پیرس(پی پی آئی) یورپ میں مسلمانوں کے مذہبی رجحان کا اندازہ لگانے کیلئے کئے گئے ایک تھنک ٹینک سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کے سب زیادہ رکھے جانے والے ناموں میں محمد، علی،فاطمہ اور عائشہ سر فہرست رہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق پچھلے کئی برسوں کی طرح اس سال بھی میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام “محمد” یا پھر علی رہا۔ ’خواتین میں فاطمہ اور عائشہ کے ناموں کی مقبولیت برقرار رہی۔
ٹی 20ورلڈ کپ: زمبابوے کی متحدہ عرب امارات کو شکست
ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کے لیے اہم کردار اد کروں گا: معین علی
ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر:نیدر لینڈ ،آئر لینڈ کو ہراکر سپر ٹین میں شامل
سندھ میں سی این جی لوڈ شیڈنگ کم ،پنجاب میں لاڈ شیڈنگ ختم کر نے کا فیصلہ
ناراض اولمپیئنز کا پی ایچ ایف کی حمایت احسن قدم ہے : سابق چیف سیلیکٹر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیپال نے افغانستان کو ہرا دیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فلسطینیوں کے غم میں ایران میں ایک روضہ سوگ منایا گیا
مشہد مقدس/تہران(پی پی آئی)شہید فلسطینیوں کے غم میں ایران میں ایک دن کا سوگ منایاگیااسی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر مشہد میں حضرت امام علی رضا کے روضہ اقدس تبدیل کردیا گیا۔ روضہ اقدس پر اب سیاہ پرچم لگا دیا گیا ہے۔۔پی پی آئی کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین نے بتایاکہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور شہید فلسطینیوں کے غم میں ایران میں یوم سوگ منایاگیا
مقبوضہ کشمیر کی خاتون صحافی سفینہ نبی کا ایوارڈ منسوخ، جیوری کا بھی تقریب میں شرکت سے انکار
فیکلٹی نے انہیں ایوارڈ منسوخی کی اطلاع دی جوہندوتوا بی جے پی،آر ایس ایس، وی ایچ پی اوربجرنگ دل کے سیاسی دباؤ پرمنسوخ کیا گیا۔جیوری ارکا ن نے سفینہ نبی کو ایواڈ کی منسوخی پر بطور احتجاج تقریب میں شرکت سے انکار کیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ٹی 20ورلڈ کپ: زمبابوے کی متحدہ عرب امارات کو شکست
(March 21, 2014)
ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔سلہٹ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں یو اے ای ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 116 رنز بنائے۔سواپنل پٹیل نے 30 رنز کا اضافہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 3 ، سکندر رضا اور چتارا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف 13 اعشاریہ 4 اوورز میں پورا کر لیا۔ایلٹن چیگمبرا نے 53 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی۔

ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کے لیے اہم کردار اد کروں گا: معین علی
(March 21, 2014)
ڈھاکا: پاکستانی نژاد انگلش اوپننگ بیٹسمین معین علی کاکہنا ہے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جیت کے لیے اہم کر دار اداکریں گے۔ انگلینڈ اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف آج چٹا گانگ میں کھیل رہاہے۔ معین علی انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں وارسسٹر شائر کی نمائندگی کر تے ہیں ، معین بیٹنگ کے علاوہ آف اسپن باﺅلنگ بھی مہارت سے کرتے ہیں، ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انھیں بنگلہ دیش میں بلا یا گیا ہے، انگلینڈ کی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انھیں اپنے گروپ میں مضبوط ٹیموں کا سامنا کر نا پڑے گا جہاں وہ مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔معین علی اس بارے میں مطمئن ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہونے پر خوش ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت کوچ اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ انڈیاکے خلاف اپنی فارم سے خوش ہیں انھیں ہارنے پر ملال نہیں ہے کیونکہ وہ میدان میں مقابلہ کر کے ہارے ہیں ،انھوںنے کہا کہ وہ ٹاپ لیول کی کر کٹ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔علی کا ماننا ہے کہ انگلش ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے اور ٹیم ہار کو بھول کر میدان میں اترے گی ۔

ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر:نیدر لینڈ ،آئر لینڈ کو ہراکر سپر ٹین میں شامل
(March 21, 2014)
سلہٹ: ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر راﺅنڈ میں نیدر لینڈ نے آئر لینڈ کو ہرا کرسپرٹین کیٹیگری کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیدر لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 190رنز کا ٹارگٹ جارحانہ انداز میںصرف14.2اوورز میں اسٹیفن میبرگ کے 63اور ٹام کوپر کے 15گیندوں پر 45رنز کے بدولت حاصل کر لیا ، نیدر لینڈ کی جیت کے ساتھ ہی زمبابوے ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔ نیدر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے ایک میچ میں سب سے زیا دہ چھکے مارنے کا ریکارڑ بھی برابر کر دیا ۔ نیدر لینڈ کے دونوں اوپنروں نے انتہائی بے رحمی کے ساتھ آئر لینڈ کے باﺅلروں کی درگت بنا دی۔ اس سے قبل نیدر لینڈ نے 189رنز بنائے ، اینڈریو پوئنٹر نے 57، او برائن نے 42اور پورٹر فیلڈ نے 47رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

سندھ میں سی این جی لوڈ شیڈنگ کم ،پنجاب میں لاڈ شیڈنگ ختم کر نے کا فیصلہ
(March 21, 2014)
اسلام آباد: چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سی این جی سٹیشنز پر عوام کی لائنیں ختم کرنے کے انتخابی وعدے پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب میں ہفتہ میں سات دن مخصوص اوقات میں سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے جبکہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین سے کم کر کے دو دن کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی کی جائے گی۔ پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین تمام معاملات پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے اور وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اس ضمن میں جلد باقاعدہ اعلان کر دینگے۔ یہ فیصلہ طویل مشاورتی عمل کے بعد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی و دیگر اعلیٰ حکام، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین غیاث پراچہ شریک تھے۔ اعلامیے کے مطابق غیاث پراچہ نے کہا کہ پنجاب میں تجرباتی طور پر مخصوص اوقات میں سی این جی دستیاب ہو گی جبکہ اتوار کو کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ اس فیصلے سے عوام اور سی این جی مالکان کے مسائل ، ماحولیاتی آلودگی اور تیل کا درامدی بل کم، بجلی اور گیس کی پیک ٹائم میں بچت اور لاکھوں افراد کا روزگار یقینی بنایا جا سکے گا۔ نئے شیڈول پر حتمی فیصلے کیلئے سی این جی ایسوسی ایشن اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا پیر کو لاہور میں اجلاس ہو گا۔

ناراض اولمپیئنز کا پی ایچ ایف کی حمایت احسن قدم ہے : سابق چیف سیلیکٹر
(March 20, 2014)
لاہور: سابق سلیکٹر ارشد چوہدری نے ناراض اولمپئینز کے پی ایچ ایف کی حمایت کے اعلان کو تنزلی کے شکار قومی ہاکی کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ،ان کا کہنا تھا کہ اب پیٹرن انچیف وزیر اعظم کو بھی ہاکی کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے گرانٹ دینی چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سلیکٹر ارشد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی حالت زار میں بہتری لانے کیلئے تمام ناراض اولمپئینز کا پی ایچ ایف کی حمایت کرنا احسن اقدام ہے اور اب ان اولمپئینز کو چاہیے کہ وہ ہاکی کی مل جل کر خدمت کریں تاکہ پاکستان ہاکی میں کھویا ہوامقام دوبارہ حاصل کرسکے جبکہ پیٹرن انچیف وزیراعظم نواز شریف بھی اب ہاکی کی بحالی کیلئے گرانٹ فراہم کریں۔ ارشد چوہدری نے کہا کہ قومی کھیل کو عروج دلوانے کیلئے سابق اولمپئینز کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی ضرورت تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیپال نے افغانستان کو ہرا دیا
(March 20, 2014)
چٹاگانگ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راونڈ میں نیپال نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نو رنز سے شکست دے دی۔چٹاگانگ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راونڈ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔نیپال نے افغانستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے مقررہ اوورز میں 132رنز بنائے اور اس کے 8کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔۔نیپال کی جانب سے سبھاش کھاکرل 56،شرد ویسوکر37،گنجیندرا مالا نے22 رنز بنائے،افغانستان کی جانب سے شپور زردان نے 2 ،میروائس اشرف ،دولت زردان اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹارگٹ کے تعاقب میں افغانستان کی جانب سے شفیق اللہ شفیق نے 36،اصغر استنکزئی نے 49رنز بنائے۔نیپال کی جانب سے جیتندر نے 18رنز کے عوض 3اور سومپال کامی نے 32کے عوض2وکٹیں حاصل کیں۔
