کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں ہر پانچ منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات کے باعث سالانہ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے پاکستان کا شمار بد ترین ممالک کی فہرست میں نمایاں ہے، اسی لئے مرحوم عبدالستار ایدھی نے تمام اہم شاہراہوں پر حادثات کے شکار افراد کیلئے اسپتالوں کے قیام کی تجویز پیش کی تھی نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر ٹریفک حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں، جس میں ڈرائیورز کی غفلت سب سے نمایاں ہے۔ پی پی آئی کے مطابقسب سے زیاد ہ ٹریفک حادثات خیبر پختون خوا، اس کے بعد پنجاب اسلام آباد اور پھر سندھ میں رپورٹ ہوتے ہیں، مگر اندرون سندھ میں حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالت ہے یہی سبب ہے کہ ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بھی زخمیوں کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن جاتی ہے سندھ بھر میں 40 فی صد جان لیوا حادثات انڈس ہائی وے پر جامشورو سے سیہون راستے پر ہوتے ہیں، اس روڈ کو سندھ بھر میں ’شاہراہ موت‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں 65 فی صد حادثات ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، جن کا سب سے زیادہ شکار موٹر سائکل سوار بنتے ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق 2022 میں ٹریفک حادثات میں 781 افراد ہلاک ہوئے تھے۔نیشنل روڈ سیفٹی کے اندازے کے مطابق 2020 میں پاکستان میں سڑکوں پر ہونے والے حادثات 77 فی صد تک بڑھے تھے، اگر حادثات کو روکنے کی کوئی حکمت عملی پیش نہ کی گئی تو پاکستان میں ان حادثات کی تعداد 2030 میں 200 فی صد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
غلط فیصلہ کرنے پرسنجے ہزارے کو آئی پی ایل میں امپائرنگ سے روک دیا گیا
کراچی پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے تحت محفل نعت کا انعقاد
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،بلدیہ ٹاﺅن میں 100کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا
ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر
ورلڈ کپ فٹ بال: میکسیکو کی 23رکنی ٹیم کا اعلان
ایس آئی یو ٹی سمیت کسی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل نہیں رہا :عبدالستار ایدھی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
کاٹیج ہینڈی کرافٹ انڈسٹری کو فروغ دینے پر غور
کراچی (پی پی آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے زیر اہتمام سندھ میں کاٹیج ہینڈی کرافٹ انڈسٹری کو فروغ دینے کے حوالے سے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں سندھ کے تمام اضلاع سے تاجرنمائندوں نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں میر نعیم میر چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان، انجمن تاجران سندھ کے صدر حاجی عبدالقیوم قریشی اور شاپورچاکر سے انجمن تاجران شاہپور چاکر کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ محمد عامر پٹھان نے شرکت کی اورہینڈی کرافٹ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے تجاویز پیش کیں۔
ٹیکنیکل بورڈز کے تحت2سالہ ڈی آئی ٹی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد (پی پی آئی)ملک بھر کے ٹیکنیکل بورڈز کے زیرِ انتظام دو سالہ ڈی آئی ٹی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پروگرام ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس کے برابر تصور ہوگا اور اس کیلئے دیگر مضامین یہ رکھنے ہوں گے، پی پی آئی کے مطابق گروپ اے میں میتھ، شماریات، کمپیوٹر سائنس، گروپ بی میں میتھ، اکنامکس اور کمپیوٹرسائنس گروپ سی میں میتھ فزکس اور کمپوٹرسائنس شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

غلط فیصلہ کرنے پرسنجے ہزارے کو آئی پی ایل میں امپائرنگ سے روک دیا گیا
نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ میں میچ کے دوران سنگین غلطی کرنے پر بھارتی امپائر سنجے ہزارے کو ایونٹ کے بقیہ میچوں میں امپائرنگ کرنے سے روک دیا گیا۔امپائر سنجے ہزارے نے راجھستان اور دہلی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بیٹسمن کیون پیٹرسن کے رن آﺅٹ کے معاملے پر تیسرے امپائر سے رجوع کرنے سے گریز کیا تھاجبکہ ٹی وی ریپلے میں بیٹسمن کیون پیٹرسن آﺅٹ نظر آرہے تھے۔ چئیرمین آئی پی ایل رانجیب بسوال کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قائم کردہ کمیٹی نے سنجے ہزارے کوایونٹ کے بقیہ میچوں میں امپائرنگ کرنے سے روک دیا ہے۔ سنجے ہزارے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ،ان کا کہناہے کہ اس موقع پر تیسرے امپائر سے رجوع نہ کرنا غلطی تھی اور انسان سے غلطی ہوسکتی ہے ۔سنجے ہزارے اب تک آئی پی ایل کے17میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کراچی پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے تحت محفل نعت کا انعقاد
کراچی: کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اتوار کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صدیق اسماعیل، شفیق احمد، سعید ہاشمی اورحافظہ آمنہ ولی سمیت ملک کے معروف نعت خوانوں نے نبی کریﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کر کے قلوب کو گرمایا۔ محفل نعت میں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ متعدد خواتین صحافی اور ان کے اہلخانہ نے محفل میں شرکت کی۔ محفل نعت کے حوالے سے شرکاءکا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کراچی کے مشکل حالات میں ایسی روحانی محفل نے ہمیں سکون کی دولت سے نواز ا ہے، شرکاءنے منعقدہ محفل نعت کے حوالے سے کہاکہ عمومی طور پر پریس کلب میں مختلف پروگرام کا انعقاد ہوتا رہتا ہے لیکن اس انداز میں نعت خوانی کی محفل کا انعقاد پہلی بار ہوا ہے جو کہ بہت شاندار ہے۔ محفل کے اختتام پر نعت خوانوں کو پریس کلب کی جانب سے روایتی تحفے ،اجرک اور یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،بلدیہ ٹاﺅن میں 100کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا
کراچی: پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اتوار کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، بلدیہ ٹاﺅن میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سے 100 کلو گرام وزنی بم برآمدکرلیا گیا۔ ایس پی بلدیہ ساجد ستوزئی نے بتایا کہ بم کو بوری میں ڈال کر رکھا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہلے 2 دھماکوں کے ذریعے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعدبم کے ساتھ لگی بیٹری کو ڈی فیوز کرکے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ ۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بارودی مواد ناکام بنانے والی ٹیم کوشاباشی یتے ہوئے کہاہے کہ بروقت کارروائی سے شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ۔

ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر
سینٹ جانز: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے معزول ہوتے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روز قبل ہی ڈیرن سیمی کی جگہ وکٹ کیپر دنیش رامدین کونیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔ کپتانی سے ہٹائے جانے پر دلبر داشتہ سیمی نے فوراً ہی ٹیسٹ کر کٹ کو خیر باد کہہ دیا ۔ویسٹ بورڑ کے مطابق سیمی بدستور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ تیس سالہ سیمی کو 2010 میں کرس گیل کے معاہدے نہ ہونے کے معاملے پر کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ان کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 12 میں سے چار ٹیسٹ میچز جیتے تھے۔ طویل فارمیٹ کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیرن کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی تمام تر توجہ ٹی 20 کرکٹ میں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 2011میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ تجربہ کار آل راﺅنڈرڈیرن سیمی نے 38 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 5 نصف اور ایک سنچری کی مدد سے 1323 رنزبنائے جبکہ بولنگ میں 84وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں اب تینوں طرز میں الگ الگ کپتا ن ہوں گے ۔ رام دین ٹیسٹ ، ڈیون براوو ون ڈے اور سیمی ٹی ٹوینٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

ورلڈ کپ فٹ بال: میکسیکو کی 23رکنی ٹیم کا اعلان
میکسیکو سٹی: میکسیکو نے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے23 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔رافیل کارکوئیز کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل 34سالہ ڈیفنڈر کارلوس کی شمولیت حیران کن ہے وہ مسلسل تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔23 رکنی اسکواڈ میں مانچسٹریونائیٹڈ کلب کے فارورڈ ہاوئیر اور ویلاریئل کلب کے گیو وانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میکسیکن ٹیم کے کوچ میگوئیل نے کھلاڑیوں کے انتخاب کو درست قرار دیتے ہوئے ا ±مید ظاہر کی ہے کہ رافیل مارکوئیز کی کپتانی میں ٹیم اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ 12 جون سے برازیل میں سجے گا جہاں گروپ اے میں میکسیکو، کیمرون ، کروشیا اور میزبان برازیل آمنے سامنے ہوں گے۔

ایس آئی یو ٹی سمیت کسی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل نہیں رہا :عبدالستار ایدھی
کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں عبد الستار ایدھی کی صحت کے متعلق ایک پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایدھی صاحب ہفتے میں دو مرتبہ چیک اپ اور ڈایالیسس کے لئے آتے رہتے ہیں وہ ایس آئی یو ٹی یا کسی اور جگہ کے آئی سی یو میں داخل نہیں رہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ممتازسماجی رہنما عبد الستار ایدھی نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور اپنی معمول کی زندگی بسر کر رہے ہےں۔ انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں ان کی صحت کے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پریس بریفنگ میں ان کے ساتھ ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور ایس آئی یو ٹی کے پروفیسر ادیب الحسن رضوی اور ڈاکٹر طاہر عزیز بھی شامل تھے۔ انھوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔ڈاکٹر طاہر عزیز نے کہا کہ ایدھی صاحب ہسپتال میں داخل نہیں ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی سے ایدھی صاحب کے گردوں کے ٹرانسپلانٹیشن کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کی فیملی میں ٹشو میچنگ کا مسئلہ ہے اور انھوں نے مزید بتایا کہ اس صورت میں ایدھی صاحب بعد از مرگ گردوں کے عطیہ کے موزوں امیدوار ہیں۔پروفیسر رضوی نے بتایا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال گردوں اور جگر خراب ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ غریب اور ضرورت مند انسانوں کی زندگیاں بچانے کے لئے مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اعضاءعطیہ کرنے کے مقصد میں شامل ہو سکیں ۔ انھوں نے لوگوں سے زندگیا ں بچانے کے لئے بعد از مرگ اعضاءعطیہ کرنے کی اپیل کی۔
