ٹنڈو محمد خان میں بچوںکی لڑائی ، بڑوں کی فائرنگ سے خا تون جاںبحق

عامر سہیل افغان بلے بازوں کی تربیت کر یں گے

ٹنڈو محمد خا ن میں آ گ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ

انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح

سابق فاسٹ بولر بریٹ لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹنڈو محمد خان میں بچوںکی لڑائی ، بڑوں کی فائرنگ سے خا تون جاںبحق

ٹنڈو محمدخان:  ٹنڈومحمدخان میں بچوں کی لڑائی میں فائرنگ سے خاتوں جان بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ ٹنڈو محمدخان کے علاقے بختاور کالونی میں روڈ پر بچوں کے کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر مقامی دکان دارغفار خاصخیلی نے بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 18سالہ لڑکا صدام سومرو اور پانچ سالہ بچہ وقاص زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر خاتون 65سالہ مائی بچائی گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی ، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والی خاتون کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا گیا ، جبکہ 19سالہ لڑکے کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ، فائرنگ کرنے والے شخص غفار خاصخیلی نے ٹنڈومحمدخان پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا ، جبکہ واقع کا تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے ، دوسری جانب مشتعل افراد نے فائرنگ کرنے والے شخص کی دکان کو آگ لگادی ۔

مزید پڑھیں

عامر سہیل افغان بلے بازوں کی تربیت کر یں گے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر عامر سہیل افغان بلے بازوں کی ٹریننگ کریں گے۔ افغان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ایک ہفتے کے لیے کراچی میں لگایا جائے گا۔عامر سہیل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کبیر خان نے انھیں ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ شرکت کرنے کی درخواست کی ہے جسے انھوں نے قبول کر لیا ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کا ایک ہفتے کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا جس میں پاکستان کے دو سابق کپتان راشد لطیف اور عامر سہیل کھلاڑیوں کی ٹریننگ کریں گے۔ راشد لطیف وکٹ کیپنگ جبکہ عامر سہیل بلے بازوں کو بیٹنگ ٹپس دیں گے۔ عامر سہیل کو اس سے پہلے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا جبکہ نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئر مین بنتے ہی انھیں چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کر دیا ۔

مزید پڑھیں

ٹنڈو محمد خا ن میں آ گ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ

ٹنڈومحمدخان:  ٹنڈو محمد خا ن کی یونین کو نسل سعید پور میں آگ لگنے سے سات گھر جل کر راکھ ہو گئے ۔ ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل سعید پور کے گاﺅں اصغر علی کنڈانی میں اچانک آگ لگنے کے باعث علی اصغر کنڈانی ، علی داد کنڈانی ، محمد حسن کنڈانی ، میر حسن کنڈانی ،اللہ داد کنڈانی ، بھائی خان کنڈانی ودیگر کے سات گھر جل کر راخ کا ڈھیر بن گئے گھر میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان ، اناج ، کپڑے ، مویشی ودیگر سامان بھی جل گیا۔

مزید پڑھیں

انگلش فٹ بال لیگ میں سنڈر لینڈ کے خلاف ٹوٹنہم کی فتح

لندن: انگلش فٹ بال پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم کی ٹیم نے سندرلینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 5-1سے فتح حاصل کی۔لندن میں کھیلے گئے فٹ بال لیگ کے میچ میں ٹوٹنہم اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، ٹوٹنہم کی جانب سے ایڈے بائر نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوادی جبکہ اریکسن اور سگورڈسن نے ایک ایک ایک ایک گول کیا۔ سنڈر لینڈ کی جانب سے واحد گول کیٹرمولے نے سکور کیا۔لیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر ٹوٹنہم کی ٹیم کی 59 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جبکہ سنڈرلینڈ ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں

سابق فاسٹ بولر بریٹ لی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

میلبورن: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی دوسری دفعہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی نے سیفورتھ میں واقع اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کاا ہتمام کیااور اپنی گرل فرینڈ لے نا اینڈرسن سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بریٹ لی اس سے پہلے 2006میں الزیبتھ کیمپ نامی خاتون سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 2008میں دونوں میں علیحدگی ہوئی ، جن سے دونوں کا ایک بیٹاجس کا نام پرسٹن ہے۔بریٹ لی اور لینا اینڈرسن کی دوستی 2013کے اوائل میں ہوئی تھی، جبکہ لینا اینڈرسن کے حوالے سے معلوم ہواہے کہ وہ اس سے پہلے 2012میں لیگ اسٹار بریتھ اناسٹا کے ساتھ ناکام شادی کا تجربہ کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں

سیمی فائنل میں ہار پرسابق جنوبی افریقی بیٹسمین کا کوچ اور کپتان پرشدید تنقید

جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیرل کولینن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے ہا ر کا ذمہ دارکوچ اور کپتان کو قرار دیا ہے جبکہ سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے۔ سابق بیٹسمین ڈیرل کولینن نے جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو اور کپتان فیف ڈوپلیسی پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںبھارت سے شکست کا یہ 11واں موقع ہے ۔کولینن نے کوچ اور کپتان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو جلد احساس ہوگا کہ کپتان اور کوچ دونوں ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے ہیں ، جنوبی افریقا نے صرف ایک دفعہ 1998کی چمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، کولینن نے کہا کہ ٹیم کی ہار کی اصل وجہ اے بی ڈی ولیئر کو دیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجنا اور ڈیل اسٹین کو وقت پر بولنگ نہ دینا تھی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے سابق کوچ کیپل ویسلز کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کے لیے الگ کوچ کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کرسٹل کی تیکنیک ناکام ہو گئیں اور مستقبل کے لیے ایک نئے کوچ کی ضرورت ہے ،سیمی فائنل کے دوران جس طرح ٹیم کو چلا یا جا رہا تھا اس سے واضح ہے کہ اس کے اثرات کھلاڑیو ں پر نہیں پڑ رہے تھے۔

مزید پڑھیں