے وہ سترہ ٹی 20 کھیل چکے لیکن ایک نصف سنچری بھی مکمل نہ کر سکے۔ یعنی آخری بار تین جون دوہزار بارہ کو سری لنکا کے خلاف 52 رنز اسکور کر سکے۔