جامعہ سندھ میں انٹر ڈپاٹمنٹل تقریری مقابلوں کا اعلان

حیدر آباد: ایڈوائزر بیورو آف اسٹیگس جامعہ سندھ پروفیسر محمد یوسف پردیسی نے 22 اپریل تک انگریزی، سندھی اور اردو میں انٹرڈپارٹمنٹل تقریری مقابلے کرانے کا اعلان کردیا۔ کامیاب ہونے والے امیداروں کو علامہ آئی آئی قاضی شیلڈسے نوازا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ اعلامئے میں پروفیسر محمد یوسف پردیسی نے مزید بتایا ہے کہ انگریزی میں تقریری مقابلہ 22 اپریل کو آرٹس فیکلٹی میں واقع شیخ ایاز آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے، جن میں دوعنوان ہونگے۔ سنجیدہ ٹاپک ”تعلیم کا زوال قوم کا زوال“ ہوگا، جبکہ مزاحیہ عنوان ”اللہ کا شکر میں کنوارا ہوں“ رکھا گیا ہے اسی طرح 23 اپریل کو اردو مقابلوں کے لیے سنجیدہ موضوع ”قلم تیز چلتا ہے تلوار سے“ اور مزاحیہ موضوع ”یار ایسے بھی ہوتا ہے“ ہوں گے اسی طرح24 اپریل کو سندھی میں تقریری مقابلے ہوں گے ، جس میں سنجیدہ موضوع ”تربیت تعلیم سے بڑھ کر ہے“ اور مزاحیہ موضوع ”جو بولوں گا سچ بولوں گا“ ہون گے ۔ تمام شعبوں کے سربراہان کو اپنے شعبوں میں سے دو دو طلبہ کو نامزد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جن میں ایک سنجیدہ اور دوسرا مزاحیہ موضوع پر اپنی تقریر کرے گا۔

Next Post

ٹنڈو محمد خان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 594 اسکیموں پر کام جاری ہے: ڈی سی او خان آصف میمن

Fri Apr 18 , 2014
حیدر آباد:  صوبائی اور ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14 کے تحت اس وقت ٹنڈو محمد خان میں 2954 ملین روپے کی لاگت کی کُل 594 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ یہ بات ڈی سی ٹنڈو محمد خان آصف میمن کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی […]