مانچسٹر (پی پی آئی) انٹرنیشل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا ایوارڈز) کی تیسری تقریب میں شرکت کیلئے اداکارشہریار منور،اداکارہ حبا بخاری، عتیقہ اوڈھو، حمائمہ ملک، عمار خان اور کومل میر سمیت متعدد پاکستانی مشہور شخصیات مانچسٹر پہنچی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں نئے چہروں کی قابلیت کو فروغ دینے اور روز افزوں ترقی کے ساتھ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آئی پی پی اے ایوارڈز بھی نسبتاً نئے ہیں اور وہ موسیقی، فلموں اور ڈراموں میں بھی ٹیلنٹ کو پہچان رہے ہیں۔ اس بڑی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستانی شوبز کی کئی اہم شخصیاتکی تصاویر اور ویڈیوز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں۔
شماریات کو ملک میںتحقیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے: بین الاقوامی شماریاتی کانفرنس
گیری کرسٹن کاانگلینڈ کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار
جنوبی افریقی فاسٹ بولر وین پارنل ڈرگ اسکینڈل کے باعث ٹیم سے باہر
جمعیت علما پاکستان حیدر آباد کا یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس منعقد
حیدر آباد انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپیئن شپ
ضلع میں فٹ بال اسٹیڈیم کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر کورنگی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا فلسطینی صدر محمود عباس کو فون
غزہ/اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کر کے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقٹیلیفونک رابطے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر محمود عباس سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔نگراں وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خونریزی روکنے کے لیے اسرائیل پر زور دے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بحران کے حل کے لیے اقدامات کرے،انہوں نے دو ریاستی حل پر مبنی تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ غزہ کیلئے پاکستان سے 81 ٹن امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچ گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی الموسوی بھی گھر میں نظر بند
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی الموسوی کو بھی گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ انہیں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے نظر بند کیا گیا۔
سری نگر کی قدیمی تاریخی جامع مسجد پھر سر بمہر، میرواعظ گھر میں نظر بند
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی تاریخ جامع مسجد کو پھر سیل کر کے کشمیری مسلمانوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور مسجد کی انجمن اوقاف کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق کو بھی گھر میں نظر کر دیا ہے۔انتظامیہ نے صبح سویرے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کو اطلاع دی کہ آج مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انجمن کو ہدایت کی گئی کہ وہ مسجد کے دروازے مکمل طور پر بند رکھے۔ یہ مسلسل دوسرا جمعہ ہے کہ کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا۔میر واعظ عمر فاروق کو 22ستمبربروز جمعہ چار برس سے زائد عرصے کی غیر قانونی نظر بند ی کے بعد رہا کر کے انہیں جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے اور خطہ دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم انہیں گزشتہ جمعہ کو دوبارہ گھر میں نظر بند کیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

شماریات کو ملک میںتحقیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے: بین الاقوامی شماریاتی کانفرنس
(March 26, 2014)
کراچی: ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جاری تین روزہ بین الاقوامی شماریاتی سائنس کانفرنس آج اختتام پذیر ہوئی۔کانفرنس میں ماہرین اور مقررین نے شعبہ طب میں شماریاتی تحقیق کو ملک میں مختلف بیماریوں پر قابو پانے کی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس ضمن میںنہ صرف شماریاتی تحقیق سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے بلکہ ملک میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور ملکی ترقی کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہے۔اسلامی ممالک کی تنظیم برائے سوسائٹی آف شماریاتی سائنسز (ائی ایس او ایس ایس )نے پاکستان کو شماریات کے حوالہ سے بین الاقوامی برادری کے برابر لاکھڑا کیاہے ۔یہ کانفرنس ڈاﺅ یونیورسٹی نے اسلامی ممالک کی تنظیم برائے سوسائٹی آف شماریاتی سائنسز ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، فیڈرل اردو یونیورسٹی اور پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے باہمی اشتراک سے اوجھا کیمپس کراچی میں منعقد کی ۔ کانفرنس میں نیپال، ملائیشیا، چین، قطر اور دیگر مختلف ممالک سے ماہرین اور مقررین نے شمارتی سائنسز پر اپنے مقالوں سے شرکاءکوآگاہ کیا۔تقریب میںماہرین اور مقررین سمیت یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین سمیت طلباو طالبات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر مسعود حمید خان سمیت دیگر ماہرین نے اظہار خیال کیا۔ پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا کہ شماریات کوملک میں پیدائش، اموات، مختلف بیماریوں اور اس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ تحقیقی سرگرمیوں میں بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

گیری کرسٹن کاانگلینڈ کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار
(March 26, 2014)
لندن: سابق جنوبی افریقن کوچ گیری کرسٹن نے انگلینڈ کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کر لی۔ گیری کرسٹن کی اینڈی فلاور کی جگہ انگلینڈ کے کوچ بننے سے انکار کی وجہ انگلش بلے باز کیون پیٹر سن ہیں،کیونکہ انھیںپیٹر سن کو ٹیم میں منتخب کر نے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گرسٹن کے انکار کے بعد محدود اوور ز میں انگلینڈ کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دینے والے ایشلے جائلز ممکنہ طور پر اگلے کوچ ہوں گے ۔ کرسٹن آئی پی ایل میں دہلی ڈئر ڈیولز کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیںگے ، کرسٹن جنھوں نے انڈیا اور جنوبی افریقا کو اپنی بہترین کوچنگ کے ذریعے دنیا کی نمبر ون ٹیم بنا دیا تھاکی آئی پی ایل میں نو لاکھ پونڈ میںنیلامی ہوئی تھی، ان کی خواہش پر ہی پیٹر سن کو دہلی کا کپتان مقرر کیا گیا ۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولر وین پارنل ڈرگ اسکینڈل کے باعث ٹیم سے باہر
(March 26, 2014)
چٹاگانگ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے فاسٹ بولر وین پارنل کوبھارتی عدالت میں پیشی کے لیے اجازت دے دی۔وین پارنل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جنوبی افریقی ٹیم سے رہا کر دیا گیا،پارنل ممبئی کی عدالت میں ڈرگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پیش ہوں گے ۔پارنل پر یہ الزام 2012کے آئی پی ایل کے ایڈیشن میں لگا تھا جس سے پارنل نے مسترد کر دیاتھا ، حال ہی میں ممبئی پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد پارنل اور اس کے انڈین ساتھی راہول شرما کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل کر ادی جس کے بعد انھیں دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ پارنل کے منیجر کا کہنا ہے کہ پارنل صرف بھارتی عدالت کے پروسیجر کو پورا کر نے کے لیے پیش ہو ں گے ان سے مزید کوئی تحقیقات نہیں ہوںگی۔ جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی کا کہناہے کہ ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شر کت کے لیے بنگلہ دیش روانگی سے قبل پارنل کی عدالت میں پیشی کے بارے میں بتا یاگیا تھا ، اور ہم نے اسی حساب سے اپنی پلاننگ کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پارنل نے کوئی غلط کام نہیں کیا اس لیے ہمیں امید ہے کہ جلدہی مقدمہ ختم ہو جائے گا۔

جمعیت علما پاکستان حیدر آباد کا یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس منعقد
(March 26, 2014)
حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان ضلع حیدرآباد کا اعلیٰ سطحی اجلاس عبدالروف الوانی کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں جمعیت علماءپاکستان کی جانب سے66ویں یوم تاسیس کے موقع پر نظام مصطفیﷺ ریلی کا فیصلہ کیا گیا جو28مارچ جمعة المبارک کو شام 6:30بجے جامع مصطفی مسجد سابقہ کمیلا چوک پریٹ آباد سے نکالی جائے گی ۔تنظیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے رکنیت سازی مہم شروع کرنے اور عوامی رابطہ مہم تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں29مارچ کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی اتحاداہلسنت کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے اور ضلع کے مختلف حصوں سے قافلوں کی شرکت کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، اجلاس میں حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی قتل اور ڈاکوں کی وارداتوں صحت وصفائی کے ناقص انتظامات پرپولیس اور بلدیہ کے ناقص انتظامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے اور صحت وصفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس سے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ناظم علی آرائیں ،عبدالروف الوانی ، محمد ارشاد نقشبندی،سیدعبدالغنی شاہ ،ڈاکٹر عاف اللہ شاہ ،سید منیر حیدرشاہ،محمد عارف قائم خانی ،جمال راشد ،محمد اقبال میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان (نورانی ) قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی کی فکر پر چلتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں منظم ہے اور اتحاد اہلسنت کی سب سے بڑی داعی جماعت کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے نشتر پارک کی اتحاد اہلسنت کانفرنس انشاءاللہ اہلسنت کے وسیع تر اتحاد کےلئے سنگ میل ثابت ہوگئی اور شرپھیلا کر اتحاد کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والوں کے مکروہ عزائم خاک میں مل جائیںگے۔ ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان نے ہمیشہ حق وصداقت کا درس دیا ہے SMSاورفیس بک پر جعلی ناموں اور لوگوں کا جمعیت علماءپاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام اہلسنت ان شرپسندوں کی سازشوںسے ہوشیار رہیں جو جماعت کو بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیںاجلاس میں جمعیت علماءپاکستان سے تعلق رکھنے والے تمام احباب کو ہدایت کی گئی کہ وہ موبائل اور فیس بک پر کسی بھی قسم کی اختلافی معاملات کو خاطر میں نہ لائیں اور جماعت کے کام پر توجہ دیں ۔

حیدر آباد انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپیئن شپ
(March 26, 2014)
حیدرآباد: ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں بدھ کو تین میچ کھیلے گئے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام نیشنل بینک کے تعاون سے جاری NBPانٹرکلبز کرکٹ چیمپئن شپ کے پریٹ آباد کالج گراﺅنڈ میں کھیلے گئے راﺅنڈ میچ میں وکٹوریہ کلب نے اشرف میموریل کرکٹ کلب کے خلاف 39.4اوورز میں 263رنز بنائے انس 83رنز بناکر نمایاں رہے اشرف میموریل کرکٹ کلب کے فیصل قریشی ، باسط ، اور انور قریشی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اشرف میموریل کرکٹ کلب نے مطلوبہ اسکو ر 35اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا مختیار راجپوت نے 25چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سینچری اسکور کرتے ہوئے 130رنز بنائے۔ وکٹوریہ کلب کے حامد نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔ دوسرے میچ میں شاہ لطیف کلب نے بھٹائی اسپورٹس کے خلاف 30اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے ۔بھٹائی اسپورٹس کی ٹیم 29اوورز میں 248رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ تیسرے میچ میں مہران کرکٹ کلب پریٹ آباد نے اشرف میموریل اسپورٹس کلب کے خلاف مقررہ 40اوورز میں 280رنز بنائے ۔ پرویز انصاری 3چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 103رنز بناکر نمایا ںرہے ۔ جواب میں اشرف میموریل اسپورٹس کلب کی ٹیم 30.3اوورز میں 115رنز بناکر آﺅ ٹ ہوگئی مہران کلب پریٹ آباد کے صدیق ، راجا اور رفیق بالترتیب 3اور 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔ میچوں کے امپائرز سہیل قریشی ، محمد عرفان ، ریاض الدین اسکور ر فرقان عظیم تھے ۔

ضلع میں فٹ بال اسٹیڈیم کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر کورنگی
(March 26, 2014)
کراچی: شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کا ایک وفد سابق فٹ بالر اظہر احمد کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس اسٹیڈیم میں کوئی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا ،اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو در پیش دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا،شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کے مسائل سننے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین نے شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بہت جلد شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ کی تنصیب اور دیگر مسائل کو حل کرکے شاہ فیصل اسٹیڈیم کو ضلع کورنگی کا ماڈل فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین کو ان کی اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر انہیں شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا ۔