پی ایس بی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف شکایت نامے لکھ دیے

کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان تنازع میں شدت آگئی ۔مراعات واپس لینے پر مشتعل پی ایس بی یونین نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی سیکریٹری محمد اعجاز چوہدری کو علیحدہ علیحدہ تحریری شکایات ارسال کردیں ۔یونین عہدیداروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین اور انتظامیہ میں کشیدگی ختم کرنے اور ملازمین کی بقا کے لئے غیر متنازعہ انتظامی افسروں کو تعینات کیاجائے اورادارے کی اصل روح کے مطابق کھیلوں کے فروغ کی جانب توجہ مبذول کی جاسکے۔

Next Post

پاکستان کی ماریہ طور لبرٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں

Thu Jan 9 , 2014
کراچی: پاکستان نمبر ایک اور عالمی نمبر 60قومی خاتون اسکواش کھلاڑی ماریہ طور لبرٹی بیل اوپن ویمن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں ۔امریکا کے شہر بروائن میں شیڈول 5ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ میں ماریہ طور کو میں راﺅنڈز میں انٹری دیتے ہوئے نمبر تین سیڈ قرار دیا گیا تھا ،تاہم انہوں نے فٹنس مسائل […]