کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں گائے اور بھینس کے دودھ کے علیحدہ نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دودھ کی قیمت اور معیار کے حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک،انڈسٹریز، ملک شاپ اور ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منعقد کر کے ریٹ اور معیار کا تعین کیا جائے گا اور تمام اسٹاک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کر کے قابل عمل ریٹ مقرر کیا جائے گانیز سرکاری ریٹ کے بر خلاف دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمز اور ملک شاپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق یہ بات کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے آل کوئٹہ ملک شاپس ایسوسی ایشن کے صدر ولایت حسین کی سربراہی میں وفد نے سے ملاقات کے دوران کہیوفد نے کمشنر کوئٹہ کو مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیمیکل شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کو سرعام سزا دی جائے گی۔
انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20سیریز کا 27نومبر سے لاہور میں آغاز
سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی
پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عمران خان 61برس کے ہوگئے
جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر
فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2023 تک چلائی جائے گی
سکھر(پی پی آئی) انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2023 تک چلائی جائے گی تاکہ مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے،اس سلسلہ میں ایک اجلاس کمشنر حیدر آباد خالد حیدر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں یہ ہدایت بھی دی گئی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے- اور پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –
شہر قائدمیں مرکزی شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس بندش سے حادثات اور اسٹریٹ کرائم میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)شہر قائدمیں مرکزی شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس مکمل طور پر بند ہونے کے باعث شہر سر شام اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اہم سڑکوں پر گھپ اندھیرے کے باعث حادثات میں اضافہ ہو ا ہے نیز اندھیرے کے باعث اسٹریٹ کرائمز بھی بڑھے ہیں ہیں۔
وزیر اعظم انوار کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
نیویارک (پی پی آئی)وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور افغانستان سے درپیش سیکورٹی چیلنجز کا ذکر کریں گے اور اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کی قراردادو ں کی یاد دلائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں پر بات سمیت دنیا بھر کے حوالے سے پاکستان کا وژن پیش کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں

انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20سیریز کا 27نومبر سے لاہور میں آغاز
لاہور: پی سی بی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کر کٹ ٹورنامنٹ کا 27 نومبر سے لاہور میں آغاز ہوگا۔ٹورنامنٹ کے میچ قدافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں ہوں گے،ایونٹ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،جن کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی
ساﺅ پالو: فارمولا ون کے ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل نے برازیلین گراں پری ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی۔برازیل کے شہر ساو پالو میں ہونیوالی ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں ڈرائیورز نے بہترین ڈرائیونگ کے مظاہرے دکھائے۔ چار بار کے عالمی چیمپئن جرمن ڈرائیور نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ چھبیس اعشاریہ چار سات نو سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ویٹل کو سیزن کی نویں جبکہ کیریئرکی 45 ویں پول پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جرمنی ہی کے کی دوسری اور اسپینش ڈرائیور کی تیسری پوزیشن رہی۔

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عمران خان 61برس کے ہوگئے
کراچی: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان عمران خان61برس کے ہوگئے ۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان عمران خان1952میں لاہورمیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیرکا آغازصرف سولہ سال کی عمرمیں کیا۔عمران خان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیوانیس سال کی عمرمیں انگلینڈ کیخلاف برمنگھم میں کیا۔ جبکہ ان کا ون ڈے ڈیبیو تین سال بعد انگلینڈ ہی کیخلاف ہوا۔ عمران خان کا کیرئیردوعشروں پرمحیط رہا۔ انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغازبالرکی حیثیت سے کیا اوربہت جلد بیٹسمینوں کیلئے دہشت کی علامت بن گئے۔ عمران نے بیٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا، ان کا شماردنیا کے بہترین آل راﺅنڈرزمیں ہوتا تھا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزاررنزاورتین سووکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے آٹھویں آل راﺅنڈرہیں۔1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت کا سہرا بھی عمران خان کے سرجاتا ہے جنہوں نے زخمی ہونے کے باوجود ٹیم کی کمان سنبھالی اورآسٹریلیا کی سرزمین پرپاکستان کوپہلی بارورلڈ چیمپئن بنوادیا۔عمران نے 175ون ڈے میچزمیں تین ہزارسے زائد رنزبنائے اورایک سوبیاسی کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ 1982میں عمران خان نے قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ پاکستان نے ان کی قیادت میں اڑتالیس ٹیسٹ کھیلے، چودہ جیتے، آٹھ ہارے جبکہ چھبیس ڈراکئے۔ ان کی قیادت میں کھیلے گئے ایک سوانتالیس ون ڈے میں سے پاکستان نے ستترمیں فتح سمیٹی۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ اوربھارت کی سرزمین پرپہلی بارسیریزجیتیں۔ عمران خان فاسٹ بالرکی حیثیت سے انیس سوبیاسی میں بام عروج پرتھے، اس سال انہوں نے نو ٹیسٹ میچوں میں باسٹھ وکٹیں اپنے نام کیں۔ عمران خان نے پاکستان کوکرکٹ کا عالمی چیمپئن بنواکرایسا کارنامہ انجام دیا جوصدیوں یاد رکھا جائیگا۔

جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر
لندن: انگلش بے باز جوناتھن ٹروٹ انجری کے باعث ایشز سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر کردیئے گئے ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈی فلاور کے مطابق ٹروٹ کافی عرصے پٹھوں میں دباﺅ کا شکار تھے ۔ کھلاڑی کو مکمل صحتیاب ہونے کے لئے کھیل سے وقفہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اگلی سیریزوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں ۔جوناتھن ٹروٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سو فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے لیکن اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کھیل سے وقفہ لے کر اپنی صحتیابی کی طرف توجہ کرنی چاہیئے ۔

فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
مکاﺅ: عالمی چیمپئن فلپائنی باکسر پیکیاﺅ نے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔مکاﺅ میں ہونیوالی ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ کی فائنل مقابلے میں دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،جس میں ورلڈ چیمپئن فلپائنی باکسر مینی پیکیاو نے امریکی حریف برینڈن روئس کو شکست دی۔پیکیاو کی فتح کا سکور ایک سو بیس،ایک سو آٹھ، ایک سو انیس ، ایک سو نو ،ایک سو اٹھارہ ، ایک سو دس پوائنٹس رہا،مینی پیکیاو کو باکسنگ کیرئیر میں دسویں بار ویلٹر ویٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم
کیپ ٹاﺅن: قومی ٹیم کے آل راﺅنڈ رشاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم ہو گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور اہم ترین ٹی ٹوئنٹی میچ میںصرف تیرہ رنز بنا سکے۔پاکستان کی طرف سے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے شاہد آفریدی آئے۔ سترہویں اوور میں ان کی آمد نے سنسنی پھیلادی ۔ سنسنی خیز اننگز کو تیز تر کرنے کے بجائے شاہد آفریدی گیندیں ضائع کرنے لگ گئے۔ پہلی دس گیندوں میں سے پانچ سمجھ ہی نہ سکے یعنی صرف پانچ سنگلز بنا پائے۔ جبکہ ایک فری ہٹ کو ضائع کیا ۔ شاہد آفریدی کی یہ ناکام اننگز پہلی نہیں، اس سے پہلے وہ سترہ ٹی 20 کھیل چکے لیکن ایک نصف سنچری بھی مکمل نہ کر سکے۔ یعنی آخری بار تین جون دوہزار بارہ کو سری لنکا کے خلاف 52 رنز اسکور کر سکے۔
