اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، پی پی آئی کے مطابق کونسل اجلاس ججز کیخلاف زیر التواشکایات پر غور کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر حسین بھٹی،جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جوڈیشل کونسل میں اس وقت دو درجن سے زائد شکایات زیر التوا ہیں۔
ماڈل ٹاﺅن پولیس کی کارروائی قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
سابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ مٹھی ، صاف پانی کی فراہمی کی ہدایت
جامعہ کراچی : بے اے،بی کا م ا ور بی او ایل کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تارےخ کا اعلان
ٹنڈو محمد خان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 594 اسکیموں پر کام جاری ہے: ڈی سی او خان آصف میمن
جامعہ سندھ میں انٹر ڈپاٹمنٹل تقریری مقابلوں کا اعلان
ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
ن لیگ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید و
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے صنم جاوید کو مختلف مقدمات میں گرفتار کرنے کی رپورٹ بھی مانگ لی۔ پی پی آئی کے مطابقدوران سماعت سینئر وکیل نصیر الدین نئیر نے کہا کہ قانون بنایا جائے جو 9 مئی کے ایک مقدمہ میں گرفتار ہوا اسے تمام مقدمات میں شامل کریں، صنم جاوید کو نو مئی کے تمام مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ صنم جاوید کی ضمانت منظور کر کے رہا کیا جائے۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ مقدمہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، پولیس مراد سعید کو گرفتار کرنے گئی ہے، پولیس کے تین سے چار ڈالے سوات کے پی کے گئے ہوئے ہیں، مقدمہ کا ریکارڈ ساتھ لے کے گئے ہیں واپس آتے تو پیش کرتے ہیں۔بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔
نوازشریف اتنا بہادر ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائے: یاسمین راشد کا چیلنج
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے قائد مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اتنا بہادر ہے تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اس کو آپ باہر سے الیکشن کے لیے لے آئے ہیں۔سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ہمارے کیسز کا چالان بھی تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا، یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔
تعلیم گاہ اسکول رتن تلاؤ کی اراضی پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی 18دکانیں مسمار
کراچی (پی پی آئی)تعلیم گاہ اسکول رتن تلاؤ کی اراضی پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی 18دکانیں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی ہدایت پر مسمار کردی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا سمن، انچارج آپریشن شاہنواز ڈی ایم سی صدر نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا سمن نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔
تلاش کریں
خبریں

ماڈل ٹاﺅن پولیس کی کارروائی قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
(April 18, 2014)
کراچی: کراچی پولیس نے ماڈل ٹاﺅن میں کارروائی کر تے ہوئے سابق انسپکٹر اور پی آئی اے کے انجینئر کے بیٹوں کو قتل اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن کراچی عبدالحمید کھوسوکی سربراہی میں پولیس نے اختیار بلو تھانہ ماڈل کالونی کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2عدد پستول اور موٹر سائیکل بر آمدکر لی۔ ملزم محمد طلحہ ولد راجہ محمد اشرف ریٹائرڈ پولیس آفیسرکا بیٹا ہے جبکہ ملزم محستشم شفیق ولد محمد زمان پی آئی اے انجینئرکے بیٹے کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتا ر کر لیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ماڈل کالونی کے علاقے میں 25مئی2014کو رضوان صدیقی نامی شخص کوجو منرل واٹر سپلائی کا کام کرتا تھا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا جس کا مقدمہ الزام نمبر 19/14بجز دفعہ 302تھانہ ماڈل کالونی میں درج ہے ،ملزمان اس سے پہلے بھی قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں جیل جاچکے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔افسران بالا کی طرف سے کارروائی میں شریک افسران اور سپاہیوں کے لے سر ٹیفیکیٹ اور نقد اانعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ مٹھی ، صاف پانی کی فراہمی کی ہدایت
(April 18, 2014)
حیدر آباد: سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے مٹھی میں تھرکول آفس کے قریب آراو پلانٹ کا دورہ کیا، چیف آپریٹنگ آفیسر ارشاد حسین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آر او پلانٹس کو فعال کیا جائے اور خرابی کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر ان کی مرمت کروائی جائے ۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک جام خان شورو، صوبائی وزیر زکوٰة دوست علی راہیمو، ایم این اے فقیر شیر محمد بلالانی ، ایم پی ایز ڈاکٹر مہیش کمار ملانی ، نواب تیمعور تالپور ، ریلیف کو آرڈینیٹر تاج حیدر، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ساجد جمال ابڑو ، ڈی آئی جی پولیس محمد امین یوسف زئی ، ڈی سی مٹھی آصف اکرام اور متعلقہ افسران بھی وہاں موجود تھے ،آصف علی زرداری نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں آر او پلانٹس پر کام جاری ہے وہاں ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تھر کے لوگوں کو پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے ، اور عوام مختلف امراض سے محفوظ رہیں ،اس موقع پر چیف آفیسر آر او پلانٹ ارشاد حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آر او پلانٹ میں 75 ہزار گیلن پانی کی گنجائش ہے جس سے تقریبا 25 سے 30 ہزار لوگوں کو صاف پانی مہیا ہو سکے گا،انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پورے تھر پارکر ضلع میں 48 آر او پلانٹس کام کر رہے ہیں جبکہ 25 آر او پلانٹس پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل ہو جائے گا ۔ قبل ازیں پی پی پی کے کو چیرمین آصف علی زرداری نے سول ہسپتال مٹھی میں ایک ماہ سے کم نرسری اور ایک ماہ سے زیادہ وارڈ پیٹس اور نیوٹریشن اسٹیبلائیزیشن سینٹر ، کمبائنڈ فیملی وارڈ کا بھی دورہ کیا ۔ اس دوران انھوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں ۔ انھوں نے ڈاکٹروںکو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بیمار بچوں اور خواتین کی خصوصی نگہداشت کی جائے اور انھیں تمام تر طبی سہولت فراہم کی جائےں۔ بعد ازاں انھوں نے بحریہ ٹان کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، اس دوران آصف علی زرداری کو بتایا گیا کہ بحریہ فانڈیشن آر اور پلانٹس اور تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے ۔ بحریہ فانڈیشن کی جانب سے 4 موبائل ٹیمیں اور ایک او پی ڈی کے لیے کنٹینر بھی مہیا کیاگیا ہے ۔ بحریہ فانڈیشن کی جانب سے بہروں ، گونگوں اور دل میں سوراخ کے امراض میں مبتلا بچوں کو علاج کے لیے لاہور بھیجا جارہا ہے ۔

جامعہ کراچی : بے اے،بی کا م ا ور بی او ایل کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تارےخ کا اعلان
(April 18, 2014)
کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے ،بی کام ،بی او ایل کی رجسٹریشن ا ور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے،بی کام،بی ایس سی،کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیاہے۔طلبہ اپنے فارم 2900روپے فیس کے ساتھ 12مئی 2014 تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی کے بینک کاﺅنٹر پر جمع کراسکتے ہیں ،مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میںفارم 700روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

ٹنڈو محمد خان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 594 اسکیموں پر کام جاری ہے: ڈی سی او خان آصف میمن
(April 18, 2014)
حیدر آباد: صوبائی اور ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14 کے تحت اس وقت ٹنڈو محمد خان میں 2954 ملین روپے کی لاگت کی کُل 594 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ یہ بات ڈی سی ٹنڈو محمد خان آصف میمن کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔ اجلاس میں مزید بتایاگیا کہ صوبائی وضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع میں مختلف سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کی 655 ملین روپے کی لاگت کی کُل 135 اسکیموں پر عملدرآمد کیا گیا۔ جن میں سے 25 کا کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ اسکیموں پر کام جاری ہے،بلڈنگ سیکٹر کی 483 ملین روپے لاگت کی کُل 63 اسکیموں میں سے 11 مکمل ہیں، تعلیم کے شعبے کی 1433 ملین روپے کی لاگت کی کُل 35 اسکیموں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایاگیا کہ سوشل ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے تحت ضلع بھر کے مختلف دیہاتوں میں نئے اسکول تعمیر کرنے کی 383 ملین روپے کی لاگت کی کُل 361 اسکیمیں ہیں جن میں سے 304 مکمل ہو چکی ہیں ،اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ وہ جاری تمام ترقیاتی اسکیموں کو جون 2014 تک مکمل کر لیں اور اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ناصرف ٹھیکیدار بلکہ متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی سی نے تعلقہ انتظامیہ اور ٹی ایم اے کو سخت ہدایت کی کہ شہر کے اہم بازاروں میں خواتین کے لیے بیت الخلا اور بس اڈو ںپر شیڈ تعمیر کرانے کے لیے فوری اقدامات کریں اور انھیںتفصیلی رپورٹ پیش کریں، انھوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں تجاوزات ختم کرنے کے لیے فوری طور پر موثر مہم کا آغاز کیا جائے اور اس ضمن میں کوئی بھی دبا قبول نہ کریں ،انھوں نے محکمہ جنگلات اور متعلقہ تعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہر کے اہم راستوں ، چوراہوں ، اسپتالوں ، اسکولوں سمیت پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر شجرکاری مہم شروع کریں جس سے نا صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی ختم ہو گی اور شہریوںکو سہولیات حاصل ہو ںگی ،اس موقع پر ڈی سی نے تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ شہر سمیت ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور آج کے اجلاس میں دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کے متعلق انھیں تفصیلی رپورٹ پیش کریں اجلاس میں ایس ایس پی ذوالفقار مہر ، اسسٹنٹ کمشنرز ، مختلف محکموں کے ایگزیکیٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

جامعہ سندھ میں انٹر ڈپاٹمنٹل تقریری مقابلوں کا اعلان
(April 18, 2014)
حیدر آباد: ایڈوائزر بیورو آف اسٹیگس جامعہ سندھ پروفیسر محمد یوسف پردیسی نے 22 اپریل تک انگریزی، سندھی اور اردو میں انٹرڈپارٹمنٹل تقریری مقابلے کرانے کا اعلان کردیا۔ کامیاب ہونے والے امیداروں کو علامہ آئی آئی قاضی شیلڈسے نوازا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ اعلامئے میں پروفیسر محمد یوسف پردیسی نے مزید بتایا ہے کہ انگریزی میں تقریری مقابلہ 22 اپریل کو آرٹس فیکلٹی میں واقع شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے، جن میں دوعنوان ہونگے۔ سنجیدہ ٹاپک ”تعلیم کا زوال قوم کا زوال“ ہوگا، جبکہ مزاحیہ عنوان ”اللہ کا شکر میں کنوارا ہوں“ رکھا گیا ہے اسی طرح 23 اپریل کو اردو مقابلوں کے لیے سنجیدہ موضوع ”قلم تیز چلتا ہے تلوار سے“ اور مزاحیہ موضوع ”یار ایسے بھی ہوتا ہے“ ہوں گے اسی طرح24 اپریل کو سندھی میں تقریری مقابلے ہوں گے ، جس میں سنجیدہ موضوع ”تربیت تعلیم سے بڑھ کر ہے“ اور مزاحیہ موضوع ”جو بولوں گا سچ بولوں گا“ ہون گے ۔ تمام شعبوں کے سربراہان کو اپنے شعبوں میں سے دو دو طلبہ کو نامزد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جن میں ایک سنجیدہ اور دوسرا مزاحیہ موضوع پر اپنی تقریر کرے گا۔

ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام
(April 17, 2014)
لاہور: گورنر ہاﺅس لاہور میں سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب ایک سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا۔ ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ نیلامی کیلئے پیش ہوا جسے لاہور کی ایک معروف کاروباری شخصیت نے 60 لاکھ روپے کی بولی لگا کر حاصل کر لیا۔ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میںنیلام ہوئی۔
