مانسہرہ (پی پی آئی) تحریک انصاف پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔ تحریک انصاف میں کسی کی عزت نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا ہے، ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف پارٹی بنائی ہے۔مخالفین سن لیں ان کا انجام بہت برا ہونے والا ہے۔مذاق اڑانے والوں کا ہم مذاق اڑائیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال کے دور حکومت میں ڈرامے کئے گئے۔
بدین: گولاڑچی روڈ پر آگ لگنے سے ایک مکان جل کر راکھ
وفاقی جامعہ اردو میں سیاحتی نمائش وسیمینا ر
کوٹ غلا م محمد : جوئے کے اڈے اور منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف احتجاج
ٹھٹھہ: مسلح افراد کی پٹرول پمپ سے کیش لے کر بھاگنے کی کوشش ناکام
حیدرآباد: میٹرک اوردیگر شعبوں کے امتحانات یکم اکتوبر سے شروع ہونگے
مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
لاہور(پی پی آئی) جلاؤ گھیراؤ کیس کے حوالے سے عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے, جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا،پی پی آئی کے مطابق جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے، فیصلہ میں کہا گیا ہیکہ ملزمان نئی دفعات کی روشنی میں دوبارہ ضمانتیں دائر کریں۔ عدالت درخواست ضمانتوں کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے،پراسکیوٹر نے بتایا کہ درخواستوں کے زیر سماعت ہونے کے دوران مقدمے میں نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ملک ہے تو ہم ہیں، سیاست نہیں معیشت کی فکر کرنی چاہئے: آصف زرداری
کراچی (پی پی آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا،مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے۔پی پی آئی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے، نگران حکومت ایس آئی ایف سی منصوبوں کو جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے،ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔
جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ،عمرسرفرازچیمہ کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(پی پی آئی)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر خدیجہ شاہ،سابق گورنر عمرسرفرازچیمہ کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،عدالت نے14ستمبر تک خدیجہ شاہ،عمر سرفراز چیمہ کاجسمانی ریمانڈمنظورکیا۔پی پی آئی کے مطابق خدیجہ شاہ اور عمر سرفراز چیمہ کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں پیش کیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،پولیس نے خدیجہ شاہ اور عمر سرفراز چیمہ کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی،پولیس کی ملزموں کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تلاش کریں
خبریں

بدین: گولاڑچی روڈ پر آگ لگنے سے ایک مکان جل کر راکھ
(September 27, 2013)
بدین : بدین کے قریب گولاڑچی روڈ بجلی پر آگ لگنے کے باعث ایک گھر جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بدین کے قریب گولاڑچی روڈ پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث رجب علی خاص خیلی کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ٹیلی ویژ ن سے لگنے والی آگ بڑھک اٹھی اور پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے گھریلو مصنو عات کے علاوہ قیمتی اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔غریب متاثرین نے میڈیا کو بتا یاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی امداد سے گھر یلو مصنوعات اور دیگر قیمتی اشیا خریدی جو کہ جل کر خاکستر ہو گئی ۔

وفاقی جامعہ اردو میں سیاحتی نمائش وسیمینا ر
(September 25, 2013)
کراچی: وفاقی جامعہ اردو شعبہ جغرافیہ کے تحت سیاحتی نمائش و سمینا ر کاانعقاد 26اور27ستمبر کو گا۔ وفاقی جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس میں شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام سیاحتی نمائش اور سیمینا ر منعقد ہ ہو گا ،سیمینا رجمعرات اورجمعہ26اور27ستمبر کو صبح دس بجے ہو گا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور مہمان اعزازی ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی ہو ں گے۔

کوٹ غلا م محمد : جوئے کے اڈے اور منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف احتجاج
(September 25, 2013)
کوٹ غلام محمد: کوٹ غلام محمد میں منشیات ،ہیروئن ،شراب اور جان لیوا گٹکے کی کھلے عام فروخت کے خلا ف عوام کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ کوٹ غلام محمد میں جوئے کے اڈوں،منشیات ہیروئن، شراب ،چرس ،جان لیوا گٹکا اور دیگر منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف علاقے کے عوام اور سماجی شخصیا ت نے احتجاج کیا، عوام کا کہنا ہے کہ منشیات کی کھلے عام فروخت بھاری بھتے کے عوض کی ہورہی ہے جس سے معصوم طلبا ءاور نوجوانون کی بڑی تعداد منشیات کا شکار ہو رہی ہے ، علاقے کے سماجی حلقوں کی جانب سے آئی جی سندھ ،ڈی آئی میر پور خاص اور ایس ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کارروائی کر کے علاقے کو ان سے وا گزار کر ایاجائے۔

ٹھٹھہ: مسلح افراد کی پٹرول پمپ سے کیش لے کر بھاگنے کی کوشش ناکام
(September 24, 2013)
ٹھٹھہ :ھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈکیٹی ، ملزمان ساٹھ ہزار سے زئد رقم چھین کر فرا ر ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے رواز ٹحٹحہ سے تین کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر اٹک پٹرول پمپ میں دو مسلح افراد داخل ہوئے اورکیشئر کو یرغمال بناکر ساٹھ ہزار سے زائد کیش لے کر فرار ہو گئے ،پمپ کو مالک کو اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنے سیکورٹی گارڑ کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے پر ہی ملزمان کو پکڑ لیا گیا ،ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ بروہی اور خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے ،بعد ازاں ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا،پولیس نے ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

حیدرآباد: میٹرک اوردیگر شعبوں کے امتحانات یکم اکتوبر سے شروع ہونگے
(September 24, 2013)
حیدر آباد:کنٹرولر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ حیدرآباد سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے سپلیمینٹری امتحانات2013 یکم اکتوبر 2013سے شروع ہونگے اور انکے پریکٹیکل امتحانات 18اکتوبر2013کو ہونگے ۔جبکہ آرٹ ٹیچر کورس، اورینٹل ٹیچر کورس اورآرٹ ماسٹرس کورس کے 2012-13کے امتحانات یکم اکتوبر 2013کو شروع ہونگے جبکہ سی ٹی ایگرو ٹیکنیکل کے امتحانات 2012-13برائے ریگیولر /بیرونی امیدواروں کے امتحانات بھی یکم اکتوبر 2013سے ہونگے ۔

مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
(September 23, 2013)
مورو: مورو کے قریب قمرالدین چانڈیو پولیس تھانے کے حدود میںگاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی۔گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے محبوب ڈاہری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں پڑا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اورمتاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبورہو گئے ہیں، محبوب ڈاہری نے میڈیا کو بتایا کہ میری زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے جوابدار شمن ثناءاللہ اور لال خان ڈاہری نے میری گھر کو آگ لگا ئی ہے ،انھوںنے مطالبہ کیا کے جوابداروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
