اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ طالب حسین اور اسٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت میں پیش ہوئے،اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔
سرینا ولیمزنے ڈبلیوٹی اے ویمن پلیئر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرلیا
بارسلونا فٹبال کلب کی ہسپانوی لیگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار
اینڈی مرے کی ٹینس میں واپسی مزید التواءکا شکار ہوگئی
شدیدعوامی دباﺅ کی وجہ سے ٹیم مسلسل ہار رہی ہے : نجم سیٹھی
مارک ویبر کا برازیلین گراں پری کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
ایشز سیریز پہلا ٹیسٹ:انگلینڈ کی پوری ٹیم 136 رنز پرآﺅٹ ہوگئی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم میں شرکت کیلئے چین آمد
بیجنگ (پی پی آئی) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم میں شرکت کیلئے چین پہنچے ہیں۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، 3 روزہ کانفرنس چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر لیانیونگینگ میں منعقد ہو رہی ہے،پی پی آئی کے مطابق کانفرنس میں 50 ممالک کے 400 نمائندگان شریک ہیں،نگران وزیر داخلہ چینی اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
نگران حکومت ملکی خود مختاری کے تحفظ میں ناکام رہی ہے:سینیٹرمیاں رضا ربانی
اسلام آباد (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس طلب کر کے ملکی خود مختاری پر حملوں اور دیگر مسائل پر بحث کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت ملکی خود مختاری کے تحفظ میں ناکام رہی ہے،مغربی ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے رہتے ہیں۔مغربی ممالک کی مداخلت صرف الیکشن انعقاد تک محدود نہیں،سفارتکاروں نے سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے دوروں کا بیان دیا ہے۔ہم ایک خود مختار ملک کے قابلِ فخر لوگ ہیں۔ رضا ربانی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے،سینیٹ میں ملکی خود مختاری پر حملوں اور دیگر مسائل پر بحث کی جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ ملکی حالات سینیٹ اجلاس طلبی کا مطالبہ کرتے ہیں۔معاشی صورتحال،ذخیرہ اندوزی،دہشت گردی اور مہنگائی کو سینیٹ میں زیرِ بحث لایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ چترال میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی سنگین ہیں،مسلح افواج کو چترال میں کارروائی کیلئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ نگران دورِ حکومت میں سینیٹ کو پارلیمانی نگران کو کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ نگران حکومت سینیٹ کو ایس آئی ایف سی کے فیصلوں پر اعتماد میں لے،جبکہ سینیٹ کو آئی ایم ایف کو ارسال کردہ سفارشات پر بھی اعتماد میں لیا جائے۔ جبکہ ملکی سیاسی و معاشی حالات میں سینٹ اجلاس بلانے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلاف کی خبریں گردش کر رہی ہیں،ن لیگ موجود حالات میں سینیٹ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی مخالف ہے۔
کراچی میں پولیس اور رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن،8ملزم گرفتار
کراچی (پی پی آئی)ضلع ویسٹ پولیس، سندھ رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں منگھوپیر کے علاقے پختون آباد، گرم چشمہ اور سبیل گوٹھ میں سرکاری لائنوں سے پانی چوری کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹس سے 3ٹینکر، 15 سے زائد پانی کی موٹریں، پمپ، جنریٹر اور پائپ کو قبضہ میں لیا۔ واٹر ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف تھانہ منگھوپیر میں 10 سے زائد مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شمشیر خان، شہباز خان، آغادین، صدام حسین، محمد، شاہ حسین، آصف اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق درج مقدمات میں نامزد دیگر فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کاروائی جاری ہے۔ یہ ملزمان غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ آپریٹ کرکے ٹینکرز مافیا کو پانی فروخت کرتے تھے۔
تلاش کریں
خبریں

سرینا ولیمزنے ڈبلیوٹی اے ویمن پلیئر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرلیا
(November 23, 2013)
پام بیچ گارڈنز: سامریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ڈبلیو ٹے اے ویمن پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیت لیا ۔ وہ مسلسل دوسری اور مجموعی طورپانچویں مرتبہ یہ ایوارڈجیتنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔32سالہ سرینا ولیمز کے لیے سال 2013بہت کامیاب رہا اور انہوں نے 82میں سے 78میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے یوایس اوپن اور فرنچ اوپن سمیت 11ٹائٹلز اپنے نام کیے ۔

بارسلونا فٹبال کلب کی ہسپانوی لیگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار
(November 23, 2013)
میڈرڈ: اسپینش فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن بارسلونا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ بارسلونا نے اب 21میں سے13میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ۔اس طرح بارسلونا 37پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ دوسرے نمبر پر ایتھلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم ہے جس نے 11میچ جیتے، ایک ہارا اور ایک میچ ڈارہوا۔اس کے 34پوائنٹس ہیں ۔ 31پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ریال میڈرڈ ہے جس نے 10میچ جیتے ،دو ہارے اور ایک میچ ڈرا کیا ۔ٹیبل پوزیشن میں ولاریال چوتھے ،ایتھلیٹک بلباﺅ پانچویں اور گٹافتے چھتے نمبر پر ہے ۔

اینڈی مرے کی ٹینس میں واپسی مزید التواءکا شکار ہوگئی
(November 23, 2013)
لندن: برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی طویل انجری کے بعد کھیل میں واپسی مزید التواءکا شکار ہوگئی ۔ اینڈی مرے نے بارباڈوس میں شیڈول ڈریم کپ ٹورنامنٹ سے ٹینس میں واپسی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اسپانسر شپ اور کاپی رائٹس کی مسائل کی بناءپر ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا۔اینڈی مرے نے ستمبر میں کمر کے آپریشن کے بعد اب تک کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہیں لیا ہے ۔ ڈریم کپ کی منسوخی کے باوجود وہ اپنی پریکٹس جاری رکھیں گے اور دسمبر کے آخیر میں وہ ابو ظہبی کے اندر شیڈول نمائشی میچ میں ان کی واپسی متوقع ہے ۔

شدیدعوامی دباﺅ کی وجہ سے ٹیم مسلسل ہار رہی ہے : نجم سیٹھی
(November 22, 2013)
لاہور: پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عوام کے دباوکی وجہ سے کرکٹ ٹیم مسلسل ہار ہی ہے۔تھائی لینڈمیں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی شدید دباﺅ میں ہیں۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش میں وہ بہتر کھیل پیش نہیں کر پا رہے۔ سینئر کھلاڑیوں کو ایک دم نہیں نکالا جاسکتا۔ نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ بھارت سے سیریز بحالی کے معاملے پر بات ہوئی ہے اگلے سال پاک بھارت سیریز ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گراونڈ آباد کرنے کے لئے دہشت گردی کےخلاف ایکشن لینا ہو گا۔

مارک ویبر کا برازیلین گراں پری کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
(November 22, 2013)
سڈنی: فارمولا ون آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر برازیلین گراں پری میں آخری مرتبہ جلوہ گر ہوں گے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ برازیلین گراں پری کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وہ اپنی آخری ریس میں اپنے مداحوں کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ برازیل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کریں گے۔مارک ویبر 12 سال کے دوران 215 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

ایشز سیریز پہلا ٹیسٹ:انگلینڈ کی پوری ٹیم 136 رنز پرآﺅٹ ہوگئی
(November 22, 2013)
برسبین: ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم صرف 136رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی،فاسٹ باﺅلر سٹیورٹ براڈ نے 32 رنز بنا کر ٹیم کے سکور میں اضافہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جانسن نے چار ،ہیرس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،اوپننگ بلے باز کاربری کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔کاربری نے 40 رنز کی اننگ کھیلی۔کیون پیٹرسن نے 18سکور کیے ،اسی طرح وکٹیں متواتر گرتی رہیں اور 91 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آٹھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ مچل جونسن اسٹریلیا کی جانب سے سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر رہے۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 295 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
