کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا میں انتہائی کم وقت باقی بچا ہے اور اطلاعات یہ بھی ہیں کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی اپنا کاروبار اور ملازمتیں بچانے اور انخلا سے بچنے کیلئے پاکستانی شہریت کی حامل خواتین اور مردوں سے یورپ کی طرز پر پیپر میرج کر رہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق حساس اداروں نے اس ضمن میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
سی بی اے اور واپڈا کے درمیان کا میاب مذاکرات، یونین کے مطالبات منظور
حیدر آباد تعلیمی بورڑ نے امتحان کاانعقاد وقت پر یقینی بنا یا: چیئر مین تعلیمی بورڑ انجینئر عبدالعلیم خانزادہ
سابق قومی اولمپیئنز کی ویٹرنز ورلڈ کپ کے لیے تیا ریاں
امریکن موٹو جی پی : اسپین اور اٹلی کے رائیڈر ز سر فہرست
شادی پر خوش ہوں، ہنی مون پر عمرہ کرنے چلا جاﺅں گا: عمر اکمل
محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
سندھ میں سرکاری اسکولوں کے 25 ہزار 395 اساتذہ مسلسل غیر حاضر
کراچی (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کی مرتب کردہ اساتذہ کی کارکردگی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی دس ماہ میں سرکاری اسکولوں کے 25 ہزار 395 اساتذہ غیر حاضر رہے،پی پی آئی کے مطابق وزیر تعلیم کو ارسال کر دہ مانیٹرنگ جائزہ کے مطابق 4 ہزار 679 ایسے اساتذہ بھی ہیں جو جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں، 8 ہزار 409 اساتذہ مستقل غیر حاضر رہے، 6 ہزار 33 اساتذہ نے ہفتہ میں دو چھٹیاں کیں 6 ہزار 274 اساتذہ ایسے ہیں جنہوں نے ہر ہفتہ میں ایک چھٹی کی۔
کیا نواز شریف نے پنجاب حکومت سے ریلیف مانگا تھا جو دیا گیا: قمر زمان کائرہ
گجرات(پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لندن سے لے کر پاکستان تک تمام اداروں کی جانب سے سہولت دی گئی، نواز شریف ایک قیدی کے طور پر باہر گئے واپس آکر قیدی اسٹیٹس پر جا نا تھا، لندن سے لے کر پاکستان تک تمام اداروں کی جانب سے سہولت دی گئی، نواز شریف کو جو سہولتیں دی گئیں ایسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، کیا نواز شریف نے پنجاب حکومت سے ریلیف مانگا تھا جو دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق قمر زمان کائرہ کاہنا تھا کہ سب لوگ آئین و جمہوریت کی باتیں کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے، ایک تاثر ہے کہ جنوری میں بھی الیکشن نہیں ہوں گے ہم چاہتے ہیں اس تاثر کو زائل کیا جائے اور امید ہے الیکشن جلد ہوجائیں گے۔
لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے انتخابی نتائج سوالیہ نشان ہوں گے: نیئر بخاری
اسلام آبادر(پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، آزادانہ صاف شفاف انتخابات کے زریعے پارلیمانی جمہوری نظام قیام آئینی تقاضہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی حق حکمرانی کا اختیار دینے والے عوام الناس ہی مقتدرہ درجہ پر یقین رکھتی ہے، ملک مستحکم۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں اور اداروں کی جانب سے مخصوص سہولت کاری کا تاثر زبان زد عام ہے، کیا کسی ملزم کے لیے لاونج میں بائیو میٹرک کی سہولت غیر معمولی بات نہیں ہے؟ نگران حکومت پنجاب کس حیثیت میں سزائیں معطل کر رہی ہے؟ نگران حکومتیں مخصوص جماعت و شخصیات کی سہولتکاری سے باز رہیں، پیپلز پارٹی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہے کیوں کہ لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے انتخابی نتائج سوالیہ نشان ہوں گے اور انتخابی نتائج تسلیم نہ ہوئے تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
تلاش کریں
خبریں

سی بی اے اور واپڈا کے درمیان کا میاب مذاکرات، یونین کے مطالبات منظور
(April 17, 2014)
حیدرآباد: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کا واپڈا واٹر ونگز کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جنرل مینجر واپڈا سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے صدر یونین عبداللطیف نظامانی ، صوبائی سیکریٹری اقبال احمد قائمخانی ، اقبال احمد خان، دریا خان، ممتاز بیگ، یوسف پنھور، محبوب الرحمن ، سلیم سیال نے شرکت کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جی ایم ساﺅتھ ریاض مغل، چیف انجینئرز مجید شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مولا بخش ٹانوری موجود تھے۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے ایجنڈا پیش کیاگیا جس میں کچھ پر فوری احکامات اور کچھ بالا اتھارٹی لاہور کو بھیج دیئے گئے ۔ جن میں واپڈا ڈسپنسری کا لطیف آباد میں قیام، ہیڈ کوارٹر الاﺅنس، رات کی ڈیوٹی کرنے والوں کیلئے شفٹ الاﺅنس، دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کیلئے نوکریوں کے احکامات، حب ڈیم کالونی کی مرمت ، لاڑکانہ کے ملازمین کیلئے ہاﺅس رینٹ 45%اور کنوینس الاﺅنس، حب بلوچستان کو ڈیزرٹ الاﺅنس ، واپڈا اسپتال حیدرآباد میں ادویات کی فراہمی و مسائل اور دیگر پوائنٹس زیر بحث آئے۔ وریں اثناءحیسکو انتظامیہ سے بھی میٹنگ کی گئی جس میں 81ڈیلی ویجز ملازمین مختلف کٹیگریز (ALM,B.D,M.R, LDC, ASSA)وغیرہ کو ریگولر کرانے کے احکامات کا اجراءکرایا گیا جبکہ 7، MS-Iکو MRSSمیں ترقیاں دلوائی گئیں۔اس موقع پر قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ یونین نام ہے جدوجہد کا جو محنت کشوں کی طاقت کے سر چشمے کے باعث ملازمین کے مسائل کیلئے شب روز کو شاں ہیں ۔

حیدر آباد تعلیمی بورڑ نے امتحان کاانعقاد وقت پر یقینی بنا یا: چیئر مین تعلیمی بورڑ انجینئر عبدالعلیم خانزادہ
(April 17, 2014)
حیدرآباد: چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت ہونے والے نویں اوردسویں جماعت جماعت کے امتحانات مکمل ہونے کے بعدویجیلینس ٹیموں اورتعلیمی بورڈ حیدرآباد کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اس سال پورے سندھ میں نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات کا 2 اپریل سے آغاز ہو ا ،ہڑتال بھی ہوئی، لیکن تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے امتحان کا انعقاد یقینی بنایا ۔ صوبائی حکومت ،اسٹئرنگ کمیٹی،انسپیکشن انکوائری ایمپلی مینشن ٹیم ،کمشنر حیدرآباد ، ڈی ،آئی،جی ، 10 اضلاع کے ڈپٹی کمیشنر ز ، حیسکو کے افسران، تعلیمی افسران اور پولیس کے اعلیٰ حکام ،ڈائریکٹرز کالجز ، اسکولز، پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے مکمل تعاون کیا ، حساس مقامات پر بھی پرامن ماحول میں امتحان کا انعقاد ہوا، لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں بھی تبدیلی کو یقینی بنایا گیا ،گرمی کے موسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بورڈ نے 10 اضلاع میں قائم تمام امتحانی مراکز کو ٹھنڈا پانی بھی فراہم کیا ، طلبہ و طالبات کو کسی قسم کی دشواری نہیں ہوئی ، حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت 10 اضلاع ضلع سجاول ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، نواب شاہ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار میں کل 208 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ، حےدر آباد تعلےمی بورڈ کی حدود مےں واقع دس اضلاع،سے تعلق رکھنے والے طالب علموں مےں سے نوےں کے طلباءو طالبات65ہزار اسی اور دسوےں کے طلباءوطالبات کی تعداد62ہزار8 سو دو کل طلباءو طالبات کی تعداداےک لاکھ27ہزار8 سو82 تھی ۔انویجلیٹر ، انٹرنل، ایکسٹرنل ، ویجیلنس ٹیموں، اساتذہ تنظیموںاور تعلیمی بورڈ کے ہر ذمہ دارنے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا، ہر ضلع کی انتظامیہ نے بھی امتحانی مراکز کے دورے کئے، امتحانی مراکز جو حساس تھے اُن کے باہر بھی ایس ایس پیز نے اضافی نفری کوتعینات کرایا ۔ 45 ویجیلنس ٹیموں نے نقل کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کی1128امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد کیا 187متبادل امیدوار پکڑے گئے جبکہ 10امتحانی عملے کو غفلت پر فارغ کیا ۔ سیکریٹری بورڈ عامر شفیق شیروانی نے کہا کہ ویجیلینس ٹیم امتحانی مرکز جاکر بغیرکاپی کیس واپس آسکتے تھے امتحانات اور پرامن ماحول میں گزر جاتے لیکن تمام ٹیموں نے اپنی ذمہ داری پوری کی،ہمارے ایک ساتھی کو نقل مافیا نے ضلع مٹیاری اڈیرولال کے اسکول میں دوران امتحان شہید بھی کیا ، کنٹرولر امتحانات عبدالغنی شیخ نے کہا کہ نقل کی روک تھام کی ذمہ داری نہ صرف ہماری ہے بلکہ یہ ذمہ داری والدین، سول سوسائٹی کی بھی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون ، نقل کے مواد کے ہمراہ امتحانی مراکز نہ بھیجتے ، لیکن سول سوسائٹی اور والدین کی غیرذ مہ داری کی وجہ سے اُن کے بچوں کو مشکلات آئی ہیں ، مانیٹرنگ ٹیم نے ہر ضلع میں بینکوں سے پیپر کے اوقات چیک کئے تمام پیپر کو امتحانی اوقات میں پہنچایا کوئی پیر آﺅٹ نہیں ہوا ،تعلیمی بورڈ کے ہر عملہ ،ویجیلنس ٹیم کا بھی امتحان تھا میں ان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے میڈیا کی مثبت تنقید پر

