کراچی (پی پی آئی) ماضی میں مسلم لیگ ن کاحصہ رہنے والے کئی سیاسی خاندان جو پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے دورہ سندھ کے موقع پر ایک بار پھر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں اسی طرح جی ڈی اے میں شامل کئی شخصیات بھی ن لیگ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ن لیگی لیڈر شپ سے بعض قوم پرست بھی رابطے میں ہیں۔
بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ
شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
راولپنڈی سے کالعدم داعش کا اہم کمانڈر عیسیٰ، گوجرانوالہ سے دہشتگرد گرفتار
راولپنڈی، گوجرانوالہ(پی پی آئی) صوبہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد گرفتارکرلئے۔ پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے آپریشن کے دوران راولپنڈی سے کالعدم داعش کا اہم کمانڈر عیسیٰ گرفتارکرلیا ہے جبکہ گوجرانوالہ سے ذاکر نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹرز موبایل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12سے 15ستمبر لندن میں قیام کریں گے
لندن/واشنگٹن(پی پی آئی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12سے 15ستمبر لندن میں قیام کریں گے اور کامن ویلتھ یوتھ کانفرنس کی صدارت کرینگے نیزنفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماوں سے ان کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن سے امریکہ روانہ ہوجائینگے جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔ملزمہ کے خلاف گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹاو?ن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
(September 23, 2013)
بھٹ شاہ(پی پی آئی)جامعہ سندھ انٹرنیشنل یونیورسٹی آف پیس، صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز کیمپس بھٹ شاہ میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی سال 2014ءمیں داخلے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے حکام و سول سوسائٹی کے نمائندوں محمد سومر وفا، منیر جونیجو، سید سرور شاہ، انجنیئرروشن علی راہو، ڈاکٹر حیدرملوکانی، ولی محمد دانش، جامعہ سندھ کے منیجرپریس غلام مرتضی سیال، میہر علی کھوسو، غلام رسول ملوکانی، بشارت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے اب تک کی کامیابیوں، داخل طلباءکی تعداد اور ڈگری پروگراموں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کا کہنا تھا کہ صوفی یو نیورسٹی کے قیام کا کریڈٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کو جاتا ہے اور اب بھٹ شاہ کی سول سوسائٹی اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی میں بیداری پیدا کریں تاکہ تعلیمی سال 2014ءمیں زیادہ سے زیادہ طلبہ اور طالبات داخل ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ رواںسال ہمیں مزید کمروں کی ضرورت پڑے گی، جس کے لیے بھٹ شاہ ہائی اسکول سے کیمپ کے لیے مزید تین کمرے لیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایک آرگنائیزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو انجینئر روشن علی راہو، ڈاکٹر حیدر ملوکانی، ولی محمد دانش، میہر علی کھوسو اور بشارت علی پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی 18 اکتوبرکو طلباءکے لیے سرٹیفکیٹ ایوارڈ کی تقریب کی انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
(September 23, 2013)
سکرن: سکرنڈ میں مشہور تاجر کو دن دیہاڑے لوٹا گیا ۔ سکرنڈ میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ملزمان نے چہر کے مشہور تاجر محمد اسماعیل مگسی سے اسلحے کے زور پر ایک لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔ سکرنڈ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ
(September 23, 2013)
کنری: شاہی بازارکنری میں خوف ناک آتش زدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ،متعدددکانیں تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہی بازار کنری میں جنرل اسٹور میں شاٹ سرکٹ کے باعث خوف ناک آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان میں موجود لاکھوں کا سا مان جل کر خاکستر ہو گیا ، فائر بر گیڈ کی گاڑیا ں وقت پر نہ پہنچنے پر تاجروں نے سخت احتجاج کیا،تاجر تنظیموں کنری موچنٹ کر یانہ ایسو سی ایشن اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں نے ٹاﺅن کمیٹی کے عملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پرتاجر رہنماﺅں نے کہا کہ ٹاﺅن کمیٹی میں اس وقت لاکھوں روپے مالیت کی دو فائر برگیڈ کی گاڑیا ں موجود ہیں مگر عملے کی کرپشن و نااہلی کے باعث وہ خراب پڑی ہیں ،گاڑیوں کی مرمت کے لئے لاکھوں روپے کے بل ٹاﺅن سے پاس کرائے جاتے ہیں مگر فائر برگیڈ کی گاڑیوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جاتا ، انھوں نے ایم این اے نوا ب یوسف ،ایم پی اے نواب تیمور سمیت دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاﺅن کمیٹی کے آفیسروں کو فوری بر طرف کیا جائے اور ٹاﺅن کمیٹی کنری کے لئے دیانت دارٹاﺅن آفیسر اور اکاﺅ نٹنٹ افسر تعینات کئے جائیں جبکہ فائر بر گیڈ انچارج و عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے ۔

شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
(September 23, 2013)
شہدادپور: شہدادپور کے نواحی قصبہ غلام مرتضیٰ رند میں تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئی ۔ قصبہ غلام مرتضیٰ رند کے رہائشی مولا بخش کی تین سالہ بیٹی علیشاہ سنگر ماتیز نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے پیر پھسل جانے سے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔

مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
(September 23, 2013)
مورو: مورو کے قریب سونہری گاﺅں میں چند روز قبل اغوا ہونے شخص کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔سونہری فارم گاﺅں میں ڈاہری اتحاد کی جانب سے پپو ڈاہری،محمد رحیم ڈاہری،سیانو ڈاہری،علی حیدر ڈاہری اوردیگر نے پانج روز قبل لاکھا روڈ سے اغواہونے والے اقبال ڈاہری کی بازیابی کے لئے ٹائرنذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے مورو باندھی روڈ پردھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک تعطل کا شکار ہو گئی ،ان کا مطالبہ تھاکہ مغوی اقبال ڈاہری کو بازیاب کروایا جائے۔
ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے
(September 21, 2013)
سنگاپور: فارمولا ون کے ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے ۔سنگاپور گراں پر ی کے پریکٹس سیشن کے دوسرے راﺅنڈ میںسباستین ویٹل مقررہ اسپیڈ سے زائدپر اپنی کار کو چلایا ،جس کی وجہ سے ان پر 200یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سباستین ویٹل اتنی رقم دس منٹ سے بھی کم وقت میں کماتے ہیں ۔سباستین ویٹل کی سالانہ آمدنی 12ملین یورو ہے جوکہ ایک دن کے حساب سے 32376یو رو بنتے ہیں ۔اسی حساب سے سباستین ویٹل کی فی منٹ آمدنی 22یورو بنتی ہے ۔چنانچہ عالمی چیمپئن کے لئے دو سو یورو کمانا دائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔
