انگلینڈ کے کلب کی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کومعاہدے کی پیش کش

میرپور خاص سول اسپتال میں گائینی آپریشن کی بندش، مریض مشکلات کا شکار

میرپورخاص ایکشن کمیٹی کا واپڈا کے خلاف احتجاج کی دھمکی

میر پور خاص کے محکمہ آب پاشی کے ملازمین کا ایکسین کے خلاف احتجاج

پاکستان میں صحت کے میدان میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے: وائس چیئر مین ہلال احمر

تنخواہیں نہ ملنے پر جناح پوسٹ گریجوئٹ کے ُطلباءکا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

انگلینڈ کے کلب کی پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کومعاہدے کی پیش کش

کراچی: انگلینڈ کے مسلم فٹ بال کلب نے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو معاہدے کی پیشکش کردی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے چار کھلایوڑں کپتان سمیر، اورنگزیب، رازق اور شعیب اور کوچ راشد کو لندن کے مسلم کلب نے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

مزید پڑھیں

میرپور خاص سول اسپتال میں گائینی آپریشن کی بندش، مریض مشکلات کا شکار

میر پور خاص: سول اسپتال میر پور خاص میں پچھلے ایک ہفتے سے گائینی کے چھوٹے بڑے آپریشن نہ ہونے کی وجہ وے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر میرپورخاص کے سول اسپتال میں گائنا کا لوجسٹ کی پوسٹ خالی ہونے سے خواتین مریضوں کو علاج کیلئے سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے گا ئنی کے تمام آپریشن بند کر دیئے گئے ہیں،آپریشن کی بندش کی وجہ اسپتال میںتعینات لیڈی ڈاکٹروںکی آپریشن کرنے کیلئے تیار نہیں ہونا بتائی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ اسپتال میں یومیہ سات سے آٹھ گائنی کے آپریشن کئے جاتے تھے ۔ذرائع کے مطابق پرائیوٹ اسپتال میں زیادہ تر سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ہی گائنی کے کیس کر رہی ہیں ،سول سرجن کی بے انتظامی کے باعث اسپتال کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں

میرپورخاص ایکشن کمیٹی کا واپڈا کے خلاف احتجاج کی دھمکی

میر پور خاص: میرپور خاص ایکشن کمیٹی کی جانب سے واپڈا و لوڈ شیڈنگ کا نظام درست کر نے کے لیے 24گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔میرپورخاص ایکشن کمیٹی کے چیئر مین اظہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واپڈانے 24 گھنٹے میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو ضلع بھر میں واپڈا کے خلاف احتجاجی مہم کا آ غاز کر دیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں

میر پور خاص کے محکمہ آب پاشی کے ملازمین کا ایکسین کے خلاف احتجاج

میرپور خاص: میر پورخاص کے محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے ایکسین جمڑاﺅ ڈویژن کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ گاڑ دیا ۔ایریگیشن فیلڈ لیبر یونین کی جانب سے ایکسین جمڑاﺅ ڈویثرن کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کیا گیا ،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر جاوید بلوچ نے کہا کہ ایکسین جمڑاﺅ من پسند ریٹائرڈ دروغو کو دو جگہ تعینات کر کے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اور ریٹائرڈ دروغو کو ٹھیکے دے کر قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ مذکورہ ایکسین نے60 ملازمین کو برطرف کر کے ان کی جگہ من پسند افراد کو ملازمتیں فروخت کر دی ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ بر طرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے اور ایکسین جمڑاﺅ ڈویثرن کو فوری تبدیل کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں صحت کے میدان میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے: وائس چیئر مین ہلال احمر

میرپورخاص: پاکستان میں صحت کی صورت حال تشویشناک حد تک خراب ہے ، جیسے بہتر کرنے کیلئے ہنگاہی نوعیت کے اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انجمن ہلال احمر سندھ کے وائس چیئر مین رئیس احمد خان نے میرپورخاص یوتھ ڈیولپمنٹ ایکٹیوسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ ملک وقوم کو درپیش مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے صحت مند معاشرے اور ماحول کا کردار اہم ہے ،جس کے لئے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں سرمایہ کاری اور بجٹ میں اضافے جیسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ،تاکہ شہری اور دیہی سطح پر یکساں طور پر لوگوں کو صحت کی سہولتیں پہچائی جاسکیں ،انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سماجی اداروں کے تحت صحت عامہ کی صورت حال تسلی بخش بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے ،اس موقع پر روٹری کلب مینگو سٹی میرپورخاص کے صدر غضنفر علی خان ،مس نباہت عاقلین ،ربیعہ خالد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں

تنخواہیں نہ ملنے پر جناح پوسٹ گریجوئٹ کے ُطلباءکا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کے طلباءکی جانب سے 6 ماہ کی تنخواہیںنہ ملنے پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔طلباءکا کہنا تھا کہ پانی اور تحفظ جیسے بنےادی ضرورےات نہ ملنے کے با وجودوہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ہمارے وظائف روکنے کے ذمہ داری سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر اقبال درانی ا ور اے ،جی سندھ پرعائد ہوتی ہے۔اس سے پہلے بھی ہماری تنخوہیں روکی گئی تھیں جو بھر پور احتجاج کے بعد جاری کر دی گئیں ۔طلبہ نے وزےر اعلیٰ قائم علی شاہ ، گورنر سندھ عشرت العباد سمیت تما م اعلیٰ حکام سے فوری طورپر مطالبات پورے کرنے کی درخواست کی ۔ طلباءکا کہنا تھا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اوپی ڈیز سمیت تمام محکموںپر کام بند کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج جاری رکھےںگے۔

مزید پڑھیں