سابق قومی اولمپیئنز کی ویٹرنز ورلڈ کپ کے لیے تیا ریاں
(April 12, 2014)
لاہور: ہاکی ورلڈ کپ 2014کے اختتام پر ویٹرنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے سابق اولمپئینزحصہ لیں گے۔31مئی 2014 سے ہالینڈ میںہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار قومی ہاکی ٹیم حصہ نہیں لے سکے گی۔میگا ایونٹ کے اختتام پر ویٹرنز ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے چالیس سال سے پچاس سال کی عمر کے سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔سابق اولمپیئنز اور دیگر کھلاڑیوں نے لاہور میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سابق اولمپئنز کا کہناہے کہ وہ کیمپ میں اپنی فٹنس میں بہتری لائیں گے اور ویٹرنز ورلڈ کپ میں شاندار کھیل پیش کرکے قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ کیمپ میںعمر رسیدہ کھلاڑی ہفتے میں تین روز ٹریننگ کریں گے اور اس کے بعد فٹنس ثابت کرنے میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔

امریکن موٹو جی پی : اسپین اور اٹلی کے رائیڈر ز سر فہرست
(April 12, 2014)
ٹیکساس: امریکن موٹو جی پی کے دوسرے روز اسپین اور اٹلی کے رائیڈرزسر فہرست رہے۔امریکاکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والی موٹوجی پی پریکٹس سیشن کے دوسرے روز رائیڈرز نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا۔عالمی چیمپئن ا سپنش رائیڈر مارک مارکیز مقررہ فاصلہ 2 منٹ 4 اعشاریہ سات سیکنڈ میں طے کر کے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔اٹلی کے آندرے ڈویسو دوسرے نمبر پر رہے ،اسپن کے ہی ڈینی پیڈروسا نے تیسری ، اٹلی کے آندرے نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔

شادی پر خوش ہوں، ہنی مون پر عمرہ کرنے چلا جاﺅں گا: عمر اکمل
(April 12, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی عمر اکمل اپنی شادی پر بہت خوش ہیں ، ہنی مون پرعمرے کی سعادت حاصل کر نا چاہتے ہیں۔عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی شادی گھر والوں کی مرضی سے ہورہی ہے اور یہ شادیہ ارینجڈ میرج ہے جس پر وہ خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اللہ کے گھر جاﺅں گا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی شادی کے تمام معاملات ان کے والد نے طے کئے ہیں ۔ عمر اکمل اپنے بڑے بھائیوں کی شادیوں میں جی بھر کے ناچے ہیں اب دیکھنا ہے کہ وہ اپنی شادی پر کیسا ناچتے ہیں۔

محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں
(April 12, 2014)
لاہور: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ باﺅ لر محمد عامر کے 2015ور لڈ کپ کھیلنے کے امکا نات ختم ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ،عامر پر عائد 5سالہ پابندی اگست2015میں ختم ہو رہی جبکہ 2015ورلڈکپ سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے تاکہ وہ پابندی کے خاتمے پر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ چئیرمین پی سی بی نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ آئی سی سی کے موجودہ قوانین میں ترمیم کے بعد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ممکن ہے،ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے عامر کو پابندی کے خاتمے پر انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب محمد عامرکا کہنا ہے کہ انھیں اللہ پر بھروسہ ہے اور اللہ نے چاہا تو وہ ضرور واپسی کریں گے۔عامر نے آئی سی سی اجلاس میں ان کے لیے آواز اٹھا نے پر پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔
