کراچی(پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان نے فلسطینی عوام سے یک جہتی کے لئے جمعہ کو شاہراہ فیصل پر بعد نماز جمعہ ریلی نکالنے کااعلان کیا ہے، پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ حکومت کو فلسطین کے معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا چاہیے،مسلم حکمران ذاتی تنازعات کی وجہ سے اواز اٹھانے کے قابل نہیں، فلسطین میں اس وقت ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، فلسطین کو صرف خطے کا معاملہ سمجھنا غلطی ہوگی، صرف یہ خطہ آگ کی لپیٹ میں نہیں یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،
رگبی 2017ءکی میزبانی آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کو مل گئی
نارتھ کراچی میں کارکن کے قتل کی سخت مزمت کرتے ہیں: ایم کیو ایم زونل انچارج حیدرآباد
حیدرآباد: تھر میں قحط اور بچوںکی ہلاکت ، جسقم کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
انڈین ویلز ٹینس: فیڈرر ، اینڈی مرے اور نڈال تیسرے راﺅنڈ میں
ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا اعلان
ورلڈ کپ فٹ بال:فٹ بال اسٹیڈیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی سمیت سندھ کے 22 اضلاع میں 5نومبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے
کراچی(پی پی آئی) کراچی سمیت سندھ کے 22 اضلاع میں اتوار 5نومبر کو براہ راست (ڈائریکٹ) سیٹوں پر مختلف کیٹیگریز پر ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 69کونسلز کی 80نشستوں پر355اْمیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ضمنی انتخابات کے منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پر امن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ2روزہ دورے پرکل چین روانہ ہوں گے
بیجنگ،اسلام آباد(پی پی آئی/()نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 17اور 18اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم بی آر ایف کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے اور18 اکتوبر کو ”کنیکٹیویٹی ایک اوپن عالمی معیشت ہے“کے موضوع پر اعلی سطحی فورم سے خطاب کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم چین میں چینی صدر شی جن-پنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کرینگے۔
اندراجِ ووٹ کے صرف 10 دن باقی: ترجمان الیکشن کمیشن
کراچی(پی پی آ ئی)تمام پاکستانی اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں، ووٹ کے اندراج میں صرف 10 دن رہ گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد (Freeze) کر دیا جائے گا، جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو سکے گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی،الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کیا ہوا ہے، 25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!! ہمسائیہ ملک میں زلزلہ،افسوسناک خبر آگئی ترجمان الیکشن کمیشن کا مزیدکہنا ہے کہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں، ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت (Facilitation) دی جارہی ہے،ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ہے، اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے، انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد (Freeze) کر دیا گیا تھا، ووٹ کا اندراج ووٹر کے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمین سے متعلق کہا کہ سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر اپنا اور فیملی کا ووٹ درج کرا سکتا ہے، تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے، ایسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ جاری ہوں گے ان کے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

رگبی 2017ءکی میزبانی آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کو مل گئی
(March 11, 2014)
ملبورن: رگبی انٹرنیشنل فیڈریشن نے 2017ءمیں منعقد ہونے والے رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو دی۔ دونوںممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریںگے ، اس سے قبل 1968ءاور1977ء میں منعقد ہوئے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔ آر ایل ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے جنوبی افریقا بھی دوڑ میں شامل تھا لیکن تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے ، 2017ءمیں منعقد ہونے والے میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گی ۔

نارتھ کراچی میں کارکن کے قتل کی سخت مزمت کرتے ہیں: ایم کیو ایم زونل انچارج حیدرآباد
(March 11, 2014)
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نویدشمسی و اراکین زونل کمیٹی نے نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173 کے کارکن عطر حسین رضوی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ، اپنے مشترکہ مذمتی بیان کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کاقتل عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے دہشت گرد کھلے عام معصوم انسانوں کا خون خاک میں ملارہے ہیں ان دہشت گردوں کو گرفتار کیو ں نہیں کیا گیا،تسلسل کے ساتھ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پرحکومت اورقانون نافذ کرنے والے ریاستی اداروں کی خاموشی نے عوام کے ذہنوں میں کئی سوال پیدا کردیئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ باطل قوتوں کی جامع منصوبہ بند ی کے تحت کراچی شہر میں دہشت گردوں کا لوگوں کو چن چن کر قتل کرنا شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑ کانے کی سازش ہے اور کراچی کے عوام کو شیعہ ،سنی فسادات کی آگ میں دھکیلنے کیلئے قتل و غارتگری کا بازار گرم کیا جارہا ہے یہ لمحہ فکرہے اب بھی ان مسلح دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو شہردہشت گردوں کی پناہ گاہ بنا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح کراچی کے عوام کو شیعہ و سنی کی بنیاد پر تقسیم کر کے آپس میں لڑائے جا نے کی سازش ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان کا قتل عام اسی سازش کا حصہ ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسلح دہشت گردوںکو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابی کے دعوئے توکررہی ہے لیکن ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل و غارتگری پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیتی ہے جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت و ریاستی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔

حیدرآباد: تھر میں قحط اور بچوںکی ہلاکت ، جسقم کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
(March 11, 2014)
حیدرآباد: تھرمیں قحط کے باعث بچوں کی ہلاکت اورسندھ حکومت کی نااہلی کے خلا ف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے پر یس کلب حیدرآبادکے سامنے مظاہرہ کیاگیا ۔ اس موقع پر ضلعی رہنمامسرورتھیبواوررحمن پیرزادونے کہا کہ تھرمیں قحط سالی کے سبب ڈیڑھ سو سے زائد بچے جاںبحق ہو ئے ہیں لیکن حکومت سندھ کے مشیروںاور وزیروں کی خاطر تواضع بروسٹ سے کیاجارہا ہے ،انھوں نے کہا کہ پی پی کے وزیر اورمشیر کرپشن میں لگے ہو ئے ہیں دسری جانب تھرمیں بے شمار انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک قدرتی وسائل سے مالاہے لیکن اس ملک کے مکین بھوک سے مر رہے ہیں ،انھوں نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر تھر کے متاثرہ افراد کی مددکریں ۔

انڈین ویلز ٹینس: فیڈرر ، اینڈی مرے اور نڈال تیسرے راﺅنڈ میں
(March 10, 2014)
کیلیفورنیا: انڈین ویلز ٹینس ٹور نامنٹ میںسوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر،برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے رافیل نڈال نے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔کیلیفورنیا میں جاری انڈین ویلز ٹینس ایونٹ کے مینز سنگلزمقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف پال ہینری کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ان کی فتح کا اسکور چھ دو اور سات چھ رہا۔ دوسرے سنگلزمیچ میں برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے لیوکس رسول کو شکست دی۔ اینڈی مرے کو ایک گھنٹہ پینتا لیس منٹ کے مقابلے کے بعد چار چھ، چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل ہوئی۔دوسری جانب ٹور نا منٹ میں اسپین کے رافیل نڈال نے چیک ری پبلک کے راڈک اسٹپنک کو شکست دی نڈال کی فتح کا اسکور دو چھ، چھ چار،اور سات پانچ رہا۔دوسرے راﺅنڈ میں اسٹانسلاس واورنکا نے کروشیا کے ٹینس کھلاڑی کو شکست دیکر تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا اعلان
(March 10, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آ فیشلز کا اعلان کر دیا ، آفیشلز میں پاکستان کے علیم ڈار بھی شامل ہیں۔پیر کو آئی سی سی نے بنگلہ دیش میں ہو نے والے ٹی ٹو ئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا باقاعدہ اعلا ن کیا جس میں پاکستان کے علیم ڈار سمت گیا رہ ایمپا ئروں اور چار ریفریوں کا اعلان کر دیا ۔ آفیشلز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے ، روشن ماہناما اور انڈیا کے سری ناتھ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ایمپائرنگ کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل تما م گیارہ ایمپائروں کو منتخب کر دیا گیا ہے ۔

ورلڈ کپ فٹ بال:فٹ بال اسٹیڈیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح
(March 10, 2014)
مناﺅس: برازیل کے شہر منا ﺅس میں زیر تعمیر فٹ بال اسٹیدیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح کر دیا گیا۔ورلڈ کپ فٹ بال2014کے لیے زیر تعمیر اسٹیڈیم ارینا دا آمیزو نیا کاباقا عدہ افتتا ح کر دیا گیاجہاں اتوار کو برازیل کی مقا می فٹ بال ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے بیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں جس میں سات ہزار ٹکٹیںاسٹیڈیم کے ملازمین کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔ 285ملین کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوران تین افراد اپنی جا ن سے گئے۔ اسٹیڈیم میں 45ہزار تما شائیوں کی گنجائش مو جو د ہے۔ جبکہ اس اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ فٹ بال2014 کا پہلا میچ 14جون کو انگلیند اور اٹلی کے درمیان ہوگا ۔
