کراچی (پی پی آئی) جنگ 1965کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا ا 58 واں یوم شہادت نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور شہید ہیرو کی ملک قوم کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔پی پی آئی کے مطابق بزدل دشمن کو دھول چٹانے والے میجر عزیز بھٹی شہید 16 اگست 1928کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکر گجرات میں رہائش پذیر ہوا، میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965 کی جنگ میں لاہور کا محاذ خاصا گرم رہا اور بھارت نے ارضِ پاک پر جب شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی شہید کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا، بطور کمپنی کمانڈر میجر عزیز بھٹی نے خود کو فارورڈ ٹروپس کے ساتھ رکھا، 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک میجر عزیز بھٹی کی کمپنی نے دشمن پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ میجر عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی کے ساتھ 6 دن اور راتیں لگا تار دشمن کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ بد ترین شکست سے بھی دوچار کیا،، 12 ستمبر کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولا میجر عزیز بھٹی کے بائیں شانے پر لگا اور وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
قومی شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹی 20معرکہ آج برپا ہوگا
ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے
چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں:مصباح الحق
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم،فیصل واوڈا اور علی زیدی نیب میں طلب
سلام آباد (پی پی آئی) چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وزرا فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزرا کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاونڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی منگل کوطلب کیا تھا۔
حضرت شاہ قاتل اجمیری ؒکا عرس آج شروع ہوگا،تیاریاں مکمل
کراچی (پی پی آئی) مخدوم سندھ حضرت شاہ قاتل اجمیری کا چار روزہ عرس بدھ13ستمبر سے شروع ہوگااور ہفتہ 16ستمبر تک کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر مزار مقدس واقع احاطہ بابا عالم شاہ بخاری میں جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر حضرت شاہ قاتل اجمیری کے تین روزہ عرس کی تیاریاں مکمل ہیں اور تقاریب میں شرکت کیلئے ان کے عقیدت مند ملک بھرسے ہرسال کی طرح کراچی پہنچ چکے ہیں۔۔
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام ا?باد میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،پولیس کی جانب سے ا?ج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا،عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
لاہور: پی سی بی نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر،پریس سیکریٹری اور بورڈ ممبران کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ۔پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق انہیں انتخابات کے لئے پی سی بی کا خط مل گیا ہے اور الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ دو دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ملک بھر کی 36ایسوسی ایشنز کے صدور ،سیکریٹریز اور خزانچی ووٹ ڈالیں گے ۔

قومی شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹی 20معرکہ آج برپا ہوگا
جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج (بدھ) کھیلا جائے گا۔ افتتاحی ٹی ٹوئنٹی جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ مختصرترین فارمیٹ کا دوسرا اور آخری شو بائیس نومبر کو کیپ ٹاون میں دیکھا جائے گا۔ قومی شاہین ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کلین سویپ شکست کا بدلہ لینے کے لئے پرعزم ہیں جس کی تیاریوں کے لیے اسٹارز نے اپنی خامیاں دور کرنے کی خوب محنت کی۔ میزبان پروٹیز کے اے بی ڈویلیئرز اس سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ چوبیس نومبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔ دوسرا مقابلہ ستائیس جبکہ آخری معرکہ تیس نومبر کو ہو گا۔ ون ڈے کے قومی قائد مصباح الحق بھی جیت کے لیے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ افریقی ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرا کر اپنے ناراض شائقین کو خوش کر دیں گے۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے تجربہ کار آل راونڈ جیک کیلس کی واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سپر اسٹار کھلاڑی سے ان کا بولنگ اور بیٹنگ اٹیک مضبوط ہو گا۔

ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نیو ویلز اولڈ بوائز کی ٹیم ٹیگرے سے اپ سیٹ شکست کے بعد پہلی سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔بیونس آئرس میں ہونیوالی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔کھیل کے بیسویں منٹ میں اولڈ بوائز کی ٹیم نے پہلا گول کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کی جس کے بعد ٹیگرے کی جانب سے رامیرو نے شاندار گول سکور کر کے اسکوربرابر کیا۔دوسرے ہاف میں ٹیگرے کے کھلاڑی ڈیاز نے پنلٹی پر گول سکور کر کے برتری دو ایک کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی،لیگ میں اپ سیٹ ناکامی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اولڈ بوائز کی ٹیم پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے
بیونس آئرس: اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے، بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔رافیل نڈال ان دنوں دورہ جنوبی امریکہ پر ہیں جس میں وہ ارجنٹائن پہنچے تو بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا کہ وہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی تیاری کر رہے ہیں۔رافیل نڈال ارجنٹائن میں ڈیوڈ نیلبینڈین سے دوستانہ میچ کھیلیں گے جس کے بعد چلی میں ان کا سربین سٹار نوواک جوکووچ سے بھی فرینڈلی میچ شیڈول ہے۔

چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں:مصباح الحق
لاہور: پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ چار پانچ کھلاڑیوں کی عدم کارکردگی کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیں فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی کمی محسوس ہوگی۔ رنز نہ کرنے والے چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں امید ہے جلد اپنی خامیوں پر قابو پا کر بیٹنگ لائن کلک کرے گی اور بہترین پرفارمنس پیش کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری کپتان پر نہیں ڈالی جاسکتی کرکٹ کے اصل مسائل حل کرنے چاہیے۔ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں تھیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ۔ لاہور ریجن کے انتخابات میں بابر اشرف صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات سے قبل لاہور ریجن کی خواتین اور مردوں کے ووٹر کلبز اور سکولز و کالجز کی ٹیموں کی سکروٹنی کی گئی۔ جس کے بعد انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا۔بابر اشرف لاہور ریجن ہاکی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ خواجہ جنید، ارشد چوہدری اور خواجہ اویس پنجاب کے لئے نمائندے منتخب ہوئے۔ لاہور ریجن خواتین ہاکی ایسوی ایشن کے انتخابات میں پروین گل گروپ نے ثمن رشید گروپ کو شکست دی۔ شاہدہ خانم صدر اور روبینہ نسرین تینتس ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ پنجاب خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کل لاہور میں ہوں گے۔
