کراچی (پی پی آئی)کئی سال بعد پاکستان میں کپاس کی فصل اچھی ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اب تک کاٹن کی 30 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ گانٹھیں آ چکی ہیں پنجاب میں پیداوار میں 44 فی صد اور سندھ میں 115 فی صد اضافہ ہوا
بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کے پی ایس بی پر الزامات
دھونی 23میچوں میں ناقابل شکست رہ کر رانا ٹنگا کا ریکارڈ توڑدیا
عالمی کراٹے چیمپئن سعدی عباس حکومتی عدم دلچسپی سے نالاں ،ملک چھوڑنے پر غور
ارجنٹائن فٹبال لیگ : اولڈ بوائز اور آرسنل کے درمیان میچ برابر
جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے لئے 17 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان
جرمن اور یورپین فٹ بال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ آج چین روانہ ہو گا
کراچی(پی پی آئی) ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ 19 ستمبر کو چین روانہ ہو گا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دستہ4کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔ کھلاڑیوں میں تین مرد اور ایک خاتون باکسر شامل ہیں۔ مرد باکسر میں زوہیب رشید، محمد قاسم اور ابراہیم جبکہ خاتون باکسر فاطمہ زہرہ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض اولیمپین محمد ارشد خان دیں گے اور ٹیم منیجر محمود ریاض لغاری ہونگے۔
تحریک نفاذفقہ جعفریہ یکم تا8ربیع الاول ہفتہ عہدوپیمان منائے گی
اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے یکم تا 8ربیع الاول ایام عزا کے الوداع اور حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کے سلسلے میں ’ہفتہ عہدوپیمان“ منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حضوراکرمﷺنے اپنے ارشادات کے ذریعہ ایفائے عہد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ جو شخص خدا اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ جب بھی وہ وعدہ کرے وفا کرے۔دریں اثناء ملک گیر ہفتہ عہدوپیمان کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے ٹی این ایف جے کی مرکزی کمیٹی کنوینر زیڈاے راجہ اور سیکرٹری پروفیسرغلام عباس حیدری کی نگرانی میں کام کرے گی۔
تلاش کریں
خبریں

بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کے پی ایس بی پر الزامات
(November 26, 2013)
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مالی بے قاعدگیوں پر ملازمین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔اسپورٹس بورڈ کے افسران نے اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کو کمرے خالی کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملازمین کا موقف ہے کہ کمپلیکس میں رہائش کے بدلے ان کی تنخواہوں باقاعدہ کٹوتی کی جاتی اس کے باوجود کمرے خالی کرنے کا حکم ادارے میں مالی بے قاعدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

دھونی 23میچوں میں ناقابل شکست رہ کر رانا ٹنگا کا ریکارڈ توڑدیا
(November 26, 2013)
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک روزہ کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں دھونی نے 60رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،جس کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ میں 23مرتبہ بطور کپتان ناٹ آﺅٹ رہنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ دھونی نے سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا 22مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہنے کا ریکارڈ توڑدیا ۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 16،بھارت کے اظہر الدین 15، اسٹیفن فلیمنگ اور ایلن بارڈر 14،14اور مرتبہ بطور کپتان ون کرکٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ۔

عالمی کراٹے چیمپئن سعدی عباس حکومتی عدم دلچسپی سے نالاں ،ملک چھوڑنے پر غور
(November 26, 2013)
لاہور: دولت مشترکہ کراٹے چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ سعدی عباس نے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا ۔سعدی عباس نے حال ہی میں کینیڈا کے شہرمانٹریال میں 67کلو گرام مقابلے میں طلائی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ دولت مشترکہ کے مقابلوں میں مارشل آرٹس میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں ۔سعدی عباس کو آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیائی کراٹے چیمپئن چپ میں اعزاز کا دفاع کرنا ہے لیکن ملک میں اسپورٹس منتظمین کی عدم دلچسپی نے ان کے جذبات کو سرد کردیا ہے ۔ سعدی عباس نے پہلی مرتبہ دوحہ ایشین گیمز 2006میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ عالمی مقابلوں میں درجن کے قریب طلائی تمغے جیت چکے ہیں ۔

ارجنٹائن فٹبال لیگ : اولڈ بوائز اور آرسنل کے درمیان میچ برابر
(November 25, 2013)
روساریو: ارجنٹائن فٹ بال چیمپئن شپ میں نیو ویلز اولڈ بوائز اور آرسنل کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن کے شہر روساریو میں ہونیوالے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،کھیل کے پینتیسویں منٹ میں اولڈ بوائز کی جانب سے لوکاس نے گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں آرسنل کے سٹرائیکر نیکولس نے شاندار کک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور حساب برابر کیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہا۔میچ برابر ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اولڈ بوائز کی ٹیم ٹاپ سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی،سان لورینزو نے ایک پوائنٹ کی برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے لئے 17 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان
(November 25, 2013)
ممبئی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کو سونپی گئی ہے۔فاسٹ باولر ظہیر خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کریں گے جبکہ سینئر بیٹسمین گوتھم گھمبیر کو سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ اور 2 ٹیسٹ میچ شیڈول ہیں،سیریز کا افتتاحی میچ 5 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

جرمن اور یورپین فٹ بال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری
(November 25, 2013)
ہیمبرگ: جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے بروشیا ڈورٹمنڈ کو تین صفر سے ٹھکانے لگا کر اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔لیور کیوسن کی ٹیم نے ہرتھا برلن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے زیر کیا،دوسری جانب ڈچ فٹ بال چیمپئن شپ میں آئی ایکس کی ٹیم نے بھی ہیراکلس کو تین صفر سے آوٹ کلاس کر کے اپنی ٹاپ پوزیشن بچا لی۔ادھر یورپین فٹ بال کلبوں نے آٹھ سال کے کلو ڈیو کو سٹار فٹ بالر بنانے پر نظریں جما لیں،ارجنٹائن کے کلب نے کم سن سٹار فٹ بالر سنو میسی کے نام سے مقبول کلاڈیو کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