کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی مسیحی برادری اسرائیل فلسطین جنگ کے خاتمے کے لئے 27اکتوبر کویوم دعا کے طور پر منائے گی۔گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروسز کا اہتمام کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
جنوبی افریقی بیٹسمین زینڈر ڈی بیرون کر کٹ سے ریٹائر
محمد حفیظ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا : عامر سہیل
پی ایم اے کا کر اچی میں ڈاکٹروں کے قتل کی مذمت
پی سی بی کا 2015میںسپر ٹی ٹونٹی لیگ منعقد کرنے کا فیصلہ
کیون پیٹر سن ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کے خواہاں
قذافی اسٹیڈیم میں منسوب انکلوژر کا نا م تبدیل کر دیا جائے: عبدالقادر
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فواد چودھری کیخلاف ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں فواد چودھری اپنے وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ پیش ہوئے۔۔فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ آگیا ہے، کیس ختم ہو گیا ہے، 13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے، کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔
اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے میں انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پرویز الہٰی کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق پرویز الہٰی کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو گوجرانوالہ کے مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔اپیل میں مزید کہا گیا کہ سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہٰی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے بر عکس ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔
شہبازگِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگِل کے بغاوت پراکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے مقدمے میں شریکِ ملزم عمادیوسف کے خلاف ٹرائل ختم کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے بغاوت پر اکستانے کے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے شریکِ ملزم عمادیوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عمادیوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیاجاتاہے۔ فاضل جج نیحکم دیا کہ کیس میں اشتہاری شہبازگِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ شہبازگِل جب بھی نظر آئیں، گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے۔
تلاش کریں
خبریں

جنوبی افریقی بیٹسمین زینڈر ڈی بیرون کر کٹ سے ریٹائر
(April 10, 2014)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقی کر کٹر زینڈر ڈی برون نے 19سالہ طویل کیرئر کے بعد کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔ ڈی برون نے 1995میںجنوبی افریقا کے فرسٹ کلاس میںاپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا اور 242فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی جبکہ 2004میں انڈیا کے خلاف کانپور کے مقام پر بین الاقومی کرکٹ میں ڈیبو کیا ، انھوںنے تین ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔ ڈیبرون نے 125ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے ، انھوں نے کا ﺅنٹی کر کٹ میں کیری لیبون کرکٹ کلب ، سمر سیٹ ، سرے اور ورسسٹر شائر کی نمائندگی بھی کی۔

محمد حفیظ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا : عامر سہیل
(April 10, 2014)
لاہور: قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد کپتان محمد حفیظ کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔سابق کپتا ن و چیف سلیکٹر قومی ٹیم عامرسہیل نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ محمد حفیظ کوکپتانی سے ہٹا کر جو منصوبے بنائے جا رہے ہیںاس سے پاکستان میں کر کٹ کو مزید نقصان ہوگا۔انھوں نے کہاکہ پی سی بی اس وقت بد ترین حالات کا شکار ہے ،صرف دکھاوے کے لیے چہرے بدل دیے جائیں گے دراصل اندرون خانہ حالات ایسے بگڑے ہی رہیں گے ۔عامر سہیل کا کہنا تھا کہ حکام کو کوئی فکرنہیں کہ وہ جو کچھ کررہے ہیں اس کا نقصان پاکستان اورکرکٹ کو ہوگا،حکومتی فیصلے نے پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، اس کا ایک عکس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دیکھنے کو ملا، جہاں پاکستانی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل کھیلنے سے محروم رہ گئی۔ عامر سہیل نے کہا کہ جب ایک ادارے میں کوئی نظام ہی موجود نہیں اور سربراہ یہ جانتا ہی نہ ہوکہ کون سا فیصلہ کب اور کس طرح کرنا ہے تو تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا۔

پی ایم اے کا کر اچی میں ڈاکٹروں کے قتل کی مذمت
(April 10, 2014)
کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر اورپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کا ہنگامی اجلاس سابق صدر پی ایم اے ،سینٹر پروفیسر ایس ٹیپو سلطان کی صدارت میںپی ایم اے ہاﺅس گارڈن روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ا جلاس میں ڈاکٹر مرزا علی اظہر ، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، ڈاکٹر ادریس ایدھی، ڈاکٹر قاضی محمد واثق اوردیگر سینئر ممبران شریک ہوئے۔ شرکاءاجلاس نے سرجن ڈاکٹر حیدر رضاکے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔شرکا کا کہنا تھا کہااس واقعہ سے صرف دو دن پہلے ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر قاسم عباس کو نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا،ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور نہ ہی صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنا چاہتی ہے ،کراچی میں ڈاکٹروں کے قتل کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیںلیکن آج تک ایک بھی قاتل نہیں پکڑا گیا ۔ شہر میں جاری کلین اپ آپریشن کے باوجود جرائم کی شرح کم نہیں ہو رہی بلکہ جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے۔پی ایم اے وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر اعلی سندھ ، چیف سیکریٹری سندھ ، آئی جی پولیس ، ڈی جی رینجرز اور دیگر ریاستی اداروں سے جو امن و امان کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ اور اس واقع میں ملوث ملزمان کو فل فور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پی ایم اے کی احتجاج نہ کرنے کی پالیسی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہی۔اجلاس میں شریک ڈاکٹروں کی رائے میں اب اس قتل و غارت گری کے خلاف احتجاج کا پیمانہ وسیع کرنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ اس صورت حال میں اگر ڈاکٹر حضرات نے ہڑتال پر جانے کا اپنا حق استعمال کیا تو پھر غریب مریضوں کی بڑھنے والی پریشانیوں کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

پی سی بی کا 2015میںسپر ٹی ٹونٹی لیگ منعقد کرنے کا فیصلہ
(April 10, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری 2015میں متحدہ عرب امارات میںسپر ٹی ٹونٹی لیگ منعقد کرنے فیصلہ کر لیا۔سپر ٹی ٹوئنٹی لیگ دوسرے ممالک کی لیگ کے طرز پر منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس ٹی ٹونٹی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ،جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رضامندی سے سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔مارچ 2009میں لاہور میںسری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد کسی بیرونی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڑ کی اجازت سے اس سال جولائی اور اگست میں ٹیسٹ سیریز منعقد کر نے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

کیون پیٹر سن ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کے خواہاں
(April 10, 2014)
نیو دہلی: معطل انگلش بیٹسمین کیون پیٹر سن بین الاقوامی کر کٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیںاور ٹیسٹ میں دس ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے کے خواہاں ہیں۔ 33سالہ پیٹرسن نے کہا کہ مبینہ مسیج اسکینڈل سے قطع نظر سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس ان کے بہت اچھے دوست تھے جوکہ کیرئر کا یاد گار حصہ ہے۔پیٹرسن کو آسٹریلیا کے شرمناک دورے کے بعد ٹیم سے معطل کر دیا گیا تھا۔نئی دہلی میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انھوںنے کہا کہ میں اب بھی ٹیسٹ کر کٹ میں دس ہزار رنز بنانے کے لیے پر امید ہوں ، پیٹرسن نے آسٹریلیا کے خلاف 2005میں ٹیسٹ ڈیبو کے بعد 104میچوں میں 8181رنز بنارکھے ہیں، پیٹر سن انگلینڈ کی کرکٹ کی تاریخ میں چوتھے کامیاب بیٹسمین اور موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیا دہ رنز بنا نے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ نیو دہلی کے دورے پر آئے ہوئے پیٹرسن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اینڈریو اسٹروس بہترین دوست ہیں ،انھوں نے کہا کہ میں اس دوران برے وقت سے گذر رہا تھاتاہم اب ہمارے تعلقات اچھے نہیںہیں۔ اس سے قبل پیٹرسن نے ایک انٹر ویو میں ان اطلاعات کی تردید کی تھی کہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیںاور کہا تھا کہ ایشنر کے دوران جوناتھن ٹروٹ کو ذہنی دباﺅ سے نکالنے میں مدد کی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم میں منسوب انکلوژر کا نا م تبدیل کر دیا جائے: عبدالقادر
(April 9, 2014)
کراچی: پی سی بی کے رویے سے مایوس سابق ٹیسٹ اسٹارعبدالقادر نے قذافی اسٹیڈیم میں خود سے منسوب انکلوژر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ انھیں وسیم باری اور جاوید میانداد کو بورڈ سے نکال دیا تو اب عہدیدار اسٹیڈیمز میں ہم سے منسوب انکلوژرز بھی ختم کر کے وہاں اپنے نام لکھوا لیں۔ماضی کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادرنے ایک انٹرویو میں کہاکہ نجم سیٹھی نے انھیں اور عظیم کرکٹرز وسیم باری اور جاوید میانداد کو کرکٹ بورڈ سے نکال دیا اب چیئرمین قذافی اسٹیڈیم میں ہمارے نام کے انکلوژرز ختم کردیں اورانھیں اپنے اور دیگر آفیشلز سے منسوب کردیں۔پی سی بی کرکٹرز کی وجہ سے ہے لیکن بورڈ نے بیمار احتشام الدین، عظمت رانا، شفقت رانا، معین العتیق سمیت کئی پلیئرز کو بے روزگار کرکے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے۔ انھوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق، وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ جیسے کھلاڑیوں کے تجربے سے غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ماضی میں ہم نے حنیف محمد اور فضل محمود کی صلاحیتوں کو زنگ لگا دیا۔ اب موجود کرکٹرز بھی باہر جارہے ہیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری پانچ اوورز میں بولرز کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار بولنگ کوچ محمد اکرم تھے لیکن ان کے بجائے کپتان محمد حفیظ کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔پانچ سال سے کہہ رہا ہوں کہ شاہد آفریدی تھری ان ون کرکٹر ہے اس کی جتنی بھی کرکٹ باقی ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ شاہد آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے اس سے ٹیم کی کارکردگی بہترہوگی۔
