واشنگٹن/کراچی (پی پی آئی) 2030 کے اواخرتک دنیا بھر میں 50کروڑ افراد کو کم ازکم ایک ماہ کیلئے شدید ترین گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس بات کا انکشاف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور کاربن پلان کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شدید گرمی کا سامنا کرنے والے ان 50کروڑ افراد میں سب زیادہ بھارت کی 27کروڑ کی آبادی متاثر ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی 19کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ اور کاربن پلان کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وسیع علاقے شدید گرم اور مرطوب موسم میں ڈوب جائیں گے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 2040 تک معمول سے زائد درجہ حرارت پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ اموات کا سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ دنیا کے مختلف خطوں کو اس وقت ہیٹ ویوز کا سامنا ہے اور سائنسدانوں کے مطابق اس سال کا موسم گرما تاریخ کا گرم ترین ثابت ہوا ہے۔یہ پہلا سائنسی ڈیٹا ہے جس میں اس خیال کی تصدیق کی گئی کہ 2023میں شمالی نصف کرہ میں گرمی کی شدت بہت زیادہ رہی سائنسدانوں کے مطابق 2024 رواں سال سے بھی زیادہ گرم ثابت ہوگا کیونکہ ایل نینو کے اثرات زیادہ واضح ہو جائیں گے۔ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے۔
بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ذیشان کو 5لاکھ کا انعامی چیک مل گیا
ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا
دنیائے کرکٹ میں ’سیون اسٹار لیگ‘ کے نام سے نئے میلے کا آغاز
کارلوس سینز نے ارجنٹائن ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی
فیفا ورلڈ کپ 2022کاسردیوں میں انعقاد ،انٹرنیشنل پلیئرز یونین کا خیر مقدم
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لندن سے کل وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے
لندن (پی پی آئی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن میں تین دن قیام کے بعد27ستمبر کو وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے برطانوی میڈیا کے ساتھ متعدد انٹرویوز طے ہیں جن میں وہ کشمیر پر پاکستان کے موقف اور ملک کی معاشی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کریں گے نیز برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں،سرمایہ کاروں اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
دلائل ایک زبان میں دیں،اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی:چیف جسٹس پاکستان کی وکیل کو سرزنش
اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اراضی کیس میں وکیل کی سرزنش کردی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ذہن سے یہ تصور نکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں اراضی تنازع کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کی سرزنش کردی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تاریخ دینے کی استدعا مسترد کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اپنے ذہن سے یہ تصور نکال دیں کہ سپریم کورٹ جا کر تاریخ لے لیں گے،باقیوں کیلئے بھی یہ پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رحجان اب نہیں چلے گا، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے،یہاں تو ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہو جانے چاہئیں۔چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ دلائل بھی ایک زبان میں دیں،اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی۔
کراچی میں نشے کے عادی شخص سے اقوام متحدہ کے نمائندے کا چھینا گیا فون برآمد
کراچی (پی پی آئی)بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی کے مطابق گرفتار ملزم نے اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینا تھا۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم فرمان علی نشے کا عادی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ذیشان کو 5لاکھ کا انعامی چیک مل گیا
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر میڈیا طارق اعوان نے کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو حکومت پاکستان کی طرف سے شاندار کارکردگی پر پانچ لاکھ روپے کا چیک مل گیا ۔23مارچ کو ذیشان عباسی کو انہیں ایوارڈ ملے گا ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ذیشان عباسی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اپنی پرفارمنس کا سلسلہ برقراررکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا
دبئی: نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور امپائر ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا۔ٹونی ہل ایلیٹ پینل سے مسستعفیٰ ہونے کے بعد جلد نیوزی لینڈ کرکٹ امپائر کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ امپائر ٹونی ہل نے 11 سال آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں خدمات انجام دیں۔ انھیں 2009ءمیں ایلیٹ پینل میں ترقی دے دی گئی۔ ٹونی ہل نے 1998ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے 15 سالہ کیرئیر کے دوران 40ٹیسٹ، 96 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ انھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی۔ اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ٹونی ہل نے سڈنی میں ہونے والے ایشز ٹیسٹ میں تھرڈ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

دنیائے کرکٹ میں ’سیون اسٹار لیگ‘ کے نام سے نئے میلے کا آغاز
ممبئی: دنیائے کرکٹ میں ایک اور ‘سیون اسٹار’ ایونٹ کا اضافہ ہونے والا ہے، 7 ممالک کے 7 کھلاڑیوں پر مشتمل سیون پی ایل مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ٹیموں کو متحدہ عرب امارات کی 7 ریاستوں کے ناموں پر تشکیل دیا جائے گا، ایک بھارتی سیاستدان کی ایونٹ کو سپورٹ حاصل ہے، انہی کے نئے اسپورٹس چینل پر ٹورنامنٹ نشر ہوگا۔رواں ہفتے لانچ ہونیوالے اس ایونٹ کے برانڈ ایمبیسڈر مہندرا سنگھ دھونی ہوں گے، پاکستانی پلیئرز بھی کسی ایک ریاست کے جھنڈے تلے کھیلیں گے۔اطلاعات کے مطابق مصروف ترین عالمی کرکٹ شیڈول میں ایک نئے ایونٹ کا اضافہ ہونیوالا ہے، جس کے ساتھ بھارت کے ایک بڑے سیاستدان کا تعلق بتایا جارہا ہے۔ ان کا بی سی سی آئی پر بھی کافی اثر رسوخ ہے، انہی سیاستدان کا چینل 24/7 اسپورٹس جلد ہی لانچ ہونیوالا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی پر نیا ٹورنامنٹ بھی نشر ہوگا، یہ یو اے ای کے کارپوریٹ اداروں کے تعاون سے منعقد ہوگا، اس کی لانچنگ رواں ہفتے ہونی ہے، برانڈ ایمبیسڈر دھونی سریش رائنا کے ہمراہ دبئی جائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں خلیج کے بڑے ادارے کے ساتھ رہتی اسپورٹس بھی شریک ہے، یہ دراصل دھونی کے دوست کی فرم اور اس میں بھارتی کپتان کا بھی حصہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوسکتا ہے، اس میں ان پلیئرز کو شامل کیا جائے گا جو آئی پی ایل نیلامی میں فروخت نہیں ہوپائیں گے، اس ایونٹ میں سات ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور یو اے ای شامل ہوں گے، ٹیمیں عرب امارات کی سات ریاستوں کے ناموں سے کھیلیں گی، ایک تجویز یہ بھی ہے کہ سال کے اختتام پر چیمپئنز لیگ کی طرح سیون پی ایل چیمپئنز ٹرافی بھی منعقد کی جائے مگر ابھی اس منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

کارلوس سینز نے ارجنٹائن ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی
سان یوآن: دو مرتبہ کے ورلڈ ریلی چیمپئن کارلوس سینز نے ڈاکارریلی میں مجموعی برتری حاصل کرلی۔ موٹربائیک کٹیگری میں یوآن بریڈو کی مجموعی برتری برقرارہے۔ ڈاکارریلی کے چوتھے مرحلے میں ڈرائیور زنے سان یوآن سے چیلی کے ٹوتک 657 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ 2010 کے ڈاکار ریلی فاتح اسپین کے کارلوس سینزنے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی کی بدولت سینزنانی روما کی جگہ مجموعی برتری میں سرفہرست ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن اسٹیفن پیٹرہینسل چھ منٹ کے فرق سے دوسرے اور قطرکے ناصرالعطیہ تیسرے نمبر پر رہے۔ بائیک کٹیگری میں رائیڈرز کو352کلومیٹرکا فاصلہ طے کرنا تھا۔ اسپین کے پیڈریروگارسیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چلی کے فرانسسکو لوپیز دوسرے اور سیریل ڈیسپریس تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس لیڈر یوآن بریڈو نے چھٹی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مجموعی برتری برقرار رکھی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022کاسردیوں میں انعقاد ،انٹرنیشنل پلیئرز یونین کا خیر مقدم
لندن: انٹرنیشنل پلیئرزیونین کے صدر نے قطر میں 2022 فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد سردی کے موسم میں کرانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے سیکریٹری جنرل جیروم والکے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ2022کا ورلڈ کپ جون جولائی میں نہیں کرایا جائے گا بلکہ تجویز ہے کہ ایونٹ کو پندرہ نومبر سے پندرہ جنوری کے درمیان کرایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو گرم موسم سے بچایا جاسکے۔ انٹرنیشنل پلیئرزیونین نے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ پلیئرزیونین کے صدر فلپ پیاٹ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بہت بڑی خبرہے کیونکہ پلیئرزیونین کا موقف تھا کہ کھلاڑی سخت گرمی میں ایونٹ نہیں کھیل سکتے اس لئے اسے ٹھنڈے موسم میں کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز یونین کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں کہ ورلڈ کپ کیلئے قطر کو میزبان منتخب کرنا غلط ہے یا صحیح۔ پیاٹ کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں قطر کا درجہ حرارت 35سے 45سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے جوکھلاڑیوں کیلئے کافی گرم ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ہملٹن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں اپنے سابقہ ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 363رنز بنالئے ۔یہ ویسٹ انڈین ٹیم کا ون ڈے کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے ۔اس سے قبل ایک روزہ میچ میں 360رنز ویسٹ انڈیز کا بہترین اسکور تھا جو اس نے 1987میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔
