اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا۔ ہیکرز کی طرف سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے،پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مخصوص سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہیں، نتیجے کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مراسلہ میں آفیشل ای میلز کو محفوظ بنانے کی تجاویز بھی دیتے ہوئے وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کریں، پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز کیا جائے، آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال نہ کیا جائے۔وفاقی حکومت نے مراسلہ میں احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ بھی کہا ہے کہ موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کریں، ایسی ای میلز جن کے ساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہوں انہیں کھولنے سے گریز کیا جائے، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کریں اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کرکے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی ماریہ طور لبرٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں
پی ایس بی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف شکایت نامے لکھ دیے
بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی
دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز
قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ
فیفا انڈر 17ویمنز ورلڈ کپ کا 15مارچ سے کوسٹاریکا میں آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستانی جیلوں میں نائجیرین، انڈین، بنگلہ دیشی، برطانوی، ایرانی، ماریشس اور چینی شہری مقید
ا اسلام آباد (پی پی آئی)آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی جیلوں میں غیرملکی قیدیوں کی تعداد 150 کے قریب پہنچ گئی ہے۔محکمہ جیل خانہ جات کے اعدادوشمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان قیدیوں میں سے کئی ایسے ہیں جن کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ رہا نہیں ہو سکے۔ اعدادوشمار کے مطابق ان جیلوں میں سب سے زیادہ افغان شہری قید ہیں جن کی تعداد 92 ہے۔ ان کے علاوہ نائجیرین، انڈین، بنگلہ دیشی، برطانوی، ایرانی، ماریشس اور چینی شہری بھی قیدیوں میں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ’ان غیرملکیوں میں کم سے کم 38 قیدی ایسے ہیں جو اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی وہ رہا نہیں ہو سکے۔‘ پاکستان نے 2021 میں ایلین ایکٹ کے نام سے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے ذریعے غیرملکی قیدیوں کی جیلوں سے رہائی کے عمل میں آسانی پیدا کی گئی تھی۔ نئے قانون سے پہلے غیرملکی قیدیوں کو سزا پوری ہونے کے بعد صرف ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے ذریعے رہا کیا جاتا تھا۔تاہم اب کوئی بھی پاکستانی شہری سزا پوری کرنے والے غیرملکی قیدی کی شخصی ضمانت دے کر اسے رہا کروا سکتا ہے، لیکن تاحال اس قانون کا فائدہ ان قیدیوں تک نہیں پہنچ سکا۔
سندھ بھرمیں آشوب چشم کی وبا ایک بار پھرتیزی سے پھیلنے لگی
سکھر(پی پی آئی) سندھ بھرمیں آشوب چشم کی وبا ایک بار پھرتیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر شاہ نواز منعمی نے پی پی آئی کو بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں دس سے پندرہ روز لگ جاتے ہیں۔ ایسے مریضوں کو لوگوں سے ملنے میں احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ یہ بیماری ہوا اور سانس کے ساتھ بھی پھیلتی ہے۔ مریض کا تولیہ الگ کر دینا چاہئے اور بچوں کو مریض سے دور رکھا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق ماسک پہننے اور سینی ٹائزر کے استعمال سے بھی اس بیماری کے اثرات سے پچا جا سکتا ہے۔
نواز شریف کا سیاسی بیانیہ پر نظر ثانی سے انکار، شہباز نرم موقف پر قائل کرنے میں ناکام
پی پی آئی) لندن میں مقیم نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی بیانیے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا ہے ن لیگ کے قریبی ذرائع کا سدعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصالحانہ کے بجائے جارحانہ گروپ کی جیت ہو گئی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے واضح کیا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔نواز شریف نے کہا کہ بات میری ذات کی ہوتی تو اور بات تھی، یہاں بات ملک اور ملک میں بسنے والے کروڑوں شہریوں کی ہے، ملک کے خلاف سازش میں جنہوں نے حصہ ڈالا سب کو بے نقاب کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017 میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے موقف کی لندن میں موجود لیگی رہنماؤں نے بھی کھل کر حمایت کی، مریم نواز نے بھی نواز شریف کے موقف کا ساتھ دیا۔ شہباز شریف اپنے بھائی کو نرم موقف اختیار کرنے پر قائل نہ کر سکے۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان کی ماریہ طور لبرٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں
کراچی: پاکستان نمبر ایک اور عالمی نمبر 60قومی خاتون اسکواش کھلاڑی ماریہ طور لبرٹی بیل اوپن ویمن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں ۔امریکا کے شہر بروائن میں شیڈول 5ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ میں ماریہ طور کو میں راﺅنڈز میں انٹری دیتے ہوئے نمبر تین سیڈ قرار دیا گیا تھا ،تاہم انہوں نے فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔جس کے بعد انگلینڈ کی کیری ریمسے کو نمبر تین سیڈ بنادیا گیا ہے ۔ایونٹ کا فائنل 13جنوری کو کھیلا جائے گا

پی ایس بی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف شکایت نامے لکھ دیے
کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان تنازع میں شدت آگئی ۔مراعات واپس لینے پر مشتعل پی ایس بی یونین نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی سیکریٹری محمد اعجاز چوہدری کو علیحدہ علیحدہ تحریری شکایات ارسال کردیں ۔یونین عہدیداروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین اور انتظامیہ میں کشیدگی ختم کرنے اور ملازمین کی بقا کے لئے غیر متنازعہ انتظامی افسروں کو تعینات کیاجائے اورادارے کی اصل روح کے مطابق کھیلوں کے فروغ کی جانب توجہ مبذول کی جاسکے۔

بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی
لاہور: کرکٹ سمیت بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستانی پنجاب کا دورہ کر یں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل پوری طرح سے بحال نہیں ہوا لیکن صوبائی سطح پر گزشتہ 10 سالوں میں بھارتی پنجاب کا سب سے بڑا دستہ پاکستان آئے گا۔ ان میں کرکٹ، ریسلنگ، ہاکی، رسہ کشی، اور کبڈی کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بھارتی دستہ 21 فروری کو واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچے گا۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد بھارتی دستہ 25 فروری کو واپس روانہ ہوگی۔ پاکستان اور بھارتی پنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز قدافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔ میچ بائیس، تئیس اور چوبیس فروری کو کھیلے جائیں گے۔

دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے مطابق دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،تاہم جیت کیلئے دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیم پاکستان کی اصل طاقت ہے باولنگ اور باولنگ کی جان ہے اسپنرزہیں۔ ابوظہبی کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرکے پاکستان کی جیت کو ناممکن بنا دیا تھا۔ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کے مطابق دبئی کی وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کے مطابق پہلے ٹیسٹ کی طرح دبئی ٹیسٹ میں بھی بلے بازوں نے کام دکھایا تو اسپنرز بھی مایوس نہیں کریں گے۔ کرکٹرز نے پاکستانی کمزور مڈل آرڈر بیٹنگ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ
کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قطر روانہ ہوگئی۔ کپتان ثنائ میرکہتی ہیں کہ جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھا کارکردگی دکھائیں گے۔ 14رکنی قومی ویمن ٹیم پانچ آفیشلزکے ہمراہ کراچی سے دوحہ روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم دوحہ میں دس سے پچیس جنوری تک جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ ٹریننگ کیمپ ٹورنامنٹ کیلئے معاون ثابت ہوگا، کپتان ثنائ میر نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں تینوں شعبوں میں سخت محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے۔ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوگا۔

فیفا انڈر 17ویمنز ورلڈ کپ کا 15مارچ سے کوسٹاریکا میں آغاز
سین جوز: فیفا انڈر 17ویمنز ورلڈ کپ 15مارچ سے کوسٹاریکا میں شروع ہوگا۔فیفا کے اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ اے میں میزبان کوسٹاریکا ،وینزویلا،اٹلی اور زمیبا ۔گروپ بی میں گھانا ،کوریا،جرمنی اور کینیڈا۔گروپ سی میں نیوزی لینڈ ،پیراگوئے ،اسپین اور جاپان جبکہ گروپ ڈی میں میکسیکو ،کولمبیا،چین اور نائیجیریا شامل ہیں ۔