اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے غیرضروری مقدمہ بازی پر وکیل کو 2لاکھ روپے جرمانہ کردیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کے پاس کوئی گراونڈ موجود نہیں، پھر بھی درخواست دائر کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہم موقع دے رہے ہیں لیکن آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں،سماعت شروع ہونے سے پہلے کے کام آپ اب بتا رہے ہیں، ہائیکورٹ نے آپ کو کم جرمانہ کیا، زیادہ ہونا چاہئے تھا۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل نہ دینے پر وکیل کی سرزنش کردی،چیف جسٹس پاکستان نے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں،بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے؟وکیل فیاض شیرازی نے کہاکہ ہمارا کیس زائد المعیاد ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے آپ کہہ رہے ہیں زائد المعیاد ہے،آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں،آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔
سعید اجمل کا جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں شاندار آغاز
وزارت خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا مشورہ دیدیا
شکست کے باوجود نوواک جوکووچ اپنے کوچ بورس بیکر سے مطمئن
کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی منصوبہ بندی کیلئے 2رکنی کمیٹی قائم
آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا نے اعصام الحق کے ہوش اُڑا دیئے
برطانوی اخبار نے مصباح الحق کو معزز ترین کرکٹر قرار دے دیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب بھائی اور دیگر 4ساتھیوں سمیت گوادر سے گرفتار
گوادر(پی پی آئی)بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا۔
بیرون ملک گرفتار 90 فیصدبھکاری پاکستانی،عراق،سعودی عرب عاجز آگئے
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا چئیرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن کا کہنا تھا کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنر مند افراد مانگے تو بھارت نے ڈیڑھ لاکھ اور نیپال نے 91 ہزار افراد بھیجے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنر مند افراد جاپان بھیجے مگر پاکستان سے صرف 200 افراد ہی جاپان گئے۔سینیٹر رانا محمود نے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں، سعودی عرب کی جانب سے اب ہنرمند افراد کو بلایا جا رہا ہے، مگر انہیں سادہ لیبر نہیں بلکہ اسکلڈ لیبر چاہئے۔اجلاس کےکو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سمندرپار پاکستانیز کا کہنا تھا کہ تقریباً 10 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک میں ہیں، متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ، سعودی عرب میں 30 لاکھ اور قطر میں ہمارے دو لاکھ افراد موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، عراقی اور سعودی سفیر کہتے ہیں کہ آپ عادی مجرم بھیجتے ہیں جن سے ان کی جیلیں بھر گئی ہیں۔سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ یہاں سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں، حرم سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے، یہ زیارات پر بھیک مانگنے جاتے ہیں۔
آئندہ عام انتخابات کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز میں سے نصف سے زائد حساس قرار
اسلام آباد (پی پی آئی) آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے قائم کیے جانے والے تقریباً 55 فیصد پولنگ اسٹیشنزالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ’حساس’قرار دیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انتخابات میں تقریباً 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے 49 ہزار 919 کو ’حساس‘ یا ’انتہائی حساس‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے 17 ہزار 411 کو انتہائی حساس اور 32 ہزار 508 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 41 ہزار 809 (تقریباً 45 فیصد) کو غیرمعمولی حالات سے پاک (نارمل) قرار دیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقے ہوں گے، آئندہ عام انتخابات کے لیے تقریباً 10 لاکھ پولنگ عملہ درکار ہوگا
تلاش کریں
خبریں

سعید اجمل کا جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں شاندار آغاز
کیپ ٹاون: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں ٹائٹینز کو جوائن کرلیا ۔ سعید اجمل نے پہلے مقابلے میں مقررہ چار اووز میں 21رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت کیپ کوبراز کی ٹیم 9وکٹ پر صر ف 129رنز ہی بنا پائی ۔ میچ سے قبل ٹائٹینز کے کوچ روب والٹر کا کہنا تھا کہ سعید اجمل دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں اور ہم ان کو اپنے ساتھ رکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں ۔

وزارت خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا مشورہ دیدیا
اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو نہ بھیجنے کا مشورہ دے دیا ۔ایشیا کپ کا آغاز 25فروری کو بنگلہ دیش میں ہوگا لیکن عوامی احتجاج کے سب گزشتہ کئی ماہ سے بنگلہ دیش میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے پاکستان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن اس حوالے سے وزارت خارجہ نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیم کو وہاں نہ بھیجیں کیوں کہ وہاں کہ حالات پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے سازگار نہیں ہیں ۔

شکست کے باوجود نوواک جوکووچ اپنے کوچ بورس بیکر سے مطمئن
میلبورن: سابق عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجود اپنے نئے کوچ بورس بیکر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل مقابلے میں سویڈن کے اسٹان اسلاس داورنیکا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا ۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی منصوبہ بندی کیلئے 2رکنی کمیٹی قائم
لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے پلان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 رکنی کمیٹی بنا دی۔پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ 2 رکنی کمیٹی میں انتخاب عالم اور جاوید میاں داد شامل ہیں۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 کے سلسلے میں منصوبہ بندی کرے گی۔ کمیٹی ورلڈ کپ 92 کے فاتح کھلاڑیوں سے تجاویز لے گی اور بہتر حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈی جی کرکٹ جاوید میانداد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 13 ماہ پہلے تیاری کے آغاز سے ٹیم پر مثبت اثر پڑے گا۔

آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا نے اعصام الحق کے ہوش اُڑا دیئے
میلبورن: آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی کو ثانیہ مرزا کی جوڑی سے شکست ہو گئی۔ چین کی لی نا اور سلواکیہ کی چیبکووا ڈومنیکاویمنز فائنل میں پہنچ گئیں۔سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق جرمن پارٹنر جولیا گارجیس کے ساتھ ثانیہ مرزا اور رومانیہ کے ہوریا ٹیکاﺅکے مد مقابل ہوئے۔ پاک جرمن جوڑی کو بھارت اور رومانیہ کے کھلاڑیوں سے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا ہوا۔ ثانیہ مرزا کی جوڑی کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اعصام الحق کی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میچ میں قسمت ان کے ساتھ تھی۔ خواتین کے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سلواکیہ کی ڈومینیکا نے پولینڈ کی رڈوانسکا آگنیسکاکو اپ سیٹ شکست دی۔ سلواکین کھلاڑی ٹینس کیریر میں پہلی بار گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچیں۔ اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں چین کی لی نا نے کینیڈا کی یوگینی بوچرڈ کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔

برطانوی اخبار نے مصباح الحق کو معزز ترین کرکٹر قرار دے دیا
لندن: برطانوی اخبار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو دورِ حاضر کی کرکٹ کا ذہین و مضبوط ترین اعصاب کا مالک اور دنیا کا سب سے باعزت کرکٹر قرار دیدیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں شارجہ ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستانی کپتان کو دنیا کا سب سے عزت دار کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ اس لسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال کا نام بھی شامل تھا، مصباح دور جدید کی کرکٹ کے ذہین اور مضبوط اعصاب والے کرکٹر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصباح الحق نے سری لنکن ٹیم پر حملے اور پھر3 پاکستانی کھلاڑیوں پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے الزام کے بعد بدترین حالات میں جس طرح ٹیم کی قیادت کی اگر لیجنڈ کرکٹر عمران خان بھی ہوتے توان کے لئے بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت آسان نہ ہوتی، مصباح مشکل ترین ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور سری لنکا کے خلاف 302 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ان کی اظہر علی کے ساتھ 109 رنز کی شراکت نے اہم کردار ادا کیا۔
