ڈعیدن (پی پی آئی) درگاہ حضرت پیر جمن شاہ سرکارہاشمی کے 108 ویں عرس مبارک کا افتتاح گدی نشین پیر رکن الدین قریشی ہاشمی نے مزار پیر جمن شاہ ہاشمی نے درگاہ پر چادر چڑھاکر کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بیہن۔ ٹاون کمیٹی پڈعیدن کے چئیر مین رانا باقر علی راجپوت، کونسلر و صحافی محمد شکیل آرائیں،چوہدری شبیر حسین آرائیں، محمد رفیق آرائیں،یوسی چیہو کے چئیر مین اصغر علی وسیراوریوسی بانبھری کے چئیر مین یوسف راجپر بھی موجود تھے۔پیر رکن الدین قریشی ہاشمی نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے حقوق نہ کریں جائیداد میں ان کا شرعی حق ادا کریں، اپنی بچیوں کو تعلیم دلوائیں اور انکی شادیاں وقت پر کروائیں۔
پارلیمنٹ تحفظ پاکستان آرڈی نینس 2013کی آئین کے مطابق صحیح تشریح نہیں کر سکی: صدر کراچی بار ایسوسی ایشن
وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کرائیں: ڈاکٹر عبدالصمد
آسٹریلیا میں طیا رہ گر کر تباہ ، پانچ افراد جاںبحق
ورلڈ کپ فٹ بال 2014: برازیل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام
مچل جونسن کے پاﺅں کاانفیکشن مزید پھیل گیا
ہاکی کے انٹرنیشنل میچز کے دورانیہ میں کمی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اتوار سے سندھکادورہ کریں گے
ہالہ(پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق اتوار22اکتوبر سے سندھ کا دوروزہ دورہ کریں گے، صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق وہ 22اکتوبر کو شام سندھ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ منصورہ ہالا میں رابطہ اخوان سندھ کے کنونشن سے خطاب اور23اکتوبر کو سندھ کے معروف آبادگار زرعی ماہراور سندھ آبادگار بورڈ کے صدر رئیس عبدالمجید نظامانی کی وفات پر ان کے گوٹھ باقر نظامانی پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کریں گے جبکہ ہالا، حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،ٹھٹہ اور کراچی میں بھی مختلف دعوتی،تنظیمی عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت بھی شیڈول میں شامل ہے۔صوبائی امیرمحمد حسین محنتی ودیگرمرکزی صوبائی ومقامی رہنما بھی انکے ساتھ ہوں گے۔
سرائیکی زبان کے صوفی شاعر حضرتخواجہ غلام فریدؒ کا 3 روزہ عرس کل شروع ہو گا
راجن پور (پی پی آئی) روحانی بزرگ اور سرائیکی زبان کے صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کا 127واں تین روزہ عرس 21، 22، 23 اکتوبر بمطابق 5، 6، اور 7ربیع الثانی کو منعقد ہو گا، انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، پی پی آئی کے مطابق ڈی سی نے زائرین کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کرنے، داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی 24 گھنٹے موجود رہنے کی ہدایات دیں، عرس کے آغاز پر مزار پر چادر پوشی کی جائے گی اور عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا علاوہ ازیں حضرت خواجہ غلام فریدؒکے عرس مبارک کے آخری روز راجن پور میں پیر 23 اکتوبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹرمنصوربلوچ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،پی پی آئی کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق امتحانی ڈیوٹی، ایمرجنسی اور عرس ڈیوٹی کے عملے پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ پیر 23 اکتوبر کو تعطیل کے باعث ضلع کے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے میں تین چھٹیو ں کا موقع مل گیا، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری جبکہ پیرکو مقامی چھٹی ہونے کے باعث وہ3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر نواز شریف معیشت کوبہتربنائیں گے: احسن اقبال
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریفالیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف اپنی پہلی تقریر کریں گے تو اس میں بیانیہ بھی ہوگااور پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل اور وجہ بھی۔
تلاش کریں
خبریں

پارلیمنٹ تحفظ پاکستان آرڈی نینس 2013کی آئین کے مطابق صحیح تشریح نہیں کر سکی: صدر کراچی بار ایسوسی ایشن
(March 22, 2014)
کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر صلاح الدین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تحفظ پاکستان آرڈی ننس 2013 کی آئین کے مطابق صحیح تشریح نہیں کرسکی ہے ۔پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کیا جائے تو دہشت گردی سے نجات مل سکتی ہے ۔تحفظ پاکستان آرڈی ننس 2013 کے تحت سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں کے فیصلے ایک دوسرے کی نفی کرتے ہیں ۔وہ ہفتہ کو وومن اسلامک لائرز فورم کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔انھوںنے کہا کہ اس قانون کے تحت گرفتار ہونے والا ملزم محض شناختی دستاویزات نہ رکھنے کی وجہ سے ملک کا دشمن یا جاسوس تصور کیا جاتا ہے ۔انھوںنے کہا کہ اس آرڈی ننس کے تحت ملزم کے دفاع کے حق کو محدود کردیا گیا ہے ۔اس قانون کے مطابق تفتیشی ٹیم ایک پولیس افسر اور دو اہلکاروں پر مشتمل ہوتی ہے ،جن کے لیے شہادتوں کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی زندگی اورموت کا فیصلہ چند افراد کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ اس قانون کے بعد تفتیشی کو اختیار ہے کہ وہ ملزم کا چالان اپنی مرضی سے کسی بھی عدالت میں پیش کرسکتا ہے ،جس کی وجہ سے رشوت کا بازار گرم ہے ۔ملزمان رشوت دے کر اپنے مقدمات دہشت گردی کی عدالتوں کی بجائے مقامی عدالتوں میں منتقل کرالیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرڈی ننس میں پراسیکیوٹر کو دیئے گئے اختیارات میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر سابق صدر کراچی بار ایسوسی ایشن نعیم قریشی نے کہا کہ اس آرڈی ننس کے تحت حکومت نے ایجنسیوں کو لامحدود اختیارات دے دیئے گئے ہیں ،جو عام آدمی کو تحفظ دینے کے بجائے لوٹ مار کررہی ہیں ۔اسلامک لائرز فورم فائزہ خلیل نے کہا کہ گزشتہ 12سال سے پاکستان حالات جنگ میں ہے ۔اب تک ملک میں 310ڈرون حملے ہوچکے ہیں ۔امریکا پاکستان سمیت دیگر ملکوں 600بلین روپے خرچ کررہا ہے ۔آرڈی ننس 2013کے تحت شک کی بنیاد پربھی سیکورٹی ادارے کسی بھی بچے یا خاتون کو بھی حراست میں لے کر 90دن کی نظربندی میں رکھ سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت 15دن کا ریمانڈ حاصل کرنا زیادہ تصور کیا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کراچی میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے ججوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے اور ایجنسیوں میں کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ حنیف کشمیری ،ایڈوکیٹ نور ناز اور افشاں سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحفظ پاکستان آرڈی ننس کے بجائے ملک کی حقیقی آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔تحفظ پاکستان آرڈی ننس ملک کے اصل آئین سے بالکل متصادم ہے ۔انھوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس طرح کا آرڈی ننس جاری کرنے کا اختیار نہیں جس سے عوام کے بنیادی حقوق سلب کرسکے ۔انھوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ بغیر وارنٹ اور بغیر کسی اجازت کسی کے گھر میں داخل نہ ہوں ۔

وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کرائیں: ڈاکٹر عبدالصمد
(March 22, 2014)
حیدرآباد: ٹی بی ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالصمد نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے ‘فوڈ سپورٹ‘ پروگرام شروع کرائیں۔صدر ڈاکٹر عبدالصمد نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کے لیے بہترین ماحول اور ادویات کے ساتھ ساتھ متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف میں انسانی خدمت کا جذبہ موجود ہے،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ہدایت کریں کہ ہر صوبہ میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کیا جائے تاکہ اس مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکے کیونکہ مقومی غذا سے مریض میں قوتِ مدافعت پیدا ہو تی ہے، انھوں نے کہاکہ 24مارچ کو عالمی یومِ تپِ دق کے حوالے سے حیدرآباد میںسیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ہے واک پیر 24مارچ کو صبح 9بجے پاکستان چوک جم خانہ سے شروع ہو کر حیدرآباد پریس کلب پر اختتام ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ ٹی بی کا مرض اب لاعلاج نہیں ہے تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 17لاکھ افراد اس مرض سے عدم واقفیت اور پرہیز نہ کرنے کی وجہ سے مر جاتے ہیں جبکہ ایک سروے کے مطابق ہر سال 90لاکھ افراد ٹی بی کے نئے مریض بن جاتے ہیں ان میں17لاکھ ہلاک ہو جاتے ہیں پاکستان میں ہر سال5لاکھ افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہو تے ہیںاور ان میں 68ہزار مختلف وجوہات کی بناءپر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی بی کی بیماری میں پاکستان کا دنیا میں 7واں نمبر ہے ٹی بی کا ایک مریض ہر سال دس سے پندرہ نئے مریض پیدا کردیتا ہے ان کی عمر یں زیادہ تر15سال سے40سال کے درمیان ہو تی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ٹی بی ایسوسی ایشن سندھ اس مرض پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہے حیدرآباد میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مریضوں کو ادویات گلوبل فنڈ سے فراہم کی جارہی ہیں اس میں حکومتِ پاکستان کی کارکردگی خراجِ تحسین کے لائق ہے انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی آر کے مریض کا ادویات پردوسال خرچ 12لاکھ روپے بنتا ہے کیونکہ یہ ادویات 2سال تک بلاناغہ لازمی کھانا پڑتی ہیں جبکہ غذا کے اخراجات الگ ہیں جو غریب مریض برداشت نہیں کرسکتے ۔

آسٹریلیا میں طیا رہ گر کر تباہ ، پانچ افراد جاںبحق
(March 22, 2014)
کینبرا: آسٹریلیا کی اسٹیٹ کوئنز لینڈ میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ طیارہ ہوا بازی کے لیے استعمال کیا جانے والاطیارہ کیزنا206اڑتے ہی کیبولچر کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار پانچوں افراد جاں بحق ہو گئے۔آسٹریلوی حکومت اس حادثے کی تحقیقا ت کر رہی ہے۔

ورلڈ کپ فٹ بال 2014: برازیل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام
(March 21, 2014)
ریوڈی جینرو: ورلڈ کپ فٹ با ل 2014کے شروع ہونے میں محض تین ماہ رہ گئے ہیں،برازیلی حکومت ابھی تک تین اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل نہیں کر سکی۔ برازیل کے 12ا سٹیڈیمز ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے جن میں سے ساﺅپالو، کیوری ٹیبا اور کیووابا ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے۔ افتتاحی میچ میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں ساﺅ پالو اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ برازیل کے اسٹیڈیم کا افتتاح 15 اپریل کو کیا جائے گا اگرچہ یہ مکمل طور پر تیار نہیں ہو گا۔ گزشتہ ماہ فیفا نے کیوری ٹیبا کو کپ کی میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی کو واپس لے لیا تھا اور اس کے نتیجے میںا سٹیڈیم میں کام مکمل کرنے کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ فیفا چاہتی تھی کہ دسمبر تک تمام 12 سٹیڈیمز مکمل کر لئے جائیں۔ فیفا نے اپریل کے آخر میںفیفا سیکرٹری والکے کے آئندہ دورے کے دوران کچھ ا سٹیڈیمز کے معائنے کا شیڈول طے کر رکھا ہے۔ والکے 24 سے 27 مارچ کو دورہ کر رہے ہیں ، میچوں کی میزبانی کرنیوالے ا سٹیڈیمز میں پریس رومز اور ایکسرے سکیورٹی سہولیات کے لئے عمارات کی تعمیر اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تاخیر پر فیفا کوتشویش لاحق ہے۔

مچل جونسن کے پاﺅں کاانفیکشن مزید پھیل گیا
(March 21, 2014)
سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی انجری مزید پھیل گئی ۔ کر کٹ آسٹریلیاکے مطابق فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی انگوٹھے کے متاثرہ حصے کی انفیکشن دائیں ٹانگ تک پھیل گئی ہے اور انھیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ جونسن رواں مہینے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران تیسرے ٹیسٹ میں انفیکشن کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے ان کی جگہ فاسٹ باﺅلر بولنجر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، آسٹریلیا کرکٹ بورڑ کا کہنا ہے کہ جونسن کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جونسن آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجا ب کی نمائندگی کریں گے لیکن یہ ان کی جلد صحت یابی پر منحصرہے کہ وہ کتنے جلدی فٹ ہو جاتے ہیں، جونسن کے لیے پچھلے کچھ مہینے بڑے مشقت طلب گزرے ہیں ، انھوںنے ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کو 5-0کی فتح میں اہم کر دار کیا تھا بعد ازاں جنوبی افریقا کے خلا ف 2-1کی فتح میں ان کا بڑا کر دار بنیادی تھا ۔

ہاکی کے انٹرنیشنل میچز کے دورانیہ میں کمی
(March 21, 2014)
کراچی: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے انٹرنیشنل میچ کا دورانیہ کم کر دیا ہے۔ جس کے مطابق اب ہر میچ 70 کی بجائے 60 منٹ کا ہوگا۔ جس میں اب 15,15 منٹ کے چار ہاف ہونگے۔ اس سے قبل 35,35 منٹ کے دو ہاف کھیلے جاتے تھے۔ نئے فیصلے کے مطابق ہر گول اور پنلٹی کارنر کے بعد 40 سیکنڈ کا ٹائم آﺅٹ بھی دیا جائے گا نئے قانون کا اطلاق دسمبر میں چیمپئنز ٹرافی سے ہوگا۔
