کراچی (پی پی آئی)حکومت سندھ نے سرمایہ کاروں، تاجروں، صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے صوبے بھر میں بزنس فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے سمری جلد وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے گی ان سنٹرز میں کاروبار شروع کرنے کے لئے تمام ضروری این او سیز کا اجرا ایک چھت تلے ممکن ہو جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق بزنس فسلیٹیشن سنٹرزمیں آنے والے درخواست گزار کو اس کی درخواست پروسیس کرنے میں مدد کرنے کے علاوہ اسے ٹریکنگ آئی ڈی اور این او سی حاصل کرنے آنے کے لئے تاریخ بھی بتا ئی جائے گی۔
آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شارخ خان اور مادھوری اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے
آئی سی سی کی چیئرمین شپ کی پیش کش ہوئی تھی: ذکا اشرف
پی سی بی اور مشتاق کے درمیان معاہدہ معاوضے کی نذر
آئی پی ایل کے ٹکٹ بلیک میں سو نے کے بھاﺅ فروخت
ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی شکست پر افسردہ
ٹنڈومحمدخان میں ہاری کے گھر کو آگ لگادی گئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پراسٹیٹ کینسر کے علاج کا نیا طریقہ دریافت،طبی سائنس میں بڑی کامیابی
کراچی (پی پی آئی)پراسٹیٹ کینسر کے علاج میں طبی سائنس میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ مرض دواوں کے خلاف کس طرح مزاحمت کرتا ہے اور اس پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ریسرچرز ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کینسر کی جانب سے خون کے سفید خلیوں کو ہائی جیک کرنے کیلئے جاری کئے جانے والے پیغامات روکنے کیلئے مختلف دواوں کو استعمال کیا۔ ان دواوں نے کینسر کے ایڈوانسڈ مرحلے میں اس پر کنٹرول کیا اور ٹیومرز مزید نہ بڑھنے یا سکڑنے پر مجبور کردیا۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ظاہر ہوا کہ خون کے سفید خلئے کینسر کے بڑھنے میں مددگار ہوتے ہیں اور اگر ان کو ٹارگٹ کیا جائے تو مرض کی جانب سے مزاحمت ختم ہوجاتی ہے، ٹیومر کے بڑھنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے۔ یہ تحقیق کرنے والی ٹیم کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لندن، رائل مارسڈین این ایچ ایس فاونڈیشن ٹرسٹ اور آنکولوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سوئٹزرلینڈ پر مشتمل تھی۔ کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوت کے تجرباتی کینسر میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر جوہن ڈی بونو کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ سے پہلی دفعہ یہ ثابت ہوا ہے کہ کینسر کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے خون کے سفید خلیوں کو ٹارگٹ کر کے مرض کے پھیلاو کو روکنا ممکن ہے، اس سے ٹیومر سکڑ جاتے ہیں اور مریض کو آرام ملتا ہے۔۔ یہ اسٹڈی ریسرچرز کی کم وبیش ایک عشرے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر اندریا ایلی مونٹی کا کہنا ہے کہ اب ریسرچرز کی ٹیم کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پراسٹیٹ کینسر یوکے کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکتر ماتھیو ہوبس کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے انھیں بہت خوشی ہوئی ہے۔
کشمیریوں کو بھارتی جبر کا سامنا،خاتمہ کیلئے عالمی ادارے سامنے آئیں:مشعال ملک
راولپنڈی (پی پی آئی) وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط کی صورت میں جس جبر کا سامنا ہے اس خاتمہ میں عالمی ادارے سامنے آئیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ اسرائیل بھی فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
بجلی کے بلوں سے بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ
بھاولپور(پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث کاروبار تباہی کنارے متوسط طبقہ کا دلوالیہ نکل گیا، یومیہ اجرت پیشہ محنت کش پریشان ہیں جبکہ سفید پوش طبقہ پارٹ ٹائم ملازمت کے باوجود گھریلو اخراجات پورے نہیں کر پارہا، پی پی آئی کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹریز کے چھوٹے یونٹ بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ ہواہے۔
تلاش کریں
خبریں

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شارخ خان اور مادھوری اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے
(April 9, 2014)
دبئی: شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ آئی پی ایل کے ابتدائی میچ سے ایک روز قبل 15اپریل کویو اے ای کے ایمرٹس پیلس میںگالا ڈنر میںبالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کولکتہ نائٹ رائیڈر کے سر براہ شارخ خان اور معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ شرکا کو اپنے مشہور گانوں پر ڈانس کر کے محظوظ کریںگے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے بالی ووڈ حسینہ دپیکا پیڈوکون کی آمد بھی متوقع ہے ۔آئی پی ایل کا ابتدائی میچ 16اپریل کو ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان 16اپریل کو ابو ظہبی میں ہو گا ۔

آئی سی سی کی چیئرمین شپ کی پیش کش ہوئی تھی: ذکا اشرف
(April 9, 2014)
لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انھیں بگ تھری نے حمایت کے بدلے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی پیش کش کی تھی۔متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک میں اتفاق میرے دور میں ہی ہوگیا تھا۔میڈیا کودیے گئے ایک انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہاکہ بھارت سے نہ کھیلنے پر بورڈ کے دیوالیہ ہونے کی باتیں غلط ہیں۔ دوسال قبل چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تو پی سی بی کے اکاونٹ میں چار ارب روپے تھے اور جب فارغ کیا گیا تو پانچ ارب روپے چھوڑے۔ذکا اشرف نے کہا کہ بگ تھری ایشو پر ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، تین بڑوں نے ساتھ ملانے کیلئے بڑی پیش کش کی۔ بھارت کی جانب سے کہ بنگلہ دیشی امیدوار کے بجائے مجھے آئی سی سی کا سربراہ بنا نے کی پیش کش کی تھی لیکن ہر پیشکش پر میرا یہی سوال ہوتا کہ میرے ملک کو کیا دے رہے ہیں۔ ذکا اشرف نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں باہمی سیریز کھیلنے کے لیے بھارتی بورڈ راضی ہوگیا تھا۔ امید ہے کہ آج سے شروع ہونیوالے دبئی اجلاس میں معاہدہ طے ہو جائے گا۔ ذکا اشرف نے پی سی بی سے چھوٹے ملازمین کو فارغ کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس دس ہزار والوں کو نکال کر پانچ پانچ لاکھ پر لوگ رکھے جا رہے ہیں۔پی سی بی نے ایسے ملازمین کو نکال دیا جو اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دے رہے تھے۔ بورڈ کا کام ایسے اقدامات کرنا ہے جو ملکی کرکٹ کو بہتری کی جانب گامزن کرسکے۔

پی سی بی اور مشتاق کے درمیان معاہدہ معاوضے کی نذر
(April 9, 2014)
لاہور: سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اور پی سی بی کے درمیان معاوضہ کے باعث معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ پی سی بی کی جانب سے مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولنگ کوچ کے لیے پیش کش کی گئی تھی لیکن وہ بورڈ کی جانب سے مقررکردہ معاوضے سے مطمئن نہیں تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو ماہانہ تین لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔ مشتاق احمد انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچ ہیں اور وہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ اور کوچ بھی رہے ہیں، مشتاق نے پی سی بی کو جواب دیا کہ انھیں پانچ لاکھ کے لگ بھگ معاوضہ ادا کیا جائے ، انھوںنے کہا کہ بورڑ اگر غیر ملکی کوچ واٹمور کو سولہ لاکھ روپے دے سکتا ہے تو جو قومی ٹیم اور نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انھیں بھی ان کے برابر معاوضہ دےنا چاہیے۔

آئی پی ایل کے ٹکٹ بلیک میں سو نے کے بھاﺅ فروخت
(April 9, 2014)
دبئی: انڈین پریمئر لیگ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے۔16اپریل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے میچزکے ٹکٹ ایک ویب سائٹ نے بلیک میں سونے کے بھاﺅ فروخت کرنے شروع کر دیے ہیں،80 درہم میں فروخت ہونے والا ٹکٹ بلیک میں 1500درہم کا بیچا جا رہا ہے۔لیکن بھارت کے معاشی بہبود کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت غیر قانونی ہے19اپریل کو چیلینجرزبنگلور اورممبئی انڈےنزکے اور کولکتہ نائٹ رائڈرزاور دہلی ڈئیرڈیولز کے درمیان ہونے والے دونوںمیچوں کے ٹکٹ 250درہم کے بجائے 750درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔انڈیا میں عام انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔ 16سے 30اپریل تک آئی پی ایل کے ابتدائی 20میچز متحدہ عرب امارات میں جبکہ باقی 40میچز انڈیا میں کھیلے جائیںگے۔

ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی شکست پر افسردہ
(April 9, 2014)
لاہور: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست پر افسردہ ہو گئیں۔ثانیہ مرزا نے کہاکہ میںنے ورلڈ کپ کا فائنل سیالکوٹ میںسسر الیوں کے ہمراہ دیکھا ، انھوں نے کہا کہ میں بھارت کی کامیا بی کے دعائیں کرتی رہیں لیکن ٹیم جیت نہیں سکی ۔ثانیہ نے شعیب ملک کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں اورجلد ہی فارم میں واپس آئیں گے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ 18اپریل کو ٹینس سیزن میں حصہ لینے کے لیے یورپ روانہ ہوں گی ۔ ثانیہ مرز ا نے ان افواہوں کی بھی سختی سے تردید کی کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان دوریا ں پیدا ہورہی ہیں۔

ٹنڈومحمدخان میں ہاری کے گھر کو آگ لگادی گئی
(April 9, 2014)
ٹنڈو محمد خان: ہلڑی شاہ کے علاقے میر محمد ہالیپو ٹا میں ہاریوں کے تین گھروں کو آگ لگادی گئی ، گھریلو سامان مکمل طور پر جل کر راخ ہوگیا ۔ بلڑی شاہ کریم کے گاﺅں میر محمد ہالیپوٹو میں زمیندا کے کارندوں نے ہاریوں کے گھروں کو آگ لگا دی اورو اہل خانہ پر تشدد کیا جس کے باعث رمضان عرف کارو ملاح شدید زخمی ہوگیا ۔، متاثرہ ہاریوں نے بتایا کہ زمیندارون کے مسلح افراد ہمارے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمارے گھروں کو آگ لگادی جس کے باعث ہمارے گھروں میں موجود گھریلو سامان کپڑے ، راشن ودیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہمارے شور مچانے پر علاقے کے لوگ جمع ہوئے تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ہمارے بھائی رمضان عرف کارو ملاح کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی جسے بلڑی شاہ کریم تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا ہے ، پولیس ہماری رپورٹ درج کرنے کے بجائے ، ہمیں ہی دھمکیاں دے رہی ہے ،، اس موقع پر متاثرہ خاندان نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اورچیف جسٹس آ ف پاکستان ، صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی سندھ سمیت تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کیخلاف فوری کاروائی کی جائے ۔
